’قوم کو آپ پر فخر ہے‘ ، شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آ گیا

انڈر 19 ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے، جس طرح آپ نے محنت اور ہمت سے میچ جیتنے کی کوشش کی۔

ساتھ ہی شاہین کا مزید کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، آپ لوگوں کا مستقبل روشن ہے، حوصلہ بلند رکھیں۔

واضح رہے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بہترن کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، تاہم جنوبی افریقہ میں ہونے والے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے سنسنی خیز مقابلے 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے چھ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے گئے تھے جو کہ آسٹریلیا نے آخری کے اوورز میں مکمل کر لیے۔

خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار سب سے آگے، ن لیگ دوسرے نمبر پر

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کافی پیچھے ہے۔

ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کا پُرامن انعقاد کیا گیا، عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 264 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 56 نشستوں کے نتائج جاری ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کی 99 سیٹیوں میں سے اب تک آزاد امیدواروں کا 49 نشستوں کے ساتھ پلڑا بھاری ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے، جمعیت علمائے اسلام پاکستان 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ایک نشست کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پی کے 2 لوئر چترال
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 2 لوئر چترال سے آزاد امیدوار فاتح الملک علی ناصر 28 ہزار 510 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سلیم خان 22 ہزار 995 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی کے 1 لوئرچترال
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 3 سوات سے آزاد امیدوار شرافت علی 25 ہزار 170 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر 11 ہزار 774 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پیچھے ہیں۔

پی کے 04 سوات
صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 4 سوات سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی شاہ 30 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سردارخان 12 ہزار 514 ووٹ لے سکے۔

پی کے 5 سوات
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 5 سوات تھری سے آزاد امیدوار اختر خان 24 ہزار 055 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار ثناء اللہ خان نے 15 ہزار 462 ووٹ لیے۔

پی کے 6 سوات
صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 6 سوات سے آزاد امیدوار فضل حکیم یوسفزئی 25 پزار 330 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخاراحمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 7 سوات
کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 سوات 5 سے آزاد امیدوار امجد علی 25 ہزار 129 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے حبیب علی شاہ 13 ہزار 917 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 9 سوات
کے پی اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سوات سے آزاد امیدوار سلطان روم 28 ہزار 525 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی پی کے امیدوار محب اللہ 6 ہزار 913 ووٹ لیے۔

پی کے 10 سوات
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 10 سوات میں آزاد امیدوار محمد نعیم 21 ہزار 681 ووٹ ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی پی کے محمود خان 10 ہزار 537 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔

پی کے 12 اپردیر
کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 12 اپردیر کے آزاد امیدوار محمد یامین 23 ہزار 915 ووٹ لے کر کامیان قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار اعظم خان 12 ہزار 531 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی کے 25 بونیر
خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 25 بونیر سے آزاد امیدوارریاض احمد 28 ہزار 447 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی کےامیدوارمفتی فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 26 بونیر
صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقے آزاد امیدوارسید فخر جہان 19 ہزار 640 ووٹ لے کر فتح سمیٹ لی جبکہ جماعت اسلامی کےامیدوارناصر علی11 ہزار 377 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی کے 35 بٹگرام
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 35 بٹگرام کے آزاد امیدوار تاج محمد خان 24 ہزار 142 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار نوابزادہ ولی محمد 17 ہزار 340 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی کے 45 ایبٹ آباد
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 45 ایبٹ آباد کے آزاد امیدوارمشتاق غنی نے 49 ہزار 2 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن کے امیدوارملک ارشد اعوان27ہزار180 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی کے 46 ہری پور
کے پی اسمبلی کے حلقے پی کے 46 ہری پور کے آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68 ہزار 835 ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28 ہزار 327 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 51 صوابی
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 51 صوابی میں آزاد امیدوار عبدالکریم 39 ہزار 653 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ 17 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 66 شبقدر
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 66 شبقدر میں آزاد امیدوار عارف احمد زئی 26 ہزار80 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے ظفر علی خان19ہزار280 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 67 مہمند
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 67 مہمند میں آزاد امیدوار محبوب شیر 11 ہزار 841 ووٹ لے کر جیت گئے، اے این پی کے نثار احمد 6 ہزار 691 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 68 مہمند
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 68 مہمند آزاد امیدوار ڈاکٹر اسرار صافی 20 ہزار 771 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی کے حنیف زمان 12 ہزار 64 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔

