ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد ویزے کی سخت پالیسی کا سب سے بڑا شکار پاکستان سمیت اسلامی ممالک ہوئے جبکہ ماضی کے مقابلے میں رواں سال پاکستانیوں کو 26 فیصد کم نان امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے۔معروف امریکی آن لائن میگزین پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی سخت ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان بھی ان اسلامی ممالک میں شامل ہوگیاہے جن کے شہریوں کو امریکی ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، شام ، یمن اور سوڈان کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کی تھی تاہم بعد میں عراق اور سوڈان کو فہرست سے خارج کرکے افریقی ملک چاڈ، شمالی کوریا اور وینزویلا کو شامل کیا گیا تھا۔پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں تھا جن پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں لیکن شہریوں کو ویزے کے اجرا میں واضح کمی آئی ہے۔
Monthly Archives: September 2017
”قرض اُتارو ملک سنوارو“کے 22ہزار 8سو کھرب کی تفصیلات طلب
کراچی(خصوصی رپورٹ)درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے بائیس ہزار آٹھ سو کھرب کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ روزنامہ دنیا کے مطابق یہ رقم چترال کے تاجرعبداللہ کی نشاندہی پر ہیروں کی نیلامی کے ذریعے حاصل کی گئی۔ چترال کے تاجر نے نواز شریف کو چترال میں بائیس ہزارآٹھ سو کھرب مالیت کے ہیروں کی نشاندہی کی۔ اس ضمن میں نواز شریف کے گھر پر اجلاس ہوا۔سابق وزیر اعظم نے اپنے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو مقامی تاجر کے ہمراہ چترال بھیجا۔چترال سے ہیروں کے چھ صندوق لاہورلائے گئے ،ہیروں کی نیلامی کی کارروائی نواز شریف کے گھر لاہور ماڈل ٹاﺅن میں ہوئی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر انٹر پول،ڈی جی ایف آئی اے ، نواز شریف ،پرویز مشرف ،آصف زرداری ، نیب حکام کو فریق بنایا گیا ہے ۔
3خود کش بمبار لاہور داخل ،سنسنی خیز خبر
لاہور ‘کراچی‘ پاراچنار (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں یوم عاشور کل مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے اور شام غریباں برپا کی جائے گی۔ آج (نویں)) اور کل (دسویں محرم پر) ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، سبیلیں اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آج نو محرم الحرام کو ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے اور پھر مجلس شب عاشور کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس رات شب بیداری کی جائے گی اور مخصوص اعمال اداکئے جائیں گے، آج (9محرم) کی رات صوبائی دارالحکومت میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس قدیمی نثار حویلی سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا کل (یوم عاشور کی) رات کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ لاہور میں 8محرم الحرام کے موقع پر مختلف مقامات پر مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں شہد کربلا کی فضیلت بیان کی گئی۔ گزشتہ روز ذوالجناح کے جلوس نکالے جن میں مرکزی جلوس امام بار گاہ بلاک سیداں اسلام پورہ سے برآمد ہوا۔ جبکہ اندرون شہر امام بارگاہ دربار حسین سندر شاہ موری گیٹ سے برآمد ہونے والا جلوس پرانی انارکلی موج دریا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جبکہ جلوس صبح 9بجے گول گراﺅنڈ شادباغ سے برآمد ہوا۔ شبیہ ذوالجناح کا ایک جلوس دوپہر دوبجے امام بارگاہ حسینیہ بھارت نگرچمڑہ منڈی سے برآمد ہوا۔ شام6 بجے امام بارگاہ خواجہ ذوالفقار مومن پورہ سے شبیہ گہوارہ علی اصغر برآمد ہواجبکہ رات 9بجے سید مٹھا بازار سے جلوس تعزیہ برآمد ہو کر ایک بجے رات کے قریب چوک ناولٹی سینما میںاختتام پذیر ہواجبکہ دیگرامام بارگاہوں سے بھی شبیہ ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے جلوس برآمدہوئے۔ آج سے لاہور سمیت انتہائی حساس شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جائے گی جبکہ دیگر حساس شہروں کے علاوہ امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں اور ان کے راستوں پر بھی جیمر کے ذریعے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے گی۔ یہ سروس 10 محرم کو رات 12 بجے بحال کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آج اور کل نویں اور دسویں محرم میں صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت بجلی و پانی نے لیسکو سمیت تمام ڈسکوز کو نو اور دس محرم کو مجالس اور جلوسوں والے روٹوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ تمام ڈسکوز کے جانب سے گزشتہ روز مغرب کے بعد سے ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ گزشتہ مغرب کے بعد سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے صبح کے وقت شیڈول سے زائد لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔شہروں میں صبح کے وقت ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی جبکہ دیہی علاقوں میں دن کے ساتھ رات کو بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میںنویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں۔صوبہ بھر میں 9173 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 135370اہلکاروافسران پر مشتمل نفری فرائض سرانجام دے گی‘ جن میں 26534 پولیس قومی رضاکار، 5590 سپیشل پولیس اور67692 رضاکار بھی پولیس کی معاونت کریںگے۔ دس اضلاع لاہور، راولپنڈی ،ملتان ،جھنگ ،سرگودھا ،گجرات ،فیصل آباد، وہاڑی ،بہاولپور اور لیہ کوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں893حساس مقامات کی نشاندہی کر کے انہیںکیٹیگری اے، بی اور سی میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حساس اضلاع اور مقامات پر فوج اور رینجر زکی تعیناتی کے علاوہ فوج اور رینجر ز کے دستوں کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سٹینڈبائی رکھاگیا ہے۔ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے شہر بھر میں ناکے لگائے رکھے جبکہ نماز جمعہ کے وقت مساجد، امام بارگاہوں نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے۔ رینجرزاورپولیس نے امن وامان کی صورتحال کوبہتررکھنے کے لیے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس پرفلیگ مارچ کیا۔ لاہور، کراچی، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں 9اور دس محرم کو ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی۔ کراچی، فیصل آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہی جو رات 10 بجے بحال کر دی گئی۔ دوسری طرف کراچی اور پشاور میں تین دن کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جبکہ خیبر پی کے کے حساس اضلاع میں 9 اور دس محرم کو موبائل سروس بند ہوگی۔ محرم الحرام میں جنوبی وزیرستان میں پاکستان افغان بارڈر کو 5دن کے لئے سیل کر دیا گیا۔ انتہائی حساس قرار دئیے گئے پاراچنار کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔نویںاوردسویں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے پاک فوج کی کمپنیاں ننکانہ صاحب بھی پہنچ گئیں۔ دوسری طرف وزارت داخلہ نے 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 30 ستمبر اور کل یکم اکتوبر کو چھٹی ہو گی۔
محرم‘ موبائل فون
نواز شریف کو”ن“ لیگ کا دوبارہ صدر بنانے کیلئے سرگرمیاں تیز
اسلام آباد، لاہور (آن لائن+ مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس 3 اکتوبر کی شام پانچ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سابق ناہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے سینٹ سے انتخاب بل 2017منظور کروا لیا تھا۔ اس بل کی شق 203کے مطابق نا اہل شخص بھی کسی سیاسی پارٹی کا صدر بن سکتا ہے جبکہ پہلے ایسا نہیں تھا ۔ مسلم لیگ ن کے منصوبے کے مطابق حکمران جماعت انتخاب بل 2017کو 2اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور کروا لے گی ۔ اگر انتخاب بل 2017منظور ہو جاتا ہے تو 2اکتوبر ہی کو صدرممنون حسین کے دستخط کے بعد یہ قانون کاحصہ بن جائے گا ۔یوں قانون کے مطابق نا اہل شخص کو سیاسی پارٹی کی صدارت کا حق حاصل ہو جائے گا ۔اگر ایسا ہوتا ہے تو 3اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس میں سابق نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنا لیا جائے گا۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس بحال ہو گیا تو سمجھ لیں ہم سب کامیاب ہو گئے۔ 