ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا’ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ سے گفتگو میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں وضاحت پیش کی۔
کرس گیل نے کہا کہ میں گراؤنڈ میں تفریح کر رہا تھا، اسٹینڈز میں اپنے فینز کے ساتھ محظوظ ہو رہا تھا، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔
ویسٹ انڈین بیٹر نے خواہش کا اظہار کیا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا لیکن میرا نہیں خیال کہ مجھے اس کی اجازت ملے گی، میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا میں آخری میچ کھیلنے کی خواہش ہے۔
انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اگر جمیکا میں میچ کھیلنے کو نہیں ملتا تو پھر میں ساتھی کرکٹر ڈی جے براوو کے ساتھ شامل ہو جاؤں گا، براوو کے ساتھ شامل ہوکر ہر کسی کا شکریہ ادا کروں گا تاہم ابھی ایسا کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کیخلاف آخری گروپ میچ میں کرس گیل اسٹیڈیم میں ریٹائرمنٹ کے اشارے دیتے رہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کرس گیل کی ریٹائرمنٹ کی خبر زیرِ گردش رہیں۔
تاہم تین روز قبل ویسٹ انڈین اسٹار آل راؤنڈر اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے ڈیوائن براوو نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے سفر کے اختتام کے ساتھ ان کے کیرئیر کا بھی اختتام ہو جائے گا۔
Monthly Archives: November 2021
Tips That You Have to Learn How to Write an Essay Next Day
Are you looking for tips on the best way best to compose an essay next day? You’re not alone. Countless students each year find themselves stuck because they didn’t take some time to investigate and plan ahead when Continue reading Tips That You Have to Learn How to Write an Essay Next Day
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کس سے اور کب ہوگا؟
متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہفتے کو سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے آخری دو میچز کھیلے گئے، دونوں ہی میچز سنسنی خیز ثابت ہوئے کیوں کہ ان دونوں میچز کے نتائج نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کرنا تھا۔
پہلا میچ آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے درمیان تھا، آسٹریلیا نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو شکست دی تاہم اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی کنفرمیشن انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ پر منحصر تھی۔انگلینڈ کیخلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنز کا اچھا ہدف دیا تاہم پروٹیز کو ہدف کے دفاع میں تین مشکل اہداف بھی ملے۔ پہلا ہدف یہ تھا کہ وہ انگلینڈ کو 86 یا اس سے کم پر آل آؤٹ کردے اور آسٹریلیا کے ساتھ خود بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔
پروٹیز کو دوسرا ہدف یہ ملا کہ وہ انگلینڈ کو 106 سے پہلے آؤٹ کردے تاکہ انگلینڈ اگر سیمی فائنل میں پہنچنے تو ٹاپ پوزیشن پر نہیں بلکہ دوسرے نمبر کی ٹیم بنے اور جنوبی افریقا ٹاپ پر فنش کرے۔پروٹیز کیلئے تیسرا اور سب سے اہم ہدف یہ تھا کہ اگر اسے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو وہ انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم پر آؤٹ کردے تاکہ آسٹریلیا کم رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہوجائے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔
تاہم پروٹیز یہ تینوں اہداف حاصل نہ کرسکے نتیجتاً گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔سیمی فائنل میں کس کا مقابلہ کس سے ہوسکتا ہے؟ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔
گروپ 1 میں تو یہ طے ہوچکا ہے کہ انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے تاہم گروپ 2 کے سپر 12 مرحلے کے 3 میچز ابھی باقی ہیں۔
اتوار کو گروپ 2 کے دو میچز ہیں ، پہلا میچ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہے جو پہلے ہی کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور ساتھ ہی بھارت کی قسمت کا فیصلہ بھی اسی میچ میں ہوجائے گا۔
اتوار کو دوسرا میچ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہے جو بظاہر رسمی کارروائی ہی معلوم ہوتی ہے شکست کی صورت میں پاکستان کی ممکنہ طور پر پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ سکتی ہے البتہ سیمی فائنل میں اس کی جگہ پکی ہوچکی ہے۔ گرین شرٹس جیت گئے تو سیمی فائنل میں پہنچنے والی وہ واحد ناقابل شکست ٹیم ہوگی۔
افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ
نیوزی لینڈ جیتا تو؟
افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دوپہر تین بجے ابوظبی میں ہوگا۔ پہلا امکان تو یہ ہے کہ اگر نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی تو افغانستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوجائے گا اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