پی کے 76 پشاور
کے پی اسمبلی کے حلقے پی کے 76 سے آزاد امیداور سمیع اللہ خان 18ہزار 888 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے جبکہ یہاں سے خوشدل خان 12 ہزار 986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، پی کے 76 پر ڈالے گئے ووٹرزکی شرح37 فیصد ہے۔

پی کے 77 پشاور
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 77 پشاور 6 سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے پاکستان کے صفت اللہ رہے، انہوں نے 7 ہزار 615 ووٹ حاصل کیے۔

پی کے 87 نوشہرہ

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 87 نوشہرہ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو اپ سیٹ شکست ہو گئی، پی ٹی آئی پی کے سربراہ کو آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے 44 ہزار 762 لے کر ہرایا، پرویز خٹک صرف 18 ہزار 176 ووٹ ہی لے سکے۔

پی کے 88 نوشہرہ
کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 88 نوشہرہ کے آزاد امیدوار میاں عمر کاکا خیل 38 ہزار 384 ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار احد خٹک صرف 12 ہزار 071 ووٹ لے سکے۔

پی کے 93 ہنگو

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 93 ہنگو میں آزاد امید وار شاہ تراب خان نے 31 ہزار 136 ووٹ لے کرمیدان مار لیا جبکہ جمعیت علما اسلام کے مولانا تحسین اللہ 16ہزار933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مریم نواز کو جیت کا یقین، ’وکٹری اسپیچ‘ کا اعلان کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کی جانب سے ”وکٹری اسپیچ“ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے آفیشل ہینڈل پر پوسٹ میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ، ’کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے خلاف مسلم لیگ ن الحمد اللہ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔‘

مریم نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ، ’کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج کے موصول ہوتے ہی میاں نواز شریف جیت کی تقریر کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹر کا رخ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف گزشتہ رات ماڈل ٹاؤن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تھے، تاہم کچھ دیر بعد وہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر واپس روانہ ہوگئے تھے۔

م لیگ نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی کا مرکزی الیکشن سیل بنایا گتھا جہاں نتائج دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی۔

بڑی اسکرین پر نتائج دیکھنے آنے والے نواز شریف واپس چلے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ رات چند نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نوازشریف کی وکٹری اسپیچ تیار تھی، تاہم وہ واپس جاتی امراء چلے گئے تھے۔

مریم نواز سے مریم اورنگزیب بھی کہہ چکی ہیں کہ ن لیگ حکومت بنائے گی اور نئے دور کا آغاز ہوگا۔

آصج صبح کی جانے والی ایکس پوسٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگ عوام کی خدمت کا عزم پورا کرے گی۔

پاکستان میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی کامیابی پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں پولنگ کے دن موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوری عمل کے جاری رہنے اور آزادیٔ اظہار رائے کے بنیادی حق کی فراہمی کے خواہش مند ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل سے صحافیوں نے پاکستان میں عام انتخابات اور اس کے نتائج سے متعلق متعدد سوالات کیے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ اب تک کے ابتدائی نتائج عمران خان کی پارٹی کے حق میں ہیں۔ وہ میرے خیال میں اس وقت 136 اضلاع میں آگے ہے لیکن آپ ووٹ کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی بہت ساری رپورٹس اور ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ 136 اضلاع میں اس کامیابی کو صبح تک کم نہ کردیا جائے۔

جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ابتدائی نتائج کی بات یہ ہے کہ وہ ابھی ابتدائی ہیں۔ اور ہمیں ابھی اس سے آگے نہیں جانا چاہیے جب تک سرکاری اعلان نہ ہوجائے اس لیے میں مزید تبصرہ یا قیاس آرائی نہیں کروں گا کہ کس کی حکومت بن سکتی ہے۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ مان لیتے ہیں کہ پاکستانی عوام پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں کی اکثریت کو منتخب کرتے ہیں، لیکن پھر بیک ڈور مذاکرات سے اچانک وزیراعظم کے لیے ایک اور امیدوار سامنے آتا ہے جس کے پاس اکثریت ہے تو کیا یہ امریکا کے لیے ٹھیک رہے گا۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ میں اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہوں گا جو ابھی آپ کر رہے ہیں۔ جب ایسی صورت حال پیدا ہوگی تب ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں انتخابات ہوچکے ہیں ایسے میں کیا امریکا کے پاس لوگوں کے لیے کوئی پیغام ہے؟ فوراً ہی صحافی نے معذرت کرتے ہوئے اپنا سوال دوبارہ دہرایا کہ کیا پاکستان میں متنازع انتخابات کے بعد امریکا کا پاکستان میں لوگوں کو کوئی پیغام ہے؟

جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے گئے اور میں پھر اپنی بات دہراؤں گا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ وہاں کے عوام کو کرنا ہے۔ ہماری دلچسپی جمہوری عمل کے جاری رہنے میں ہے۔

امریکی ترجمان نے انتخابات سے متعلق پُرتشدد واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہارِ رائے کی خلاف ورزیوں کے معاملات پر نگاہ ہے۔

ایک اور صحافی نے پاکستان میں بننے والی اگلی حکومت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھا جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، اکثریت پر پیپلزپارٹی کامیاب

کراچی: عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سندھ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک بیشتر نشستوں پر پیپلز پارٹی میدان مار چکی ہے۔

ریٹرننگ افسران نے صوبائی اسمبلی کی 55 نشستوں کے نتائج جاری کر دیے جس کے مطابق پیپلز پارٹی 48 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ 3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ جی ڈی اے امیدوار 2، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔

پی ایس 1
پی ایس 1 جیکب آباد1 میں پیپلز پارٹی کے شیر محمد مغیری 48385 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سخی عبدالرزاق کھوسو 18115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 37.26 رہی اور 3611 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 6

پی ایس6 کشمور3 میں محبوب علی خان بجارانی 86ہزار365 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 55.26 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 4627 رہی۔

پی ایس11

پی ایس11 لاڑکانہ2 میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو 41ہزار158 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے کاظم علی عباسی 20ہزار860 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 36.55 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 2704 رہی۔

پی ایس 12

پی ایس 12 لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے سہیل انور سیال 54ہزار77ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے معظم عباسی 31ہزار850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 46.96 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 4736 رہی۔

پی ایس 20

پی ایس 20 گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر 87 ہزار431 ووٹ لے کے کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے اسحاق لغاری 9401 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 20 میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 3668 رہی۔

پی ایس 21

پی ایس 21گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کے علی نواز مہر 63ہزار758 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے غلام علی عباس 29ہزار273ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 46 فیصد رہا اور 5206 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 26

پی ایس 26 خیرپور1 میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ 63ہزار686 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے امام بخش پھپلوٹو 19041 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 43.95 فیصد رہا اور 3482 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 27

پی ایس 27 خیرپور2 میں پیپلزپارٹی کے ہالار وسان 91ہزار131 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے شریف برڑو 10ہزار734 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 48.33 فیصد رہا اور 2400 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 43

پی ایس 43 سانگھڑ4 میں پیپلز پارٹی کے پارس ڈیرو 67 ہزار 851 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے نیاز حسین 23 ہزار 869 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.92 فیصد رہا اور 3097 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 57

