Tag Archives: news

دوست نے اپنے ہی دوست کا خون پی ڈالا، پھر ایسا زبردست کام ہو گیا کہ سب دنگ رہ گئے

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں پولیس نے سکول کے دوست کا جسم کاٹ کر اس کا خون پینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے،روس کے شہر چیلیا بنس کے اورسلز سٹی ہسپتال سے 36 سالہ شخص بورس کونڈراشین کو گرفتار کیا گیا ہے، بورس پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹریٹ کی جعلی ڈگری اور جعلی کاغذات کی بنا پر گزشتہ برس نومبر میں ہسپتال میں ملازمت حاصل کی اس کے علاوہ بورس پر اپنے سکول کے دوست اور کلاس فیلو کا جسم کاٹ کر اس کا خون پینے کے الزام بھی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق 1998 میں بورس نے اپنے 16 سالہ دوست کو مارکر اس کا خون پی لیاتھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بورس کونڈراشین خود کو ’’ویمپائر‘‘کہتاہے۔ چیلیا بنس سٹی ہسپتال کی صحت کے شعبے کی سربراہ نتالیا گورلوا نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ کونڈراشین کو پرائمری کیئر ڈاکٹر کی حیثیت سے ہسپتال میں ملازمت دی گئی تھی اوراس کا کام لوگوں کو اس بات کی جانب مائل کرنا تھا کہ لوگ سگریٹ اور شراب نوشی کو چھوڑ کر ورزش کی عادت کو اپنائیں۔ انہوں نے بورس کے ملازمت کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کے تجربے کے حوالے سے زیادہ جانچ اس لیے نہیں کی کہ بورس نیاپنے ضروری کاغذات ہی نہیں دئیے اس کا کہنا تھا کہ کسی وجہ سے اس کے کاغذات کھوگئے ہیں۔

کل یوم کشمیر ،عام تعطیل کااعلان

اسلام آباد+لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے کل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس دن کی مناسبت سے کل سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم کشمیر پر کل 5 فروری کو چھٹی ہو گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تعطیل کا حکم ملک بھر میں فافذالعمل ہو گا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ تعلیمی اداروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جانب سے 70 سال تحریک آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا

ٹنڈو آدم(ویب ڈیسک) ٹنڈو آدم کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پر سیٹھ ایوب راجپوت نامی ایک شخص کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا جو باو¿نس ہو گیا تھا۔ جس کے بعد سیٹھ ایوب راجپوت نے دیوان سچا نند کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔یہ کیس کافی عرصے تک چلتا رہا جبکہ رکن سندھ اسمبلی اس دوران ضمانت پر رہا رہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈو آدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں آج دیوان سچا نند کے خلاف جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔دیوان سچا نند نے کہا کہ یہ کیس غلط تھا بہرحال عدالت نے سزا سنائی ہے لیکن وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔ دیوان سچا نند کا مزید کہنا تھا کہ وہ کل ضمانت کرا لیں گے۔
واضح رہے کہ دیوان سچا نند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

نااہلی کی صورت میں پی ٹی آئی کا نیا چئیرمین شاہ محمود نہیں۔۔۔ خفیہ پلان بی میں ایسا نام آگیا کہ بڑے بڑوںنے سر پکڑ لئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نا اہلی کے حوالے سے آج سپریم کورٹ دوپہر 2بجے فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے حوالے سے اس وقت پورے ملک سمیت خاص طور پر اسلام آباد میں قیاس آرائیوں اور چہ میگوئیاں عروج پر ہیں۔ ان قیاس آرائیوں میں دو طرح کی آرا سامنے آرہی ہیںجس میںپہلی رائے کے مطابق کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نا اہلی کیس سے بچ جائیں گے جبکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیدیا جائے گا جبکہ دوسری رائے کے مطابق دونوں کو سپریم کورٹ نا اہل قرار دیدے گی مگر صرف اس ٹرم کیلئے تاہم سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت نے پلان ترتیب دے دیا ہوا۔ عمران خان کی نا اہلی کی صورت میں چند دن قبل سننے میں آرہا تھا کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی سربراہی کے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں لیکن جہانگیر ترین گروپ اور پارٹی کی نظریاتی قیادت شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی نا اہلی کی صورت میں پارٹی کی سربراہی تفویض کرنے کے خلاف ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ شاہ محمود قریشی کے چیئرمین پی ٹی آئی سامنے آنے پر پارٹی میں پیپلزپارٹی سے آیا گروپ زیادہ مضبوط ہو جائے گا جس سے پارٹی کے دیرینہ اور نظریاتی رہنما اور کارکن بددل ہو سکتے ہیں اور پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے۔ پارٹی کو ٹوٹ پھوٹ او ر طوائف الملوکی جیسی کیفیت سے بچانے کیلئے پی ٹی آئی کا ایک مضبوط حلقہ اسد عمر کو عمران خان کی نا اہلی کے بعد پارٹی کے سربراہ کے طورپر دیکھنے کا متمنی ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کی صورت میں ایک پلان پہلے سے ترتیب دیا ہوا ہے جس کو نہایت خفیہ رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس پلان کے مطابق اسد عمر عمران خان کی نا اہلی کے بعد پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ اسد عمر درپردہ عمران خان کی ہدایت پر ہی پارٹی کے فیصلے کریں گے۔ کئی روز قبل اسی طرح کی ایک رپورٹ پاکستان کے موقر اخبار میں بھی شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف تجزیوں میں یہ بات کی جا رہی ہے کہ عمران خان کا معاملہ بھی نا اہلی کی طرف جا رہا ہے،وہیں پارٹی اجلاسوں میں بھی یہ ایشو ڈسکس ہو چکا ہے اور پارٹی چیئرمین کی ممکنہ نا اہلی کے بعد کے سنیاریو پر مختلف حکمت عملیاں بھی زیر بحث آئی ہیں۔ ذرائع کے بقول اگرچہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سمجھتے ہیںکہ اگر عمران خان کو بھی نا اہلی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ہی ان کے متبادل ہونگے۔ تاہم اس حوالے سے عمران خان کا جھکاﺅ اسد عمر کی طرف ہے۔

شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی کیولری گراونڈ قبرستان فوجی اعزاز کیساتھ تدفین،اعلیٰ عسکری،سول حکا م کی شرکت

لاہور (ویب ڈیسک)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کو کیولری گراو¿نڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شہید عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہید کے لواحقین سمیت کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، سی سی پی او لاہور، دیگر عسکری حکام اور حکومتی ارکان نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے کیولری گراو¿نڈ قبرستان لایا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس سے قبل شہید کے اٰآبائی علاقے بورے والا میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسرے جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاو¿ں دینور سے ہے اور ان کی عمر بھی 21 سال ہی تھی۔

صورتحال کشیدہ ڈیفنس موڑ پر کھلاڑی اور متوالے آمنے سامنے ”گو نواز گو “اور” رو عمران رو “کے نعرے

لاہور: لاہورکے علاقے ڈیفنس موٹر پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے ڈیفنس موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے تو کچھ دکانداروں نے ٹائیگرز سے کہا آپ یہاں احتجاج نہ کریں اس سے ہمارا کاروبار متاثر ہوتا ہے اسی دوران ن لیگ کے کارکن رو عمران رو کے پوسٹرلے کر وہاں پہنچ گئے اور دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر دکانداروں نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرادیا ۔