بیجنگ: (ویب ڈیسک) شنگھائی میں دو ماہ بعد لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہونے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
معمولات زندگی بحال ہونے پر لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، دکانیں اور کاروباری مراکز کھلنے پر کئی شہریوں نے خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظراب بھی چھ لاکھ پچاس ہزار افراد گھروں میں قرنطینہ کرنے پر مجبورہیں، سخت ترین پابندیوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
Monthly Archives: June 2022
لیسکو کا شارٹ فال 12 سو میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، گرمی سے پریشان شہری سیخ پا
لاہور: (ویب ڈیسک) بجلی مہنگی کرنے کے باوجود طویل بندش کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا۔ لاہور میں لیسکو کا شارٹ فال 12سو میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو سیخ پا کردیا۔
پٹرول مہنگا کئے جانے کے بعد مہنگائی کی ماری عوام کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کی صورت ایک اور جھٹکا دیا جا چکا ہے۔ بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کیے جانے سے عوام کو اضافی 51 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اِس کے باوجود بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ صورت حال لاہور میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔
لاہور میں بجلی کی طلب 5050 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے لیکن دوسری طرف اِسے صرف 38 سو 50میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ شارٹ فال کے 12میگاواٹ تک پہنچ جانے سے ہر دو گھنٹوں بعد ایک گھنٹہ بجلی کی بندش کی جارہی ہے جس کے باعث کاروبار بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔ شدید گریمی میں یہ حالات شہریوں کے لیے شدید اذیت کا باعث بن رہے ہیں۔
پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر اشیائے خورونوش کے نرخوں میں بھی مزید اضافہ
پشاور: (ویب ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، پشاور میں گھی، دالوں اور چاول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، شہری بھی بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہو گئے۔
پشاور کی اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں، گھی کی قیمت میں فی کلو100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو گھی 430 سے بڑھ کر 530 روپے کا ہوگیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے مزید بڑھانے کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
مارکیٹ میں دالوں کے نرخ بھی بڑھے ہیں، دال چنا 40 روپےکے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 180 سے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی ہے، دال ماش کی قیمت میں بھی 60 روپے کا اضافے ہوا ہے جس کے بعد فی کلو نرخ 260 سے بڑھ کر 320 روپے ہوگئے ہیں، چنا 300 سے بڑھ کر 380، دال مسور 200 سے بڑھ کر 260 اور چاول 180 سے بڑھ کر 240 روپےفی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
میری طلاق نہیں ہوئی، خود خلع لیا تھا : نمرہ خان
کراچی : (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نمر ہ خان نے اپنی ناکام شادی کے بارے میں کئی انکشاف کئے ہیں۔
معروف اداکارہ نمر ہ خان نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری طلاق نہیں ہوئی تھی بلکہ میں خود خلع لیا تھا، انہوں نے کہا کہ پہلے میں سوچتی تھی کہ اس بارے میں بات نہ کروں اور جتنا ہو سکے یہ سب ڈھکا چھپا رہے مگر ہم فنکاروں کی زندگی کی ہر بات سب کو معلوم ہوتی ہے اس لئے میں بھی اب اس پر کھل کر بات کرتی ہوں۔
نمرہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جن لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ بس اتنا ہی برداشت کریں جتنا وہ کر سکتی ہیں اور جب انکی برداشت ختم ہو جائے تو فوری ایکشن لیں اور اپنے والدین کو اس بارے میں آگاہ کریں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بیٹیوں کو سپورٹ کریں اور اگر ان کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو رہا ہو تو بیٹیوں کا ساتھ دیں اور اگر وہ خلع لے کر الگ ہونا چاہیں تو اس میں بھی ان کا ساتھ دیں۔
ویمن ون ڈے سیریز، سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ شروع ہو گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف، منیبہ علی، سدرہ امین،عمیمہ سہیل، ندا ڈار، سدرہ نواز عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، ڈایانہ بیگ، غلام فاطمہ اور سعدیہ اقبال پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی تھی جس نے کپتانوں سمیت کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا تھا، پاکستان اور سری لنکن کپتانوں نے خوبصورت ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی، لشکارے مارتی ٹرافی نے کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا تھا۔
نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، جب کہا جائیگا کرا دینگے: چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ سب ہمارے دوست ہیں، نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے، مردم شماری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف واضح تھا، مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں، مئی 2021 میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج شائع ہوئے، نئی حلقہ بندیوں پر کام مردم شماری کے نتائج شائع ہونے کے بعد شروع کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے خصوصی آئینی ترمیم لائی گئی تھی، حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا، اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا کیس سابق ڈپٹی سپیکر نے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا۔
الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران بابر بھروانہ اورجسٹس (ر) اکرام اللہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، بابرحسن بھروانہ کی بطور ممبرپنجاب اورجسٹس (ر)اکرام اللہ خان کی ممبرخیبرپختونخوا تقرری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نئے ممبران سے حلف لیا۔ تقریب میں الیکشن کمیشن ارکان، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد اور ممبران کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔ بابرحسن بھروانہ اورجسٹس (ر)اکرام اللہ خان کی حلف برداری کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعداد مکمل ہو گئی ہے۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،جب کہا جائے گا، الیکشن کرا دیں گے۔ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، فیصلوں سے کوئی ناراض ہو یا راضی یہ ان کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ابھی تک نہیں ملے۔
کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد وباء کا شکار
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا کے وار تیز ہوگئے، 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 66 افراد میں وباء کی تصدیق ہوئی ہے، این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.47 فیصد ہو چکی ہے۔
ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کورونا سے متاثر 71 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں 53 کروڑ 20 لاکھ 22 ہزار 559 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 63 لاکھ 11 ہزار 923 ہو گئی، جبکہ دنیا بھر میں 50 کروڑ 30 لاکھ 73 ہزار 367 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم خشک، خیبرپی کے میں بارش کا امکان
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پنجاب میں آج بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں موسم شدید گرم رہے گا، سندھ میں موہنجو داڑو اور دادو میں درجہ حرارت انچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی، سبی اور تربت میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