لاہور(صدف نعیم )پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد چینل فائیو سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر کابینہ کے اجلاس منعقد کر ینگے۔پنجا ب اسمبلی عوامی مفا د کے لئے ریکارڈ قا نو ن سا زی کر یگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر وزیر کی کا رکر دگی کا خو د جا ئزہ لے رہاہوں۔پروٹو کول خود لو نگا نہ اپنے وزراءسے اس کی امید رکھونگا۔ہمارا دامن صاف اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاﺅں گا،کچھ عرصہ بعد عوام خو د محسو س کرینگے کہ نہ صرف پنجاب بلکہ پو رے پا کستان میں تبدیلی آئیگی۔


















