افغان صدر اشرف غنی کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں عسکریت پسند تنظیم داعش کا سربراہ عبدالحسیب صوبہ ننگرہار میں خصوصی فورسز کے آپریشن کے دوران مارا جاچکا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عبدالحسیب کو گذشتہ سال حافظ سعید خان کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔عبدالحسیب رواں سال مارچ میں کابل کے مرکزی ملٹری ہسپتال میں ہونے والے حملے سمیت افغانستان میں ہونے والے کئی ہائی پروفائل حملوں کے احکامات جاری کرچکا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان نے بھی ان خیالات کا اظہار کیا تھا کہ عبدالحسیب ننگرہار میں امریکی اور افغان اسپیشل فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران مارا جاچکا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔
Tag Archives: ashraf ghani
افغان فوجی اڈے پر حملہ….افغان وزیر دفاع اور آرمی چیف عہدے سے مستعفی
کابل(ویب ڈیسک) شمالی افغانستان میں افغان فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 100 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہم اور وزیر دفاع عبداللہ خان حبیبی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف اور وزیر دفاع کے استعفے قبول کرلیے۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ (21 اپریل) کو شمالی افغانستان میں صوبہ بَلخ کے دارالحکومت مزار شریف کے مضافات میں قائم فوجی اڈے میں ہونے والے طالبان کے حملے میں 100 سے زائد فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق 10 حملہ آوروں نے افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں کور کے کپماو¿نڈ میں واقع مسجد پر حملہ کیا، 2 حملہ آوروں نے خود کو ا±س وقت دھماکے سے اڑایا جب فوجی اہلکار نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