- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
Author: admin
دبئی (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی خاتون تیراک مریم صالح بن لادن نے 24 کلو میٹر تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا وہ دبئی کریک اور دبئی واٹر کینال پار کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون تیراک بن گئیں۔ڈینٹل ڈاکٹر مریم نے کہا میں دبئی حکومت اور ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ، انہوں نے کہا میری تیراکی کا مقصد ان شامی بچوں کی طرف توجہ دلانا ہے جو اپنے والدین اور گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نواحی چک 59جی ڈی میں بیٹے نے نشہ کے لیے پیسے نہ دینے پر باپ ملک ہیتم سگلہ کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کر دیا اور ملزم فرار۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے غلام عباس نے اپنے باپ ملک ہیتم سگلہ سے نشہ کے لیے پیسے مانگے لیکن باپ نے نشہ کے لیے پیسے دینے سے انکار کر دیا جس پر ملزم نے مشتعل ہو کر باپ کے سر میں اینٹیں مار دی جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ بہادر شاہ نے…
کراچی(خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم آج کراچی پہنچ کر گورنر ہا?س میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔انہیں کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم نے سندھ بھر سے ن لیگ کے بلدیاتی نمائندوں کو بھی گورنر ہا?س میں طلب کر لیا ہے۔ گورنر ہا?س میں وزیر اعظم ناراض لیگی رہنما?ں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم ہولی کے پروگرام میں بھی شریک ہوں گے۔وزیر…
ریاض /جدہ(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں غیرملکیوں کےلئے نئے قوانین کااطلاق اورکڑی سزاو¿ں کااعلان کردیاگیا، عمرہ ، حج یا وزٹ وورک ویزہ پر آنے والے افراد کومقررہ مدت کے اندر ملک چھوڑناہوگا بصورت دیگربھاری جرمانے کی ادائیگی اور قید کاٹناپڑے گی، غیر قانونی افراد کوپناہ دینے یا کام پر لگانے والے مقامی باشندوں کوبھی سخت سزاءبھگتناپڑے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے جوازات نے غیر ملکیوں کی سعودی عرب آمد سے متعلق نئے قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی حکومت کے اعلامیے کے مطابق عمرہ ، حج اور وزٹ ویزہ پر سعودی عرب…
ہانگ کانگ(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے نے ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ میں پاکستان کیلئے سیریز کیلئے دستیاب ہوں۔ویسٹ انڈیز کو دوبار ٹی20 ورلڈ کپ جتوانے والے اور پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ہانگ کانگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوا ہوں،ون ڈے یا ٹی 20 کیلئے دستیاب ہوں۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ سلیکٹرز کا کام ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹیم میں منتخب کرتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ ڈیرن سیمی…
لاہور (وقائع نگار) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ”جاگو پنجاب “کے نام سے احتجاجی جلسوں کا اعلان کردیا‘ جلسوں سے چیئر مین بلاول بھٹو ‘اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘قمر الزمان کائرہ اور دیگر قائدین خطاب کر یں گے‘پانامہ سمیت دیگر ایشوز پر عوام کو حکومتی پالیسوں اور ناکامیوں سے آگاہ کیا جائےگا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے اس حوالے سے معاملات کی حتمی منظوری دےدی ہے جبکہ پنجاب کی تنظیم کو اضلاع کی تنظیموں کےساتھ ملکر جلسوں کے لیے شہروں اور تاریخ کا انتخاب کر نے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ بلاول بھٹو…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) لندن کی 40 ہزار قیمتی جائیدادیں غریب ممالک کے کرپٹ اشرافیہ نے آف شور کمپنیاں بنا کر اور منی لانڈرنگ کے ذریعے خرید رکھی ہیں ، منی لانڈرنگ کے ذریعے جائیدادوں کی خریداری روکنے اور کرپٹ حکمرانوں کی دولت کی تحقیقات کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں نیا قانون بنانے کیلئے بل پیش کیا گیا ہے یہ قانونی بل برطانیہ کی حکمران جماعت اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے امریکی اخبار میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن کی 40 ہزار قیتی جائیدادیں آف شور کمپنیوں کی ملکیت میں ہیں ان…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ لیگی ارکان پاگل ہو جائیں پانامہ لیکس کا فیصلہ آجانا چاہیے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کو من وعن تسلیم کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانامہ کے متوقع فیصلے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے کہ انصاف کمیشن نہیں بننا چاہیے اور امکان ہے کہ فیصلہ اسی ہفتے آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں پر احتساب کا ذمہ تھا وہ پورا…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے،گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ناموس رسالت ؓ کے قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے۔منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حضور پاک حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے…
لاہور ( ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے مشکوک افراد کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے اس سلسلہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشکوک افراد کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو اہم رپورٹ بھیجوائی گئی۔ابتدائی طور پر پنجاب میں 68 ہزار 957 مشکوک افراد کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق مشکو ک افراد کی مسلسل مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ مشکوک افراد کسی دوسر ے صوبے بھی جانے سے قبل اجازت حاصل کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق…
ادیس بابا(ویب ڈیسک)ایتھوپیا میں کوڑے کے ایک بہت بڑے ڈھیر کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے تباہ کن واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر62 ہو گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے قریب کوڑے کے ایک بہت بڑے ڈھیر کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے تباہ کن واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر62 ہو گئی ہے۔ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہوئے کوڑے کے پہاڑ جیسے ڈھیر کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے اس واقعے میں ہفتے کے روز بہت سے گھر اس کوڑے کے نیچے دب گئے…
لندن (خصوصی رپورٹ) برطانیہ میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے مساجد کے خطیبوں کوخطبہ انگلش میں دینے کا پابندکرنے پرغورکیا جارہا ہے۔کاو¿نٹر ٹیررازم ٹاسک فورس مساجد کے پیش اماموں کوانگلش میں بات چیت کرنے کی ہدایت جاری کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزراءسمجھتے ہیں کہ اگرامام صاحبان انگریزی میں گفتگوکریں گے تو ان کیلئے معتقدین کوانتہاءپسندی کی جانب مائل کرنا مشکل ہوگا تاہم انسداد انتہاپسندی کی نئی حکمت عملی کے تحت غیرملکی پیش اماموں کیلئے ویزاقوانین سخت کئے جائینگے اور انہیں مساجد میں انگریزی میں گفتگو کرنے کیلئے کہا جائیگا۔مساجد کے غیرملکی پیش اماموں کیلئے لائسنسنگ قواعد…
نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا میں ‘اینیمی پراپرٹی ایکٹ 1968’ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جسے اپوزیشن کے واک آو¿ٹ کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے متنازع بل کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بل سے غیر منصفانہ طور پر زیادہ تر مسلمان متاثر ہوں گے۔بھارت نے 1968 میں یہ قانون نافذ کیا تھا جس کے تحت حکومت کو اختیارات دیے گئے تھے کہ وہ ان بھارتی شہریوں کی جائیدادیں ضبط کرسکتی ہے جو جنگ کے دوران چین یا پاکستان چلے گئے تھے۔بھارت نے ان…
