اکثر سوچتی تھی کہ والدہ فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں، سارہ علی خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن کو تسلیم کرلیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے، عالم کا بہت بڑا رتبہ ہوا کرتا ہے، اسکالرز قوم کے نظریے کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر اسکالرز راستہ بھول جائیں تو قوم کا نقصان ہوتا ہے۔ اسلام فکری انقلاب سے پھیلا، افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا ٹھیک سے پتہ نہیں، لوگوں سے اسلام کی تاریخ کا پوچھیں تو انہیں جنگیں یاد ہوتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب قوم اچھے برے کی تمیز ختم کر دیتی ہے تو مر جاتی ہے، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح گرا ہے، سینیٹ میں پیسے چلتے ہیں اور لوگ ادھر سے ادھر ہو جاتے ہیں، مغرب میں کوئی پیسے لے کر دوسری جماعت میں نہیں جاتا، انگلینڈ میں کسی پر کرپشن کا الزام لگ جائے تو مجال ہے وہ پارلیمنٹ میں بیٹھ جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں آپ کیوں دو بڑے خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں بلکہ میری تو ماضی میں ان سے دوستی ہوا کرتی تھی، میں کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، مجھے کہتے ہیں آپ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاتے، اس پر اربوں کے کیسز ہیں، اگر اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن تسلیم کرلی

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی : کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مبانق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ٹھٹھہ اور بدین، سجاول ،چوہڑجمالی ،میرپوربٹھورو ، جاتی اور دیگر ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.8اور گہرائی 17کلومیٹر تھی، زلزلےکامرکز بدین سے 50کلومیٹر دورجنوب مغرب میں تھا، زلزلے کے خوف سے لوگ دکانوں اورگھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس میں نیو چالی،پاکستان چوک سمیت ملحقہ علاقے شامل تھے۔

یاد رہے اگست میں کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی سے 72کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ 3 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ والد کا نام لگالیا

کراچی: عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام کے بجائے ان کے والد کا نام لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

سیدہ طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام بجائے دوبارہ والد کا نام لگالیا جس کے بعد ان کے دونوں اکاؤنٹس کی پروفائل پر ان کا نام اب ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی جگہ ’’سیدہ طوبی انور‘‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جہاں سیدہ طوبیٰ نے اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا وہیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے نام کے ہیش ٹیگ میں بھی تبدیلی کی ہے۔

اگر سیدہ طوبیٰ کی پرانی پوسٹ دیکھی جائیں تو ان میں طوبیٰ اپنے نام کے ساتھ ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتی تھیں لیکن گزشتہ روز اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے طوبیٰ نے اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جو ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اس میں ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ لکھا ہوا ہے۔

اگر بات کی جائے سیدہ طوبیٰ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تو اس پر بھی انہوں نے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام کے بجائے والد کا نام لگالیا ہے۔ سیدہ طوبیٰ کے گزشتہ برس کیے جانے والے ایک ٹوئٹ کے اسکرین شاٹ کو دیکھا جائے تو اس  میں ان کا نام ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ لکھا ہوا ہے۔  جب کہ اب ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے نام میں تبدیلی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

صرف یہی نہیں اگر سیدہ طوبیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو ان کے اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے ساتھ ان کی ایک بھی تصویر موجود نہیں ہے جب کہ عامر لیاقت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان دونوں کی تصاویر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ عامر لیاقت نے تو ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ایونٹ میں مسلسل ناکامیوں سے دوچار بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کی اور محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر ٹارگٹ پورا کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہتر کیا بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے 4 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام میچز میں شکست ہوئی ہے۔

آج ہونے والے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز  اور سری لنکا مدمقابل ہوں گی۔

ہرجانہ کیس: میشا شفیع کی والدہ اور علی ظفر کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی

لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر کی جانب میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں اداکارہ صبا حمید کے بیان پر جرح کے لیے وکلا کو پانچ نومبرکو طلب کر لیا

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس کی سماعت ۔ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید عدالت میں پیش ہوٸیں ۔ علی ظفر کے وکیل نے جرح کرتے ہوٸے کہا کہ میشا شفیع نے جو الزامات عاٸد کیے کیا اس کے ثبوت آپ کے پاس ہیں جس پر صبا حمید نے کہا کہ انھیں اپنی بیٹی پر یقین ہے کہ وہ سچ کہہ رہی ہے تایم ثبوت میشا کے پاس ہیں ۔ عدالت میں میشا شفیع کے بھاٸی کا گانا عدالت میں چلا کر سنایا گیا جس میں انتہاٸی نامناسب الفاظ استعمال کیے گٸے صبا حمید نے کہا کہ گانے یا ایکٹنگ سے کسی کے کردار کا تعین نہیں کیا جا سکتا ۔ میں بھی منفی کردار کرتی ہو تو کیا حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہوں ۔ سماعت کے دوران صبا حمید اور علی ظفر کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوٸی ۔ صبا حمید کے بیان پر جرح جاری تھی کہ عدالت نے سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی

امریکا نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا

پینٹاگون: امریکی حکام نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق دعوے کومسترد کردیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے پیچھا کرنے سمیت تصادم کے الزامات غلط ہیں، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں نہیں لیا۔

 

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا نے بحر عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جس کو ایرانی فوج نے ناکام بنادیا۔

چین توقع سے کئی زیادہ تیزی سے جوہری ہتھیار تیار کررہا ہے، پینٹاگون

واشنگٹن: پینٹاگون نے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو توقع سے کئی زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق چین کے پاس 2027 تک 700 ڈیلیوری ایبل نیوکلیئر وار ہیڈز ہو سکتے ہیں اور 2030 تک یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوہری ہتھیاروں کا حجم اس سے ڈھائی گنا زیادہ ہے جو پینٹاگون نے صرف ایک سال پہلے کیا تھا۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین ’اپنے زمینی، سمندری اور ہوا پر مبنی جوہری ترسیل کے پلیٹ فارمز کی تعداد میں سرمایہ کاری اور توسیع کر رہا ہے اور اپنی جوہری قوتوں کی اس بڑی توسیع میں مدد کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہا ہے‘۔

یہ اندازہ امریکی محکمہ دفاع کی چینی فوجی پیشرفت پر کانگریس کو دی گئی سالانہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

آزاد محققین نے حالیہ مہینوں میں مغربی چین میں نئے جوہری میزائل ’سائلوس‘ کی سیٹیلائٹ تصاویر شائع کی ہیں۔

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں توسیع ’ہمارے لیے بہت تشویشناک ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’ان کے ارادوں کے بارے میں سوالات اٹھاتا ہے‘۔

ایک اور عہدیدار نے بیجنگ سے اس کی جوہری طاقت کی ترقی پر ’زیادہ شفافیت‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

پینٹاگون نے چین کو مستقبل کے حوالے سے تشویشناک ملک قرار دیا ہے۔

اس کی ایک وجہ بیجنگ نے اپنے سرکاری منصوبے کے مطابق 2049 تک پیپلز لبریشن آرمی کو ’عالمی معیار کی افواج‘ میں تبدیل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

چین اپنی فضائی، خلائی اور سمندری افواج کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے مقصد کے ساتھ بڑھا رہا ہے۔

حکومت کا موسم سرما کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر نے موسم سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی اور یہ سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11.37 فی یونٹ کمی کی جائے گی اور کمرشل صارفین کے لیے اس شرح میں 11.98 فیصد کمی کی جائے گی۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7.94 فی یونٹ استعمال کیا جائے گا جب کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16.33 اور 22.95 ہے۔

میشا شفیع کی بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی درخواست خارج کی جائے، علی ظفر

اداکار و گلوکار علی ظفر نے سیشن کورٹ کو جمع کرائے گئے جواب میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہتک عزت کے مقدمے میں جرح مکمل کرنے سے متعلق گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

میشا شفیع نے عدالت سے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست کی تھی کہ وہ اور ان کے شوہر کینیڈا میں مقیم ہیں اور ان کے لیے پاکستان کا سفر کرنا بہت مشکل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی درخواست کے جواب میں عدالت کی جانب سے نوٹس پر جواب جمع کراتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اجازت لینے کے لیے ان کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ مدعا علیہ کی جانب سے ‘غیر ضروری اخراجات’ کی درخواست جھوٹی اور بے بنیاد تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مدعا علیہ کے تمام سفری اخراجات برداشت کرنے کے لیے پہلے ہی رضامندی دے چکے ہیں اور اگر عدالت اپنے اطمینان کے لیے رقم جمع کرانے کا حکم دیتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

قومی اسمبلی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس، بیرون ملک سے پاکستان بھجوائے گئے کروڑوں پاﺅنڈز کا کھوج لگانے کا حکم

اسلام آباد( سپیشل رپورٹر) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پاکستان بھجوائے گئے ریکوری کے کروڑوں پاﺅنڈز کا ایک ہفتے میں کھوج لگانے کا حکم دے دیا جبکہ قومی

احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے ایک سال میں کی گئی ریکوریوں کا آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت کر دی،رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ جو برطانیہ سے180ملین پاﺅنڈ بھجوائے گئے وہ کدھر ہیں، اتنی بڑی رقم ہے اور پتہ ہی نہیں کدھر ہے؟ جبکہ رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ ہم ان(نیب) کا آڈٹ کرناچاہتے ہیں توہم سیاستدان ہی ان کی پشت پناہی کرنے لگتے ہیں، ہر ایک ڈرتا ہے ، میں نے کمیٹی کی میٹنگزبلائیں تو میٹنگز ہی منسوخ ہو جاتی ہیں، ان کا آڈٹ کب ہوا ہے؟۔بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران رکن کمیٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج خزانہ کمیٹی میں تشویشناک بات ہوئی ہے، کمیٹی میں نیب کی ریکوریز سے متعلق پوچھا گیا تو وزارت خزانہ حکام نے جواب دیا کہ 821ارب کی ان کی ریکوری ہے، فنانس منسٹری نے کہا یہ ہمارے سسٹم میں ہی نہیں ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ یہ کدھر پیسے جارہے ہیں جو ریکور ہوئے ہیں،

خبریں کی خبر پر ایکشن:منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزم گرفتار، 90 کلو چرس، 20 کلو افیون برآمد

لاہور (خصوصی ر پورٹر)روز نامہ خبریں آن لائن منشیا ت فرو شی کی خبر پر ایکشن ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر)سہیل چوہدری کی ہدایت پر لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی سٹی رضوان

طارق کی قیادت میں شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لاہور میں ان لائن منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔ شاہدرہ پولیس نے خاتون سمیت 03منشیات فروش گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی 90 کلوگرام چرس اور 20 کلو سے زائد افیون برآمدکر لی۔ملزمان میں شرافت علی، کفیل شاہ اور رفین فاطمہ شامل ہیں۔ ملزمان خاتون کے ہمراہ لاہورکے مختلف مقامات پر ان لائن منشیات کی سپلائی کرتے ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔

مزید 215 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل، 4800 اکاﺅنٹس منجمد،

اسلام آباد (نئیر وحید راوت سے) ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل کاو¿نٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر ملک بھر میں کارروائی کرتے ہوئے مزید دو سو پندرا افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں جس میں حال ہی میں کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم ٹی ایل پی کے راہنماو¿ں کے نام بھی شمال ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت اس وقت 8 ہزار 3 سو 7 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔اس میں 69 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے جبکہ 2 تنظیموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔نیکٹا کے ذرائع کے مطابق نام بدل کر کام کرنے والی 20 سے زائد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جبکہ 4 ہزار 8 سو 63 افراد کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کرکے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان اکاو¿نٹس سے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے بھی ضبط کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل 25 فروری کو سرکاری دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بینک کو 6 ہزار ایک سو 22 بینک اکاو¿نٹس کے اعداد وشمار فراہم کیے گئے تھے، جن میں سے اس وقت تک 4 ہزار 8 سو 63 اکاو¿نٹس کو منجمد کیے گئے جبکہ منجمد کئے گئے بینک اکاو¿نٹس سے 13 کروڑ 15 لاکھ روپے ضبط کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ نیکٹا کی سفارش پر ان افراد کے اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کر دیئے گئے

کیا بھارت نے افغانستان سے میچ خریدا: سوشل میڈیا پر چرچا

لاہور (نیٹ نیوز) بھارت اور افغانستان کے درمیان ٹاس سے پہلے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی کو کہا کہ آپ پہلے باﺅلنگ کریں گے۔ ٹاس جیت کر افغان ٹیم کے کپتان نے کوہلی کے کہنے پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ ساری بات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارت اور افغانستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کو”فکسڈ“ قرار دے دیا۔کرکٹ شائقین نے افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کو ” فکسڈ“ قرار دیدیا ۔اس حوالے سے ٹویٹر پر Fixed اور Fixing ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ کسی بھی مرحلے پر نہیں لگا کہ افغانستان ٹیم اسی طرح جوش و جذبے سے کھیل رہی جیسے وہ پاکستان اور دیگر ٹیموں کےخلاف کھیلی۔افغانستان کی ٹیم نے متعدد کیچ ڈراپ کیے اور بھارت کو اتنے ہی رنز سے فتح ملی جس کی بھارت کو ضرورت تھی تاکہ اسکا رن ریٹ منفی سے مثبت میں آسکے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فکسڈ میچ کے حوالے سے ٹوئٹ کئے جارہے ہیں جن میں افغان فیلڈرز کی جانب سے مس فیلڈ کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جبکہ ٹاس کے حوالے سے بھی ٹوئٹ کئے جا رہے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر صارفین کی جانب سے روہت شرما کے شاٹ پر باو¿نڈری پر کھڑے افغان فیلڈر کے ہاتھوں سے گیند نکل کر باو¿نڈری ہوجانا مشکور قرار دیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی افغان فیلڈر نے گیند کو روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران اس کے ہاتھوں نے اس طرح حرکت کی جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر گیند کو باو¿نڈری کے باہر پھنک رہا ہے۔اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