Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پانامہ کیس کے فیصلے پر اپیل کرنے بارے اہم اعلان

By adminمارچ 14, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
nawaz-shareef
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عوامی حلقوں میں غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عمران خان کے حق میں فیصلے نہیں آتے تو بہتان تراشیاں کرتے ہیں، پہلے دھاندلی کا ڈرامہ رچایا گیا، اب پانامہ پر سیاست چمکائی جا رہی ہے، تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے والے محمد نوازشریف عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں، پاکستان کے عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ قوم کی ترقی کی سیاست کرتے ہیں،جو میڈیا ٹرائل مریم نواز کا ہوا ایسا کسی کی بہن اور بیٹیوں کے بارے میں نہیں ہوا کرتا، مریم نواز کی حیثیت کا تعین پاکستانی قوم کرے گی۔ انہوں نے پاکستان کا پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کیا، اسلام آباد کے 422 سکولز میں تعلیمی اصلاحات کا پروگرام متعارف کرایا، پہلی یوتھ لون سکیم متعارف کروائی، جتنی سازشیں اور من گھڑت دستاویزی فلمیں بنا لیں جیت حق کی ہوگی، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی، سوشل میڈیا پر منفی مہم اور بے بنیاد پراپیگنڈہ سائبر کرائم میں آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں آنا ہے، عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن کوئی ایسی بات کرے جو عمران خان کے خلاف ہو تب کہا جاتا ہے الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے کئی بڑے منصوبوں کے فیتے کاٹے جس کی عمران خان کو تکلیف ہو رہی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی ساڑھے تین سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی، 16 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی تاہم موجودہ حکومت کے اقدامات کی بدولت لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، تمام صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مل کر دہشت گردی پر قابو پایا ہے، موٹرویز جہاں چھوڑی تھیں وہاں سے آگے دوبارہ بنائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، کسی رہنما کا اتنا میڈیا ٹرائل نہیں ہوا جتنا وزیراعظم محمد نواز شریف کا ہوا، مریم نواز کا جو ٹرائل کیا گیا ویسا کسی ماں بیٹی کا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی مہم اور بے بنیاد پروپیگنڈا سائبر کرائم میں آتا ہے،اس پر سیاست کرنے والوں کا فیصلہ عوام کرے گی، اگر ہم نے سائبر کرائم کے تحت کارروائی کی تو ہم پر الزام لگایا جائے گا کہ ہم انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنی مہم چلائیں سپریم کورٹ قانون کے مطابق فیصلہ دے گی، ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو بھی سپریم کورٹ پر اعتماد ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ کچھ لوگ عدالتی فیصلے آنے سے قبل فیصلہ سنا رہے ہیں، مریم نواز کے زیر کفالت ہونے کا ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیا گیا، پی ٹی آئی نے سڑکوں پر احتجاج بھی کیا اور سپریم کورٹ میں درخواست بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی جا رہی ہے، سپریم کورٹ میں جب کمیشن بننے لگا تو پی ٹی آئی نے کہا ہم بائیکاٹ کریں گے، سمارٹ ڈاکیومنٹریز اور پوسٹرز کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے، ابھی فیصلہ محفوظ ہے اور الیکشن کمیشن کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا گیا، لوگوں کو اداروں کے خلاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ادارہ ان کے خلاف فیصلے کرتا ہے تو وہ واویلا شروع کر دیتے ہیں کہ یہ سب ادارے مسلم لیگ (ن) سے ملے ہوئے ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.