مدینہ منورہ (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں سکیورٹی فورسز نے 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا، سعودی ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں سکیورٹی فورس نے 1438ھ کے دوران اقامہ محنت قوانین کیخلاف ورزی کرنے والے 60188 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ مدینہ منور ہ پولیس نے واضح کیا کہ وہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پکڑ دھکڑ کی مہم جاری رکھے گی۔ گرفتار شدگان کو ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا۔
Monthly Archives: September 2017
جس کی لاٹھی اُس کی بھینس 3ڈی پی اوز کی میگا کرپشن انکشافات نے کھلبلی مچادی
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ داخلہ پنجاب کی 2015-16کی آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے کہ جس میں سیکرٹ فنڈز کے 1کروڑ 37لاکھ 3ہزار روپے کے مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز کے نام چیک جاری کئے گئے لیکن وہ پیسہ کیسے اور کہاں خرچ کیا گیااسکا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔ رپورٹ میں سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کے 16جولائی 2012کے فیصلے کا ریفرنس دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 170(2)کے تحت آڈیٹر جنرل پاکستان کو بے انتہا اختیارات حاصل ہیں جس کے تحت وہ سیکرٹ فنڈز کے بھی آوٹ کر سکتا ہے یہاں تک کہ ایسی تمام پبلک باڈیز جو خود مختار ہیں لیکن حکومت سے فنڈنگ لیتی ہیں وہ بھی آڈیٹر جنرل کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی 12317کے تحت ڈی پی او مظفر گڑھ کے نام 58لاکھ 85ہزار پی ڈی پی 12742کے تحت سی پی او ملتان کے نام 43لاکھ 18ہزار اور پی ڈی پی 11112کے تحت ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے نام 35لاکھ روپے کے چیک جاری کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اکتوبر 2015میں حکام کے سامنے اٹھایا گیا لیکن کوئی جواب نہیں آیاجس کے بعدیہ معاملہ دسمبر 2015میں ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کے سامنے رکھا گیالیکن اسکا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ مالی بے ضابطگی ہے اور اسکا ریکارڈ فوری فراہم کیا جائے تاکہ رقوم اور اخراجات کی تصدیق اور صداقت کا پتہ چل سکے ۔محکمہ داخلہ کے آڈٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پولیس کیلئے فرنیچر اور مشینری کی مرمت پر 80لاکھ 99ہزار 231روپے کی مالی بے ضابطگیاں بھی پائی گئی ہیں دستاویزات کی سکروٹنی میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ مرمت کے حوالے سے ٹینڈر کرنے کے پراسس کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے یہ اخراجات غیر قانونی قرار دیئے جاتے ہیں ،جن اخراجات کی نشاندہی کی گئی اس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور نے 15لاکھ 89ہزار 498،سی پی او راولپنڈی نے 10لاکھ 10ہزار 907، سی پی ٹی سی چوہنگ لاہور نے7لاکھ20ہزار ، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول نے 7لاکھ ، سی پی او گوجرانوالہ نے 6لاکھ 54ہزار 720، سی پی او راولپنڈی نے 6لاکھ 26ہزار ، ایس ایس پی ٹیلی پنجاب لاہور نے 6لاکھ 18ہزار200، سی سی پی او لاہور نے 5لاکھ92ہزار40روپے ، ڈی پی او جہلم نے 5لاکھ 42ہزار 830، ڈی پی او اٹک نے 47ہزار 581، ایس ایس پی ٹیلی پنجاب لاہور 4لاکھ 94ہزار50روپے ، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور نے 4لاکھ88ہزار724، سی پی پی سی چوہنگ لاہور نے 4لاکھ 57ہزار636،سی پی او گوجرانوالہ نے 2لاکھ 41ہزار 500جبکہ ڈی پی او جھنگ نے 2لاکھ 12ہزار 350کی غیر قانونی ادائیگیاں کیں ۔
