ٹئی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی باؤلنگ کے سامنے اسکاٹش بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 85 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جورجے مونسے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، مچل لیسک 21 ،جبکہ کپتان کوئٹزر نے صرف 3 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی اور رویندر جڈیجا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ،جیسپرت بمراہ2، جبکہ ایشون نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا ہوا ہدف بھارت نے 7ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے برق رفتار 19 گیندوں پر 50 رنز بنائے،روہیت شرما 30 جبکہ سوریاکمار یادو 6 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ اور براڈ ویل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے رویندر جڈیجا کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


مز

25 کلو 60 فیصد تک افزودہ يورينيم ذخيرہ کرليا، ايرانی اٹامک انرجی آرگنائزيشن

تہران : ايرانی اٹامک انرجی آرگنائزيشن کا کہنا ہے کہ 25 کلو 60 فیصد تک افزودہ يورينيم ذخيرہ کرلی۔

ايرانی اٹامک انرجی آرگنائزيشن کے مطابق اب تک جوہری ہتھياروں کے حامل ملکوں کےعلاوہ کوئی ملک اتنی مقدار ميں افزودہ يورينيم ذخيرہ نہیں کرسکا۔

29 نومبر کو ايران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ويانا ميں مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات ميں 2015 ميں طے کردہ معاہدے کی بحالی کی کوشش کی جائے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے ايران کا يہ قدم ڈيل کے امکانات کو منفی طور پر متاثر کرسکتا ہے

بھارت میں پیٹرول 250 روپے، خطے میں سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قلت پیدا ہوئی اور اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کی اپنی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، خیبرپختونخوا میں 2013 میں اتحادی حکومت تھی لیکن 2018 میں ہمیں دو تہائی اکثریت ملی، خیبرپختونخوا میں عام لوگوں کی زندگی بہترہوئی اس لیے دوبارہ ووٹ ملا۔

ان کا کہنا تھا ہم 2 یا 3 سال کا نہیں 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں،  5 سال بعد فیصلہ ہوگا کہ عام لوگوں کی زندگی بہتر ہوئی یا نہیں،  5 سال میں کمزور طبقے کی زندگی بہتر ہو جائے تو سمجھوں گا کامیاب ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 سالوں میں بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے نکل گیا، پچھلی حکومتیں آئندہ الیکشن کا سوچتی تھیں لیکن 30 سال میں پہلی بار کوئی حکومت اگلی نسلوں کا سوچ رہی ہے، مارچ تک پنجاب کے ہرخاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ دستیاب ہوگا، نجی سیکٹرکو اسپتال بنانے کے لیے سرکاری زمین سستے داموں پر دیں گے۔

مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ ساری دنیا میں ہے،  100 سال میں دنیا میں اتنا بڑا بحران نہیں جو کورونا  میں آیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین ماہ تیل کی قیمت 45 ڈالر سے 85 ڈالر کا ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود جو ملک پیٹرول امپورٹ کرتے ہیں ان میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، یہ ہم نے اپنے ٹیکسز اور لیویز کم کر کے کیا، بھارت میں پیٹرول اب بھی 250 روپے لیٹر ہے۔

چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 3 شوگر ملز کو بند کر دیا گیا، سندھ میں جب شوگر ملز بند ہوئیں تو اس کی وجہ سے چینی کی قلت پیدا ہو گئی اور قیمت 140 روپے پر پہنچ گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ میں چینی کی قلت کی وجہ سے پنجاب کی شوگر ملز نے ذخیرہ اندوزی کرنا شروع کر دی، چیف سیکرٹری سے کہا کہ قانون کے تحت تو ذخیرہ اندوزی نہیں ہو سکتی تو انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز نے جولائی سے اس قانون کے خلاف اسٹے آرڈر لے رکھا ہے اس لیے ہماری حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کمپیٹیشن کمیشن نے شوگر ملز پر 40 ارب روپے کا جرمانہ عائد کر رکھا ہے کیونکہ ان لوگوں نے آپس میں گٹھ جوڑ کر کے چینی کی قیمتیں اوپر کی تھیں، ان ملوں نے اس پر بھی اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، پھر یہ بھی پتہ چلا کہ ایف بی آر نے بھی شوگر ملز پر آف بک چینی فروخت کرنے پر 500 ارب روپے کا جرمانہ عائد کر رکھا ہے، اس پر بھی ان لوگوں نے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ وزیر قانون پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل سے کہلوا کر فوری طور پر اسٹے آرڈر کو ختم کروایا جائے کیونکہ یہ ظلم ہے ہماری عوام کے ساتھ کہ شوگر مافیا مل کر اربوں روپے کما لیتا ہے اور عوام کی کمر ٹوٹ جاتی ہے اور حکومت جب کچھ کرنے جاتی ہے تو اسٹے آرڈر لے لیا جاتا ہے۔

پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی، ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی منہگی نہیں ہو گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد یونٹ کےاستعمال پرگھریلوصارفین کیلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی ہوگی جبکہ کمرشل، صنعتوں اور باقی شعبوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف میں کیا گیا ہے اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے ہو گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور مہنگائی کی ستائی عوام پر پیٹرول بم گرادیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اُدھر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ بھارت میں پیٹرول 250 روپے اور خطے میں سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین ماہ تیل کی قیمت 45 ڈالر سے 85 ڈالر کا ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود جو ملک پیٹرول امپورٹ کرتے ہیں ان میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، یہ ہم نے اپنے ٹیکسز اور لیویز کم کر کے کیا، بھارت میں پیٹرول اب بھی 250 روپے لیٹر ہے۔

سندھ حکومت گنےاورگندم کےمعاملات پر اپنی پوزیشن واضح کرے،فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت پر پہلے گندم ریلیز نہ کرنے اور اب گنے کی کرشنگ میں تاخیر کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت واضح کرے کہ وہ آخر چاہتی کیا ہے اور کس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں آٹے کی بوری پنجاب سے 380 روپے مہنگی ہے جبکہ چینی کی قیمت بھی سب سے زیادہ سندھ میں ہی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی میں پورے ملک کے مقابلے میں اشیائے خور و نوش سب سے زیادہ مہنگی ہیں اور شہری جس تکلیف سے گزررہے ہیں اس کی وجہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی کو شکار کے بہانے قتل کیا جارہا ہے تو کہیں سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی میں خواتین قتل ہورہی ہیں، صوبے میں قانون کی نام ونشان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹے کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے حکومت کے پاس چینی کا 22 دن کا اسٹاک موجود ہے سندھ میں سب سے پہلی کرشنگ سیزن کا آغاز ہوتا ہے جو ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں روزنہ 15 ہزار ٹن چینی کا استعمال ہورہا جس میں سے 6 ہزار ٹن گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں جبکہ 9 ٹن مختلف مصنوعات میں استعمال کے لیے صنعتوں کو فراہم کی جاتی ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو 3 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، تیل پرٹیکسز کم کردیے گئے ہیں ورنہ تیل پرسیلزٹیکس قائم رکھتے تو پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مڈل کلاس طبقے کے لیے صحت کارڈ لائے ہیں اور سندھ سے کہا ہے کہ وہ بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 10ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرچکے ہیں، اگلے سال12ارب ڈالرقرض واپس کرنا ہے۔

وفاقی وزیر فخرامام کا کہنا تھا کہ 20نومبر کو سينٹرل پنجاب ميں کرشنگ شروع ہوگی، کاٹن کی کم پيداوارکا 100 سال کاريکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ ملک میں اس دفعہ آلو اور پیاز کی ریکارڈ پیداوار ہوئی

آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچ بورڈز کی رضامندی سے ملتوی کیا گیا، افغان کرکٹ بورڈ

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نصیب خان نے کہا ہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سال شیڈول ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کی رضامندی سے ملتوی کیا گیا ہے۔

نصیب خان نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تبدیلی اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کئی اداروں میں کام بند ہوا تھا لیکن کرکٹ کے امور بدستور جاری تھے۔

نہوں نے کہا کہ کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جس کے ذریعے ہر فکر و سوچ کے حامل افغان ایک جگہ جمع ہوسکتے ہیں، جنگ کے بعد انہیں سکون کی ضرورت ہے، اس ملک میں کرکٹ کا اتنا جنون ہے کہ جنگ نے بھی اس کا راستہ نہیں روکا اور ہم دنیا کی دس بہترین ٹیموں کی فہرست میں آ گئے۔

