لولا لنگڑا اقتدار بھی مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہو گا، فیصل واوڈا

کراچی: پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کہا ہے کہ توقع یہی تھی کہ آزاد امیدواروں کو برتری ملے گی لیکن آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے اور لولا لنگڑا اقتدار بھی مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہو گا۔

فیصل واوڈا نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سرپرائز ہو گیا ہے، میں جو کہہ رہا ہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آ جائے گا، اسلام آباد میں ونٹر فیئر کھل چکی ہے، 12 بجے پتا چل جائے گا، توقع یہی تھی کہ آزاد امیدواروں کو برتری ہوگی، آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، مک گیا شو، گو نواز گو ہو گیا، پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے گی تو 6 سے 7 ماہ میں سارا مک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لولا لنگڑا اقتدار بھی مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہو گا، اس ملک میں مردے کا ووٹ ڈلتا ہے، مردے کے ووٹ پر انسان جیتتا ہے اور اس کا فیصلہ 5 سال بعد آتا ہے، پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہر کی بنیاد بنی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت بھی نفرت کی بنیاد پر بنی ہے، جنہوں نے آئین، قانون اور جمہوریت کا بیڑا اٹھایا ہے، ان سے پوچھتا ہوں جو پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے اندر الیکشن نہ کروا کر آپ نے اب تک ان کی سزا اور جزا کا کیا کیا۔

پی ٹی آئی کو 154 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے، گوہر علی خان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما گوہر خان ویڈیو بیان میں مرکز اور خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو 154 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک اہم دن تھا، لوگوں نے اپنی آزادی کا انتخاب کرنا تھا، آج انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نکل آئے اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