20 کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے۔ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جھوٹ کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے۔ ہم 20 کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سازش کرنے والے بہت جلد بے نقاب ہوں گے۔ ووٹ کا تقدس بحال ہو گیا تو سمجھ لیں ہم سب کامیاب ہو گئے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری کوششوں سے ملک ترقی کے زینے طے کر رہا ہے۔ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن و امان قائم ہوا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاں سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی، جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاں کی اپیل ہے۔
اپوزیشن لیڈر کیلئے ہماری بات نہ مانی گئی تو سڑکوں پر آجائینگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، خواجہ آصف سمیت سب کو عدالتوں میں لے کر جاوں گا۔میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم سڑکوں پر آسکتے ہیں۔عمرا ن خان نے دعوی کیا کہ اورنج ٹرین سے متعلق 2سوارب روپے کاخفیہ معاہدہ ہے جبکہ حکومتی عہدیدارو ں نے عدالت میں تسلیم کیاہے معاہدہ خفیہ ہے،اگر ہم اداروں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تومافیامخالفت کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں تمام حکومتی مشینری شریف خاندان کی تھی ۔ووٹ خریدنے کیلئے 8،8ہزار روپے فی کس ادا کئے گئے،جمہوریت اخلاق سے چلتی ہے لوگوں کو خریدنے سے نہیں عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو مجرموں کے علاوہ کوئی نہیں مل رہا، موجودہ وزیراعظم پر ایل این جی کا الزام ہے، شریف فیملی پر 300ارب کی کرپشن کا الزام ہے، حنیف عباسی کی 500ارب روپے کا ایفیڈرین کیس ابھی تک عدالت میں نہیں لگا،یہ حکومت کا کام ہے کہ ایفیڈرین کیس میں پکڑے گئے ان کے معاملات آگے بڑھائے،ہماری معیشت کو اسحا ق ڈار نے تباہ کر دیا ،وزیر خزانہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں مگر وہ استعفیٰ نہیں دے رہے، ملکی معیشت کا اتنا برا حال کبھی نہیں تھا جو آج ہے،گورنر سندھ محمد زبیر اپنا ضمیر بیچ کر گورنر سندھ لگے ہیں،جمہوریت اخلاقی قوت پر چلتی ہے جبکہ آمریت بندوق کے زور پر چلتی ہے، ظفر حجازی جس کا تعلق ایس ای سی پی سے تھا، وہ ان کی کرپشن بچارہا تھا، اسی طرح نیب ان کی کرپشن بچا رہا تھا، اگر طاقتور شخص فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا تو عام آدمی کیسے کرے گا، خواجہ آصف کو کبھی وزیر خارجہ نہیں بننا چاہیے تھا،انکے بیان پر پاکستان کو نقصان پہنچا، ملیحہ لودھی نے بھارت کو جو جواب دیا خواجہ آصف نے غلط ثابت کر دیا، شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بننا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر ابھی صرف ایم کیو ایم سے بات ہوئی ،(ق)لیگ کے دور میں (ن)لیگ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیںجیت سکی،(ن)لیگ نے شور مچایا کہ تحریک انصاف نے ان کے لوگ اٹھائے ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حنیف عباسی کا بس چلے تو وہ یہ کہہ دے کہ جو پیسہ جمائما کے پاس تھا وہ جمی گولڈ سمتھ سے آیااور پھر جمی گولڈ سمتھ نے پیسہ کیسے کمایا، مسلم لیگ(ن) کو مجرموں کے علاوہ کوئی نہیں مل رہا، موجودہ وزیراعظم پر ایل این جی کا الزام ہے، وزیر خزانہ پر بھی الزامات ہیں، شہباز شریف عدالت میں کہتے ہیں کہ اورنج ٹرین کاکنٹریکٹ خفیہ ہے، یعنی اس قوم کا200ارب روپیہ خرچ ہورہا ہے وہ خفیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا سارا بچپن اپنے والدین کے ہمراہ پہاڑوں پر گزرا،پاکستان میں سیاحت میں بہت مواقعے ہیں اگر آپ نے ان علاقوں میں نوکریاں دینی ہیں تو سیاحت کو بڑھادیں، خیبرپختونخوا میں ایک سال میں 65فیصد سیاحت بڑھی ہے اور 5گنا یعنی 50فیصد غربت پنجاب کے مقابلے میں کم ہوئی ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ سیاحت میں اضافہ ہے، میں سیاحت کےلئے نئی جگہیں تلاش کررہا ہوں