انہوں نے دنیا کے دیگر کرکٹ بورڈز سے افغانستان میں کرکٹ کے فروغ اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اس وقت بین الاقوامی معیار کا ایک بھی کرکٹ گروانڈ نہیں ہے اور دیگر ٹیمیں بھی ہمارے ملک میں نہیں آتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ افغانوں کے درمیان اتحاد کا سبب بن سکتی ہے اور کرکٹ ڈپلومیسی کی بدولت افغانستان دنیا کے ساتھ دوستانہ روابط بنا سکتا ہے۔

انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت سے شکست کے باوجود افغان ٹیم اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے بورڈز کے مشورے سے ہوا ہے اور افغان کرکٹرز کو آسٹریلیا میں لیگ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب دونوں بورڈز نے مشورے سے ٹیسٹ میچ ملتوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے افغانستان کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر عائد کیے جانے پر رواں سال ہوبارٹ میں افغانستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ میچ ملتوی کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم افغانستان اور دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے لیے کھیل کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ن کا کہنا تھاکہ موجودہ غیریقینی صورتحال کے سبب کرکٹ آسٹریلیا محسوس کرتا ہے کہ جب تک صورتحال واضح نہ ہو، اس وقت تک میچ کو ملتوی کردیا جائے۔

اس حوالے سے افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق نہ ہونا مایوس کن ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ ٹیسٹ میچ منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہوا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیسٹ میچ ملتوی ہونے کے باوجود دونوں ملک افغان کرکٹ کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے لیے ایشز سیریز کی تیاری کا نادر موقع تھا لیکن اب انہیں یہ موقع میسر نہیں آ سکے گا۔

ایشز سیریز کا آغاز 8 دسمبر سے برسبین میں ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔

علی ظفر، میشا شفیع کیس: صبا حمید کی جرح مکمل نہ کی جا سکی

اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں گلوکارہ کی والدہ اداکارہ صبا حمید کی جرح دوسرے روز بھی مکمل نہ کی جا سکی، انہیں نومبر کے وسط کو پھر طلب کرلیا گیا۔

ہتک عزت کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کی، دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید سے جرح کی۔

جرح کے دوران صبا حمید سے ان کے بیٹے کے 10 سال پرانے گانے کی ویڈیو سے متعلق بھی سوالات کیے گئے جب کہ علی ظفر کے وکیل نے ان سے پوچھا کہ کیا انہیں کرکٹر بابر اعظم کے کیس کا بھی علم ہے؟

وکیل کے سوال پر صبا حمید نے مختصر جواب دیا کہ انہیں بابر اعظم کے کیس کا علم نہیں، پھر ان سے وکیل نے پوچھا کہ کیا انہیں 14 اگست 2021 کو مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی ریمبو کے واقعے کا علم ہے؟

وکیل کے سوال پر صبا حمید نے بتایا کہ انہیں یہ علم ہے کہ گریٹر اقبال کے واقعے سے متعلق ساری دنیا کو پتہ ہے، انہیں نہیں معلوم کہ اس لڑکی کا کردار کیا ہے، انہوں نے صرف ویڈیو دیکھی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا وہ ویڈیو ٹھیک ہے؟

علی ظفر کے وکیل نے ان سے جرح کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ اداکار عمیر رانا کو جانتی ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب کیا کہ انہوں نے نے بہت سال پہلے ان کے ساتھ ڈراما کیا تھا۔

پھر وکیل نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ عمیر رانا کے اسکول کی بچیوں کو ہراساں کرنے والے واقعے کو سچ مانتی ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مذکورہ کیس کے بارے زیادہ نہیں جانتیں مگر اسکول کی بہت ساری بچیوں نے سامنے آ کر بولا تھا، اس میں کچھ نہ کچھ تو صداقت ہوگی۔

علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید کو بتایا کہ ان کی گواہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ عمیر رانا پر لگایا گیا الزام غلط ہے اور اس معاملے پر وہ کیا کہتی ہیں؟ جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ وہ ان کی ذاتی رائے، اس پر وہ کچھ نہیں کہ سکتیں۔

وکیل نے پھر ان سے سوال کیا کہ کیا وہ سنتھیارچی کے کیس کے حوالے سے جانتی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کیس کا علم نہیں، اگر کیس ہے تو میرا ماننا ہے اس کو ثابت کیا جانا چاہیے۔