گوہر علی خان نے کہا کہ اب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 154 سے زیادہ سیٹوں پر برتری حاصل ہے لیکن گزشتہ 5 گھنٹوں سے نتائج بہت تاخیر کا شکار ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک سارے نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے لیکن اب تک ہمیں نتائج نہیں دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے امیدوار اور حامی پرامن رہیں لیکن اس وقت تک ریٹرننگ افسر کے سامنے بیٹھے رہیں جب تک آپ کو فارم 47 نہیں ملتا، تسلی کریں کہ ہم مرکز اور خیبرپختونخوا میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں اور ہم مرکز اور صوبے میں حکومت بنائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی اکثریت ملک بھر کے کئی حلقوں میں آگے ہے، اس لیے پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’سب سے پہلے، میں پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور کارکنوں کے ساتھ پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تمام تر خوف اور مظالم کے باوجود، آپ سب باہر نکلے اور اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے انتخابات کے پہلے غیرسرکاری مگر حتمی نتیجے کا اعلان کردیا جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ 7، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 4 قومی اسمبلی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں اس وقت دو حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پی کے- 76 پشاور 5 میں آزاد امیدوار سمیع اللہ خان نے کامیابی حاصل کی ہے جہاں ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 433 ہے جبکہ 37.62 کی شرح سے 49 ہزار 825 ووٹ ڈالے گئے، اور انہوں نے 18 ہزار 888 ووٹ حاصل کیے اور یوں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی لیکن غیرسرکاری دوسرا نتیجہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-6 سوات 4 سے موصول ہوا ہے جہاں سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسف زئی 25 ہزار 330 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔ نتائج میں تاخیر سے متعلق صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نتائج جوں جوں آتے جائیں گے، اس سے آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا نظام کام کر رہا ہے اور یہ نتائج اسی نظام سے حاصل کرلیے گئے ہیں اور تاخیر کی وجہ انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔ اسلام آباد: انتخابی نتائج قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان این اے-46 اسلام آباد سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 39 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 23 ہزار 391 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی پی پی امیدوار 5 ہزار 42 ووٹ حاصل کرسکے۔ این اے-47 اسلام آباد سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کامیاب ہوگئے۔ خیبرپختونخوا: انتخابی نتائج قومی اسمبلی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 30 اور این اے 13 کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-17 ایبٹ آباد II سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق علی خان جدون کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے محب خان 44 ہزار 522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چارسدہ کے حلقہ این اے 25 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کامیاب ہو گئے، حلقے کے تمام 392 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق فضل محمد خان ایک لاکھ 713 ووٹ لے کرعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے کامیابی حاصل کرلی، مخالف امیدوار نے 67 ہزار 876 ووٹ ملے۔ پنجاب: انتخابی نتائج قومی اسمبلی غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے-55 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حریف آزاد امیدوار کو شکست دے دی، این اے-55 کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک ابرار احمد نے 78 ہزار 542 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد بشارت راجا 67 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجا بشارت نے نتائج کو مسترد کرتے پوئے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن سے میں جیت چکا ہوں جبکہ میرے مخالف کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، ملی بھگت سے فارم 46 کے بجائے فارم 45 جاری کردیا گیا ہے، ہم فارم 45 لے کر گھومتے رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشنر اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہم اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے-123 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کامیاب ہو گئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے-123 سے شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار افضل عظیم پہاڑ نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کیے۔ لاہور کے حلقہ این اے 121 سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے، 299 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 703 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مضبوط امیدوار تصور کیے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ لے کر ناکام ہوگئے۔ بہاولپور سے حلقہ این اے-168 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ گجرات کے حلقہ این اے-64 میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سالک حسین نے اپنی پھوپھی اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دے دی، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری سالک حسین نے این اے-64 سے ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کرلیے۔ سندھ: انتخابی نتائج قومی اسمبلی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں نے کامیاب حاصل کرلی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ٹنڈو الہیار کے حلقہ این اے 217 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی۔ تمام 331 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115,672 ووٹوں کی شاندار برتری کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ GDA کی راحیلہ مگسی 69,234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گھوٹکی کے حلقہ این اے-199 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی ہے، تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کے بعد علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالقیوم نے 40 ہزار 204 ووٹ حاصل کرلیے۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دے دی ہے، ضلع مٹیاری کے مذکورہ حلقے کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز سے پی پی پی امیدوار مخدوم جمیل الزماں نے ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار بشیر احمد نے 80 ہزار 439 ووٹ حاصل کیے۔ بلوچستان: قومی اسمبلی بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-261 سوراب کم قلات مستونگ کے تمام 255 پولنگ اسٹیشنز سے 3 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار ثنا اللہ خان زہری 2871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ’’فارم 45 ہر صورت جاری کیا جائے‘‘ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ابھی تک پورے ملک سے صرف 9ہزار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں جبکہ 81 ہزار پولینگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہے اس کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فارم 45 ہر صورت جاری کیا جائے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردی جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹےمیں تمام نتائج جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آدھے گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے انتخابات کے پہلے غیرسرکاری مگر حتمی نتیجے کا اعلان کردیا جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ 7، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 4 قومی اسمبلی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں اس وقت دو حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی کے- 76 پشاور 5 میں آزاد امیدوار سمیع اللہ خان نے کامیابی حاصل کی ہے جہاں ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 433 ہے جبکہ 37.62 کی شرح سے 49 ہزار 825 ووٹ ڈالے گئے، اور انہوں نے 18 ہزار 888 ووٹ حاصل کیے اور یوں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حتمی لیکن غیرسرکاری دوسرا نتیجہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-6 سوات 4 سے موصول ہوا ہے جہاں سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسف زئی 25 ہزار 330 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔

نتائج میں تاخیر سے متعلق صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نتائج جوں جوں آتے جائیں گے، اس سے آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا نظام کام کر رہا ہے اور یہ نتائج اسی نظام سے حاصل کرلیے گئے ہیں اور تاخیر کی وجہ انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔

اسلام آباد: انتخابی نتائج قومی اسمبلی

مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان این اے-46 اسلام آباد سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 39 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 23 ہزار 391 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی پی پی امیدوار 5 ہزار 42 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے-47 اسلام آباد سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کامیاب ہوگئے۔

خیبرپختونخوا: انتخابی نتائج قومی اسمبلی

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 30 اور این اے 13 کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-17 ایبٹ آباد II سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق علی خان جدون کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے محب خان 44 ہزار 522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چارسدہ کے حلقہ این اے 25 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کامیاب ہو گئے، حلقے کے تمام 392 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق فضل محمد خان ایک لاکھ 713 ووٹ لے کرعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے کامیابی حاصل کرلی، مخالف امیدوار نے 67 ہزار 876 ووٹ ملے۔

