اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے،گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ناموس رسالت ؓ کے قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے۔منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حضور پاک حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ یہ ہمارے دین کی اساس ہے۔ حضور ﷺ کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی نا قابل معافی ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حقیقت نہیں بھولنی چاہئے کہ حضرت محمد ﷺ ، پوری انسانیت کے محسن ہیں۔ ناموس رسالت ؓ کے بارے میں مسلمانوں کی شدید حساسیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں۔ تمام متعلقہ ادارے اس طرح کا مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگانے اور انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دلانے کیلئے متحرک ہو جائیں۔ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کے ناموس رسالت ؓ کے قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کے سوشل میڈیا کے بین الاقوامی اداروں سے بھی رجوع کر کے گستاخانہ مواد کی بندش کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں دفتر خارجہ موثر کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس سلسلے میں عدالتی گائیڈ لائن کے مطابق تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں اور اس کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اور اس انتہائی قابل مذمت اقدام کی مکمل بیخ کنی کریں ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

