Tag Archives: hd

خواجہ سرا ﺅں کے محسن بابر اعوان ،فرحت اللہ بابر بارے دلچسپ خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) خواجہ سراءسول سوسائٹی کی صدر نیلی رانا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ مردم شماری کی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں، لاہور میں 25 ہزار سے زائد خواجہ سراءہیں جبکہ حکومت نے پوری ملک میں خواجہ سراﺅں کی تعداد 10 ہزار بتائی ہے۔ مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ سراﺅں کی مردم شماری دوبارہ سے کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں خواجہ سرا جنت علی، عاشی جان، نازیہ علی اور ایڈووکیٹ صباحت رضوی و دیگر رہنماﺅں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری تعداد پورے ملک میں ظاہر کی گئی ہے اس سے زیادہ تو لاہور شہر میں موجود ہے۔ یہ مردم شماری یکطرفہ کی گئی ہے ہم اس کو نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ میں خواجہ سراﺅں کے حقوق کیلئے جو بل پیش کیا گیا ہے وہ خوش آئند ہے۔ ہم فرحت اللہ بابر ، روبینہ جمیل اور بابر اعوان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے یہ بل سینٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل میں جو اہم باتیں شامل کی گئی ہے وہ یہ ہیں کہ خواجہ سراﺅں کو جائیداد میں برابر کا حصہ دیا جائے۔ سرکاری نوکریوں اوراسمبلیوں میں تین فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے۔ خواجہ سراﺅں کی وجود کو حکومتی سطح پر تسلیم کیا جائے ۔ اگر کسی خواجہ سرا سے زیادتی ہوتی ہے تو ملزم کو ریپ کی سزا دی جائے۔

.