- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
Author: admin
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر برابھلا کہنے والے لوگوں کو بزدل قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ ان کا سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹوں پر تجربہ زیادہ اچھا نہیں رہا ہے۔یونی ویژن نیوز سے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کی سائٹوں پر جو لوگ کسی کو بھی ٹرول کرتے ہیں یا بھلا برا کہتے ہیں، میں انھیں بزدل کہوں گی کیونکہ جو سچے لوگ ہیں اور کام کر رہے ہیں ان کے پاس ان تمام چیزوں کے لیے وقت نہیں ہے۔ صرف فالتو…
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے موٹر بائےکس اےمبو لےنس سروس کے اجراءکا فےصلہ کےا ہے اوروزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے لاہور سمےت پنجاب کے تمام ڈوےژنل ہےڈ کوارٹرز مےں موٹربائےکس اےمبولےنس سروس کے اجراءکی منظوری دےدی ہے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا اجراءکےاجارہا ہے اوراس سلسلے مےں900موٹر بائےکس پر مشتمل نئی اےمبولےنس سروس کے اجراءکی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے جبکہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کےلئے 900 میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کئے جارہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس گنجان آباد علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں…
لاہور (شوبز ڈیسک)اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنی 34ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ،وہ 12مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 میں کیا، بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم کو کالج میں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی۔2004ئ میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اوراسی البم نے ایسی شاندارکامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر…
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عوامی حلقوں میں غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عمران خان کے حق میں فیصلے نہیں آتے تو بہتان تراشیاں کرتے ہیں، پہلے دھاندلی کا ڈرامہ رچایا گیا، اب پانامہ پر سیاست چمکائی جا رہی ہے، تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے والے محمد نوازشریف عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں، پاکستان کے عوام…
لاہور (آئی این پی) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تربیتی کیمپ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، قومی فاسٹ بولر حسن علی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آل راو¿نڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، حسن علی سابق پیسر وقار یونس کے بھی مداح نکلے ، کہتے ہیں کہ وقار یونس ان کے فیورٹ بولر ہیں۔ پی ایس ٹو میں دھوم مچانے والے بابر اعظم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پر عزم نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں بھرپور ٹریننگ جاری ہے ، ایک سوال کے…
لاہور (نیوز ایجنسیاں) نوجوان کرکٹر مہندر پال سنگھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی سکھ کرکٹر بن گئے ہیں ، انہوں نے کراچی میں کیریئر کا پہلا ڈومیسٹک میچ کھیلا۔تفصیلات کے مطابق مہیندر پال سنگھ کو گزشتہ سال ایمرجنگ پلیئرز کیمپ میں شامل کیا گیا تھا ، نوجوان کھلاڑی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں انٹری کر لی ، وہ کینڈی لینڈ کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے خلاف ان ایکشن ہوئے ، انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
انڈین ویلز(اے پی پی) ڈومنیکا سبلکووا، کیرولینا پلسکووا اور گربائن مگوروزا نے انڈین ویلز ویمنز سنگلز کے تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ویمنز سنگلز کے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر پانچ سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نے جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پلسکووا کو سخت مقابلے کے بعد 2-6 ، 7-6 اور 7-6 سے شکست دی، عالمی نمبر تین جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے رومانیہ کی کمیلا بیگو کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ عالمی نمبر سات سپین کی گربائن مگوروزا نے امریکا کی کیالا ڈے کو 3-6…
کولمبو (اے پی پی) بنگلہ دیش نے آل راﺅنڈر محمود اللہ کو خراب کارکردگی کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا ہے۔ ٹیم مینجر خالد محمود نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ محموداللہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔، انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں ان کی شرکت کے حوالے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا، واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کولمبو میں اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیلے گی۔ آل راﺅنڈر محمد اللہ کی سری…
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ۔وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرنے کے دوران ایوان کو بتایا کہ پی ایس ایل ایک کامیاب کرکٹ لیگ تھی۔ حکومت نے پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد کرا کے جرات کا مظاہرہ کیا۔پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے سے کھلاڑیوں اور عوام کے حوصلے بلند ہوئے۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لئے پی ایس ایل کا فائنل اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ دو سالوں میں قومی ٹیم نے 20ٹیسٹ، 36ایک روزہ…
بارسلونا (آئی این پی ) اسپینش فٹ با ل لیگ "لالیگا” کے اہم میچ میں میسی کا جادو نہ چل سکا ، بارسلونا کو ڈی پورٹیوو کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بارسلونا کی ٹیم سٹار فٹ بالر نیمار کے بغیر میدان میں اتری ، چالیسویں منٹ میں بارسلونا کے گول کیپر نے سنگین غلطی کی اورڈی پورٹیوو کے اسٹرائیکر جوسیلو نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں بار سلونا کے سٹار لیوس سوریز نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر…
میلبورن (نیوزایجنسیاں)آسٹریلیا کے نوجوان آل راو¿نڈر مچل مارش کندھے کی انجری کے باعث اگلے 9 ماہ کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے ایشز مقابلوں میں شرکت کی ان کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔مچل مارش کندھے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں بھی مشکل میں نظر آئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے اسی انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچوں سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ مارش کی سرجری ان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے بعد اگر وہ مکمل ردھم سے باو¿لنگ کرنے میں کامیاب ہوئے…
انڈین ویلز (اے پی پی) پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی انڈین ویلز کے دوسرے راﺅنڈ میں (آج) منگل کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے رومنی پارٹنر فلورین مرجیا (آج) لکسمبرگ کے جائلز مولر اور امریکا کے ثام قیوری سے نبرد آزما ہوں گے۔ واضح رہے کہ پہلے راﺅنڈ میں اعصام الحق اور فلورین مرجیا نے ایوان ڈوئج اور مارسیل گرینولرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
