کراچی(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔وزیر خزانہ اسد عمر کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئے تو انہوں نے عام مسافروں کی طرح سفر کیا۔ وہ قطار میں اپنا بیگ اٹھائے کھڑے رہے اور جہاز میں بورڈنگ کے لیے قطار سے بھی گزرے۔ مسافروں نے وزیر خزانہ کو سادگی پر سراہا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے دورانِ پرواز ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی اور حکومت کی مالیاتی پالیسی ہم آہنگ اور ایک ہی سمت میں گامزن ہیں، ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، انفرا اسٹرکچر منصوبے اور صنعت و برآمدات کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں، عوام کے ریلیف کے لیے ایسے بہت سے اقدامات کررہے ہیں جن سے معیشت پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔اسد عمر نے کہا کہ امریکا نے جو سوال اٹھائے ان کے جواب دے دیے، آئی ایم ایف کے بورڈ میں امریکی نمائندگی 16.5 فیصد ہے اور 83.5 فیصد دیگر ممالک ہیں، چینی قرضوں کے بارے میں ایسی کوئی چیز نہیں جسے چھپانے کی ضرورت ہو، ان کی تفصیل نہ چھپائی ہے اور نہ ہی چھپائی جاسکتی ہے، آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کرچکے ہیں۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ خسارے پر قابو پانے کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسیع اور ٹیکس چوری پر قابو پایا جارہا ہے، ضمنی فنانس بل سے مالیاتی خسارہ پچھلے سال سے بہت کم رہے گا، کرنسی کی قدر میں مزید کمی کے بارے میں اسٹیٹ بینک ہی کوئی فیصلہ کرے گا، ایف بی آر کی بہتری کے لیے پالیسی اور ٹیکسوں میں ردوبدل پہلے دن سے جاری ہے۔
Tag Archives: 03314196351
ایم کیو ایم کے ایک اور ایم پی اے انور رضا پی ایس پی میں شامل
کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ پاک سر زمین پارٹی کے آنگن میں آگری، پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی انور رضا نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی، چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حذب اختلاف کی تبدیلی کا سوچا ہے نہ سوچ رہے ہیں وہ بے فکر ہو کر صحیح طریقے سے کام کریں۔ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی کو پیارے ہو گئے۔ پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی انور رضا نے ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے اور پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ہاوس کراچی میں مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انور رضا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی اور خوشی سے پی ایس پی میں آئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کو تبدیل کرنے کا سوچا نہ سوچ رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف اگر اپنا صحیح کردار اسمبلی میں ادا کریں گے تو پی ایس پی انکی حمایت کرے گی۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اگر کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کے مسائل کو حل نہیں کیا تو پھر پی ایس پی عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔
امریکا میں ایف 16 سمیت دو طیارے گر کرتباہ، 3 افراد ہلاک
واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکا میں ایف 16 سمیت دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیواڈا میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شہر کے مضافات میں گرکر تباہ ہوگیا، طیارے نے لکینز ایئر بیس سےاُڑان بھری اور کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوکر گرکرتباہ ہوگیا۔واقعے میں طیارے کا پائلٹ بھی جان سے گیا۔ امریکی فضائیہ نے حادثے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب ریاست فلوریڈا کے ڈاینٹا بیچ پر چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ٹرینی پائلٹ اور اس کا انسٹرکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی شہر سان ڈیاگو کے صحرائی علاقےمیں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوا تھا۔