Author: admin

قصور (بیورو رپورٹ) آج صبح سب انسپکٹر کے قتل میں ملوث خطرناک ڈاکو افلاطون مبینہ پولیس مقابلے میں پار جبکہ اس کے 2ساتھی پولیس کے شیرجوانوں کو چکمہ دے کر فرار۔ بتایا گیا ہے کہ پتوکی صدر کے علاقہ ساجووال کے قریب آج صبح پولیس نے 3مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر قریب جا کر دیکھا تو ایک ملزم کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) گریٹر اقبال پارک انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز ”چھڑے چھانٹ“ نمازیوں کے بادشاہی مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ مزار شیرشاہ ولیؒ‘ رنجیت سنگھ کی مڑی‘ شاہی قلعہ اور شاعر مشرق کے مزار پر بھی نہیں جا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک کی انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز گریٹر اقبال پارک میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے بغیر فیملی کوئی بھی شخص بادشاہی مسجد میں نماز کی ادائیگی سمیت مزار شیر شاہ ولیؒ‘ رنجیت سنگھ کی مڑی‘ شای قلعہ…

Read More

شجاع آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شجاع آباد کے نجی ہسپتال میں بچے کی پیدائش ، بچے کا دل قدرتی طور پر سینے کے اوپر دھڑک رہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو سرجری کیلئے چلڈرن کمپلیکس لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج صبح 10 بجے کی کارڈک سرجری کی جائے گی۔ کارڈک سرجری کے ذریعے بچے کا علاج ممکن ہے۔ بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

Read More

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا جس کے بعد حکومت نے متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک، نیوجرسی، میری لینڈ اور کنکٹیکٹ شدید برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جہاں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جب کہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے اور سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک سڑکوں پر 8 انچ تک برف موجود ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کےساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے حوالے سے نوٹس لینا خوش آئند ہے لیکن قوم نے جتنا عرصہ دکھ و تکلیف برداشت کی اس کا ذمہ دار کون ہے؟ پہلے بھی اپنے پروگرام میں وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ اس معاملے پر ایکشن لیں، متعدد بار کہا کہ انوشہ رحمان کی وزارت اور پی ٹی اے اپنا کردار ادا کریں۔ مغرب کی یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے…

Read More

واشنگٹن (آئی این پی + مانیٹرنگ ڈیسک) جہاں مرضی گولے برساﺅ اور بندے مارو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو مشتبہ دہشتگردوں پر ڈرون حملے کے نئے اختیارات دے دیئے جوسابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ کی پالیسی سے انحراف ہے۔ ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کے اختیارات دے دیئے ہیں جبکہ یہ اختیارات پہلے صرف امریکی محکمہ دفاع کے پاس تھے۔امریکا وہ پہلا ملک ہے جس نے صدر جارج ڈبلیو بش کے زمانے میں اپنے پریڈیٹر اور ریپر نامی غیر انسان بردار طیاروں…

Read More

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح سویرے ساہیوال جیل میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والوں میں سید زمان، شاہ ولی اور محمد ذیشان شامل ہیں۔ فوجی عدالتوں کی جانب سے اب تک 161 مجرموں کو سزا سنائی گئی ہے۔ تینوں مجرموں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔ اب تک 21 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا بل منظور کرلیا گیا جبکہ ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کی قراردادوں کی بھی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے بل کے تحت فیڈرل بورڈ کا دائرہ کار ملک بھر میں کنٹونمنٹ اور گیریژن کے علاقوں میں بڑھایا جائے گا اور نجی تعلیمی ادارے فیڈرل بورڈ کے ساتھ الحاق کرسکیں گے۔ ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے شکیلہ لقمان نے کہا کہ پاکستان میں 103 یونیورسٹیاں…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ں روپے کی بدعنوانیوں کے ایک نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایک برس گزر جانے کے باوجود تحقیقات شروع نہیں کی جس کے نتیجے میں نہ صرف ادارے سے جعل سازی کرنے والے افراد صاف بچ کر نکل گئے بلکہ ادارے کے ملوث بدعنوان افسران کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا، نادرا میں 2002ءسے 2014ءکے درمیان من پسند افراد کو دل کھول کر ملازمتیں دی گئیں اس اقرباءپر وری کے نتیجے میں ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ادارے کے…

Read More

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی بحریہ کی تاریخ میں بدعنوانی کے سب سے بڑے اسکینڈل میں ایک ریئر ایڈمرل سمیت امریکی بحریہ کے 8 مزید افسران پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔’فیٹ لیونارڈ‘ کے نام سے شہرت پانے والے اس اسکینڈل میں امریکی بحریہ کے 200 سے زائد اہلکار ملوث پائے گئے ہیں جنہوں نے جاپان میں ساتویں امریکی بحری بیڑے پر تعیناتی کے دوران سنگاپور کے ایک دفاعی ٹھیکیدار فرانسس لیونارڈ سے قیمتی گھڑیوں، سگار، شراب، فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مفت کمروں اور عیاشی کی صورت میں رشوت وصول کی تھی۔ اس کے عوض ٹھیکیدار نے امریکی بحریہ سے ساز…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)پی ٹی وی لاہورسنٹرکے پروڈیوسرشوکت چنگیزی کی ڈرامہ سیریل”رسمیں“کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے اداکارشبیرجان لاہور پہنچ گئے ہیںجو چندروزقیام کے دوران اپنا بقیہ کام مکمل کرائیں گے ۔قبل ازیں اس سیریل کی ریکارڈنگ کئی دیگرعلاقوں میں کی گئی جس میں شبیرجان کے ہمراہ بہت سے فنکاروں کا کام مکمل کیا گیا۔ شبیرجان کے ہمراہ”رسمیں“میں کام کرنے والے اہم فنکاروں میں ایوب کھوسہ،ماہ نور،عزیقہ ڈینئل، نوشابہ،ظفرعباس سمیت بہت سے دیگر فنکاربھی شامل ہیں۔ شبیرجان کا کہنا ہے کہ وہ اس سیریل میں اہم اورمنفردنوعیت کا کردارکررہے ہیں۔

Read More

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار ےما خان نے کہا ہے کہ خداکی ذات نے جو شہرت کے ساتھ ساتھ عزت بھی دی وہ کم لوگوں کو ہی نصےب ہوتی ہے ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں رےما خان نے کہا کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں تصور بھی نہیں کیا انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی فےلڈ اےک مشکل شعبہ ہے مگر مےں اس بات پر ےقےن رکھتی ہوں اگر ےہ بھی محنت سے…

Read More