لندن(خصوصی رپورٹ) برطانوی جریدے نے دنیا کے 100حکمرانوں کی قابل اور بااثر صاحبزادیوں کی فہرست جاری کر دی جس میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نمایاں تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی کامیاب انتخابی مہم میں نمایاں کردارادا کیااور وہ ایک بااثر شخصیت کے طور پر ابھری ہیں،فہرست میں وائٹ ہاﺅس میں اپنے دفتر کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایونکا ٹرمپ نے ٹرمپ انتظامیہ میں سب سے طاقتور خاتون ہونے کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی “ نے دنیا کے 100حکمرانوں کی قابل اور بااثر صاحبزادیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاﺅس میں اپنے خود کے دفتر کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایونکا ٹرمپ نے ٹرمپ انتظامیہ میں سب سے طاقتور خاتون ہونے کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کیا ہے ۔برطانوی جریدے نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نمایاں تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مریم نواز نے 2013 کی انتخابی مہم میں اپنے والد کی کامیابی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ۔ وہ شریف خاندان کی چیئرٹی تنظیموں کا بھی اہم حصہ ہیں اور ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہیں ۔ نشریاتی ادارے کے مطابق مریم نوازان دنوں پاکستان مسلم لیگ کی دائیں بازو کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں ، وہ ایک بااثر شخصیت کے طور پر ابھری ہیں ۔ رپورٹ میںترک صدر کی بیٹی کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ 31سالہ سمعیہ اردگان ترک صدر رجب طیب اردگان کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جنھیں وسیع پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے ۔انکے والد طیب اردگان نے اپنی بیٹی کو ”میری غزال“ سے تشبیہ دی ہے جس کا مطلب ترکی میں خوبصورت اور قیمتی ہے ۔43سالہ اسابیل ڈاس سینٹووس انگولا کے صدر جوز ایڈوار ڈو کی سب سے بڑی بیٹی ہیں جو 1979سے ملک میں حکمرانی کررہے ہیں۔ اسابیل ڈاس سینٹووس سرکاری آئل کمپنی کی سربراہ ہیں اور افریقہ کی امیر ترین خاتون اور پہلی خاتون ارب پتی ہیں جن کی دولت 3.2بلین ڈالر سے زائد ہے ۔فہرست میں تاجکستان ،کیوبا کے صدر کی بیٹاں بھی شامل ہیں۔