تازہ تر ین

آصف زرداری اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بچانے کیلئے خود میدان میں آگئے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ، مرکزی قیادت کی شرکت ، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ، جوابی حکمت عملی تیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یہاں زرداری ہاﺅس میں پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ہٹانے کے حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت اور رابطے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے حوالے سے مہم کا جواب دینے کے لیے پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری تمام امور کی خود نگرانی کریں گے تا ہم اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومت سے مدد نہ لینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،صدر پی پی پنجاب قمر الزمان کائرہ ، سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹر شیری رحمان ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد سمیت دیگر مرکزی قائدین شریک ہوئے ۔ اجلاس میں نیب کے چئیرمین کے عہدے کے لیے ناموں کو پر غور کیا گیا تا ہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تبدیلی کی تحریک کو لا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے ایسا ایشو چھیڑا گیا ہے جس کی ضرورت نہیں تھی۔ جمعہ کو سابق صدر آصف علی زر داری کی پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کااجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ بطور اپوزیشن لیڈر اعتماد کا اظہار کیا گیاپارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی پی ٹی آئی کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی تاہم پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ اس دوران آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی احتساب بیوروکے چیرمین کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زر داری نے کہاکہ کہا کہ پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرےت ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو طریقہ آئین میں درج ہے اسی پر چلتے ہوئے چیرمین نیب اور عبوری حکومت کا تقرر ہونا ہے، ایک صوبے میں پی ٹی آئی حکومت میں ہے اور ایک میں اپوزیشن میں، تو دونوں صوبوں میں ان کی مشاورت سے ہی عبوری حکومت آئے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے بارے میں بار بار مک مکا کا کہا جارہا ہے، مخالفین اگر یہ کہیں تو ٹھیک ہے لیکن میڈیا بھی کہہ رہا ہے جو افسوسناک ہے، مک مکا کی باتوں کی مذمت کرتے ہیں، کسی مک مکا کا حصہ تھے ہیں اور نہ رہیں گے، اگر سسٹم بچانے کو مک مکا کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت میں بھی ہیں اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتے ہیں اسی طرح ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی ہے اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے جب کہ ایم کیو ایم یہ خود کر رہی ہے یا ان سے کروایا جا رہا ہے، کچھ ہو رہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکے انتخاب پرہماری اسٹریٹیجی ہے جو شیئرنہیں کرسکتے، ہمارے ساتھی اور دوست ہمارے ساتھ ہیں، جہاں جہاں مشاورت کی ضرورت ہوگی وہ ہم کریں گے اور ہر معاملے پر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک ریاض ہمارے پیغام رساں نہیں، وہ ذاتی حیثیت میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے گئے، اگر ہم نے کوئی خفیہ سفارت کاری ہی کرنا ہے تو میڈیا کو بتا کر کیوں کی جائے گی، وہ رات کے اندھیرے میں بھی ہوسکتی ہے۔اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے، ہمیں خورشید شاہ پر مکمل اعتماد ہے۔چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے الائنس سے بڑا کوئی سیاسی مک مکا نہیں، ابھی کوئی نام سامنے نہیں آیا اور اگر پی ٹی آئی کے پاس کوئی فرشتے ہیں تو سامنے لے آئیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب نے ڈاکٹر عاصم کو حراست میں رکھا مگر نواز شریف آزادانہ گھوم رہے ہیں، ہمارے پارٹی جھکنے والوں میں سے نہیں ہے آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ہرجگہ اور ہر ایشو کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv