ریاض(ویب ڈیسک)مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا ہے اور تیز رفتار ٹرین نے 450 کلومیٹر (281 میل) کا سفر صرف 2 گھنٹے اور 52 منٹ میں طے کیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔مکے سے مدینے تک بچھائے گئے نئے ٹریک پر تیز ترین ٹرین نے اپنا پہلا سفر کیا اور دونوں شہروں کے 450 کلومیٹر کے فاصلے کو دو گھنٹے 52 منٹ میں طے کرکے معتمرین کے دل جیت لئے۔ منصوبے کے ذمہ دار ہسپانوی سعودی کنسورشیم کے ترجمان ال شول کا کہنا ہے کہ مکے سے مدینے تک 450 کلومیٹر کے سفر میں کئی راستوں پر ٹرین 300 کلومیٹر (180) میل فی گھنٹہ کے حساب سے بھی سفر طے کرے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور حجاج کرام کو منزل تک پہنچانے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
Tag Archives: train
چلتی ٹرین میں 3علماءکیساتھ خوفناک اقدام
آگرہ(ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلزار، ابو بکر اور اسرار نامی 3 علمائے کرام بذریعہ ٹرین نئی دہلی سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے آبائی علاقے باغ پت جارہے تھے۔ ٹرین میں ان ہی کے ساتھ سوار ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ تینوں افراد نے احمدیہ پولیس اسٹیشن پر واقعے کا مقدمہ درج کرادیا۔
ایس پی جے پرکاش سنگھ کا کہنا ہے کہ درخواست کی روشنی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 ، 323 اور 352 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ مقدمہ ریلوے پولیس کو منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔



















