لاہور (وقائع نگار) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ”جاگو پنجاب “کے نام سے احتجاجی جلسوں کا اعلان کردیا‘ جلسوں سے چیئر مین بلاول بھٹو ‘اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘قمر الزمان کائرہ اور دیگر قائدین خطاب کر یں گے‘پانامہ سمیت دیگر ایشوز پر عوام کو حکومتی پالیسوں اور ناکامیوں سے آگاہ کیا جائےگا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے اس حوالے سے معاملات کی حتمی منظوری دےدی ہے جبکہ پنجاب کی تنظیم کو اضلاع کی تنظیموں کےساتھ ملکر جلسوں کے لیے شہروں اور تاریخ کا انتخاب کر نے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ بلاول بھٹو نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کو ہر لحاظ سے حکمران انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اب پیپلزپارٹی کے لوگوں کو خاموش کروانے کےلئے انکو قتل بھی کیا جا رہا ہے مگر ہم حکمرانوں کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونےوالے نہیں بلکہ ہر حر بے کا ڈ ٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی آواز ہے جسکو دنیا کی کوئی طاقت خاموش نہیں کرواسکتی ہم نے حکومت کو 4مطالبات دیئے مگر حکومت آج تک ان پر عملددرآمد کر نے مےں ناکام رہی ہے اس لےے ہم نے دوبارہ ااحتجاج کےلئے سڑکوں پر آنے کا فےصلہ کر لےا ہے اور اسکے لےے جاگو پنجاب کے نام سے احتجاجی مہم شروع کی جائےگی اور عوام کو بتائے گے کہ (ن) لےگ کی کر پٹ اور عوام دشمن حکومت انکے ساتھ کےا کےا ظلم کر رہی ہے اور عوام کو بحرانوں سے نجات کےلئے موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کر نا ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

