تازہ تر ین

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان کے بعد ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا جس کے بعد حکومت نے متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک، نیوجرسی، میری لینڈ اور کنکٹیکٹ شدید برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جہاں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جب کہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے اور سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک سڑکوں پر 8 انچ تک برف موجود ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv