اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکر دیں۔
درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پانچ جولائی کو سماعت کرے گا ،بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا تھا، منحرف اراکین نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
Monthly Archives: July 2022
بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک 55 لاپتہ
منی پور: (ویب ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ 55 لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں ریلوے لائنوں کی تعمیر جاری تھی۔ حکام کے مطابق متاثرہ مقام پر کم از کم 81 افراد موجود تھے۔
ریلوے کی تعمیراتی سائٹ پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد، جہاں کارکنان صبح سویرے ایک عارضی کیمپ میں سو رہے تھے، ریسکیو حکام 19 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اس ماہ غیر معمولی بارشوں نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ حالیہ ہفتوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں اور کچھ نشیبی علاقوں میں مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔
فوج کے ہیلی کاپٹر لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
چین کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے پر بھارت کی مخالفت
چین : (ویب ڈیسک) چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کی مخالفت کردی.
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، علاقائی امن و استحکام کے لیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سےحل کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں، چینی ترجمان کے مطابق چین اس اجلاس میں شرکت کرنے کے معاملے کو دیکھے گا۔
پاکستان پہلے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کی بھارتی کوشش کو مسترد کر چکا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اگلے سال جی ٹوئنٹی اجلاس جموں و کشمیر میں کرانے کا کہا گیا تھا۔
امریکا کی طرف سے پاکستان سفیر کی خدمات کا اعتراف
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس رہنما ال گرین کی جانب سے پاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خصوصی سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا۔
پاکستانی سفیرکو ال گرین کی جانب سے کانگریس کے خصوصی اعترافی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا، مسعود خان کو پاک امریکہ معاشی تعلقات اور تجارت کے فروغ کے اعتراف میں سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔
کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی تعلقات اور ٹریڈ پر مبنی سفارت کاری کے حوالے سے آپ کے عزم کو سلوٹ کرتا ہوں، پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے بھی کانگریس رہنما ال گرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔
پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے۔
تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور لائیکورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیکر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کو صاف اور شفاف الیکشن کا آئینی حق حاصل ہے، پٹیشن کے فیصلے تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا الیکشن روک دیا جائے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز ہی سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شریف کس قانون کے تحت وزیر اعلی’ رہ سکتا ہے، ہم اس کی وضاحت لینے سپریم کورٹ جا رہے ہیں اور سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعلی الیکشن پر حکم امتناع دے کیونکہ ہمارے 6 ممبر حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ حمزہ شہباز کو ہوتے ہوئے الیکشن کیسے شفاف ہوسکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا کہ حمزہ شہباز غیر آئینی وزہراعلی تھے۔۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
مون سون سپیل رنگ جمانے لگا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مون سون کا سلسلہ رنگ جمانے لگا،لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
مون سون سے موسم تبدیل، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی ابر رحمت برسا، محکمہ موسمیات کےمطابق آج خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مری اور گلیات میں بھی پری مون بارشوں کا نیا سپل شروع ہو گیا، بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر سیاح انجوائے کرنے لگے، ایوبیہ نتھیا گلی چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہو گئی۔
گہری دھند کے باعث گاڑیاں ڈرائیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بارش میں اتنظامی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے، بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔
کراچی: پیپلز بس سروس کے نیو کراچی سے کورنگی تک دوسرے روٹ کا افتتاح
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں پیپلزبس سروس کے دوسرے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا، روٹ ٹو پر جدید ترین بسیں نیو کراچی سے کورنگی تک چلیں گی۔
کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے کیا، نیو کراچی سے کورنگی تک 30 بسیں چلیں گی، آج 10 بسوں سے آغاز کر دیا گیا۔روٹ نیو کراچی، ناگن چورنگی، گلشن چورنگی، راشد منہاس روڈ پر مشتمل ہو گا۔ شاہ فیصل کالونی، کورنگی سے ہوتی ہوئی کورنگی انڈس ہسپتال تک جائے گی۔
مذکورہ روٹ 32.9 کلو میٹر پر محیط ہے، کراچی میں مرحلہ وار 7 روٹس پر 240 بسیں چلیں گی۔
وزیراعلی پنجاب کی پگ کس کے سر سجے گی؟ صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شیڈول اورایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج اسمبلی ہال میں شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے، ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 40 واں اجلاس ہوگا، اجلاس میں وزیراعلی کے انتخاب کے عمل کومکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویزالہی ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے مہمانوں پر مکمل پابندی ہو گی۔
سیکرٹری اسمبلی کے مطابق سپیکر باکس، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریز بند ہوں گی، میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کریں گے، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔
کورونا کی نئی لہر سے کیسز میں اضافہ، مزید 694 مریض سامنے آ گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی نئی لہر سے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، چھ سو چورانوے نئے مریض سامنے آگئے۔
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 694 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔
کورونا کے سترہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، موذی مرض سے متاثر ایک سو ایک مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
جانوروں میں لمپی سکن وائرس کے حملے تیز، لاکھوں مویشی متاثر
لاہور:(ویب ڈیسک) جانور بھی موذی وبا کا شکار، لمپی سکن وائرس کے حملے تیز، جنوبی پنجاب میں ایک ہزار 547 مویشی متاثر، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 192 اور بلوچستان میں 19 جانور بیماری کی زد میں آگئے ہیں۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عید قربان کے حوالے سے مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں قربانی کے جانور موجود ہیں لیکن مو جودہ صورتحال میں لمپی اسکن وائرس کے حملوں کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک سنجیدہ اور عملی اقدا مات کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے وائرس کا شکار مویشیوں کی تعداد 1547 تک پہنچ چکی ہے۔
فیصل آباد میں لائیو اسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ناکافی انتظامات کے باعث لمپی سکن اور کانگو وائس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ حکام اقدامات اٹھانے میں غیرسنجیدہ دیکھائی دیتے ہیں، خریدار اور بیوپاری دونوں ہی قیمتی مویشیوں کی ہلاکت پر متعلقہ محکموں کی کارکردگی سے حکومت پر بھی نالاں ہیں۔
ادھر پشاور کی منڈیوں میں بھی مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تاہم لمپی سکن بیماری سے شہریوں میں خوف پایا جارہا ہے، منڈیوں میں بیماری سے بچاؤ کےلیے حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔
بلوچستان میں بھی جانوروں کی بیماری لمپی اسکین سے 19 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں، لاکھوں جانوروں کو لمپی اسیکن کی بیماری سے بچانے کے لئے محکمہ امور حیوانات کو فنڈز کی کمی سامنا ہے۔