حنا خواجہ بیات کا ووٹ ڈالنے کے بعد الیکشن کمیشن سے شکوہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے عام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد الیکشن کمیشن سے شکوہ کردیا۔

ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، عوام اور سیاسی شخصیات سے لیکر شوبز ستارے بھی اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ ڈال رہے ہیں اور ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔

ان شوبز ستاروں میں سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات بھی شامل ہیں جنہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی۔

حنا خواجہ بیات نے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “الحمدللہ! میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا اور آپ سب سے بھی یہی کہوں گی کہ وقت ضائع کیے بغیر اپنا ووٹ ڈالیں”۔

اداکارہ نے کہا کہ “پولنگ اسٹیشن جانے سے پہلے اپنے حلقے کی تمام معلومات کاغذ پر لکھ لیں اور اپنا اصلی شناختی لازمی ساتھ لیکر جائیں”۔

اُنہوں نے کہا کہ “فوراََ جاکر ووٹ ڈالیں کیونکہ جگہ جگہ کسی نہ کسی وجہ سے پولنگ میں تاخیر کی جارہی ہے تاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو لہٰذا آپ اپنا فرض ادا کریں باقی اللہ کی ذات پر چھوڑ دیں”۔

حنا خواجہ بیات نے اپنی اگلی ویڈیو میں شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں 8 بجے ہی پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئی تھی، ووٹ ڈالنے کے لیے عوام کی قطار لگی ہوئی تھی، پریذائیڈنگ آفیسر اور عملہ بھی موجود تھا لیکن اس کے باوجود پولنگ کا آغاز نہیں کیا گیا کیونکہ پولنگ ایجنٹس نہیں آئے تھے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “ہم نے اپنا حق استعمال کرتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر سے کہا کہ پولنگ کا آغاز کیا جائے، جب ہم سب نے ملکر زور دیا تو اُنہوں نے پولنگ کا آغاز کردیا”۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ “اگر آپ کے حلقے میں بھی کسی نہ کسی وجہ سے پولنگ میں تاخیر کی جارہی ہے تو آپ لازمی اپنے ملک اور اپنی قوم کے لیے آواز اُٹھائیں اور لازمی ووٹ ڈالیں”۔

واضح رہے کہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔

دوسرا سیمی فائنل؛ پاکستان آج آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گا

پاکستان انڈر-19 ٹیم آج دوسرےسیمی فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی۔

بینونی میں شیڈول دوسرے سیمی فائنل کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، دونوں ٹیمیں دوپہر 1 بجے مدمقابل آئیں گی۔

انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلوی ٹیم ابتک ناقابل شکست رہی ہیں جبکہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر مسلسل پانچویں مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 11 فروری اتوار کو کھیلا جائے گا۔

موبائل فون سروس بند کیوں کی؟ بلاول کا بڑا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے موبائل فون سروس بند ہونے پر بڑا اعلان کر دیا۔

ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ ملک میں موبائل فون سروس بحال کرنے کے لیے میں نے اپنی پارٹی کو ہدایت کر دی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں نے پارٹی کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے عام انتخابات کے شروع ہوتے ہی ملک میں امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

گوادر اور تربت میں پولنگ کا آغاز ہوتے ہی دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

گوادر کے علاقے پسنی میں عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے قبل 2 پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں پولنگ شروع ہونے سے قبل 2 پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکے سنے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا پراھگ محلہ وارڈ نمبر 7 میں ہوا، دوسرا دھماکا بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1 میں پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تربت میں پولنگ کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں میں دھماکے
دوسری جانب بلوچستان کے شہر تربت میں پولنگ کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تربت میں گوگدان، آپسر، ڈنک سمیت کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عمران عباس نے بھارتی گانا گاکر پاکستان سے اظہارِ محبت کردیا

پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

عام انتخابات کے لیے جہاں عوام پُرجوش نظر آرہی ہے تو وہیں شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں جبکہ کچھ اداکار تو اپنا کام چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے آبائی شہر کا رُخ کررہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ ڈال سکیں۔
اسی سلسلے میں معروف اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2024، ماہرہ خان بھی ووٹرز کو سمجھانے میدان میں آگئیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران عباس گاڑی چلاتے ہوئے بالی ووڈ فلم ‘بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ کا گانا ‘دیش میرے’ گنگنا رہے ہیں۔

عمران عباس نے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا یہ گانا گنگنا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔

