پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلےکردیئے گئے ہیں جس کے مطابق غلام محمودڈوگر کی جگہ فیاض احمددیو کو سی سی پی اولاہورتعینات کردیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس میں کئے گئے تقررو تبادلوں کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا بھی تبادلہ کردیا گیا، احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز تعینات جبکہ شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقرر کردیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پراونشل ہائی وےپولیس کا سربراہ لگا دیا گیا ہے۔
منیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی پولیس وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ ،اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی اور بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی پی حافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات کردیئے گئے ہیں۔
کیپٹن…
Monthly Archives: November 2021
ورلڈکپ : سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا
ٹی 20 ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیدیا۔
ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم میں گروپ 1 کا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا جارہا ہے، پولارڈ الیون نے ٹاس جیت کر آئی لینڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ اوورز میں 189 رنز بنائے۔ اسالانکا نے 68 سکور کی برق رفتار اننگز کھیلی، نسانکا نے 41 گیندوں پر 51 رنز کی زبردست باری کھیل کر پویلین لوٹے، کوشل پریرا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رسل نے دو شکار کیے۔ براوو کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب ، ایجنڈا بھی سامنے آگیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس (کل)جمعہ کو طلب کر لئے ہیں۔
ترجمان ایوان صدرکےمطابق ڈاکٹرعارف علوی نےآئین پاکستان کےتحت حاصل اختیارات کااستعمال کرتےہوئےسینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاس (کل) جمعہ کو طلب کئے ہیں۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس الگ الگ (کل)جمعہ کو ساڑھے10بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں سینیٹ سےمنظورنہ ہونےوالےامیگریشن ترمیمی بل 2021ء،مسلم عائلی قوانین(ترمیمی)بل 2021ء،قومی کالج برائےفنون انسٹیٹیوٹ بل 2021ءاور نجکاری کمیشن (ترمیمی)بل2021ءپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے سے متعلق تحاریک پیش کی جائیں گی۔
امریکا کو فوجی اڈہ نہیں دیا اور نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے، دفتر خارجہ
حکومت نے امریکی افواج کو ملک میں فوجی اڈہ دینے یا مستقبل میں ایسے کسی ارادے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی فوج کا کوئی فضائی اڈہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، اس بارے کوئی بھی قیاس آرائی بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایئر لائنز آف کمیونی کیشن اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونی کیشن کے حوالے سے سال 2001ء سے تعاون کا فریم ورک موجود ہے لیکن ااس سلسلے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹانے کی ابتدائی سمری منظور
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی ابتدائی سمری کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دیدی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک لبیک کو کالعدم ختم کرانے سے متعلق صوبائی کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دیدیا۔ محکمہ سروسز کیبنٹ ونگ نے تمام وزرا کو منظوری کیلئے سمری بھجوادی۔ محکمہ سروسز کی جانب سے وزراکو بھجوائی گئی۔
ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری کے بعد اب وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی سفارش کرے گی، سمری کے حق میں کم ازکم 18 وزراء کی حمایت درکار تھے، وزراء کی مطلوبہ تعداد نے سرکولیشن سمری پر پابندی ہٹانےکی منظوری دی۔ پنجاب کابینہ کی تحریری سفارشات ملنے کے بعد وفاقی حکومت اگلا قدم اٹھائے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علما سے مذاکرات کیے تھے۔
اس سے قبل کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان اجلاس میں 100 مزید کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تنظیم کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی، 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع حکومتی کمیٹی کے مطابق اجلاس کی سربراہی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب راؤ سردار اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کئے گئے، کالعدم تنظیم کے متعدد افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ نہیں کیا، حکومتی لوگ جھوٹ بولنا شروع کردیں تو اعتماد کیسے قائم ہوگا۔
مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے علماء نے کہا مذاکرات میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں ریاستی استعمال کی دھمکیاں نہ دی جائیں، ہر شخص جانتا ہے حکومت کے پاس طاقت بھی ہوتی ہے جس کا غیر محتاط استعمال حکومت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے، ہم اپنے طور پر پیغام دے رہے تھے، ہفتے کے روز رابطہ قائم ہوا، ہم اسلام آباد گئے، سب کی کوشش تھی یہ کام حکمت سے پس پردہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفارتخانہ بند،فرانسیسی سفیرکوبھیج دو،یورپی یونین سےتعلقات توڑدویہ سراسرجھوٹ تھا،جب حکومت کے بااختیارلوگ عوام میں جھوٹ بولنا شروع کردیں توکسی پراعتماد کیسے قائم ہو۔ ہمارے لیے اسی صورت معاہدہ قبول تھا جب پوری طرح عملدرآمد کی پوری ضمانت ہو، مذاکرات کی بارہ،بارہ گھنٹے کی نان اسٹاپ میراتھون ایکسائزتھی۔ مذاکرات کے دوران صرف نمازکا وقفہ ہوتا تھا۔ منظرپراپنی کارستانیاں دکھانے والوں کا معاہدے سے تعلق نہیں تھا۔
ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کےعلاقے پھیلاواغ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار دینو اور اس کے ساتھی ظفرکو قتل کردیا ۔
جاں بحق افراد موٹر سائیکل پر ڈیرہ بگٹی سے پھیلاواغ جارہےتھےکہ نامعلوم افراد نے انہیں روک کرفائرنگ کی۔
لیویز حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ کےبعد نامعلوم افراد نے جاں بحق افراد کی موٹرسائیکل کو بھی آگ لگادی۔
ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان ،چیئرمین پی سی بی تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے پر امید
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے شائقین کی اسٹیڈیم میں اجازت سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے امیدیں باندھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کی تصدیق کردی ہے، پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔
شیڈول کے مطابق 9 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچے گی۔ 13، 14 اور 16 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔
اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد فینز کو سنسنی خیز میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز پاکستان کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے۔
ساتھ میں انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ این سی او سی تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے گی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 186 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس 47 ہزار 219 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 304 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 46 ہزار 933 رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 90 ارب روپے ہوگئی ہے جبکہ شیئرز بازار میں آج 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 0.04 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 169.97 سے بڑھ کر 170.01 روپے پر بند ہوا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا،راشد خان
افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔
راشد خان نے بھارت کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہمیں بھارت سے شکست سے زیادہ اثر پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ بھارت بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری وہی ہے، ذہنیت وہی ہے اور ہم عمل کرنا بھی جانتے ہیں۔
راشد خان نے نیوزی لینڈ سے میچ کو کوارٹر فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو ہم جانتے ہیں یقیناً ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا رن ریٹ اچھا ہے لہذا ہم سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن سکتے ہیں۔
راشد خان نے کہا کہ اب تک وہ اپنی صلاحیتوں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔
اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن تسلیم کرلی، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن کو تسلیم کرلیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے، عالم کا بہت بڑا رتبہ ہوا کرتا ہے، اسکالرز قوم کے نظریے کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر اسکالرز راستہ بھول جائیں تو قوم کا نقصان ہوتا ہے۔ اسلام فکری انقلاب سے پھیلا، افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا ٹھیک سے پتہ نہیں، لوگوں سے اسلام کی تاریخ کا پوچھیں تو انہیں جنگیں یاد ہوتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب قوم اچھے برے کی تمیز ختم کر دیتی ہے تو مر جاتی ہے، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح گرا ہے، سینیٹ میں پیسے چلتے ہیں اور لوگ ادھر سے ادھر ہو جاتے ہیں، مغرب میں کوئی پیسے لے کر دوسری جماعت میں نہیں جاتا، انگلینڈ میں کسی پر کرپشن کا الزام لگ جائے تو مجال ہے وہ پارلیمنٹ میں بیٹھ جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں آپ کیوں دو بڑے خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں بلکہ میری تو ماضی میں ان سے دوستی ہوا کرتی تھی، میں کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، مجھے کہتے ہیں آپ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاتے، اس پر اربوں کے کیسز ہیں، اگر اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن تسلیم کرلی ۔
میری بیٹیوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، شاہد آفریدی
قومی کرکٹر ہیرو شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ میری کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کی پانچوں بیٹیوں میں سے کسی کا بھی کسی بھی سوشل ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی بیٹیوں کے نام سے بنے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یقین نہ کریں اور انہیں جعلی سمجھتے ہوئے نظر انداز کریں۔
شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا کے نام سے بنائے گئے جس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اسے فروری 2016 میں بنایا گیا تھا اور اس کے 5 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 186 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس 47 ہزار 219 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 304 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 46 ہزار 933 رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 90 ارب روپے ہوگئی ہے جبکہ شیئرز بازار میں آج 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 0.04 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 169.97 سے بڑھ کر 170.01 روپے پر بند ہوا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا،راشد خان
افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے بھارت کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہمیں بھارت سے شکست سے زیادہ اثر پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ بھارت بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری وہی ہے، ذہنیت وہی ہے اور ہم عمل کرنا بھی جانتے ہیں۔
راشد خان نے نیوزی لینڈ سے میچ کو کوارٹر فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو ہم جانتے ہیں یقیناً ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا رن ریٹ اچھا ہے لہذا ہم سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن سکتے ہیں۔
راشد خان نے کہا کہ اب تک وہ اپنی صلاحیتوں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گروپ 2 کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔


















