اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنماءدانیال عزیز پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف کی عوام کے سامنے بے گناہ ہی ثابت کرتے کرتے خود لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ دانیال عزیز گن اینڈ کنٹری کلب کے ان 32 ممبران مین شامل ہیں جن کے ذمہ دار کلب کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔ یکم جولائی کو کلب انتطامیہ کی جانب سے یار کی گئی فہرست میں گن اینڈ کنٹری کلب کے ایڈمنسٹریٹر دنیال عزیز کے علاوہ ایس ڈی پی آئی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم کے علاوہ تنویر الیاس ‘ راجہ ہارون راشد ‘ ریاض چیمہ‘ سید اسد عباس سمیت دیگر کئی ممبران شامل ہیں۔ جنہوں نے کلب کے لاکھوں روپے ادا کرنے ہیں۔ فہرست کی تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز نے 419,501 روپے اور عابد قیوم نے 263,171 روپے کلب کو ادا کرنے ہیں کلب کی ویب سائٹ پر تمام ممبران کو 28 فروری 2017 ءسے قبل تمام واجبات ادا کرنے کا کہا گیا تھا کلب کے قواعد و ضوابط کے مطابق 90 دن کے بعد واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں ممبران کی رکنیت ادائیگی تک معطل کردی جاتی ہے۔ اس حوالے سے دانیال عزیز نے کہا ہے کہ انہوں نے 14 تاریخ کو 5 لاکھ روپے ادا کردیئے تھے اس سے قبل گھر او ر پتہ تبدیل کرنے اور مصروفیات کی بنا پر ادائیگی نہیں کر سکا۔ تاہم کلب کے ایک کاﺅنٹر پر 15 جولائی کو بھی ڈیفارلٹرز کی فہرست آویزاں تھی جس میں دانیال عزیز کا نام بھی شامل تھا۔
Tag Archives: danyal-aziz
عمران خان کی رینجرز کے ذریعے گرفتاری ،نیا سیاسی دھماکہ
اسلام آباد (کرائم رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت کے دور ان عمران خان پھر پیش نہیں ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے گئے ملزم عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز پیش ہوئے ¾سماعت میں استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔دانیال عزیز نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان اس کیس میں اشتہاری ہیں جنہیں رینجرز کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔ عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ چالان کی بنیاد پر کیس آگے بڑھارہے ہیں اور جلد بیانات مکمل کرکے کیس نمٹا دیں گے۔ (ن) لیگ کے رہنما نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 3 سال ہوگئے کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی جس پر عدالت نے دانیال عزیز کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست دینے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہوا ہے، خیبرپختونخوا حکومت بتائے کہ اس نے کیوں ایک اشتہاری مجرم کو سرکاری ریسٹ ہاﺅس میں پناہ دے رکھی ہے۔دانیال عزیز نے کہاکہ معلوم نہیں کیوں عمران خان کے معاملے پر تمام ادارے مفلوج ہوجاتے ہیں کیوں انہیں سانپ سونگ جاتا ہے۔ عمران خان 780اے کے مجرم ہیں۔ عدالت نے عمران خان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیا ہے۔ دوسروں کے احتساب کی باتیں کرنے والوں نے اپنے صوبے میں احتساب کے ادارے کو تالا لگا رکھا ہے۔ عمران خان کو ایک ادارے کی رپورٹ میں حیوان لکھا گیا ہے ¾لیگی رہنما نے کہا کہ سارے پاکستان نے دیکھا ایس ایس پی کے سر پر ڈنڈے مارے گئے۔ عمران خان کے خلاف ایس پی تشدد کیس 3 سال سے چل رہا ہے۔ عمران خان روز پریس کانفرنس کرتے ہیں، سب کو معلوم ہے وہ کہاں ہیں۔ عدالتی اہلکار بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر اشتہار چسپاں کرکے آئے ہیں۔ عمران نے نتھیا گلی میں سرکاری ریسٹ ہاﺅس میں پناہ گاہ بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کا مذاق نہ بنایا جائے۔دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو غلیظ اور حیوان قرار دیا۔ عمران خان حکومتی اداروں کی تذلیل کرتے ہیں۔ یہ کیسا نیا پاکستان ہے جو عمران خان عوام کو دکھا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہوا ہے ¾خیبرپختونخوا حکومت بتائے کہ اس نے کیوں ایک اشتہاری مجرم کو سرکاری ریسٹ ہاﺅس میں پناہ دے رکھی ہے۔