اس پر وکیل نے انہیں بتایا کہ مذکورہ کیس سے متعلق بھی ان کی گواہ عفت عمر کا بیان ہے کہ سنتھیارچی نے یوسف رضا گیلانی اور رحمٰن ملک کو بدنام کرنے اور ہراساں کرنے کی جھوٹی مہم چلائی۔

علی ظفر کے وکیل نے ان سے پوچھا کہ ہتک عزت کیس کی فیس وکلا کو کس نے دی تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میشا شفیع نے کیسز کی فیس دی۔

اسی دوران میشا شفیع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کی جانب سے صبا حمید نے بطور اٹارنی جو درخواستیں دائر کیں ان سے متعلق وہ عدالت کو تفصیلات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیںِ جس پر علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو آگاہی دی کہ ایسے کیسز فائل کرنے کے لیے بیرونی فنڈنگ ملتی ہے۔

جرح کے دوران صبا حمید نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ میشا شفیع نے متعدد کیسز دائر کر رکھے ہیں اور انہیں ہر کیس کے وکیل اور ان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں سے متعلق تمام تفصیلات یاد نہیں ہے، جس پر علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواستگزار کو وکلا کے نام بھی معلوم نہیں

عدالت میں علی ظفر کے وکلا نے تین گھنٹے سے زائد وقت تک صبا حمید سے جرح کی، جس کے بعد میشا شفیع کے وکلا نے عدالت سے جرح کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے جرح کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے تمام فریقین کو 17 نومبر کو طلب کرلیا۔

صبا حمید کی جرح چار نومبر کو شروع ہوئی تھی اور پانچ نومبر کو ہونے والی سماعت میں بھی ان کی جرح مکمل نہ ہوسکی۔

اسی کیس میں میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید نے اکتوبر 2019 میں بیان قلم بند کرواتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ علی ظفر نے نہ صرف ان کی بیٹی بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا۔

بھارت کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔

بھارت 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں چوتھے جبکہ اسکاٹ لینڈ مسلسل 3 میچز میں شکست کی وجہ سے آخری نمبر پر پے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔

کراچی : نجی اسکول کے خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ کے نجی اسکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیچرز کی جانب سے محکمہ تعلیم سندھ کو واش روم میں لگے خفیہ کیمروں کی شکایت کی گئی جس پر محکمہ تعلیم سندھ نے فوری ایکشن لیا۔

شکایت پر محکمہ تعلیم کی ویجیلنس ٹیم نے اچانک اسکول کا دورہ کیا اور دورے کے دوران خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے گئے۔

خواتین واش روم سے کیمرے برآمد ہونے پر اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، کیمروں کو واش روم کی دیواروں میں سوئچ بورڈز کی طرح نصب کیا گیا تھا۔

ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی ہے جبکہ ویجیلنس ٹیم نے نجی اسکول مالک کے خلاف کارروائی کی  بھی سفارش کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کا اپنے ایک بیان میں  کہنا ہے کہ نجی اسکول میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے واش روم میں کیمرے لگانے اور ویڈیو بنانے والا واقعہ شرمناک ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

