تازہ تر ین

بادشاہی مسجد میں داخلے پر پابندی …. اہم وجہ سامنے آ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) گریٹر اقبال پارک انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز ”چھڑے چھانٹ“ نمازیوں کے بادشاہی مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ مزار شیرشاہ ولیؒ‘ رنجیت سنگھ کی مڑی‘ شاہی قلعہ اور شاعر مشرق کے مزار پر بھی نہیں جا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک کی انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز گریٹر اقبال پارک میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے بغیر فیملی کوئی بھی شخص بادشاہی مسجد میں نماز کی ادائیگی سمیت مزار شیر شاہ ولیؒ‘ رنجیت سنگھ کی مڑی‘ شای قلعہ اور شاعر مشرق کے مزار پر بھی نہیں جا سکتا کیونکہ ان تمام جگہوں کا راستہ گریٹر اقبال پارک سے ہو کر گزرتا ہے اور یہ راستہ بغیر فیملی آنے والوں کیلئے بند ہے۔ دوسری طرف بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب و امام مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ گریٹر پارک کی وجہ سے ملک بھر اور دوردراز سے مسجد میں آنے والے نمازی و زائرین کو مسجد میں رکھے گئے تبرکات سے محروم نہ کیا جائے جبکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے نمازی حضرات کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ گریٹر پارک اور بادشاہی مسجد کا ایک ہی راستہ رکھا گیا ہے جس سے نمازیوں کو پریشانی لاحق ہو رہی ہے۔ فیملی کے نام پر ہفتہ‘ اتوار دو دن مسجد کا راستہ عام نماز پڑھنے والوں کیلئے بند رکھا جاتا ہے جس کے ساتھ فیملی نہ ہو وہ مسجد میں نماز کیلئے جانا چاہے تو اس کیلئے کوئی راستہ نہیں ہے۔ اس صورتحال کا حکومت کو فوری حل نکالنا چاہئے تاکہ تاریخی بادشاہی مسجد کی محبت اور چاہت میں آنے والے تمام مسلمان خوش و خرم رہیں اور آسانی کے ساتھ اپنی عبادات اور اپنے دینی فرائض کو ادا کر سکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv