امریکا کا بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلے عام مطالبات پر اظہار تشویش

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلے عام مطالبات پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
واشنگٹن میں منعقد ہونے والی تین روزہ انٹرنیشنل ریلیجئیس فریڈم سمٹ کے دوران امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو مسمارکیا جارہا ہے۔ غیر انسانی بیان بازی اقلیتوں پر ظلم و ستم کو بڑھا رہی ہے۔ امریکی سفیر رشاد حسین نے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بھارت میں سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کی منظم نسل کشی کے منصوبوں کا ماضی میں بھی انکشاف ہوا ہے، عالمی تنظیم “دی ورلڈ ود آوٹ جینو سائیڈ” نے اپنی ایک گذشتہ رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارتی مودی حکومت ہالوکاسٹ کی طرز پر مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری کر رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ پر قابوپا نا ذمہ داری، خاتمے کیلئے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں:وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لوڈ شیڈنگ کم نہ ہونے پر وزیر اعظم حکام پر برس پڑے۔
اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں وزیراعظم کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعظم نے رپورٹ کاغذی کارروائی قرار دے کر مسترد کر دی اور حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ عملی کام کیا ہے تو بتائیں، باتیں مت کریں یہ کاغذ سامنے رکھ کر باتیں نہ کریں۔
لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوا یا نہیں وزیراعظم کے سوال پر توانائی کے حکام موثر جواب نہ دے سکے، وزیراعظم لوڈشیڈنگ اجلاس میں غصے سے دو دفعہ اٹھ کر باہر چلے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع گنوا دیا اور ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا جبکہ قطر کے ساتھ کیے گئے معاہدے پرسابق حکومت نے الزامات لگائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں، عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور جلد حالات پرقابو پالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نےگیس کی خریدرکھی ہے، عالمی منڈیوں میں تیل اورگیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، مہنگے تیل اور گیس پر بجلی بنانے پر زیادہ زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔

وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، پینشنز کی مد میں اضافہ 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اپریل 2022 کو پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہو گا۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق ہوگا، پنشن میں 15 فیصد اضافہ یکم جولائی کو ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بھی ہو گا۔ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے 2016 سے 2021 تک کے ایڈہاک ختم ہو جائیں گے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں، وزیر صحت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس سے پچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورت حال کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
عبد القادر پٹیل نے کہا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور عید الاضحیٰ کے دوران ماسک کا استعمال کریں۔ زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور علما کرام سے اپیل ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔

پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی مد میں 700 ارب سے زائد روپے جمع کیے اور ہم نے سابق دور سے زیادہ ٹیکس جمع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں 379 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں لیا اور ایک روپیہ بھی ہم نے ایڈوانس ٹیکس نہیں لیا۔ ایف بی آر نے تاریخی ٹیکسز اکٹھے کیے جبکہ ایک ماہ میں 580 ارب روپے کا وصولیوں کا ریکارڈ تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے گئے ہیں اور 39 ارب روپے کے ریفنڈ بھی دیئے ہیں جو ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں ایک ہزار 741 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔

مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.8 فیصد دیکھی گئی۔ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد بڑھی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب، آج ووٹنگ کا عمل نہیں ہوگا: جسٹس اعجاز الاحسن

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ نہیں ہوگی، چیف جسٹس نے کہا سب راضی ہیں کہ آج انتخابی عمل نہیں ہوسکتا۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل سماعت کررہے ہیں، چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور پرویز الہی کو ویڈیو لنک پر لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پانچ درخواستیں ہیں کس کی طرف سے کون سا وکیل پیش ہورہا ہے وہ بتائیں، بابر اعوان نے کہا کہ میں درخواست گزار سبطین خان کی طرف سے پیش ہورہا ہوں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج نے اختلافی نوٹ دیا ہے۔
جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ جس جج نے اختلافی نوٹ دیا ہے اسکے ایک نکتے پر متفق بھی ہوئے ہیں، سادہ سی بات ہے کہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنہوں نے 197 ووٹ لئے ہیں ان میں سے25 ووٹ نکال دیئے ہیں، جب وہ 25 ووٹ نکال دیتے ہیں تودوبارہ گنتی کرائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار ججز نے یہ کہا ہے کہ پہلے گنتی کرائیں اگر 174 کا نمبر پورا نہیں تو پہر انتخاب کرائیں، آپ یہ کہنا چاہتے ہیں آپ کے کچھ ممبران چھٹیوں اور حج کا فریضہ ادا کرنے گئے ہیں، ووٹنگ کے دوران جتنے بھی میمبر ایوان میں موجود ہونگے اس پر ووٹنگ ہونی ہے جو کامیاب ہوگا وہ کامیاب قرارپائے گا۔آپ کی درخواست ہے کہ وقت کم دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ میمبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی درخواست میں یہ بات نہیں ہم آپ کی درخواست کو پڑھ کر آئے ہیں، بنیادی طور پر اپ یہ مانتے نہیں کہ فیصلہ آپ کے حق میں ہوا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ اصولی طور پر اس فیصلے کو مانتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ چار ججز نے آج کی اور ایک جج نے کل کی تاریخ دی ہے، کیا آپ کل کی تاریخ پر راضی ہیں؟
جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ جو ممبران کہیں گئے ہوئے ہیں وہ 24 اور 48 گھنٹوں میں پہنچ سکتے ہیں، بابر اعوان نے استدعا کی کہ ہم الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن لیول پلینگ فیلڈ کے لئے وقت دیا جائے، ہمیں سات دن کا وقت دیا جائے۔
جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ سات دن کا وقت مناسب نہیں، بابر اعوان نے جواب دیا کہ ہم تو دس دن چاھتے تھے۔
جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ آپ بتائیں جو مناسب وقت آپ کو چاہیے، بابر اعوان نے کہا کہ ہماری پانچ مخصوص نشستوں پر خواتین کا نوٹیفیکیشن ہونا ہے اس کو سامنے رکھا جائے۔
عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ 7 دن صوبہ وزیر اعلی کے بغیر رہے گا، جسٹس اعجازالحسن نے کہا کہ آئین میں کیا لکھا ہے کہ اگر وزیر اعلی موجود نہ ہوتو صوبہ کون چلائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے آج دوبارہ گنتی، اسمبلی اجلاس شام 4 بجے طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے آج دوبارہ گنتی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے منعقد ہو گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شیڈول اورایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے، ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 40 واں اجلاس ہوگا، اجلاس میں وزیراعلی کے انتخاب کے عمل کومکمل کیا جائے گا۔ عدالت نے گذشتہ روز فیصلے میں کہا تھا کہ تمام ادارے عدالتی احکامات کی پاسداری کرائیں، وزیراعلیٰ کا انتخاب مکمل کیے بغیر اجلاس ملتوی نہیں ہو گا، گورنر الیکشن پراسیس کے اگلے روز گیارہ بجے تک حلف لینے کے پابند ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویزالہی ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے مہمانوں پر مکمل پابندی ہو گی۔
سیکرٹری اسمبلی کے مطابق سپیکر باکس، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریز بند ہوں گی، میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کریں گے، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی نے دوبارہ ووٹنگ کیلئے 7 دن کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں دوبارہ انتخابی عمل کیلئے 7 دن کا وقت مانگ لیا۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل سماعت کررہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پانچ درخواستیں ہیں کس کی طرف سے کون سا وکیل پیش ہورہا ہے وہ بتائیں، بابر اعوان نے کہا کہ میں درخواست گزار سبطین خان کی طرف سے پیش ہورہا ہوں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج نے اختلافی نوٹ دیا ہے۔
جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ جس جج نے اختلافی نوٹ دیا ہے اسکے ایک نکتے پر متفق بھی ہوئے ہیں، سادہ سی بات ہے کہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنہوں نے 197 ووٹ لئے ہیں ان میں سے25 ووٹ نکال دیئے ہیں، جب وہ 25 ووٹ نکال دیتے ہیں تودوبارہ گنتی کرائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار ججز نے یہ کہا ہے کہ پہلے گنتی کرائیں اگر 174 کا نمبر پورا نہیں تو پہر انتخاب کرائیں، آپ یہ کہنا چاہتے ہیں آپ کے کچھ ممبران چھٹیوں اور حج کا فریضہ ادا کرنے گئے ہیں، ووٹنگ کے دوران جتنے بھی میمبر ایوان میں موجود ہونگے اس پر ووٹنگ ہونی ہے جو کامیاب ہوگا وہ کامیاب قرارپائے گا۔آپ کی درخواست ہے کہ وقت کم دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ میمبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی درخواست میں یہ بات نہیں ہم آپ کی درخواست کو پڑھ کر آئے ہیں، بنیادی طور پر اپ یہ مانتے نہیں کہ فیصلہ آپ کے حق میں ہوا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ اصولی طور پر اس فیصلے کو مانتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ چار ججز نے آج کی اور ایک جج نے کل کی تاریخ دی ہے، کیا آپ کل کی تاریخ پر راضی ہیں؟
جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ جو ممبران کہیں گئے ہوئے ہیں وہ 24 اور 48 گھنٹوں میں پہنچ سکتے ہیں، بابر اعوان نے استدعا کی کہ ہم الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن لیول پلینگ فیلڈ کے لئے وقت دیا جائے، ہمیں سات دن کا وقت دیا جائے۔
جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ سات دن کا وقت مناسب نہیں، بابر اعوان نے جواب دیا کہ ہم تو دس دن چاھتے تھے۔
جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ آپ بتائیں جو مناسب وقت آپ کو چاہیے، بابر اعوان نے کہا کہ ہماری پانچ مخصوص نشستوں پر خواتین کا نوٹیفیکیشن ہونا ہے اس کو سامنے رکھا جائے۔
عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ 7 دن صوبہ وزیر اعلی کے بغیر رہے گا، جسٹس اعجازالحسن نے کہا کہ آئین میں کیا لکھا ہے کہ اگر وزیر اعلی موجود نہ ہوتو صوبہ کون چلائےگا۔