برطانوی ہسپتالوں میں 100 مردہ خواتین کا ریپ

برطانیہ سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جہاں طبی عملے کے ایک رکن نے لگ بھگ 100 لاشوں کا ریپ کیا۔ جن مردہ افراد کی بے حرمتی کی گئی ان میں خواتین اور بچوں کی لاشیں شامل تھیں۔
ان ہولناک واقعات میں ملوث مجرم کا نام ڈیوڈ فلر بتایا جا رہا ہے۔ 67 سالہ فلر کیخلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا جہاں اس نے اپنے تمام گناہ قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ناصرف لاشوں کا ریپ کرنے میں ملوث رہا بلکہ اس نے 1987ء میں دو خواتین کو بھی قتل کیا تھا۔
خیال رہے کہ جن دو ہسپتالوں میں لاشوں کیساتھ ریپ کے واقعات رونما ہوئے، ڈیوڈ فلر ہوا بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا۔ مجرم نے اپنے گناہوں کا اعتراف تو کر لیا ہے لیکن اس کی سزا کی تاریخ کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
پولیس نے خواتین کو قتل کرنے کے الزام میں جب ڈیوڈ فلر کو گرفتار کرنے کیلئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں انھیں ایسے رونگٹے کھڑے کر دینے والے شواہد ملے جس نے کیس کا رخ موڑ دیا تھا۔
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ ڈیوڈ فلر کی گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے لاکھوں کی تعداد میں بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئیں۔
اس کے علاوہ خفیہ خانوں میں چھپائی گئی وہ درجنوں ویڈیوز بھی پولیس کے قبضے میں آئیں جس میں یہ شیطان صفت مجرم لاشوں کا ریپ کرتے پایا گیا۔ ڈیوڈ فلر نے یہ ویڈیوز خود ریکارڈ کی تھیں۔
برطانوی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے ملکی تاریخ کے اس ہولناک کیس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجرم لاشوں کیساتھ جو کچھ کرتا رہا اسے سن کر ہی روح کانپ اٹھتی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے پر مہنگائی ہوئی، عوام پر اضافی بوجھ کا احساس ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے پر ملک میں مہنگائی ہوئی،غریب عوام پر اضافی بوجھ کا احساس ہے، حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود برداشت کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ اٹک کے دوران تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی اس وقت معاشی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا۔ خسارے کی وجہ سے معاشی صورتحال مشکل تھی۔ ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے۔ ہماری معیشت کا انحصار درآمدات پر ہے، دنیا بھر میں قیمتیں بڑھنے کا اثر ہماری معیشت پر بھی پڑا۔ کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بحران آیا، پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اس کے باوجود کامیاب پالیسیاں بنائیں اور کورونا وبا کا مقابلہ کیا، ہماری کامیاب پالیسیوں کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔ قبل ازیں وزیراعظم نے اٹک میں جدید سہولتوں سے لیس زچہ بچہ سپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ہسپتال سے ضلع اٹک کے 20 لاکھ رہائشی اور باالخصوص خواتین مستفید ہونگی، حکومت پنجاب 200 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کو 2 سال میں مکمل کرے گی۔ منصوبے کی کل لاگت 5.3 ارب ہے، آدھی رقم 2.66 ارب روپے وفاقی حکومت جاری کرچکی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج، شیم شیم کے نعرے

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی پر پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن نے ایوان میں مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا، شیم شیم کے نعرے لگائے۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے لئے ایوان کو اجلاس کے لئے دینے کی تحریک منظوری کرلی گئی۔
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس پون گھنٹہ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور وزیراعظم کے عوام کے لئے ریلیف پیکج پر بھرپور احتجاج کیا۔ ارکان نے پلے کارڈز اٹھا لئے اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔ اس دوران پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینے کی تحریک منظور کی گئی۔ تحریک وزیر قانون فروغ نسیم نے پیش کی۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک تاریخ کی بدترین مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے، حکومت کو معلوم نہیں ہوتا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کیا کرنا ہوتا ہے۔ رات کو اندھیرے میں اجلاس بلائے جا رہے ہیں، مذاق بنا لیا گیا جبکہ گزشتہ کئی روز سے ملک کے اندر عجیب سی کیفیت کے باوجود بتایا نہیں جا رہا کہ ملک کے اندر کیا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ تاحال بند ہے، رات کے اندھیروں میں خفیہ معاہدے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بتایا جائے کیا ہورہا ہے۔ خواجہ آصف نے حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے علاوہ جی ٹی روڈ کی تاحال بندش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرائے جا رہے ہیں۔ رات کو ہمسایہ ملک میں دس روپے کم ہوا ہے مگر ہمارے ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ حکمرانوں کو عوام کے بنیادی حقوق سے کوئی دلچسپی نہیں اور چینی ایک سو ساٹھ روپے ہو گئی ہے کیسی حکومت ہے، کونسے وعدے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے، اب ہم اس کنٹینر والے کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ 2018ء الیکشن ایک ڈرامہ تھا، مہنگائی بڑھانے والے کس منہ سے الیکشن کے دوران ووٹ مانگیں گے۔ دو سو ارب ڈالر کہاں گئے، پانچ کروڑ ملزموں اور لاکھوں رہائش گاہیں کدھر گئیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے پیر شام چھ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کو شکست، دونوں ورلڈکپ سے باہر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے مقابلے میں  سری لنکا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

سری لنکن بیٹسمینوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شروع اننگز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا 68 اور نسانکا  51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈوئین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