الیکشن 2024، ماہرہ خان بھی ووٹرز کو سمجھانے میدان میں آگئیں

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی عوام سے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

آج ووٹ ڈال کر عوام اگلے پانچ سالوں کے لیے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے، اسی سلسلے میں پاکستانی شوبز شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہی ہیں جن میں صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ‘ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو لازمی ووٹ دیں’، شوبز ستاروں کی اپیل

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا محسوس کرتے ہیں یا آپ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، ضروری یہ ہے کہ ہم ووٹ کے اپنے بنیادی حق کا استعمال کریں”۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ “عام انتخابات میں ملتے ہیں، انشاء اللہ! یہ انتخابات سب کے لیے سلامتی کی وجہ بنیں گے، آمین”۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔

دنیا بھر کے کرکٹرز کیلیے لیگز کی تعداد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی

میلبورن: دنیا بھر کے کرکٹرز کیلیے لیگز کی تعداد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

حال ہی میں ایرون فنچ نے بگ بیش سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے معلوم ہی نہیں دنیا بھر میں کتنی فرنچائزز کی جانب سے کھیل چکا ہوں، یہ تعداد 15 ہے، آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ لیگز کے حمایتی اور خود بھی کسی نہ کسی حیثیت سے ان سے جڑے ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں انٹرنیشنل کرکٹ کی اہمیت برقرار رکھنے کیلیے کھلاڑیوں کی لیگز میں شرکت کے حوالے سے تعداد کا تعین کرنا چاہیے۔

امریکا کا بغداد میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہلاک

واشنگٹن: عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما ہلاک ہوگئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراق میں ڈرون حملہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔ حملے میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈر ابو باقر ال سعدی امریکی فوجیوں پرحملے کی منصوبہ بندی اور حملے میں شریک تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے عوام کے تحفظ کے لیے مستقبل میں بھی ہرممکن اقدامات کرتا رہے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں ارکان الیاوی بھی ہلاک ہوئے۔

ویمن میچ، فیلڈ امپائر کا غلط اشارے سے ’درست‘ فیصلہ

سڈنی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ویمنز ون ڈے میں فیلڈ امپائر نے غلط اشارے سے ’درست‘ فیصلہ کرلیا مگر اسے تبدیل بھی کردیا۔

ٹیکنالوجی جتنی بھی بہتر ہوجائے غلطی کا امکان موجود رہتا ہے، ایسا ہی گذشتہ روز دوسرے ویمنز ون ڈے میں پیش آیا جب جنوبی افریقی سون لوس کے خلاف آسٹریلوی ایشلیگ گارڈنر نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی، جسے میزبان ملک سے تعلق رکھنے والی کلیری پولوسک نے رد کردیا، اس پر آسٹریلیا نے ریویو لیا۔

تھرڈ امپائر نے بھی فیلڈ آفیشل کا فیصلہ برقرار رکھا، البتہ فیلڈ امپائر کلیری نے انگلی اٹھاکر آؤٹ کا اشارہ کردیا مگر احساس ہونے پر فیصلہ تبدیل کردیا، جس پر قہقہے بکھر گئے۔

الیکشن 2024، شوبز شخصیات کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ، ووٹ ڈال کر عوام اگلے پانچ سالوں کے لیے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے، اسی حوالے سے پاکستانی شوبز شخصیات نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ منشا پاشا کہتی ہیں ووٹ دینا ہم سب کا حق ہے جو بھی ہو ہمیں گھروں سے نکل کر ووٹ دینا چاہیے ۔

اداکارہ مریم نفیس کہتی ہیں میں دعا کرتی ہوں جو بھی ہو پاکستان کیلئے اچھا ہو ۔

ہدایتکار ثاقب ملک کہتے ہیں کوئی بھی حکومت آجائے سب کو دیکھ لیا ہے۔

فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں باہر نکلو اور 8 فروری کو ووٹ دو۔

اداکارہ مایا علی نے بھی عوام سے اپیل کی اپنا ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ8 فروری کو اپنے ووٹ دینے کا حق استعمال کریں، تبدیلی لانے کی طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے۔

1970 کے بعد ملکی تاریخ کے 12ویں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

پاکستان میں 1970 کے بعد ملکی تاریخ کے 12ویں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا، جس میں عوام اپنا اور ملک کا مستقبل چننے کے لیے حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کے زریعے ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے جبکہ الیکشن 2024 کی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی 264 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔

جمہوری عمل کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 16 ہزار 766 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی پر مامور ہے۔

ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیا جا سکتا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے حوالے تمام سامان کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے۔

تمام حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جو ریٹرننگ افسر کے دفاتر سے جاری ہوں گے۔

عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔

ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ،29 ہزار 985 حساس جبکہ 44 ہزار 26 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

انتہائی حساس قرار دیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج تعینات ہے۔

پنجاب میں 5 ہزار 624 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں جن پر فی پولنگ اسٹیشن 5 اہلکار تعینات ہوں گے۔

اسی طرح سندھ میں 4 ہزار 430 حساس پولنگ اسٹیشنز پر فی اسٹیشن 8 اہلکار ہوں گے۔

خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 265 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 9 اہلکار فی پولنگ اسٹیشن، جبکہ بلوچستان میں 1047 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں ہر پولنگ اسٹیشن پر 9 اہلکار ہوں گے۔

کتنی قومی اور صوبائی نشستوں پر پولنگ ہوگی؟
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی کی 297 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی کی 130، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی کی 115 جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہیں جن پر 10 لاکھ 83 ہزار 29 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 اور پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں پر اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں پر اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں پر اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے 53 لاکھ 71 ہزار 947 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے ہیں اور الیکشن کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

چار انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی
چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔

پی کے 91 کوہاٹ 2 میں امیدوار عصمت اللّٰہ خٹک کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوگی جبکہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ 4 میں امیدوار ریحان زیب کی موت پر آج پولنگ نہیں ہو گی، پی پی 266 رحیم یار خان 12 میں امیدوار اسرار حسین کے انتقال پر آج الیکشن نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے، الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہو گا۔

کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پہلے درجے میں سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس جبکہ دوسرے درجے میں سول آرمڈ فورسز اور تیسرے درجے میں افواج پاکستان کی ہو گی۔

ووٹ اصل قومی شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا تاہم زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوں گے۔

پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

بڑے کھلاڑی کہاں سے کھڑے ہیں؟
عام انتخابات 2024 میں چار سابق وزرائے اعظم، ایک صدر سمیت اہم شخصیات اور پارٹی سربراہان حصہ لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف لاہور، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان اور پشین سے امیدوار ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر ون سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 لاہور اور این اے 132 قصور سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی این اے 148 ملتان سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 شہید بے نظیر آباد سے امیدوار ہیں۔

سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 گوجر خان سے امیدوار ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان این اے 117 لاہور جبکہ چیئرمین جہانگیر خان ترین این اے 149 ملتان اور این اے 154 لودھراں سے امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صدر الدین شاہ راشدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 203 خیرپور، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد این اے 56، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک این اے 33 نوشہرہ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ این اے 24 چارسدہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر این اے 19 صوابی، مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق این اے 163 بہاولنگر، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی این اے 253 اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان این اے 25 چارسدہ ٹو سے امیدوار ہیں۔

دیگر اہم امیدواروں میں پی ٹی آئی کے گوہر علی خان این اے 10 بونیر، سابق گورنر و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد، مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام این اے 2 سوات اور این اے 11 شانگلہ، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان این اے 53 اور این اے 54 راولپنڈی، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین این اے 64 گجرات، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی این اے 248 کراچی سنٹرل، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر جان مینگل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار، این اے 261 سہراب اور این اے 264 کوئٹہ سے امیدوار ہیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی این اے 263 کوئٹہ اور این اے 266 چمن سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ این اے 128 لاہور، سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف این اے 71 سیالکوٹ، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب این اے 119 لاہور، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن این اے 246 اور این اے 250 کراچی اور تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی این اے 50 اٹک سے امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سےکوئی ہدایات نہیں دے گا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے، الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسزکے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔

سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

الیکشن 2024: گوگل ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ کیا

پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر دُنیا کے مقبول سرچ انج گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

گوگل نے الیککشن 20224 کےاپنا ڈوڈل تبدیل کرتےہوئے پولنگ کی مناسبت سے بلیٹ باکس کی تصویر لگائی ہے جس پر پاکستانی پرچم بھی بنا ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کے زریعے ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے جبکہ الیکشن 2024 کی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی 264 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔

جمہوری عمل کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 16 ہزار 766 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی پر مامور ہے۔

ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیا جا سکتا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