جارجیا میں ’ڈائمنڈ برج‘ کھول دیا گیا

جارجیا : (ویب ڈیسک) جارجیا میں پیدل چلنے والوں کے لیے شیشے کا پل کھول دیا گیا۔
دو سو چالیس میٹر طویل اور زمین سے 280 میٹر بلند ڈائمنڈ برج کو پہاڑی وادی میں بنایا گیا ہے۔ پُل کے درمیان میں ہیرے جیسی عمارت میں کیفے بھی بنایا گیا ہے.
اس پگڈنڈی نما پل کے کچھ حصوں پر مخصوص شیشہ لگایا گیا ہے جس کے باعث سیاحوں کے اپنے پیروں تلے اس کی خوبصورتی کی تعریف کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
اس پل پر سیاح زمین سے 280 میٹر کی بلندی پر کھڑے ہوکر وادی کا نظارہ کرتے ہیں، حکام کے مطابق ڈھائی سالوں میں تیار کردہ چالیس ملین ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ سیاحت میں اضافہ کرے گا۔

معیشت دن بدن بگڑتی جارہی ہے، حکمران قوم کو گمراہ کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نشست 217 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا اور ہمارے وکلا آج سپریم کورٹ میں گئے ہیں۔ دوبارہ گنتی سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر میں وزن ہے اسے سننا چاہیے۔ حمزہ شہباز کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے جبکہ ہم الیکشن پر امن ماحول میں چاہتے ہیں۔ کچھ چینلز سرکار کی بولی بولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی معیشت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہمارے نزدیک صرف شفاف الیکشن ہی حل ہے۔ ہر دن ملک اور عوام کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے اور اسحاق ڈار کچھ بھی نہیں کر سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا کہا ہے اور مولانا کی اپنی جماعت میں اس وقت بے چینی ہے۔ حلیف جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 11 سو ارب کا جو ٹیکہ لگانا تھا وہ لگا دیا گیا۔

روس کا یوکرین میں رہائشی عمارت پر میزائل حملہ، 17 افراد ہلاک

اوڈیسا : (ویب ڈیسک) روس کا یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا پر میزائل حملہ، نو منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق میزائل حملہ بحیرہ اسود سے طیارے کے ذریعے کیا گیا، ریسکیو حکام ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
یوکرین کی مسلح افواج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجے سے کچھ پہلے تین دھماکوں اور فضائی حملے کے الارم سننے کے بعد رہائشیوں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔
اوڈیسا کے فوجی ترجمان، نے مزید بتایا کہ دشمن کے میزائل نے جنوبی بندرگاہی شہر پر حملہ کیا تھا جو ان کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر صبح 2 بجے سے پہلے پوسٹ کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے، ہلاکتوں کو روک نہیں سکے۔
اس ہفتے کے شروع میں، دو روسی X-22 کروز میزائلوں نے وسطی یوکرین کے شہر میں ایک پرہجوم شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا تھا، جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت عمارت کے اندر ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان مجھے ٹی وی پر نہیں کرنا تھا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان مجھے ٹی وی پر آ کر نہیں کرنا چاہیے تھا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنے ٹی وی پر نہیں جانا تھا بلکہ یہ اعلان میرے ایک اور ساتھی نے کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت موجودہ قیمت سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