کیونکہ پرانے مقامات پر رش بہت بڑھ گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حنیف عباسی کی 500ارب روپے کا ریفیڈرین کیس ابھی تک عدالت میں نہیں لگا،اصغر خان کا 25سال کیس نہیں لگا، شریف خاندان کے 17کیسز زیر التواءہیں وہ ابھی تک عدالت میں نہیں گئے، حدیبیہ پیپر مل کا کیس بھی 17سال پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا کام ہے کہ جو لوگ ایفیڈرین کیس میں پکڑے گئے ان کے معاملات آگے بڑھائے،ان لوگوں نے اداروں کے سربراہ اپنے بندے لگا رکھے ہیں جیسے ظفر حجازی جس کا تعلق ایس ای سی پی سے تھا، وہ ان کی کرپشن بچارہا تھا، اسی طرح نیب بھی ان کی کرپشن بچا رہا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابات کےلئے اپوزیشن صرف مطالبہ کر سکتی ہے، ہماری معیشت کو اسحاق ڈار نے تباہ کر دیا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر اپنا ضمیر بیچ کر گورنر سندھ لگے ہیں، انہوں نے قرضے لے کر ملک کو برباد کر دیا ہے،وزیر خزانہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں مگر وہ استعفیٰ نہیں دے رہا، جمہوریت اور آمریت میں یہ فرق ہے کہ جمہوریت اخلاقی قوت پر چلتی ہے جبکہ آمریت بندوق کے زور پر چلتی ہے، انگلینڈ کی وزیراعظم کو ضرورت نہیں تھی مگر اس نے دوبارہ الیکشن کروا کر مینڈیٹ حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا اتنا برا حال کبھی نہیں تھا جو آج ہے، شریف فیملی پر 300ارب کی کرپشن کا الزام ہے، عمران خان نے کہا کہ اگر طاقتور شخص فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا تو عام آدمی کیسے کرے گا، خواجہ آصف کو کبھی وزیر خارجہ نہیں بننا چاہیے تھا،خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو بھارت سے دوستی کی سزا ملی، خواجہ آصف کو امریکہ میں پاکستان کا موقف پیش کرنا چاہیے تھا،خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان کو نقصان پہنچا، ملیحہ لودھی نے بھارت کو جو جواب دیا خواجہ آصف نے غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بننا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر ابھی صرف ایم کیو ایم سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے آگے ہے، پاکستان میں بھی اصلاحات کریں گے مسائل آئیں گے۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ ہسپتالوں کا مینجمنٹ سسٹم بہتر کیا، آج خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں 9ہزار ڈاکٹرز ہیں اور اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو رہی ہے، پشاور میٹرو کی تکمیل کا وقت ابھی نہیں بتا سکتا، مسلم لیگ (ق)کے دور میں مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں جیت سکتی،(ن)لیگ نے شور مچایا کہ تحریک انصاف نے ان کے لوگ اٹھائے ہیں۔
آصف زرداری اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بچانے کیلئے خود میدان میں آگئے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ، مرکزی قیادت کی شرکت ، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ، جوابی حکمت عملی تیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یہاں زرداری ہاﺅس میں پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ہٹانے کے حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت اور رابطے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے حوالے سے مہم کا جواب دینے کے لیے پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری تمام امور کی خود نگرانی کریں گے تا ہم اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومت سے مدد نہ لینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،صدر پی پی پنجاب قمر الزمان کائرہ ، سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹر شیری رحمان ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد سمیت دیگر مرکزی قائدین شریک ہوئے ۔ اجلاس میں نیب کے چئیرمین کے عہدے کے لیے ناموں کو پر غور کیا گیا تا ہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تبدیلی کی تحریک کو لا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے ایسا ایشو چھیڑا گیا ہے جس کی ضرورت نہیں تھی۔ جمعہ کو سابق صدر آصف علی زر داری کی پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کااجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ بطور اپوزیشن لیڈر اعتماد کا اظہار کیا گیاپارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی پی ٹی آئی کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی تاہم پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ اس دوران آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی احتساب بیوروکے چیرمین کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زر داری نے کہاکہ کہا کہ پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرےت ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو طریقہ آئین میں درج ہے اسی پر چلتے ہوئے چیرمین نیب اور عبوری حکومت کا تقرر ہونا ہے، ایک صوبے میں پی ٹی آئی حکومت میں ہے اور ایک میں اپوزیشن میں، تو دونوں صوبوں میں ان کی مشاورت سے ہی عبوری حکومت آئے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے بارے میں بار بار مک مکا کا کہا جارہا ہے، مخالفین اگر یہ کہیں تو ٹھیک ہے لیکن میڈیا بھی کہہ رہا ہے جو افسوسناک ہے، مک مکا کی باتوں کی مذمت کرتے ہیں، کسی مک مکا کا حصہ تھے ہیں اور نہ رہیں گے، اگر سسٹم بچانے کو مک مکا کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت میں بھی ہیں اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتے ہیں اسی طرح ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی ہے اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے جب کہ ایم کیو ایم یہ خود کر رہی ہے یا ان سے کروایا جا رہا ہے، کچھ ہو رہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکے انتخاب پرہماری اسٹریٹیجی ہے جو شیئرنہیں کرسکتے، ہمارے ساتھی اور دوست ہمارے ساتھ ہیں، جہاں جہاں مشاورت کی ضرورت ہوگی وہ ہم کریں گے اور ہر معاملے پر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک ریاض ہمارے پیغام رساں نہیں، وہ ذاتی حیثیت میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے گئے، اگر ہم نے کوئی خفیہ سفارت کاری ہی کرنا ہے تو میڈیا کو بتا کر کیوں کی جائے گی، وہ رات کے اندھیرے میں بھی ہوسکتی ہے۔اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے، ہمیں خورشید شاہ پر مکمل اعتماد ہے۔چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے الائنس سے بڑا کوئی سیاسی مک مکا نہیں، ابھی کوئی نام سامنے نہیں آیا اور اگر پی ٹی آئی کے پاس کوئی فرشتے ہیں تو سامنے لے آئیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب نے ڈاکٹر عاصم کو حراست میں رکھا مگر نواز شریف آزادانہ گھوم رہے ہیں، ہمارے پارٹی جھکنے والوں میں سے نہیں ہے آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ہرجگہ اور ہر ایشو کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
ججوں اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہوگا
اسلام آباد (این این آئی) نیب کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے نیب کے نئے قانون میں ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز دی ہے ¾ کمیٹی کے چار اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں تجویز پر غور کیا جائیگا ¾ نیب کے نئے قانون کا اطلاق جزو وفاق کی حد تک ہو گا پھر پورے ملک میں ہو گا ¾ کوشش ہے نئے احتساب کمیشن کےلئے قانون جلد تیار کر لیاجائے ۔وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے نئے مجوزہ قانون پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور فرحت اللہ بابر موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو بھی احتساب قانون کے دائرے میں لانے کی تجویز دی تھی جس پر وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ یہ تجویز اہم ہے اس پر غور پیپلزپارٹی کے ارکان کی موجودگی میں کیا جائےگا۔ذرائع نے بتایا کہ پالیمانی کمیٹی کو قومی احتساب بیورو کا نام قومی احتساب کمیشن سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی اور نیب کے مجوزہ نئے قانون میں پلی بارگین اور لوٹی رقم کی رضا کارانہ واپسی ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔قومی احتساب کمیشن کے تحت احتساب تفتیشی ایجنسی بھی قائم کی جائے گی اور مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں بھی چلانے کی تجویز دی گئی ہے اور ایجنسی وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ چیرمین نیب کی مدت اس وقت 4 سال ہے اور اسے کم کرکے 3 سال کرنے کی تجویز دی گئی اور ان تمام چیزوں پر غور 4 اکتوبر کو طلب کیے جانے والے اجلاس میں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس ہاﺅس میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حامد نے کہاکہ کمیٹی نے نیب کے نئے قانون کا مسودہ زیر غور ہے ¾ تمام جماعتوں کا اس قانون کے حوالے سے اتفاق رائے برقرار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”عوامی عہدے رکھنے والے“ اور ”کرپٹ پریکٹس“ کی تعریف طے ہوناابھی باقی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے ایجنڈے کو مکمل طورپر نہیں نمٹایا جاسکا کیونکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے نیب کے نئے قانون میں ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی بھی تجویز دی ہے۔ ان کی اس تجویز پر کمیٹی کے 4 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے لئے وقت کا تعین ہونا بھی باقی ہے۔ نیب کے نئے قانون کا اطلاق جزو وفاق کی حد تک ہو گا پھر پورے ملک میں ہو گا۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے تو نیب کے قانون کو صوبے میں ختم کردیا ہے اور صوبہ خیبر پختونخواحکومت نے اپنا احتساب کمیشن بنا کر اس کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے اطلاق پر وضاحت ہونی چاہیے۔ نیب کے لئے قانون کے اطلاق کے بارے میں کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ نئے احتساب کمیشن کے لئے قانون جلد از جلد تیار کرلیا جائے۔
شاہ رخ اور اکشے کمار بہترین ٹی وی میزبان ہیں
ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان اور اکشے کمار کو ٹی وی پروگراموں کا بہترین میزبان قرار دے دیا۔معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 کی تشہیر کے لیے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے بالی وڈ باشاہ شاہ رخ خان اور کھلاڑی اکشے کمار کے ٹی وی شوز کی میزبان پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ خان اور اکشے اچھے انسان اور بہترین اداکار ہیں، شاہ رخ خان ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں، وہ تحمل و بردباری کے ساتھ ساتھ کرشماتی شخصیت رکھتے ہیں، کنگ خان کی اسٹائلش اور بے پناہ مداحوں کی موجودگی میں ان سے میزبانی کا سخت مقابلہ ہوگا۔ سلمان خان نے اکشے کمار کے بطور ٹی وی میزبانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کھلاڑی پر±مزاح مزاج سے مداحوں کو بھرپور محظوظ کریں گے۔بالی وڈ کے تین اسٹار پہلی بار ایک ہی وقت میں مختلف ٹی وی پروگراموں کی میزبانی کررہے ہیں جس سے تینوں اسٹارز کے درمیان نمبر ون میزبان بننے کا مثبت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔دبنگ خان متنازع رئیلٹی شو بگ باس کے 11ویں سیزن میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار “ٹیڈ ٹالکز” نامی پروگرام کی میزبانی کریں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان فلموں میں کروڑوں کی کمائی کے بعد چھوٹی اسکرین کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان قرار پائے ہیں۔سلو خان بگ باس سیزن 11 کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ وصول کریں گے اور شو کی ہفتے میں 2 اور ایک ماہ میں 8 قسطیں نشر کی جاتی ہیں جس سے تین ماہ کے دوران وہ مجموعی طور پر250کروڑ سے زائد کمائی کریں گے۔
ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم سٹار ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ ودیا بالن ایک میٹنگ کے لیے بیندرا جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک اور گاڑی نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ حادثے میں گاڑی کو تو نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے ودیا بالن بال بال بچ گئیں۔ ودیا بالن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ٹریفک حادثے میں انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ خیال رہے کہ ودیا بالن آج کل اپنی فلم ‘تمہاری سلو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک ویڈیو جوکی کا کردار ادا کریں گی۔
عامر خان سیکرٹ سپر سٹار میں “فلرٹ موسیقار” بنیں گے
ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی آنیوالی فلم سیکرٹ سپر سٹار میں میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ عامر خان نے اپنے کردار اور حلیے کی تیاری سے متعلق ایک ویڈیو اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر شیئر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اس فلم میں شکتی کمار نامی ایک ایسے میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کیا ہے جو ہر لڑکی سے فلرٹ کرتا اور اس میں تقریبا ہر برائی موجود ہوتی ہے۔ عامر خان نے شکتی کمار کو اب تک کے مشکل ترین کرداروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ سیکرٹ سپر سٹار آئندہ ماہ ریلیز کی جائیگی۔
اداکارہ متیرا سیریل “ناگن “میں مستانی کا کردار کرینگی
کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ متھیرا کی فلم”بلائنڈ لَو“ تو پاکستانی باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہ ہوسکی، تاہم وہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ واپس آئی ہیں، جو یقینی طور پر پاکستانی ٹی وی اسکرینز کے لئے نیا ہے۔متھیرا کو مافوق الفطرت کرداروں پر مشتمل سیریل ”ناگن “ میں دیکھا جاسکتا ہے، جسے پاکستان کا”گیمز آف تھرونز“ کہا جاسکتا ہے۔متھیرا نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ شو بہت ہی مختلف ہے، جو مافوق الفطرت کرداروں کے ساتھ سیاست اور اقتدار کی جنگ پر مبنی ہے۔میں اس میں مستانی کا کردار کر رہی ہوں، جو خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہے لیکن اصل میں بہت چالاک ہے۔
سوہا علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ،سیف ماموں بن گئے
ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان اوراداکار کنال کھیمو کے ہاں پیٹی کی پیدا ئش ہوئی ہے۔ کنال کھیمو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے ٹوئٹرپرمداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے شوہرکنال کھیمو کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ دونوں گزشتہ 9 سال سے ساتھ ہیں اور اس دوران کنال نے انہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ان کا ہر صورتحال میں ساتھ دیا جس کے باعث وہ ایک بہترین ساتھی ہیں جنہوں نے ان کا بہت زیادہ خیال رکھا۔
ادیتیا پنچولی نے اداکارہ کنگنا رناوت کو لیگل نوٹس بھیج دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار ادیتیا پنچولی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے جب تک کیس عدالت میں ہے ان کے وکیل نے انہیں اس معاملے پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اس کیس پر کچھ زیادہ گفتگو نہیں کی لیکن اس سے پہلے اپنے ایک انٹرویو میں ادیتیا پنچولی کہنا تھا کنگنا ایک پاگل لڑکی ہے اس کے انٹرویو کو سن کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے جیسے کوئی پاگل بات کر رہا ہو ، کون اس طرح سے بات کرتا ہے ؟ہم ایک عرصے سے انڈسٹری میں ہیں ۔لیکن کبھی کسی نے اس طرح سے الزامات نہیں لگائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کنگنا کو یہ جاننا چاہیے کہ کیچڑ میں پتھر مارنے سے کپڑے اپنے ہی گندے ہوتے ہیں دوسری جانب حیران کن طور پر ادیتیا نے اپنی بیگم اورماضی کی اداکارہ زرینہ وہاب کے ساتھ کنگنا کی فلم سمرن بھی دیکھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرینہ وہاب کا کہنا تھا فلم میں کنگنا کی اداکاری بہت اچھی ہے ،اس نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے بہت محنت کی ہے ، میں بہت حیران ہوں کہ کنگنا کیوں بار بار اپنے ماضی کو یاد کرتی ہے ، 15 سال پہلے اس کے اور ادیتیا کے درمیان جو بھی تھا وہ سب اب ماضی کا حصہ ہے ، ہم سب اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں میرے بچے اب بڑے ہو چکے ہیں اس طرح کی چیزیں پڑھنا ان کیلئے کسی بھی طرح سے مناسب نہیں