Tag Archives: nawaz-sharif.jpg

نااہلی کے باووجود صدر پاکستان ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سزا یافتہ، مخبوط الحواس، اور سرکاری ملازمین کو صدارتی الیکشن کا حصہ بننے کی اجازت دینے کے حوالے سے الیکشن قوانین میں ہونے والی متنازع ترمیم تاحال جوں کی توں موجود ہے۔ یہ قانون سازی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی خوشنودی کے لیے ایک دہائی قبل کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کے مطابق اگر صدر ممنون حسین اپنے منصب سے دستبردار ہوتے ہیں تو یہ ترمیم برطرف ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو اصولی طور پر صدر کے عہدے کے لیے کھڑے ہونے کی اجازت دے گی۔ای سی پی نے ستمبر 2007 میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے اس قانون میں ترمیم کی جس کے بعد صدارتی امیدواروں کے لیے نااہلی کی شرائط ختم ہوگئیں۔یہ ترمیم 6 اکتوبر 2007 کے انتخابات سے چند ہفتے قبل سامنے آئی تھی، جبکہ ان انتخابات میں جنرل پرویز مشرف نے باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔اہم ترین اپوزیشن رہنماو¿ں بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی جلاوطنی کی وجہ سے 2007 کے انتخابات کے نتائج پہلے ہی عیاں تھے۔خیال رہے کہ اس وقت کے وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیرافگن نیازی (مرحوم) کے بتانے سے قبل صدارتی انتخاب کے قوانین میں ہونے والی اس ترمیم کی موجودگی کو ای سی پی کی جانب سے خفیہ رکھا گیا تھا۔ترمیم سے قبل صدارتی الیکشن کے قوانین کے کالعدم سیکشن 5(3)(اے) کے تحت رٹرننگ افسران کو اختیار حاصل تھا کہ اگر انہیں کوئی امیدوار آئین کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے نااہل لگتا ہے تو وہ سمری انکوائری کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیں تاہم اس حصے کو قانون سے ہٹا دیا گیا۔جلد بازی میں کی جانے والی اس ترمیم کے بعد جواز پیش کیا گیا تھا کہ اس کا مقصد قانون کو 2002 اور 2005 کے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کرنا تھا۔واضح رہے کہ جنرل پرویز مشرف کے خلاف جا کر عدلیہ عدلیہ بحالی تحریک کی سربراہی کرنے والے سابق چیف جسٹس افتخار محمد ان سپریم کورٹ کی ان دونوں بینچز کا حصہ تھے۔

اپوزیشن کا احتجاج۔۔ وزیر اعظم نے بڑ ا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پاناما فیصلے کے بعد اپوزیشن کے دباو¿میں نہ آنے اور سیاسی طور پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما فیصلے کے بعد اپوزیشن کے دباو¿میں نہ آنے اور سیاسی طور پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے 19 اپریل کو بھکی میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نوازشریف آنے والے دنوں میں عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کا سلسلہ جاری رکھیں گے جب کہ کل وزیراعظم رینالہ خورد میں گندم کی کٹائی مہم کا آغاز کریں گے جس کے بعد اوکاڑہ میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