ٹی20 میچ سے قبل مچل مارش کورونا وائرس میں مبتلا

آسٹریلوی ٹی20 ٹیم کے کپتان مچل مارش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کپتان مچل مارش کورونا وائرس کا شکار ہیں تاہم وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے لیکن انہیں کھلاڑیوں ساتھ (فاصلہ) رکھنا ہوگا جبکہ الگ ڈریسنگ روم میں قیام کریں گے۔

اسی طرح میچ کے دوران سیلیبریشن کے دوران بھی انہیں دیگر کھلاڑیوں سے فاصلہ رکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: کوویڈ-19 کے باوجود جوش انگلس کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت

مچل مارش کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی20 سیریز کے دوران کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں برس جون میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے دوران انہیں کپتانی کے فرائض سونپے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جوش انگلس اور کیمرون گرین کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔

ہانیہ عامر کی اپنے دوستوں کو دھمکی

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے محبتوں کے عالمی دن ‘ویلنٹائنز ڈے’ سے قبل اپنے دوستوں کو دھمکی دے دی۔

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے دوستوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہ “اگر میرے کسی بھی دوست نے 14 فروری یعنی محبتوں کے عالمی دن پر پھولوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو میں اپنے اس دوست کو اَن فالو کردوں گی”.

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ پھولوں کی تصویر شیئر کرنے والے اپنے دوستوں کو کیوں ان فالو کریں گی تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر سنگل ہیں اور پھولوں کی تصاویر دیکھ کر وہ احساس کمتری کا شکار ہوجائیں گی۔
ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

صارفین نے کہا کہ ہمیں تو لگا تھا ہانیہ عامر الیکشن کے بارے میں بات کریں گی لیکن انہیں تو پاکستان کے مستقبل سے زیادہ ‘ویلنٹائنز ڈے’ کی فکر ہے۔

صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر اُنہیں زہر لگنے لگی ہیں کیونکہ وہ ہر بات میں گُھسنے کی کوشش کرتی ہیں۔

انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک ہے، الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں، بیرسٹر گوہر

بونیر: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک معاملہ ہے، الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں۔

آبائی حلقے میں الیکشن 2024ء کے سلسلے میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ خواتین گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں۔ ابھی تک جو اطلاعات ہیں وہ مایوس کن ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بند کردینے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عوام کی خاطر جیل میں ہیں۔ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔

پی پی 173 میں بلال یاسین اور اصغر گجر کے کارکنوں کے درمیان شدید لڑائی

لاہور کے پی پی 173 میں بلال یاسین اور اصغر گجر کے کارکنوں کے درمیان شدید لڑائی جھگڑا لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والے کارکنان کو علاج معالجہ کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایس پی سٹی سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود وقتی طور کے لیے پولنگ کا عمل روک دیا گیا جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

امریکی میڈیا میں پاکستان کے عام انتخابات کی منفی تصویر

پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے دنیا بھر کے میڈیا آؤٹ لیٹس نے مجموعی طور پر منفی تصویر پیش کی ہے۔ امریکا اور یورپ کے بڑے اخبارات، جرائد، ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس نے بتایا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات شفاف ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔

معروف امریکی جریدے ٹائم نے لکھا ہے کارل مارکس نے کہا تھا کہ پہلے تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور پھر دھوکا دیتی ہے۔ پاکستان کے معاملے میں تاریخ نے اپنے آپ کو عجیب انداز سے دہرایا ہے۔ یہاں المیے کے پہلو بہ پہلو دھوکا بھی ہے۔

جریدہ مزید لکھتا ہے کہ شفافیت غائب ہے۔ سب کو لیولڈ پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی۔ یہ بات اب راز نہیں رہی کہ عمران خان کی پی ٹی آئی کے خلاف کھل کر قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی گئی ہے۔

معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ پاکستان کو ایک اور غیر شفاف اور غیر منصفانہ انتخابات کا سامنا ہے۔ پانچ سال قبل بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔ تب بھی دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ وہی ماحول ہے، وہی الزامات ہیں اور وہی وضاحتیں ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق واضح طور پر طے کرلیا گیا ہے کہ ایک خاص پارٹی کو کسی بھی صورت اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے نہیں دینا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے لکھا ہے کہ پاکستان میں ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی شکل میں موروثی سیاسی قوتیں ہیں جو اقتدار کے ایوان تک پہنچنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔

دوسری طرف غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار عمران خان ہیں جو جیل میں سڑ رہے ہیں۔ کارکنوں کی گرفتاری اور عدالت سے سزائیں سنائے جانے سے پی ٹی آئی کے حامیوں کی خاصی ھوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر لوگوں میں الیکشن کے حوالے سے بہت زیادہ جوش و خروش نہیں۔ پاکستانیوں کی اکثریت کو اچھی طرح معلوم ہے، اندازہ ہے کہ کیا نتائج برآمد ہونے ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں میں اچھی خاصی مایوسی بھی پائی جاتی ہے۔

خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نےعام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا لیکن ٹھپہ شیر کے بجائے عقاب پر لگایا گیا۔

نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 128 میں مریم نواز کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان ’عقاب‘ پر مہر لگائی، جس کی وجہ این اے 128 میں ن لیگ کی آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔

مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے اپنے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا جبکہ این اے 128 میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے عون چوہدری انتخابی امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ شہباز شریف اور ان کی اہلیہ نے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگایا کیونکہ دونوں کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے۔

خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لیے جدوجہد کی، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، ووٹ سے ملک میں بدتہذیبی کا خاتمہ ہوگا، معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب سادہ اکثریت ملے گی یا مخلوط حکومت بنے گی، جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ او بھائی خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔

ڈی آئی خان؛ انتخابی سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بم حملہ، 4 اہلکار شہید، 6 زخمی

ڈی آئی خان: انتخابات کے لیے سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بم حملے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سےپولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پر بم حملے میں4 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔

حملے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی پر تعینات تھی، جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہل کار سوار تھے۔ نامعلوم دہشت گردوں کی ان جانب سے حملے کے بعد اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جرمن شہزادی کی برہنہ تصویر ’پلے بوائے‘ کے ٹائٹل پر

37 سالہ زینیا فلورنس گیبریلا سوفی آئرس جرمن علاقے سیگزونی کی شہزادی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس کا تعلق ہزار سال پرانے شاہی گھرانے ویٹن سے ہے۔

زینیا آئرس ’پلے بوائے‘ کے مقامی ایڈیشن کے ٹائٹل پر نمودار ہو رہی ہیں۔ جرمن میگزین ’بلڈ‘ کے مطابق زینیا کے پڑدادا کے دادا کے پڑدادا فریڈرک آگسٹ سوم سیگزونی کے آخری بادشاہ تھے۔ ان کا انتقال 1932 میں ہوا تھا۔

زینیا آئرس کو یقین ہے کہ اس کا گھرانہ ’پلے بوائے‘ کے ٹائٹل پر اس کی برہنہ تصویر کی اشاعت قبول نہیں کرے گا۔

زینیا کے مطابق اگر فریڈرک آگست سوم زندہ ہوتے تو ان کی برہنہ تصویر کی اشاعت کو ناپسند نہ کرے کیونکہ انہیں بتایا گیا ہے ک وہ بہت شفیق اور خوش مزاج تھے۔

زینیا کہتی ہے اگر میرے شاہی گھرانے میں کسی نے ’پلے بوائے‘ کی کاپی خریدی تو مجھے حیرت ہوگی۔

شاہی گھرانے سے تعلق زینیا آئرس کے لیے بچپن میں دردِ سر ثابت ہوا تھا کیونکہ لڑکیاں پوچھتی تھیں کیا تمہارے گھر میں نوکرانیاں ہیں۔

زینیا کو لڑکے بھی بہت تنگ کرتے تھے جو پوچھتے تھے کہ ہم سے شادی کروگی تاکہ ہم بھی شہزادے کہلاسکیں۔

بلوچستان؛ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان میں بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 افرادز خمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے دھماکا ہوا اور گاڑی میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا ہے۔

سعید غنی کی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے فیصلے پر تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے فیصلے پر تنقید کردی۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، اس عمل سے الیکشن پر بہت سارے سوالات اٹھیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے، دہشت گردی کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے اتنے بڑے عمل کو متنازع بنانا کسی طور پر مناسب نہیں۔

پی ایس ایل9؛ شائقین کیلئے خوشخبری! آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ بحال

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ بحال کردی گئی۔

گزشتہ روز ٹکٹوں کی فروخت کے آغاز سے قبل ہیکرز نے ویب سائٹ پر حملہ کردیا تھا جس کے باعث فینز ٹکٹ کی بکنگ سے قاصر رہے تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لیگ انتظامیہ نے شائقین کو کہا آگاہ کیا تھا کہ پی ایس ایل ٹکٹ پارٹنرز کی ٹیکنکل ٹیم ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش جارہی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹکٹوں کیلئے نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر منگل کے روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

عام انتخابات 2024؛ حارث رؤف کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عام انتخابات 2024 سے متعلق اپنا پیغام شیئر کردیا۔

اسلام آباد پولیس کے خیر سگالی سفیر ڈی ایس پی حارث رؤف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اینے پیغام میں کہا کہ انتخابات 2024 میں کیپیٹل پولیس کا کردار پر امن الیکشن کا انعقاد ہے، ملک بھر میں افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

گزشتہ روز قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر محمد عامر نے بھی عوام سے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ ’’ جائیں اور بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں‘‘۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ برس مارچ 2023 میں اسلام آباد پولیس نے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

موت کے ڈرامے کے بعد پونم پانڈے سے متعلق ایک اور خبر جھوٹی نکلی

نئی دہلی: سروائیکل کینسر سے اپنی موت کا ڈراما رچانے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کو بھارتی حکومت کی جانب سے سفیر بنائے جانے کی خبر بھی جھوٹی نکلی۔

کینسر جیسے جان لیوا مرض کا سہارا لیکر اپنی تشہیری مہم کرنے والی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو بھارت سمیت پوری دنیا میں کڑی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ اداکارہ نے موت کا ڈراما کیا۔

پونم پانڈے کے ڈرامے کے بعد سے اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جارہی ہے لیکن اسی دوران یہ خبر سامنے آئی کہ بھارتی حکومت انہیں سفیر مقرر کررہی ہے۔
کہا جارہا تھا کہ بھارت کی مرکزی حکومت پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کے لیے سفیر مقرر کرنے والی ہے اور اس حوالے سے بھارت کی مرکزی وزارت صحت اور پونم پانڈے کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

اس خبر کے بعد بھارتیوں میں غصے کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ تاہم، اب بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے پونم پانڈے کو سفیر بنانے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے حکام نے اس خبر کی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارہ پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کے لیے سفیر مقرر نہیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 فروری کی صبح پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔

پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا تھا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔

موت کی خبر کے ایک دن بعد پونم پانڈے منظرِ عام پر آگئی تھیں اور سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرکے بتایا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں، اداکارہ کے مطابق اُنہوں نے یہ ڈراما سروائیکل کینسر کی ویکسین کی تشہیری مہم کے لیے کیا تھا۔