افغانستان اچھے مارجن سے جیتا تو؟
اگر افغانستان نے نیوزی لینڈ کو اچھے مارجن سے شکست دے دی تو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے 6،6 پوائنٹس ہوجائیں گے اور سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان 8 نومبر کو ہونے والے میچ میں ہوگا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف افغانستان کی جیت کے بعد بھارت کو نمیبیا کیخلاف میچ میں ایک خاص ٹارگٹ کو ذہن میں رکھ کر کھیلنا ہوگا کیوں کہ اسے نیوزی لینڈ اور افغانستان سے اپنا رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا اور اگر بھارت ایسا کرنے میں کامیاب ہوگیا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کا میچ
پاکستان جیتا تو؟
اگر اسکاٹ لینڈ کیخلاف پاکستان نے کامیابی حاصل کی تو گروپ 2 میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہے گا اور اس حساب سے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم یعنی آسٹریلیا سے ہوگا۔
پاکستان ہارا تو؟
اگر اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تو پاکستان کے 8 پوائنٹس رہ جائیں گے اور اگر نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی تو اس کے بھی 8 پوائنٹس ہوجائیں گے اور نمبر ون اور ٹو ٹیموں کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے لہٰذا نیوزی لینڈ ٹاپ پر فنش کرے گا اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے کھیلے گا جبکہ پاکستان کو انگلینڈ سے کھیلنا ہوگا۔
پاکستان کا سیمی فائنل میچ کس دن ہوگا؟
ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔
پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر میزبان ملک سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ دوسرا سیمی فائنل کھیلتا ہے یعنی اگر کسی بھی طرح بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا تو وہ دبئی میں 11 نومبر کو ہونے والا سیمی فائنل کھیلے گا (کیوں کہ وہ میزبان ملک ہے، بھارت میں کورونا کی وجہ سے ایونٹ یو اے ای میں ہورہا ہے) اور پاکستان پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظبی میں کھیلے گا۔
اگر میزبان ملک یعنی بھارت سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو دبئی میں گروپ 2 کی پہلی ٹیم گروپ 1 کی دوسری ٹیم سے اور ابوظبی میں گروپ 1 کی پہلی ٹیم گروپ 2 کی دوسری ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ یعنی اگر پاکستان نے گروپ میں ٹاپ کیا اور بھارت سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو پاکستان کا میچ آسٹریلیا سے 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔
ڈسکہ انکوائری رپورٹ: وزیرا عظم استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی انکوائری رپورٹ کے نتائج کی روشنی میں وزیر اعظم عمران خان میں استععفے کا مطالبہ کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ انکوائری رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوری میں ملوث ہے اور عمران خان کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بتائیں کہ ووٹ چوری ثابت ہوچکی، اب کس چیز کا انتظار ہے؟ عمران خان طاقتور ہیں، خود کو قانون کے دائرے کار میں لائیں؟
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا حوالہ دے کر کہا کہ سابق وزیر اعظم کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لیے بڑا دل گردہ چاہیے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے پر ’سیاہ انتخابی اصلاحات‘ پر مبنی الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ضرورت پڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان، عوام اور آئین کے خلاف سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین، جمہوریت اور عوام دوست تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر عوام کو غلام بنانے کا موجودہ حکومت کا سیاہ منصوبہ ناکام بنائیں گے اور یہ بھیانک سازش بھی اس سیاہ مزاج حکومت اور اس کے سیاہ ناموں کے ساتھ ہی تاریخ میں دفن ہوگی۔
میکسیکو کے ہائی وے پر ٹرک کی گاڑیوں سے ٹکر، 19 افراد ہلاک
میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کو وسطی شہر پیوبلا سے ملانے والی ہائی وے پر ہفتے کے روز ایک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ہائی وے پر ایک ٹول بوتھ پر ایک کارگو ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔
ٹرک کے ٹکرانے کے بعد چند گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
میکسیکو کا وفاقی ادارہ برائے روڈز اینڈ برجز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیمپو لے کر جانے والے ٹرک کے بریک ٹول بوتھ اور پھر گاڑیوں سے ٹکرانے سے قبل فیل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
ادھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں حادثے میں ملوث چند گاڑیوں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کہ ٹول بوتھ کے قریب موجود دیگر گاڑیاں مکمل طور پر تباہ دکھائی دیں۔
میکسیکو کی وفاقی ہائی وے اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹول بوتھ کو عبور کرتے وقت ٹرک 6 گاڑیوں سے ٹکرایا جس کی وجہ سے 19 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جبکہ مرنے والوں میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے‘۔
مودی سرکار کا مسلمانوں سے امتیازی سلوک، بھارت جنوبی ایشیا میں اثر کھونے لگا، نیویارک ٹائمز
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے مسلمانوں کیخلاف معاندانہ رویہ سے بھارت کی ساکھ خراب ہوئی، بھارت جنوبی ایشیا میں اپنا اثر کھو رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک سے جنوبی ایشیا میں رواداری کو نقصان پہنچا، ہمسایہ ممالک چین کو متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں، چین نے نہ صرف پاکستان کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی بہتر تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ اخبارکےمطابق بھارت جنوبی ایشیا میں اپنا اثر کھورہا ہے، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات سے بنگلہ دیش اور بھارت میں تناؤ پیدا ہوا سکتا ہے۔
داعش کے 55 عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈال کر طالبان کی حمایت کا اعلان
کابل(این این آئی)افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے شورش زدہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے 50 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں طالبان کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے دفتر سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروپ داعش سے وابستہ 55 جنگجوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ننگرہار میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ڈاکٹر بشیر نے قبائلی عمائدین کی ثالثی کے ذریعے ان سابق جنگجوﺅں کو مشروط معافی دی جو کوٹ، اسپن گھر اور اچین اضلاع میں دہشت گرد سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ طالبان کے انٹیلی جنس سربراہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی (جنگجوﺅں )میں سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے توان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے اپنی ماضی کے اعمال پر افسوس کا اظہار کیا اور امارت اسلامیہ کے تحت پرامن طریقے سے رہنے کا عزم کیا ہے۔فغانستان کے شمالی صوبہ مزار شریف میں مبینہ طور پر چار خواتین ورکروں کو ورغلا کر قتل کردیا گیا جن کی لاشیں ایک گھر کے اندر سے برآمد ہوئیں۔ ابتدائی طور پر ان خواتین کو ہلاک کرنے کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ فوری طور پر مقتولہ خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم کم از کم ایک خاتون کا تعلق انسانی حقوق کی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے ایک ویڈیو بیان میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز مزار شریف شہر کے پانچویں ضلع میں ایک گھر سے چار نامعلوم خواتین کی لاشیں ملی ہیں جس کے شبہ میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر حراست افراد نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ان خواتین کو گھر میں مدعو کیا تھا۔
پاکستان کو انسداد کرونا، طبی آلات ،ویکسین خریداری بارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 26 خط لکھے
جس طرح سے اپوزیشن جماعتیں عملی طور پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے کمزور جماعت ہے، اسی طرح سے حکومتی جماعت بھی پاکستان کی تاریخ کی سیاسی حوالے سے کمزور حکومت ہے۔ جس طرح سے اپوزیشن حکومت گرانے کے حوالے سے زبانی کلامی
ڈھنڈورہ پیٹتی ہے، اسی طرح سے حکومتی جماعت تحریک انصاف بھی لوگوں کیلئے رفاحی کاموں کا زبانی کلامی ڈھنڈورا پیٹتی ہے۔ اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی طور پر نادانی کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ عمران خان کا اپنے آپ کو عمران خان نیازی کہلوانے کے بارے میں سب سے پہلے بات خود عمران خان صاحب کے والد اکرام اللہ نیازی صاحب نے کی تھی۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب عمران خان کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو ملک کے ایک بڑے اخبار کے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان صاحب کے والد محترم اکرام اللہ نیازی صاحب نے گلا کیا تھا کہ ہم نے عمران کا نام عمران احمد خان نیازی رکھا تھا لیکن پتہ نہیں کیوں یہ صرف عمران خان ہی بن گیا یعنی کہ نیازی کا ذکر عمران خان صاحب اپنے نام کے ساتھ کیوں نہیں لگاتے۔ اب پاکستان مسلم لیگ ن کو چاہئے کہ مستقبل میں جب کبھی عمران خان صاحب عمران خان نیازی یا پھر صرف نیازی کہتے ہوئے یہ بات بھی کہہ دیا کریں کہ ہم سے پہلے بلکہ سب سے پہلے خود عمران خان صاحب کے والد محترم مرحوم اکرام اللہ نیازی صاحب نے یہ گلا کیا تھا کہ ہم نے عمران احمد خان نیازی نام رکھا تھا جبکہ عمران اپنے آپ کو صرف اور صرف عمران خان ہی کہلواتے رہے۔ وزیراعظم عمران خان صاحب نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کرونا کا بار بار ذکر کیا کہ کرونا کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ یہ بات صحیح ہے، نہ صرف پاکستان کو بلکہ پوری دنیا کو کرونا کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن خود عمران خان صاحب کرونا کے حوالے سے بہت کمزور ثابت ہوئے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرونا سے بچاﺅ کیلئے خریدے جانے والے آلات اور پھر کرونا ویکسین بغیر کسی ٹینڈر کے کسی بڈنگ کے براہ راست ہی کنٹریکٹرز کو دیئے جانے پر چھبیس خطوط لکھے تھے جن میں آٹھ خط براہ راست وزیراعظم عمران خان صاحب اور تین تین خطوط پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، کے پی کے کے وزیراعلیٰ محمود خان، بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ کمال خان اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو لکھے تھے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خطوط کے مطابق پاکستان کی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں پیپرا رولز کی خلاف ورزی میں ملوث پائی گئیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا یہ کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بغیر ٹینڈر اور بغیر بڈنگ کے کرونا سے بچاﺅ کی خریداری اور کرونا ویکسین کی خریداری ہوتی رہی ہے کیونکہ ایمرجنسی ڈکلیئر ہو گئی تھی لیکن پیپرا رولز کے اگر آپ براہ راست کنٹریکٹ دے بھی دیتے ہیں تو پھر آپ پر قانونی طور پر لازم ہے کہ تمام کنٹریکٹس کی تفصیلات پیپرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیں۔
22 ہزار نئے کاروبار شروع کیے، حکومت نوجوانوں کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار : عمران خان
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل
کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ بہتر تعلیم اور ہنر کے ذریعے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے۔ وزیراعظم نے کہاکہ نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اصل محرک ہوتے ہیںہم ان کی توانائیوں کو اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت سمت میں استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔قبل ازیں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی 02 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یوتھ انٹرپرینیور سکیم (YES) کے تحت دو سال قبل اسکیم کے آغاز سے اب تک 23 ارب روپے مالیت کے 16617 رعایتی کاروباری قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب جوان اسکل فار آل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اب تک 4.7 بلین روپے کی لاگت سے 101447 سکل اسکالرشپ سے نوازا جا چکا ہے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے فائدے کے لیے مزید پانچ اقدامات بھی جلد شروع کیے جا رہے ہیں۔
Affordable Writing Help – Tips For Finding the Finest Online Service
Locating the right cheap essay assistance is not something simple to do. There are many websites that are extremely determined they can get you a very inexpensive price, but if you have a closer Continue reading Affordable Writing Help – Tips For Finding the Finest Online Service
امریکا میں کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ ہیوسٹن میں تیسرے سالانہ ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق میوزک فیسٹیول میں 50 ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور بھگدڑ اس وقت مچی جب لوگوں نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
حکومت نے تحریک لبیک پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد کردہ پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی تھیں۔ اس حوالے سے پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں اکثریتی 18 وزرا نے پابندی ختم کرنے کی حمایت کی تھی۔
سمری ملنے کے بعد وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کی سمری میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے جب کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
افریقی ملک سیرا لِیون میں آئل ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی، 91 افراد ہلاک
فری ٹاؤن: مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیا تھا جسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 91 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں ایک تیل بردار ٹینکر اور بس میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل روڈ پر بہنے لگا۔
سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جل کر 91 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منقتل کیا ہے جہاں 90 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔


