پی ایس 57 مٹیاری2 میں پیپلزپارٹی کے مخدوم فخر الزمان 52ہزار 175 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جلال شاہ جاموٹ 44 ہزار 873 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

صوبائی نشست پر ووٹر ٹرن آؤٹ 47.34 فیصد رہا اور 3549 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 59

پی ایس 59 ٹنڈوالہ یار2 میں پیپلزپارٹی کے امداد پتافی 62ہزار771 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد محسن 29ہزار325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

صوبائی نشست پر ووٹر ٹرن آؤٹ 52.80 فیصد رہا اور 4375 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 68

پی ایس 68 بدین1 میں پیپلزپارٹی کے ہالیپوٹا 63ہزار 348 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے منصور علی نظامانی 14ہزار 203 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 45.7 فیصد رہا اور 3299 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 73

پی ایس 73 سجاول1 میں پیپلز پارٹی کے شاہ حسین شاہ شیرازی 72 ہزار 942 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد اسماعیل میمن 6167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40.66 فیصد رہا اور 2334 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 75

پی ایس 75 ٹھٹھہ1 میں پیپلز پارٹی کے ریاض شیرازی 80 ہزار 744 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد ارشد میمن 6 ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

صوبائی نشست پر ووٹر ٹرن آؤٹ 39.21 فیصد رہا اور 5063 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔

پی ایس77

پی ایس77 جامشورو1 میں سابق وزیراعلی مراد علی شاہ 74ہزار613 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن برڑو 10ہزار268 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 53.44 فیصد رہا اور 2930 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس78

پی ایس78 جامشورو2 میں پیپلز پارٹی کے سکندر شورو 51ہزار188 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے منیر حیدر شاہ 10ہزار850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

صوبائی نشست میں ووٹر ٹرن آؤٹ 45.38 فیصد رہا اور 1709 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 84

پی ایس 84 ملیر1 میں پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ 25ہزار348 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار زین کولاچی 13ہزار437 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

صوبائی نشست میں ووٹر ٹرن آؤٹ 44.55 فیصد رہا اور 1385 ووٹ مسترد کیے گئے۔

پی ایس 85

پی ایس 85 ملیر2 میں پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو27ہزار791 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے پیر حفیظ اللہ 14304ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.34 فیصد رہا اور 1365 ووٹ مسترد کیے گئے۔

خیبر پختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی برتری

پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی میں عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

پی کے 15 لوئر دیر
لوئر دیر سے آزاد امیدوار ہمایوں خان 31 ہزار 346 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے عزیزاللہ 9 ہزار 953 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 26 مہمند

آزاد امیدوار ساجد خان 41 ہزار 489 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی کے محمد عارف 19 ہزار 930 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 28 شانگلہ

ن لیگ کے محمد روشاد خان 17 ہزار 172 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار شوکت علی 11 ہزار 873 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 36 مانسہرہ

آزاد امیدوار منیر حسین 35 ہزار 74 ووٹ لیکر پہلے اور مسلم لیگ ن کے سید جنید علی قاسم 30 ہزار 402 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 39 مانسہرہ

آزاد امیدوار اکرام اللہ 23 ہزار 853 ووٹ لیکر جیت گئے۔ نون لیگ کے محمد عارف 19 ہزار 331 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 40 مانسہرہ

نون لیگ کے سردار شاہ جہاں 44 ہزار 12 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار عبدالشکور خان 43 ہزار 680 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 41 تورغر

آزاد امیدوار لائق محمد خان 11 ہزار 59 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ اے این پی کے زرین گل 9 ہزار 469 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 47 کرک

آزاد امیدوار محمد خورشید 51 ہزار 994 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی کے میاں نثارگل 21 ہزار 387 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 92 کوہاٹ

آزاد امیدوار شفیع اللہ جان 42 ہزار 254 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ضیا اللہ 13 ہزار 609 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 112 ڈی آئی خان

پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی 33 ہزار 312 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی کے سمیع اللہ 25 ہزار 360 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جرمنی ماحول دوست منصوبوں کے لیے پاکستان کو 45 ملین یورو فراہم کریگا

