تازہ تر ین
shahbaz-sharif

عوام کی سہولیات کیلئے اہم اقدام, وزیرپنجاب کا حکمنامہ جاری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے موٹر بائےکس اےمبو لےنس سروس کے اجراءکا فےصلہ کےا ہے اوروزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے لاہور سمےت پنجاب کے تمام ڈوےژنل ہےڈ کوارٹرز مےں موٹربائےکس اےمبولےنس سروس کے اجراءکی منظوری دےدی ہے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا اجراءکےاجارہا ہے اوراس سلسلے مےں900موٹر بائےکس پر مشتمل نئی اےمبولےنس سروس کے اجراءکی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے جبکہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کےلئے 900 میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کئے جارہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس گنجان آباد علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں خدمات کی فراہمی کےلئے موثر کردار ادا کرے گی- موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے آغازکےلئے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس لاہور ، راولپنڈی ، ملتان ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال میں ایمرجنسی خدمات فراہم کرے گی-انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کارمرحلہ وارپنجاب کے ہرشہر تک بڑھایا جائے گا – موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے بھرتی کئے گئے عملے کی جدید خطوط پر تربیت کا آغاز ہوچکاہے- موٹربائیکس ایمبولینس سروس ایمرجنسی میڈیکل سروس کے شعبے میں ایک شاندار اضافہ ہو گا- انہوںنے کہا کہ اس سروس کے آغاز سے عوام کو تنگ و تاریک گلیوں میں ایمرجنسی سروس کی سہولت ملے گی- موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراءکے ساتھ موبائل ورکشاپس بھی بنائی جائیںگی۔تنگ گلیوں اور محلوں میں کسی مصیبت، حادثے یا قدرتی آفت میں گھرے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے موٹربائیکس ایمبولینس کا نظام ممدومعاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس سروس کے اجراءسے جائے حادثات تک فوری رسائی ممکن ہوسکے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی وسائل امانت سمجھ کر دیانت داری کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کر رہی ہے اور وسائل کا درست، بروقت اورشفاف استعمال یقینی بنا کر غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔گیس کی بنیاد پر پنجاب میں لگنے والے بجلی کے 3 کارخانوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے حقیقی معنوں میں 112 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ ہمارے فلاح عامہ کے منصوبے وسائل عوام پر خرچ کرنے کی شاندار مثالیں ہیں۔ پنجاب حکومت پاکستان کی سب سے زیادہ شفاف صوبائی حکومت ہے جس نے عوام کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں اور ہماری حکومت نے ہر منصوبے میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا جامع نظام متعارف کرایا ہے جس سے ترقیاتی منصوبوں پر وسائل کے درست اوربروقت استعمال میں بے پناہ مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے قومی وسائل عوام پر خرچ کرنے کی اعلیٰ مثال ہے۔لاہور، راولپنڈی۔اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بسوں سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں اور انہیں بین الاقوامی معیار کی سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔ میٹرو بس پراجیکٹس فلاح عامہ کے شاہکار منصوبے ہیں۔ میٹرو بس سروس کے ذریعے لوگوں کو باکفایت اور برق رفتار سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا تاریخی اقدام ہے۔ دیہی اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد شہری اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجائے گا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے جدید نظام سے سماجی و معاشی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور لوگوں کو پٹوار کلچر سے نجات ملی ہے اور انہیں اراضی کی فرد ملکیت نہایت کم وقت میں مل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مناواں میں پیپلزپارٹی کے کارکن بابر سہیل بٹ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سابق ماےہ ناز بلے بازظہےر عباس کے والدکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv