ورلڈ کپ سیمی فائنل: انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر  بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کا 167 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر  کہا کہ پچ اچھی ہے اور بعد میں اوس کا بھی اثر پڑے گا۔

انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں اس امیدکا اظہار کیا کہ ٹاس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

جوز بٹلر ، جونی بیئر اسٹو ، ڈیوڈ ملان اور کپتان اوئن مورگن انگلینڈ ٹیم کے مرکزی کردار ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ، مچل ، کونووے اور نیشم بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

انگلش ٹیم کے جیسن روئے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ جیمز ونس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا پانچ بار آمنا سامنا ہوا، انگلینڈ نے 3 اور کیویز  نے 2 بار میدان مارا۔

ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ٹیسٹ کرکٹ کی حکمران نیوزی لینڈ ، دو فارمیٹ کی دو چیمپئن ٹیمیں اب مد مقابل آ رہی ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں۔

ابوظبی جہاں بیٹرز کا پلڑا بھاری ہو گا، چھکے چوکوں کی برسات ہو گی، رنز کے انبار لگیں گے کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گاربتائی جا رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظبی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جس کے بعد فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

رضوان کا بطور تحفہ دیا گیا قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھ رہا ہوں:میتھیو ہیڈن

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ملتوی ہونے کے معاملے پر دو بڑی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی درخواست پر مشترکہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اہم رہنماؤں نے حکومت سے رابطہ کیا اور اپوزیشن انتخابی اصلاحات بل پر حکومت سے بات کرنے پر تیار ہو گئی، اپوزیشن ارکان نے سپیکر آفس اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق دو بڑی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی درخواست پر مشترکہ اجلاس ملتوی کیا گیا، اپوزیشن کے رابطہ کرنے پر حکومتی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کی۔ مشاورتی عمل میں بابر اعوان، اسد عمر اور پرویز خٹک شریک ہوئے، وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی، حکومت اور اپوزیشن وفود کی جلد ملاقات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ق، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر تحفظات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دفاع پرویز خٹک نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اتحادی جماعتیں اس بل پر راضی نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں بھی ای وی ایم پر اتفاق رائے نہیں، حکومت کو خدشہ تھا کہ مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل پاس نہیں ہوسکے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بھارتی بلے باز کوہلی کی مزید تنزلی

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 839 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 800 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی بلے بازویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ چوتھے اور بھارت کے لوکیش راہول پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولرز کی ریکنگ میں پہلے نمبر پرسری لنکا کے ونندو ہسارنگا ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر تبریز شمسی تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل راشد اور چوتھے نمبرپرافغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ سینیٹ کے بینکوئیٹ ہال میں ہوگا، عشائیے میں اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے، جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت حزب اختلاف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا، جب کہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن اراکین سے موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

نیوزی لینڈکا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر  بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جوز بٹلر ، جونی بیئر اسٹو ، ڈیوڈ ملان اور کپتان اوئن مورگن انگلینڈ ٹیم کے مرکزی کردار ہیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ، مچل ، کونووے اور نیشم بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

انگلش ٹیم کے جیسن روئے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ جیمز ونس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا پانچ بار آمنا سامنا ہوا، انگلینڈ نے 3 اور کیویز  نے 2 بار میدان مارا۔

ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ٹیسٹ کرکٹ کی حکمران نیوزی لینڈ ، دو فارمیٹ کی دو چیمپئن ٹیمیں اب مد مقابل آ رہی ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں۔

ابوظبی جہاں بیٹرز کا پلڑا بھاری ہو گا، چھکے چوکوں کی برسات ہو گی، رنز کے انبار لگیں گے کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گاربتائی جا رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظبی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جس کے بعد فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی اسٹریٹجی، تکنیک اور گیم پلان ٹیسٹ ہوا: رمیز راجہ

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی اسٹریٹجی، تکنیک اور گیم پلان ٹیسٹ ہوا، امید ہے قومی ٹیم آئندہ دو میچز میں بھی بہتر کھیل پیش کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قومی ٹیم کی وجہ سے کرکٹ کے پیج پر اکھٹا ہے۔ انہوں نے ٹیم پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کامیابی خود اعتمادی پیدا کرتی ہے، امید ہے مزید جو دو میچ رہ گئے ہیں ان میں بھی کرکٹرز بہتر کھیل پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ کرکٹ کے عالمی میلے میں پاکستان کی پرفارمنس شاندار رہی، شاہینوں نے بھارت کو 29 سال بعد تاریخی شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ اعلی کارکردگی کی بنا پر پاکستان گروپ 2 میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ اب گرین شرٹس کو ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل کا معرکہ درپیش ہے، یہ میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جانا ہے۔ قومی اسکواڈ کی آج ٹریننگ شیڈول ہے جس میں آسٹریلیا جیسے مضبوط حریف سے نمٹنے سے متعلق ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔

ملالہ کی شادی پر کترینہ، پریانکا اور بختاور سمیت متعدد شخصیات کی مبارکباد

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی شادی پر بالی ووڈ اور لالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے متعدد مشہور شخصیات انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دے رہی ہیں۔
ملالہ یوسف زئی گزشتہ روز پی سی بی کے جنرل مینجر عصر ملک کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھیں۔ انہوں نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے یہ خوشخبری پوری دنیا کوسنائی۔
ملالہ کی جانب سے ان کے نکاح کی خبر شیئر کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھرسے لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ملالہ کو نکاح کی مبارکباد دینے والوں میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔ جب کہ بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری سمیت پاکستان شوبز کی اداکارہ زارا نور عباس اور آئمہ بیگ نے بھی انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دی۔
پریانکا چوپڑا نے نا صرف ملالہ کی پوسٹ پر انہیں مبارکباد دی بلکہ اپنی انسٹااسٹوری پر ملالہ کے نکاح کی تصویر شیئر کراکر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سمیت دیگر افراد نے بھی انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

علاقائی سلامتی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کیلیے تیار ہیں، چین

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ شدید اختلافات کے باوجود علاقائی سلامتی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا کے ساتھ مسائل پر بات چیت کے ساتھ حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کیا چین کے صدر نے ایک خط میں کیا جو امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں پڑھ کر سنایا۔
صدر شی جن پنگ کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ ہمارے درمیان اختلافات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود چین علاقائی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
چین کے صدر کا مفاہمتی خط اس وقت سامنے آیا ہے جب چین امریکا کے صدور کی ورچوئل میٹنگ آئندہ ہفتے منعقد ہو رہی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بننے والے مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی جنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے چین پر اقتصادی پابندیاں عائد اور چینی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی ایسا ہی کیا اور یہ مشق تاحال جاری ہے۔

دھاندلی ختم کرنےکا ایک ہی طریقہ ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لے آئیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ سینیٹ الیکشن کے لیے  پیسے لینے کی ویڈیوز دکھانےکے باجود کچھ نہیں ہوا، دھاندلی ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) لے آئیں۔

اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں ملک کو بدلنے کے لیے آیا تھا، ہم 50 سال میں فری اینڈ فیئرالیکشن نہیں کراسکے، جب اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو کرپشن آتی ہے، اخلاقی قوت سے انصاف ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں لوگ پیسے لیتے ہیں ، ویڈیو سامنے آگئیں اورکچھ نہیں ہوا،ہمارے ملک کی اخلاقیات کہاں پہنچ گئیں ہیں؟ چاہتے ہیں سینیٹ میں اوپن بیلٹ ہونی چاہیے، خفیہ رائے شماری میں پیسا چلتا ہے، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کیوں کرتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ جوبھی سیاست میں ہیں انہیں پتہ ہےکہ سینیٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ہمارا کیا فائدہ ہے؟ الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے،  وہ بھی ای وی ایم کی مخالفت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  زیادہ تر دھاندلی نتیجے کے اعلان اور ووٹنگ ختم ہونے کے درمیان ہوتی ہے، دھاندلی ختم کرنے کا،ایک ہی طریقہ ہے کہ ای وی ایم لے آئیں، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے وہ تبدیلی نہیں آنے دےگی، مگر ہمیں لانی ہوگی، آنے والی نسلوں کے لیے بہترپاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

مجھے امید ہے اس ہفتے انگلینڈ اور پاکستان کا فائنل مقابلہ ہوگا، برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور پاکستان کا فائنل مقابلہ ہوگا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ترنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کہا کہ پاک انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہوگا۔

کرسٹین ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورۂ پاکستان میں اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز شامل کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹین ٹرنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹ کے جواب میں جوابی ٹوئٹ کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرنے اور 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی بھی حامی بھرلی ہے۔

چین میں تیار جدید ترین بحری جہاز ٹائپ 054A/Pفریگیٹ پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے سپرد

 پاک بحریہ کے پہلے ٹائپ 054A/P فریگیٹ پی این ایس طغرل کی کمشننگ کی تقریب چین کے ہوڈونگ ژہنگوا (HZ) شپ یارڈ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لیے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلاجہاز ہے، یہ جہاز تکنیکی طور پر ایک جدید صلاحیت کاحامل پلیٹ فارم ہے جس میں سطح آب، فضاء اور زیرآب مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی بھی صلاحیت موجود ہے، کثیرالجہتی خطرات کے ماحول میں یہ جہاز بیک وقت مختلف اقسام کے بحری جنگی مشقیں سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پی این ایس طغرل جدید ترین کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے لیس ہے۔

کمشنگ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ پی این ایس طغرل کی کمشننگ پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جو وقت کی آزمائشوں میں مزید مضبوط ہوئی ہے اور تمام شعبوں میں ثابت قدم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی مجموعی سکیورٹی کے تناظر میں طغرل کلاس فریگیٹس بحرِ ہند میں سمندری دفاع کو یقینی بنانے، امن، استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں درپیش بحری چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنائیں گے۔

054A/P فریگیٹ کی تعمیر کی نگرانی کرنے والے پاک بحریہ کے مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا کہ پی این ایس طغرل کثیر الجہتی مشن کی صلاحیت کا حامل فریگیٹ ہے جو کہ پاک بحریہ کی بحری دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے فلیٹ کی بنیاد بنے گا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج ٹکرائیں گے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آخری معرکے میں رسائی کی جنگ لڑیں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون، ابوظہبی میں کیوی اور انگلش ٹیمیں رات 7 بجے میدان میں اتریں گی۔ متحارب ٹیموں نے گروپ مرحلے میں 4 ، 4 میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی پائی ہے، کیوی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں واحد شکست پاکستان نے دی۔ انگلش کپتان اوئن مورگن کو بیٹنگ لائن میں ڈیوڈ مالان، معین علی، جوز بٹلر پر ناز ہے جبکہ کیویز کو ڈیرل مچل، مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن پر بھروسہ ہے۔ کیوی کپتان کہتے ہیں کہ انگلش ٹیم کیخلاف کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں گے، گروپ میچوں کی کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بروز جمعرات کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی آج ٹریننگ شیڈول ہے جس میں آسٹریلیا جیسے مشکل فریق سے نمٹنے سے متعلق ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔

سانحہ اے پی ایس کیس: 4 ہفتوں میں رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سانحہ اے پی ایس مقدمے میں وزیر اعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں آمد کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر قانون اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، آئندہ 4 ہفتوں میں رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کریں گے۔

سانحہ اے پی ایس پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قانون اور انصاف کے علمبردار ہیں اور یہ ان کی سیاست کا مرکز ہے، عدالت عظمیٰ نے صبح ساڑھے 9 بجے حکم دیا اور وزیر اعظم عمران خان گھر سے سیدھا عدالت پہنچ گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس بہت آسان طریقہ تھا، اس وقت مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار تھی، ہم تمام ذمہ داری (ن) لیگ، نواز شریف اور اس وقت کے وزیر داخلہ پر عائد کرکے کہتے کہ بات ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الزامات کی سیاست نہیں کی اور نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا جس کی کامیابی کے لیے پوری قوم کھڑی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ججز نے فیصلے کرنے چھوڑ دیے تھے اور آرمی کورٹس بنانی پڑی تھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’انٹیلی جنس ناکامیاں ہوتی ہیں لیکن پاکستان نے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے، پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے بعد معمولات زندگی بحال ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج، پیراملٹری فورسز اور تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مل کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا۔