ایرانی فورسز نے امریکی بحریہ کی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی

ایرانی فورسز نے امریکی بحریہ کی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے بحیرہ عمان میں ایران کے تیل بردار بحری جہاز کوقبضے میں لے لیا جبکہ امریکہ آئل ٹینکر سے تیل دوسرے بحری جہاز میں منتقل کرنا چاہتا تھا جس کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سپیشل فورسز جہاز پراتاریں،فورسز جہاز کا کنٹرول واپس حاصل کرکے اسے ایرانی پانیوں میں لے آئیں ۔
امریکہ ہیلی کاپڑز اور جنگی جہاز کے ذریعہ جہاز کا پیچھا کرتا رہا جبکہ امریکہ دوسری بار جہاز پر قبضے کی کوشش میں ناکام رہا۔

ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کا سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف

ٹی 20ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سکاٹ لینڈ کو جیت کے لئے 173رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کے گروپ 2 کا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے،اوپنر مارٹن گپٹل نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 7چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 56گیندوں پر 93رنز بنائے جبکہ گلین فلپس 33سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،براڈ وہیل اور سفیان شریف نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے، دوسرے نمبر پر افغان ٹیم موجود ہے جنہوں نے تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے دو میچ کھیلے، جن میں سے ایک میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، آج کا میچ جیتنے کی صورت میں کیویز کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے۔ بھارت گروپ میں پانچویں پوزیشن پر ہے، پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے شکست پر بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہیں، بھارت کو اگلے تینوں میچ میں بھاری مارجن کی فتح کے ساتھ ساتھ اپنا رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا۔
ساتھ ہی کوہلی الیون کی یہ بھی خواہش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کو ایک اپ سیٹ شکست ضرور ہو جائے لیکن جیتنے والی ٹیم افغانستان نہ ہو کیونکہ اگر افغانستان ایک میچ اور جیت گیا تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہوجائیں گے اور پلس 3 سے زائد رن ریٹ والی افغانستان کی ٹیم کو پکڑنا بھارتی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

امریکی ریاست ورجینیا میں گورنر کے انتخابات، ڈیموکریٹس کیلئے بڑا اپ سیٹ

امریکا کی ریاست ورجینیا میں گورنر کے لیے ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق ورجینیا میں ری پبلکن امیدوار گلین ینگ کن (Glenn Youngkin) کو ڈیمو کریٹک حریف ٹیری مک آلیف (Terry McAuliffe) پر  برتری حاصل ہے۔

ریاست ورجینیا کے نتائج امریکا میں آئندہ برس ہونے والے مڈٹرم الیکشن پر پڑنے کا امکان ہے۔

ادھر نیوجرسی میں ڈیموکریٹ گورنر فل مرفی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق نیویارک شہر میں ایریک ایڈمز (Eric Adams) میئر منتخب کر لیے گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکستوں کے بعد اب ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی شکستوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کے ورلڈ کپ ایونٹ سے باہر ہونے کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں، جب کہ ایونٹ سے پہلے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا گیا تھا، تاہم ان کی خراب کارکردگی کے بعد اب یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ ٹیم میں سخت اختلافات ہیں جس کی وجہ سے میدان میں اجتماعی جذبہ سامنے نہیں آرہا۔ بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو مزید جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے تھا لیکن اس کے برعکس نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے اترے ہوئے نظر آئے، جب کہ جارح مزاج بلے بازوں کی موجودگی کے باوجود ٹی ٹوینٹی جیسے تیز فارمیٹ میں 71 گیندوں تک کوئی بھی باؤنڈری نہ لگنا شکوک و شبہات میں اضافہ کرتا ہے، اور ایسا لگ رہا ہے کہ بھارتی ٹیم کسی سخت دباؤ کا شکار ہے۔مسلسل دوسرے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کپتان کوہلی کے حوالے سے بھی خبریں آئی ہیں اور انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کرکٹ کے شائقین اور مبصرین نے میچ میں کوہلی کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر کھلاڑی روہیت شرما سے اوپننگ نہ کروانا ایک غلط فیصلہ تھا، جب کہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اسپنر ایشون کو ٹیم سے باہر کرنے میں بھی کوہلی کو ہی ذمہ دار سمجھاجارہا ہے۔ انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نک کومپٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایشون کو ویرات کوہلی کی ایما پر ہی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے، کیا کپتان کو یہ سب کرنے کا اختیار ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ ایشون بھارتی تاریخ کے کامیاب ترین اسپنرز میں سے ایک ہیں، جس نے ٹیسٹ، ایک روزہ میچز اور ٹی20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 615 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایونٹ سے پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایونٹ کے بعد قیادت سے مستعفیٰ ہوجائیں گے، لیکن اس حوالے سے بھی یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ کپتان ویرات کوہلی کو انڈین کرکٹ بورڈ نے کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کیوں کہ ٹیم میں شامل سینیئر کھلاڑیوں نے کوہلی کے رویے کے حوالے سے شکایت کی تھی، جس وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانا پڑرہا ہے۔

سبسڈی ختم، بجلی صارفین پر 1355 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا

سبسڈی ختم، بجلی صارفین پر 1355 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا، بیس ٹیرف میں 1.68 روپے فی یونٹ کا اضافہ نومبر کے بلوں میں لگ کر آئے گا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے گزشتہ روز 200 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بیس ٹیرف میں 1.68 روپے فی یونٹ کے مجوزہ اضافے پر غوروخوض کیلیے سماعت کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت نے بیس پاور ٹیرف میں 1.39 روپے اضافے کی درخواست کی ہے جس کے بعد فی یونٹ بجلی کے نرخ 16.8 ہوجائیں گے۔ تاہم حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ نہ بڑھائے جائیں، جب کہ باقی کیٹگریز کے لیے فی یونٹ 1.68 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیپرا نے مارچ 2021ء میں بیس ٹیرف میں 3.35 روپے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی تھی تاہم اس وقت حکومت نے فی یونٹ 1.95 روپے اضافے کی اجازت دی تھی، بااقی رہ جانے والی 1.39 روپے فی یونٹ اضافہ اب کیا جارہا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے یکم نومبر سے ہو گا۔ پاور ڈویژن کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کے تمام صارفین کے لیے اضافہ یکساں ہوتا ہے تو پھر یہ اضافہ 1.39 روپے فی یونٹ ہوگا۔ اگر 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی جاتی تو پھر پاور ٹیرف میں فی یونٹ 1.68 روپے اضافہ کرنا ہوگا۔ دوران سماعت جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی سے محروم کیا جارہا ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سبسڈی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کو ہے اورنیپرا اس پر فیصلہ نہیں لے سکتا۔

بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بختاور بھٹو زرداری کےہاں گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری نے 3 نومبر کو انسٹاگرام پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ تصویر گزشتہ ماہ کھینچی گئی تھی۔

 

بختار بھٹو زرداری نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی مذکورہ تصویر ان کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کھینچی تھی۔

ان کے مطابق میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر ان کی پیدائش کے ٹھیک ایک ہفتے بعد 17 اکتوبر کو کھینچی گئی تھی۔

کالجز، یونیورسٹیوں کے طلباءکو آن لائن منشیات فروخت کرنے کا انکشاف، پولیس مافیا کو پکڑنے میں ناکام

لاہور (شعیب بھٹی )صو با ئی دار لحکومت میں منشیات فروشوں نے ہزاروں گھرانوں کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو آئن لائن منشیات کی فروخت شروع کر دی‘یہ کاروباردوبا ر ہ گذشتہ 2ماہ سے مزید تیز ی سے جاری تھا‘ملزمان فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے آرڈر لے کر مہلک ترین نشہ آئس پاوڈر، کوکین، ہیروئن اور چرس سپلائی کرتے ہیں،لاہور پولیسکاملزمان کے خلاف کارروائی میں نا کامی کے بعد حساس ادرے نے ان لائن منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا رروائی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ذرا ئع کا کہنا ہےءکہ منشیات فروش مکرو ح د ھند ہ ڈ یفنس ،جیل روڈ ،کینال روڈ ،سبزہ زار ،سندر سمیت دیگر پوش علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو آئن لائن منشیات فروخت کرتے ہیں ۔منشیات استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد طلبہ کی ہے جو شہر کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں‘اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ منشیات کا زیادہ استعمال خواتین اور طالبات کرتی ہیں

’وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چودہری نے بتایا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں ملک کی معاشی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

کابل : ہسپتال میں داعش کا حملہ، 19 افراد جاں بحق، 50 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہسپتال میں حملے سے 19 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان کی جانب سے دو دھماکوں کی تصدیق کی گئی جبکہ عینی شاہدین نے فائرنگ کی بھی اطلاع دی۔

افغان وزارت صحت کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’کابل کے ہسپتالوں میں 19 لاشوں اور تقریباً 50 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے‘۔

قبل ازیں وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کا کہنا تھا کہ دھماکے 400 بستروں پر مشتمل سردار محمد داؤد خان ہسپتال میں ہوئے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ’سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں تعینات کردیا ہے، جبکہ جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے‘۔

پہلے کاغذات میں ترقی ہوتی رہی، نمائشی منصوبوں سے صوبے کا دوالیہ ہوگیا تھا: عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اورمعاشی سرگرمےوں کااہم مرکز ہے۔ لاہورکی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ۔ہماری حکومت نے لاہورکے ترقےاتی منصوبوں کےلئے اربوں روپے مختص کےے ہےں۔ لاہور شہر میں انفرا سٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کےے گئے ہےں۔انہوںنے کہا کہ شاہکام چوک، گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اور شیرانوالاگیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمےل سے لاہور کے شہرےوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتےں مےسر آئےں گی۔لاہورشہر کی ضرورےات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہےں۔ذاتی نمودونمائش کے منصوبوں کی جگہ عوامی ترجےحات کو مدنظر رکھا گےا ہے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 560ارب روپے کے رےکارڈ ترقےاتی پروگرام سے ہر ضلع مےں خوشحالی آئے گی۔ترقےاتی پروگرام تےار کرتے وقت منتخب نمائندوںسے مشاورت کی گئی۔ ترقیاتی بجٹ میںایک سال میں66فےصدکا غیرمعمولی اضافہ بلاشبہ ہماری ترقیاتی ترجیحات کا آئینہ دار ہے۔ ماضی مےں کاغذات مےں ترقی ہوتی رہی اورعوام ترقی کیلئے ترستے رہے۔سابق حکمران غلط پالےسیوں اورنمائشی منصوبوں سے صوبے کادےوالےہ کر چکے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمےں 2018ءمےں تباہ حال معےشت ملی۔صوبے مےں معاشی استحکام کےلئے مشکل فےصلے کےے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔الحمدللہ آج پنجاب معاشی طورپر مضبوط اورآگے بڑھ رہا ہے۔ یہ ترقیاتی پروگرام صوبے کی ترقی، معیشت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کا ضامن ہے۔ترقےاتی پروگرام کے ثمرات پنجاب کے کونے کونے تک پہنچیں گے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔اشےاءضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبے کے عوام کا مفادبے حد عزےز ہے۔ انہوںنے کہا کہ مہنگائی اہم اےشوہے،پرائس کنٹرول کےلئے موثر کارروائی کی جائے ۔چےنی کی مقررہ نرخ پر دستےابی ےقےنی بنانے کےلئے انتظامےہ بھرپور کاوشےں کرے۔کسی کو عام آدمی کی جےب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہےں دےںگے۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو ضرورت کی اشےاءمقررہ نرخ پر ملنی چاہیے۔ گراں فروشوں کے خلاف بلاامتےاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔صوبے میں آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے-انہوںنے کہا کہ اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامےہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورخراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی مذمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے دھماکے میںزخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاںزخمی افراد کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پوری قوم نے لازوال قربانےاں دی ہےں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے قوم ےکجان ہے۔مٹھی بھر دہشت گردوں کے مذموم عزائم اتحاد و اتفاق سے ناکام بنائےںگے۔