ایک بڑی سیاسی جماعت نہیں چاہتی کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل ہو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ سیاسی مفاہمت نظریہ ضرورت کے تحت ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم کی پارلیمنٹ ہی 22 نشستیں ہیں۔ تحریک انصاف کی 32 سیٹیں ہیں۔ جماعت اسلامی اور ق لیگ نے ان کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ کچھ حلقے یہ بھی کہہ رہے ہیں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بجائے۔ شیخ رشید کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا جائے۔ حالانکہ ان کی ایک سیٹ ہے۔ لیکن ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کے آخری 6 ماہ باقی ہیں ایسے میں لیڈر آف اپوزیشن کی تبدیلی کا معاملہ سمجھ سے باہر ہے۔ خواجہ آصف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ 16 سال سے پاکستان دنیا کیلئے اول ٹارگٹ بنا ہوا ہے۔ آرمی کا سپریم کمانڈر وزیراعظم ہوتا ہے۔ نوازشریف کی سوچ، عوام کی اس رائے سے بالکل متصادم ہے جو ہماری عوام بھارت امریکہ اور افغانستان کیلئے رکھتے ہیں۔ فوج میں بھی غلطیاں ہیں۔ لیکن موجودہ قیادت کی سوچ ماضی کی قیادت سے بالکل مختلف ہے۔ اس وقت کاکڑ اور مشرف جیسی سوچ فوج میں موجود نہیں۔ عمران خان سمجھتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بارے جو کہا وہ درست تھا۔ حالانکہ یہ توہین عدالتت ہے۔ کرکٹ شرفاءکا کھیل سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہ نہیں رہا۔ اب اس میں جوا آ چکا ہے۔ لوگوں کے مقاصد کارفرما ہو چکے ہیں۔ معروف صحافی توصیف احمد خان نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز بھی حرف آخر نہیں ہوتی۔ آج کا دوست کل کا دشمن اور کل کا دشمن آج کا دوست ہو سکتا ہے۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی دوستی ایک اچھا قدم ہے۔ اس میں دونوں کا باہمی مفاد ہے۔ یہ مفاہمت ماضی میں ہوتی رہی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو دور میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ ولی خان اور بھٹو میں دشمنی تھی۔ بعد میں دوستی ہو گئی۔ خواجہ آصف کا بیان اداروں سے ٹکراﺅ کا عندیہ لگتا ہے۔ نوازشریف کے ساتھ جو کچھ مشرف نے کیا وہ ابھی تک اسے بھلا نہیں سکے۔ آج فوج بالکل مختلف ہو چکی ہے۔ فوج کے پاس اس وقت اہم ادارے ہیں۔ نوازشریف جو بات خود نہیں کہہ پاتے وہ خواجہ آصف سے کہلوا دیتے ہیں۔ جمہوری نظام میں وزیراعظم کو تمام اہم امور کا ذمہ دار ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے۔ عمران خان نے فارن فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کو بہت کچھ سنا دیا حالانکہ وہ بھی ایک عدالت ہے۔ نوازشریف نے جو بھی کہا پھر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان خود کو اس سے مستثنیٰ کیوں سمجھتے ہیں۔ آصف زرداری نے نظام کی خرابیوں سے خوب فائدہ اٹھایا۔ خالد چودھری نے کہا اگلے الیکشن سے قبل تین بہت اہم کام ہونے جا رہے ہیں اول یہ کہ نگران سیٹ اپ بننا ہے جس نے الیکشن کروانے ہیں۔ اس کے بعد چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ ہے اور تیسرے الیکشن کمشنر مقرر ہونا ہے۔ ن لیگ بھی نہیں چاہے گی کہ اپوزیشن لیڈر تبدیل ہو۔ ایسا ممکن نہیں لگتا کہ تحریک انصاف اس میں کامیاب ہو سکے گی۔ خواجہ آصف نے آج ”ڈومور‘’ کہہ کر بہت بڑا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔ خواجہ آصف نے ہر بات اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراﺅ، ہر ملک اپنے مفاد کو سامنے رکھتا ہے۔ دوسروں کے مسائل میں الجھ کر کام خراب ہوتا ہے۔ دوسروں کی جنگ لڑنے میں ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ خرابی کی جو جڑیں ہم نے خود لگائی تھیں وہ اب تناور درخت بن چکی ہیں۔ سعودی عرب میں اب سوچ تبدیل ہوئی ہے۔ وہاں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ہے۔ مشرف یا عمران خان جتنی چاہیں توہین عدالت کر لیں اس پر ایکشن نہیں ہوتا۔ پھر دوسروں کے ساتھ اتنا سخت رویہ کیسے درست ہو سکتا ہے؟ سیاستدانوں کے گرد ایک شکنجہ تیار ہو رہا ہے۔ بنی گالا کی 300 کنال اور اس کے اخراجات کا جائزہ تو لیں۔ کیا عمران خان کی آمدن اس سے ملتا ہے۔ ہمارے ملک میں نظریہ ضرورت بہت مضبوط ہے۔ عارف وقار نے کہا لیڈر آف اپوزیشن کی تبدیلی کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ 2018ءمیں الیکشن ہونے جا رہے ہیں اس کے علاوہ سینٹ کے الیکشن بھی آ رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے آج ڈومور کا کہہ دیا ہے۔ حالانکہ اس وقت ہم دنیا کو یہ باور کروا رہے ہیں کہ ہم نے بہت ڈومور کر لیا۔ اب دنیا کے ڈومور کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کو اب کمرشل کھیل بنا دیا گیا ہے۔ اب اس میں جوا آ گیا۔ پسند نا پسند کا عنصر آ گیا۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ کھیل کھیل نہیں رہا۔ بلکہ ایک ایک گیند پر جوا لگنا شروع ہو گیا ہے۔ اب گیم سے بڑھ کر وہ کاروبار بن چکا ہے۔
