لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس میں پی سی بی کے گواہ محمد عرفان وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔قومی کھلاڑی محمد عرفان پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ یاد رہے کہ ٹریبیونل میں اوپنر کے کیس کی پیر کو شیڈول سماعت طویل قامت پیسر کے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔محمد عرفان پی سی بی کی جانب سے پیش کیے جانے والے آخری گواہ ہیں جس کے بعد کیس فیصلے کی طرف بڑھے گا، پیسراس وقت ٹی 10 لیگ کیلیے شارجہ میں موجود ہیں اور وہیں سے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
Tag Archives: muhammad-irfan
محمد عرفان کی6ماہ پابندی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گئی
لاہور(آئی این پی)اسپاٹ فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی پابندی کے بعد دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گئی ہے۔محمد عرفان قائد اعظم ٹرافی میں پاکستان واپڈا میں نمائندگی کر رہے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں واپڈا کی ٹیم لاہور بلیوز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ آجکے دن کا شدت سے انتظار تھا ، ایسا لگ رہا ہے کہ چھ برس کے بعد کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیاب بولر
بن کر قومی ٹیم میں واپسی کا ہدف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ نئی گیند کے استعمال سے بولروں کو فائدہ ہو گا۔


