کراچی: جرمنی ماحول دوست منصوبوں کے لیے پاکستان کو 45 ملین یورو فراہم کریگا۔

ماحولیات کی بہتری کے منصوبوں کیلیے جرمنی پاکستان کو 45 ملین یوروفراہم کریگا، اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دونوں ملکوں نے دستخط کردیے۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ رقم ماحولیات میں بہتری کے جن منصوبوں پر خرچ ہو گی، ان میں ماحول دوست توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

سینئر اداکار محمد احمد اور قدسیہ علی کی ویڈیو پر صارفین غصہ

اداکار محمد احمد اور اداکارہ قدسیہ علی کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں سینئر اداکار محمد احد اور نوجوان اداکارہ قدسیہ علی کو دیکھا جا سکتا ہے جو دلچسپ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹک ٹاک کے طرز کی اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں اداکاروں نے موٹاپے کو اجاگر کیا ہے۔

ویڈیو میں مقامی ڈھول پر گنگنائے گئے گانے ”تو موٹا کتنا ہو گیا ہے“ کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں محمد احمد قدسیہ علی سے مخاطب ہیں۔

اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرہ کیا گیا ہے، عائشہ نعیم نامی صارف کا کہنا تھا کہ توبہ، ساکھ خراب کر رہے ہیں۔

جبکہ ایک صارف سعدیہ افضال نے لکھا کہ محمد احمد صاحب آپ کو کیا ہو گیا ہے سر؟

جبکہ نصرہ خان نے تھمبز ڈاؤن کا کمنٹ کیا، محمد شبیر لکھتے ہیں کہ اس ویڈیو سے پہلے یہ قابل عزت تھے۔

جبکہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر حیرانی کا بھی اظہار کیا۔

’مزید کُھدائی بند کریں‘ ، انتخابی صورتحال پر صدر پاکستان بھی بول پڑے

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر صدر پاکستان کی جانب سے ٹوئیٹ کیا گیا جس میں انہوں نے کچھ ایسا کہا ہے جو کہ ملکی صورتحال کے باعث سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ملک میں عام انتخابات کے نتائج کو لے کر جہاں سوال اٹھائے جا رہے ہیں، وہیں صدر پاکستان کی جانب سے بھی باقاعدہ ردعمل دیا گیا ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا اگر ہم اپنے آپ کو گڑھے میں پائیں تو حکمت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مدد مانگیں اور کم از کم مزید کھدائی بند کر دیں۔

واضح رہے صدر پاکستان کراچی موجود اپنے حلقے میں فیملی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے آئے تھے۔

سرکاری نتیجہ آنے سے پہلے ہی سعد رفیق نے شکست تسلیم کر لی

عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے ہار تسلیم کر لی۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارکباد پیش کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا کرے، آمین۔

واضح رہے این اے 122 لاپور 8 سے الیکشن لڑنے والے سعد 77 ہزار سے زائد ووٹ لے سکے، جبکہ سردار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سعد رفیق کی جانب سے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کی بنیاد پر ہی لطیف کھوسہ کو مبارکباد دے دی گئی ہے۔

عائشہ عمر کو پولیس نے گرفتار کیوں کیا؟

عائشہ عمر نے اپنی گرفتاری اور پولیس تفتیش سے متعلق واقعہ سنا دیا۔

اداکارعلی بٹ کے پروگرام میں عائشہ عمر بطور مہمان مدعو تھی، طنز و مزاح کے اس پروگرام میں جہاں دلچسپ گفتگو کی جاتی ہے وہیں مشہور شخصیات اپنی زندگی کے وہ واقعات بھی سناتے ہیں، جو کہ بہت کم لوگ جاتنے ہیں۔

عاشہ عمر سے بھی علی بٹ نے کچھ ایسا ہی سوال کیا، جس پر عائشہ کا کہنا تھا کہ جب میں این سی اے میں سٹ کام ڈارا ری رم رم کرتی تھی تو ان دنوں ایک لڑکے کے کردار کو نبھا رہی تھی۔

یہ شوٹنگ انارکلی کے قریب ہو رہی تھی، کہ اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی، جو کہ ایک مطلوبہ نوجوان کی تلاش میں وہاں آئی تھی۔ اسی دوران پولیس مجھے ہی وہ مطلوبہ نوجوان سمجھ بیٹھی اور مجھے اٹھا کر لے گئی۔

یہ سنتے ہی میزبان سمیت دیگر حاضری محفل بھی حیران رہ گئے، ساتھ ہی عائشہ کا کہنا تھا کہ جب بعدازاں انہیں انکشاف ہوا کہ میں ایک لڑکی ہوں تو اس کے بعد مجھے پولیس نے چھوڑا۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میں اُس وقت کردار میں کپڑوں میں ملبوس تھی، ساتھ ہی میک اپ بھی کیا ہوا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ میرے ساتھ ایک دوست بھی موجود تھی۔

لیکن ساتھ ہی عائشہ نے اس بات کا بھی اعتراف کر دیا ہے کہ واقعہ جھوٹ ہے، دراصل یہ علی بٹ کے پروگرام کا ایک سیگمنٹ تھا،جس میں انہیں کوئی واقعہ سنانا تھا۔

بنگلہ دیش لیگ؛ بابر سرفہرست، رضوان کا بیٹ خاموش رہا

کراچی: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم سرفہرست ہیں جب کہ محمد رضوان کا بیٹ خاموش رہا۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک بابراعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، محمد وسیم اور محمد نواز این او سی کی مدت پوری ہونے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، جہاں پر اب ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔

لیگ 17 فروری سے شروع ہوگی، بی پی ایل کے باقی میچز کیلیے رنگپور رائیڈرز خاص طور پر بابراعظم کی کمی شدت سے محسوس کریں گے،انھوں نے لیگ چھوڑنے سے پہلے تک سب سے زیادہ 252 رنز 52.20 کی اوسط سے بنائے، اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 114.61 رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ؛ بابر کی جارحانہ ففٹی، احمد شہزاد کے 39رنز

کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان پورے ایونٹ میں بڑے اسکور کی کوشش ہی کرتے رہے، انھوں نے 5 میچز میں 21.25 کی اوسط سے صرف 85 رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی محض 82.52 رہا۔ احمد شہزاد نے 4 اننگز میں 121 رنز اسکور کیے۔

شعیب ملک نے 4 میچز میں 84 رنز بنائے، ان کا ایونٹ میں سفر تھوڑا سا متنازع رہا، فورچون بریشال کے ساتھ معاملات حل ہونے پر دوبارہ ٹیم کو جوائن کیا اور بعد ازاں کھلنا ٹائیگرز کے خلاف فتح بھی دلائی۔

بولرز میں فہیم اشرف نے 8 وکٹیں 12.75 کی اوسط سے لیں، عامر جمال نے 3 میچز میں 6 پلیئرز کو پویلین بھیجا،انھوں نے ان میں 5 کو اپنے گذشتہ میچ میں آؤٹ کیا۔

اسٹوکس میرے مذہبی فریضے کا بڑا احترام کرتے ہیں، ریحان احمد

لاہور: ریحان احمد کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے مجھے نماز کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

ایک انٹرویو میں ریحان احمد نے کہا کہ ابوظبی میں ٹریننگ کے دوران بھی میں نے شعیب بشیر کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تو کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

a
بین اسٹوکس نے مجھے پیغام دیا کہ جب بھی کبھی ایسا کرنا چاہو تو بلاجھجھک مجھ سے رابطہ کرسکتے ہو، میں آپ کی زندگی میں مذہب کی اہمیت کو سمجھتا ہوں، میں کبھی بھی نماز ادا کررہا ہوں تو بین اسٹوکس بڑے احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