رات گئے ملک ریاض پر فائرنگ ،موقع پر دم توڑ گئے
لاہور (آ ئی این پی )تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک ریاض عرف شوکت کھوکھر کو ان کے ڈیرے پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بھائی اور ملازم سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کاہنہ میں پی ٹی آئی رہنما ملک شوکت کھوکھراپنے ڈیرے پر تعمیر و مرمت کرا رہے تھے کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے ملک شوکت کھوکھر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کابھائی ارشاد اور ملازم نور زخمی ہو گئے۔مقتول کے ورثا نے شوکت خانم اسپتال کے قریب ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملک ریاض عرف شوکت کھوکھر کی غلام مصطفی گروپ سے دشمنی تھیدریں اثناء نجی ٹی وی کے مطابق جونہی یہ خبر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت تک پہنچی تو انہوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو 5 برس قید کی سزا سنادی گئی
بنکاک: تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لُک شیناوترا کو فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں پانچ برس قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ینگ لُک شیناوترا کو فرائض میں غفلت کا مجرم ٹھہراتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی۔ شیناوترا پر الزام تھا کہ انہوں نے چاول پر سبسڈی کی اسکیم میں ہونے والی بدعنوانی کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔سپریم کورٹ کے 9 ججز کو شیناوترا کو دی جانے والی سزا کی تفصیلات پڑھ کر سنانے میں 4 گھنٹے لگے۔ ججز نے کہا کہ شیناوترا پر لگائے جانے والے الزامات درست ثابت ہوئے ہیں اور انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی جاتی ہے جو معطل نہیں ہوگی۔ تھائی لینڈ میں فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ 10 برس قید کی سزا ہے تاہم ججز نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شیناوترا کو 5 برس قید کی سزا کیوں سنائی۔ینگ لک شیناوترا نے عدالتی کارروائیوں میں شرکت نہیں کی تھی اور ان کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ دبئی فرار ہوچکی ہیں۔ انہیں 25 اگست کو عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ عدالت آنے کے بجائے ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔ شیناوترا اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔
امریکی وزیر دفاع کے کابل پہنچتے ہی ائرپورٹ پر حملہ
کابل: امریکی وزیر دفاع جم میٹس کے افغانستان پہنچتے ہی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر راکٹ حملہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی وزیر دفاع جم میٹس بھارت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے ہمراہ غیراعلانیہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق جم میٹس کے پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ہی کابل انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فوجی حصے میں 20 راکٹ آکر پھٹے ہیں جس سے ایک ہیلی کاپٹر مکمل تباہ ہوگیا جب کہ 3 ہیلی کاپٹرز اور لڑاکا طیاروں کے پارکنگ ہینگرز کو نقصان پہنچا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ دو مختلف مقامات سے راکٹ فائر کیے گئے۔ فورسز نے پکتیا کوٹ کے علاقے میں ایک گھر کا محاصرہ کرلیا جہاں تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ نجیب دانش نے کہا کہ جنگجوؤں کی جانب سے راکٹ اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔طالبان اور داعش دونوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ائرپورٹ کو بند کرنے کے بعد تمام پروازیں منسوخ کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور اس مقام کا پتہ لگانے کی کوشش کی جہاں سے راکٹ فائر کیے گئے۔
دیرپا امن کیلئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ضروری ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دیرپا امن و استحکام کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کچھ نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کینٹ میں آرمی پبلک اسکول و کالج کا افتتاح کیا ۔ مقامی عمائدین نے سوات کینٹ میں اسکول اور کالج کے قیام پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دیرپا امن و استحکام کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کچھ نہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی پبلک اسکول پاک فوج کی جانب سے سوات کے عوام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا تحفہ ہے۔ سوات میں آرمی پبلک اسکول کا کیمپس جدید ترین سہولیات سے مزین ہے جس میں اسپورٹس اسٹیڈیم اور آڈیٹوریم بھی شامل ہے۔
بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے، خواجہ آصف
نیویارک: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور اسی لیے پاک افغان سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اس خیال سے متفق ہیں کہ پاکستان کو شدت پسندی اور دہشت گردی کی باقیات کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔ بلاشبہ ہم نے غلطیاں کی ہیں لیکن صرف ہمیں مورد الزام ٹھہرانا ناانصافی ہے۔ امریکا کو سوویت یونین کے خلاف سرد جنگ جیتنے کے بعد خطے کو ایسے چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔ اس کے بعد سے ہم جہنم میں چلے گئے اور آج تک اسی جہنم میں جل رہے ہیں۔ افغانستان میں امن و سلامتی کی ذمےداری پاکستان پر ڈالی نہیں جاسکتی اور نہ ہی اسلام آباد کابل میں قیام امن کا ضامن ہے، کئی افغان رہنما اپنے مفادات کے لیے پاکستان سے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں، امریکا جنگ سے افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ سرحدوں کی دیکھ بھال کرنا سب سے ضروری ہے اور افغان حکومت کو اس پر توجہ دینی ہو گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور اسی لیے پاک افغان سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے، بھارت میں 66 سےزیادہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں اور نریندر مودی اب تک گجرات سے باہر نہیں نکل سکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو بحران کی صورت میں پاکستان اور خطے کے لیے ایک بوجھ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہمارے پاس ان سے جان چھڑانے کے وسائل نہیں ہیں۔ حافظ سعید کی تنظیم کالعدم ہے اور وہ نظربند ہیں مگر میں آپ سے متفق ہوں کہ اس سلسلے میں ہمیں مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔
ایران کے بعد بھارتی سورماﺅں کی فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی ،نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3خواتین سمیت4شہری زخمی ہوئے ہیں ۔پاک فوج نے بھی جوابی کاروائی کرکے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔
تحریک انصاف میں دراڑیں ،دو دھڑے بن گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرلانے کے معاملے پر تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہوگئی۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں بطور قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر پارٹی رہنما دوحصوں میں تقسیم ہوگئے، اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پارٹی گروپ بندی کا شکار ہوگئی ہے اور اس فیصلے پر بعض ارکان ِقومی اسمبلی نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی ے اجلاس میں عمران خان کو اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز ایم کیوایم کی قیادت سے ان کے مرکز پرملاقات سے انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کا تاثردیا گیا جس پر کراچی کی مقامی قیادت اور خیبرپختونخوا کے بعض ارکان نے اعتراض کیا ہے۔کراچی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما عمران اسماعیل نے شاہ محمود کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ملنے پر کارکنوں کا سخت ردعمل آئے گا جس سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں تناؤ کی کیفیت ہوگی جو پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔انہی خدشات کا اظہار خیبرپختونخوا سے منتخب ارکان اسمبلی بھی کررہے ہیں جو شاہ محمود کی ایم کیوایم سے ملاقات پر ناخوش ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو خود قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
فیس بک 2018میں بند۔۔۔
ماسکو: روس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو خبردار کیا ہے کہ اگر مقامی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے حوالے سے قانون پر عملد درآمد نہیں کرایا گیا تو فیس بک کو 2018 تک بند کردیا جائے گا۔روس میں انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی ٹیلی کام کمپنی کے سربراہ الیکزینڈر نے فیس بک انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مقامی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوجاتا ہے تو فیس بک کو روس میں کام بند کرنا پڑے گا جیسا کہ بدقسمتی سے لنکڈ ان کو کرنا پڑا، اس حوالے سے کمپنی کو کوئی استشتا حاصل نہیں ہے کیوں کہ یہ قانون سازی انتہائی ضروری ہے اور ہم ہر صورت میں قانون حاصل کریں گے۔آئی ٹی کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ روس میں فیس بک بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کے لاتعداد صارفین بھی یہاں موجود ہیں لیکن یہ کوئی منفرد سروس نہیں ہے ایسی اور بھی بہت سی سوشل سائٹس موجود ہیں۔روسی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو روس کے اندر محفوظ کرنے کے لیے غیر ملکی میسج سروس، سرچ انجن اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی ضرورت تھی مگر اس حوالے سے 2014 میں ایک قانون پاس ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ روسی صارفین کا ڈیٹا صرف روس کے سروس پر ذخیرہ کیا جائے۔
روہنگیا مسلمانوں کیخلاف بدھ مت دہشتگردی ہو رہی ہے
ڈھاکہ‘ استنبول (این این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل وعام کا ذمہ دار سکیورٹی فورسز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف ‘بدھ مت دہشت گردی’ کو ہوا دے رہی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں ایک تقریر کے دوران ترک صدر نے عالمی برادری کو میانمار کی حکومت کے خلاف پابندیاں نہ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اردگان کا کہنا تھا کہ ‘وہاں مکمل طور پر نسل کشی ہو رہی ہے۔ میانمار کی نوبیل انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ترک صدر نے بذریعہ فون رابطہ کیا تاہم ان کا موقف تھا کہ ‘بدھ مت ہمیشہ سے امن کے پیامبر کے طور پر پیش آتے ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ ‘اس وقت میانمار میں مکمل طور پر بدھ مت دہشت گردی ہے لیکن میں نہیں جانتا کہ اس کو یوگا سے کیسے تبدیل کیا جاسکتا، یہ ایک حقیقت ہے اور تمام انسانیت کو اس کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ ترک صدر طیب اردگان نے عالمی برادری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا ‘اسلامی دہشت گردی’ کی فوری مذمت کرتی ہے لیکن ‘مسیحی دہشت گردی’، یہودی دہشت گردی’ اور بدھ مت دہشت گردی’ پر خاموش ہوجاتی ہے۔ بنگلہ دیش کے ایک اسپتال میں روہنگیا مسلمان زیر علاج ہیں۔، ان کے گھر میانمار کی فوج نے حال ہی میں نذر آتش کر دیئے گئے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جس وقت ان کے گھروں میں آگ لگائی گئی یہ افراد گھروں میں موجود تھے اور کوشش کے باوجود آگ سے نہیں بچ پائے جس کے سبب ان کے جسم بری طرح جھلس گئے۔ آگ میں جھلسنے سے ان کے جسموں پر لگے زخم تو شاید کچھ عرصے بعد مندومل ہوجائیں لیکن روح پر لگے زخم شاید کبھی نہ بھر سکیں۔
چین میں سابق میئر کو رشوت کے جرم میں12 سال قید
بیجنگ (این این آئی) چین کی حکمران جماعت کے رکن اور شہر تیانجن کے سابق میئر کو رشوت لینے کے جرم میں12 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی عدالت کا کہنا تھا کہ تیانجن کے سابق میئر ہوانگ زنگو نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے زمینوں کی منظوری کیلئے 6 ملین ڈالر سے زائد رشوت لی جس پر عدالت نے انہیں 12 سال کیلئے جیل کی سزا سنائی ہے۔
2008 میں میئر بننے والے ہوانگ زنگو تیانجن میں کمیونسٹ پارٹی کے موجودہ سربراہ بھی ہیں۔صدر ژی جن پنگ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک درجنوں چینی حکام کو کرپشن پر جیل بھیجا گیا ہے۔


