ملکی سیاست میں ہلچل ….مسلم لیگ (ن)نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین کے معاملے پر کسی جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی ، عمران خان نے یہودیوں اور ہندوﺅں سے پیسے لئے، جواءکھیلنے والا شخص ملکی قیادت کا کیسے اہل ہوسکتا ہے؟ پاکستان سے جلد دونوں کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا،عمران خان کیخلاف واضح ثبوت موجود ہیں،کپتان نے اپنے جمع کرائے گئے گوشواروں میں فراڈ کیا،اصل گارڈ فادر تو عمران خان ہیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے معاملے میں کمیشن یا جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں ہے ،انہوں نے یہودیوں اور ہندووں سے پیسے لیے ،پاکستانی سیاست سے دونوں کا خاتمہ کردیں گے ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے ایک فاونڈیشن میں سیلاب کی مد میں اربوں روپے لے کر اجاڑ دئیے ،ابھی اس پیسے کو بھی خان صاحب کے پیٹ سے نکالیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کتاب میں خود لکھا کہ میں جوا کھیلتا ہوں ،جو شخص یہودیوں ،ہندوﺅں سے پیسا لیتا ہے اور جوا کھیلتا ہے ،وہ قیادت کا اہل کیسے ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے صحیح کام نہ کیا تو اداروں کا گھیرا کریں گے ،یہ انتشار کی سیاست ہے ،عمران خان کو ملک میں ترقی کا پہیہ روکنے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن کے انتخاب میں عمران خان نے یہودی کے لیے مہم چلائی جبکہ نواز شریف نے واضح طور پر پاکستانی کی حمایت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سی پیک میں رکاوٹ کی ذمہ داری بھی دی گئی ۔اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف واضح ثبوت موجود ہیں ۔انہوں نے اپنے جمع کرائے گئے گوشواروں میں فراڈ کیا ۔گارڈ فادر والا جرم تو یہ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایک سیٹ نہ جیتنے والی جماعت راتوں رات کیسے طاقت ور بن گئی ؟ ایسی جماعت دھرنے دیکر اسلام آباد بند کرانے کی دھمکیاں کیسے دیتی رہی ؟ وہ جماعت راتوں رات کیسے بدل کر پاکستان کے منظر نامے پر آگئی اور اتنی طاقت ور بن گئی کہ اسلام آباد بندکر نے کی دھمکیاں دینے لگی ۔دانیال عزیز نے کہا کہ مخالفین ہمیں اس بات پر طعنے دیتے تھے کہ اگر انہوں نے کچھ کیا ہے تو قانونی کارروائی کیوں نہیں کرتے اور اب ہم وہی کر رہے ہیں ۔ہمارے شواہد میں اخباری تراشے شامل نہیں ہیں بلکہ یہ وہ ثبوت ہیں جو عمران خان نے اپنے دستخط سے امریکا میں رجسٹر کرایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 18سال ٹکریں مارتے رہے مگر ایک سیٹ نہیں ملی ، 2002میں عمران خان کو خیرات میں ایک سیٹ ملی ۔سیاسی جماعت کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا۔اس موقع پر طلال چوہدری نے گفتگو کرئے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے جبکہ عمران خان صرف اپنی تلاشی دینے سے ڈر رہے ہیں، خان صاحب ہم نے آپ کے والد اوربچوں کا حساب نہیں مانگا، خان صاحب بتائیں بنی گالہ کا محل کہاں سے آیا انہوں نے کہاکہ اب عمران خان کی تلاشی ہو گی اور عمران خان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب آپ نے غیرملکی فنڈنگ کا اعتراف کیا ہے، خان صاحب آپ کے لکھے گئے دستاویزات ہم نے عدالت میں پیش کردیے ہیں،طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب آپ نے 1983 سے کتنا ٹیکس چوری کیا اور وہ چور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ابھی عمران خان کی اخلاقی کرپشن کا معاملہ اٹھایا ہی نہیں جب وہ اٹھائےں گے تو پھر کیا ہو گا؟۔