پنجاب: انتخابی نتائج قومی اسمبلی

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے-55 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حریف آزاد امیدوار کو شکست دے دی، این اے-55 کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک ابرار احمد نے 78 ہزار 542 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد بشارت راجا 67 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجا بشارت نے نتائج کو مسترد کرتے پوئے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن سے میں جیت چکا ہوں جبکہ میرے مخالف کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، ملی بھگت سے فارم 46 کے بجائے فارم 45 جاری کردیا گیا ہے، ہم فارم 45 لے کر گھومتے رہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشنر اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہم اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے-123 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کامیاب ہو گئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے-123 سے شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار افضل عظیم پہاڑ نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کیے۔

لاہور کے حلقہ این اے 121 سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے، 299 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 703 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مضبوط امیدوار تصور کیے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ لے کر ناکام ہوگئے۔

بہاولپور سے حلقہ این اے-168 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

گجرات کے حلقہ این اے-64 میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سالک حسین نے اپنی پھوپھی اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دے دی،
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری سالک حسین نے این اے-64 سے ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کرلیے۔

سندھ: انتخابی نتائج قومی اسمبلی

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں نے کامیاب حاصل کرلی ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ٹنڈو الہیار کے حلقہ این اے 217 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی۔ تمام 331 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115,672 ووٹوں کی شاندار برتری کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ GDA کی راحیلہ مگسی 69,234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گھوٹکی کے حلقہ این اے-199 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی ہے، تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کے بعد علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالقیوم نے 40 ہزار 204 ووٹ حاصل کرلیے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دے دی ہے، ضلع مٹیاری کے مذکورہ حلقے کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز سے پی پی پی امیدوار مخدوم جمیل الزماں نے ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار بشیر احمد نے 80 ہزار 439 ووٹ حاصل کیے۔

بلوچستان: قومی اسمبلی

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-261 سوراب کم قلات مستونگ کے تمام 255 پولنگ اسٹیشنز سے 3 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار ثنا اللہ خان زہری 2871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

’’فارم 45 ہر صورت جاری کیا جائے‘‘

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ابھی تک پورے ملک سے صرف 9ہزار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں جبکہ 81 ہزار پولینگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہے اس کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فارم 45 ہر صورت جاری کیا جائے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردی جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹےمیں تمام نتائج جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آدھے گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم شخصیات قید ہیں۔

گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دھمکی آمیز فون بھی موصول ہوئی تھیں، تھانہ صدر بیرونی میں افغانستان اور بیرون ملک سے ملنے والی دھمکی آمیز کالوں سمیت دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔

سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جیل کے گرد ایلیٹ فورس بھی مسلسل پیٹرولنگ پر ہے۔

کراچی؛ دستی بم دھماکے کا ایک اور زخمی بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

کراچی: مبینہ ٹاؤن حاجی لیمو گوٹھ میں دستی بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور کمسن لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا ، دستی بم پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 حاجی لیمو گوٹھ میں نوجوان کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک اور کمسن لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال سے چھیپا سرد خانے منتقل کر دی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت 7 سالہ حسنین ولد شہزاد کے نام سے کی گئی جس کی میت اہلخانہ غسل کفن کے بعد تدفین کے لیے اپنے ہمراہ لے گئے۔

واضح رہے کہ بدھ کی شب مبینہ ٹاؤن کے علاقے حاجی لیمو گوٹھ میں دستی بم ہاتھ میں پھٹنے سے نوجوان فاروق میرانی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ زخمی ہونے والی 16 سالہ نسرین اور ڈیڑھ سالہ ریحان نے نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔

بعدازاں 7 سالہ حسنین ولد شہزاد اسپتال میں جان کی بازی ہارگیا جس کے بعد دستی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر وقت بڑھا دیا

الیکشن کمیشن نے گجرات کے تین پولنگ اسٹیشنز پر وقت بڑھا دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 62 گجرات اور پی پی 28 گجرات کے تین پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 260، 304 اور 338 پر پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈی ار او گجرات کو مراسلہ لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کی درخواست پر پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا۔

گجرات کے تین پولنگ اسٹیشنز میں شام سات بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔

دوسرا سیمی فائنل؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

انڈر-19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی پوری ٹیم 179 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بینونی میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کینگروز کے خلاف 48.5 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، شاہ زیب خان نے 30 گیندوں پر محض 4 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4 اور ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 جبکہ علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اذان اویس اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 52 کے انفرادی اسکور پر اذان جبکہ عرفات بھی 52 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے علاوہ کوئی پاکستان خاطر خواہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرکر نے 6 جبکہ اے وِڈلر، مہلی بیئرڈمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستانی بیٹنگ لائن پر وکٹوں کے ذریعے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ حریف کو اسکور بورڈ پریشر میں لاسکیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان سعد بیگ، شاہ زیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا، نوید احمد خان

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان ڈی ویبگن، ایس کونسٹاس، ایچ ٹی ڈکسن، ہرجاس سنگھ، آر آر ہکس، او جے پیک، ٹی ای کیمبل، آر میک ملن، ٹی اسٹرکر، ایم بیئرڈمین، سی اے وِڈلر

واضح رہے کہ انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلوی ٹیم ابتک ناقابل شکست رہی ہیں جبکہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر مسلسل پانچویں مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

آذربائیجان؛ الہام علیوف 92 فیصد ووٹ لیکر دوسری مرتبہ صدر منتخب

باکو: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں تقریباً 77 فیصد ووٹنگ کی شرح رہی جس میں صدر الہام علیوف 4 لاکھ 971 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوگئے۔

صدر الہام علیوف کے مدمقابل امیدوار دور دور تک بھی ان کا مقابلہ نہ کرسکے۔ دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ملک میں جشن کا سماں ہے اور ہرجانب صدر الہام کی تصاویر اور پارٹی پرچم کی بہار ہے۔
آذربائیجان کے صدر کی بھاری اکثریت سے اس شاندار فتح کی ایک وجہ حریف ملک آرمینیا سے متنازع علاقے میں ایک جنگ جیتنا اور آرمینیا سے اپنی زمین واپس لینا ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا اور شاندار کامیابی کی مبارک باد دی جس پر آذربائیجان کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انٹرنیٹ بندش: پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، پی پی کا چیف جسٹس سے مداخلت کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے انٹرنیٹ کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا، پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور پیپلز پارٹی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

تحریک اںصاف کے سینیٹر سید علی ظفر نے انتخابات کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا دیا۔

انہوں ںے خط میں کہا ہے کہ انتخابات کے روز ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے پاکستان کو شدید اور سنگین نقصان پہنچ رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش سے لاتعلقی کا بیان ناقابل قبول ہے۔
اسی سے متعلق : ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

تحریک اںصاف کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے تحت انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ انعقاد چیف الکشن کمشنر کا آئینی مینڈیٹ اور ذمہ داری ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس حکومت کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کی ہدایت دینے کا اختیار ہے، میں پی ٹی آئی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی بحالی کو یقینی بنائیں۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ان حربوں سے انتخابات کی قانونی حیثیت پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کا انٹرنیٹ کی بندش پر چیف جسٹس کو خط

اسی طرح پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ سینیٹر تاج حیدر نے خط میں چیف جسٹس کی توجہ ملک بھر میں انٹرنیٹ و موبائل فون سروس کی بندش کی جانب مبذول کرائی ہے۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پی پی پی کو غیراعلانیہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر انتہائی تشویش ہے، ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ و موبائل فون سروس کی بندش سے انتخابی عمل متاثر ہوا ہے، ووٹرز کو اپنی پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی اور وہاں تک پہنچنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