آٹا‘ چینی ، گھی سمیت ہر چیز مہنگی، جینا مشکل ہوگیا، خبریں ، چینل ۵ سروے میں شہری پھٹ پڑے

لاہور(سروے رپورٹ/ ضعیب بٹ ) صوبائی دارلحکومت میں اشیاءخوردونوش قیمتوں میں اضافے نے حکومتی دعوﺅں کا پول کھول کے رکھ دیا ۔ شہر بھر میں اشیاءخوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹیں تو سب نے آویزاں کی ہیں لیکن ہر مارکیٹ میں ریٹ اپنی کا لینے پر شہری حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔خبریں ،چینل فائیو کے سروے کے دوران مارکیٹوں میں بکنے والی چینی اور آٹا کی کوالٹی اور ریٹ میں واضع فرق دیکھا گیا ۔اکثر مارکیٹوں میںسرکاری ریٹ پر ،چینی کے نام پر میٹھا پاﺅڈر فروخت کے لئے رکھا گیا ہے جس کو گاہگ لینے سے انکار کر دیتے ہیں یہی حال غیر معیاری دالیں، مرچیں مصالحہ جات کاہے ۔دکاندار سرکاری ریٹ پر غیر معیاری دالیں ،مرچیں اور مصالحہ جات دکھاتے ہیںلیکن بہتر کوالٹی کی اشیاءخوردنوش اپنی من مانی قیمت لگا کر فروخت کرتے ہیں۔

ایس ایم فوڈز مالک کے بے نامی اکاﺅنٹس، اربوں کی منی لانڈرنگ ،تحقیقات شروع

ملتان (کامرس رپورٹر) ایس ایم فوڈز ملتان کے مالک چودھری ذوالفقار علی انجم کے بے نامی اکاﺅنٹس، بے نامی ٹرانزیکشن اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی اطلاعات پر حکومتی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے بڑے صنعتکار کی جانب سے ملازمین کے نام پر بینک اکاﺅنٹس چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بسکٹ اور ٹافی فیکٹری کے درجنوں ملازمین کے نام پر مختلف بینکوں میں کروڑوں روپے بینک بیلنس کے اکاﺅنٹس ہیں جنہیں مبینہ طور پر ذوالفقار انجم آپریٹ کرتے ہیں جبکہ ان ملازمین کی تنخواہیں چند ہزار روپے فی کس ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نیو سبزی منڈی ملتان میں ایس ایم فوڈز کے ڈسٹری بیوٹر عثمان ٹریڈ لنکرز ٹافیاں چیونگم فروخت کرنے والے تاجر کے مختلف بینکوں میں 15 ارب روپے کی بے نامی ٹرانزیکشن کے بعد اداروں نے ازسرنو تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بوگس درآمدی دستاویزات سامنے آنے اور اربوں روپے کی ادائیگی ہونے پر ایس ایم فوڈز کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان، چین ، نیپال کے حکومتی ادارے بھارتی ہیکرز کے اہداف میں شامل

پاکستان، چین ، نیپال کے حکومتی ادارے بھارتی ہیکرز کے اہداف میں شامل۔ بھارتی ہیکرز نے گزشتہ روز چین کے دفاع سمیت سرکاری اداروں پر حملے کی کوشش کی ہے۔ چینی سائبر سکیورٹی کمپنی ۔
رواں سال بھارتی عیکرز کے خلاف بڑی تعداد میں سائبر حملوں کاانکشاف۔ بھارتی ہیکرز سائبر حملوں کیلئے میٹنگ ای میل کا استعمال کرتے ہیں۔ حملہ آور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کے کرے ہدف کو ای میل بھیجنا ہے۔ چین نے 100 سے زائد بھارتی جعلی ویب سائٹس کا پتہ چلا لیا۔ ہیکرز کا مقصد سرکاری اداروں کو ٹارگٹ بنانا ہے۔