تاج حیدر نے کہا کہ پولنگ کے دن انٹرنیٹ و موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2018 کے احکامات موجود ہیں، انٹرنیٹ و موبائل فون سروس کی بندش ووٹرز، امیدواروں اور الیکشن عملہ کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہے، امن و امان کے حوالے سے بھی انٹرنیٹ و موبائل فون سروس کی بندش رکاوٹوں کا موجب بنی ہے، میرپور خاص میں ہمارے ایک کارکن کو قتل کردیا گیا اور ہمیں واقعے کا علم ایک گھنٹے کے بعد ہوا۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پی پی پی اور دیگر جماعتوں کا اپنے ووٹرز و امیدواروں سے رابطہ اور پولنگ کے دن مانیٹرنگ کے لیے انٹرنیٹ اور فون پر انحصار تھا، مسلم لیگ (ن) کے علاوہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے میڈیا پر اِس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جناب چیف جسٹس صاحب! اس معاملے پر توجہ دیں اور احکامات جاری کریں۔

مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کیا مشکلات درپیش ہیں، تاہم اسے سیکورٹی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

ماڈل اسکول فار بوائز جی سیس فور میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر صحافی کی جانب سے موبائل فون سروس بند ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ابھی تک کیا مشکلات ہیں، لیکن ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے، بہت سی جگہوں پر سکیورٹی تناظر میں کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، اسے اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔
پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم کو پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کے ٹرن آؤٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف شیری رحمان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے عام انتخابات میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف الیکشن کمیشن آفس پنجاب میں شکایت دائر کی دی۔

پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان صوبائی الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں انہوں نے لاہور میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے خلاف پٹیشن جمع کروائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر تشویش ہے، آج الیکشن کا دن ہے، آج موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن پر رابطہ لازم ہوتا ہے، پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے، پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائیں گے؟ ہمارا کمیونی کیشن کا نظام انٹرنیٹ پر انحصار کرتا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری گزارش ہے الیکشن کمیشن فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک بحال کرے، پیپلز پارٹی کے وکلا اس معاملے پر عدالت میں بھی پٹیشن جمع کرائیں گے۔

بھارت کے شہر چنئی میں کئی اسکولوں کو بھم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت کے شہر چنئی (مدراس) میں متعدد اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ملی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے اسکول خالی کرواکے تلاشی لی۔

اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔ جن اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئیں ان میں ڈی اے وی گوپالا پورم اور سینٹ میریز اسکول، پیری شامل ہیں۔

بھارت کے متعدد شہروں میں حال ہی میں دھمکی آمیز ای میلز نے خاصی کھلبلی مچائی ہے۔ چند روز پیشتر ممبئی اور دہلی کے اسکولوں اور دیگر اداروں کو بھی ای میلز اور فون کالز کے ذریعے بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

دونوں بڑے شہروں میں پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران کے لیے ان دھمکی آمیز ای میلز کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدحواسی سے نپٹنا دردِ سر ہوگیا۔

تینوں شہروں میں پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دھماکوں کی دھمکی ملنے پر بدحواس نہ ہوں۔ اس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔ عوام کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ کسی بھی فون کال، ای میل یا کسی اور ذریعے سے دی جانے والی دھمکی پر لاتعلق نہ رہیں بلکہ پولیس کو فوری مطلع کریں۔

دانیال عزیز کو گرفتار کرلیاگیا، اہلیہ کا ویڈیو پیغام

قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

آفیشل ایکس ہینڈل پر جاری ویڈیو پیغام میں دانیال عزیز کی اہلیہ نےدعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے موڑ سلہریاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اہلیہ کے مطابق دانیال عزیز 4، 5 صژحافیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لے رہے تھے، وہاں پولیس کا ناکہ تھا، صحافیفوٹیج بنا رہے تھے کہ اس دوران انہیں زدوکوب کیا گیا ، دھکے دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صحاٖفیوں کے مطابق دانیال کو سڑک پرلٹا کر مارا گیا اور ان کے موبائل فونز بھی لے لیے گئے۔

دانیال عزیز کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ اس معاملے میں احسن اقبال اور احمسد اقبال کا ہاتھ کیونکہ دانیال اپنے حلقے سے جت ریے تھے جو کہ انہیں ہضم نہیں ہورہا تھا۔

اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ دانیال عزیز کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر اس حلقے سے الیکشن کالعدم قرار دیے جائیں۔