آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: 

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیےمقرر کرلی گئیں۔ 

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف اُرسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کرے گا۔

آصف زرداری پر اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا، آرسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں ان پر کرپشن کا الزام تھا، احتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا، نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے، نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا، اور  آج تک سابق صدر کو نوٹس نہ ہوسکا، گزشتہ سماعت پر نیب نے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

بھان متی کنبہ سے کوئی خطرہ نہیں:PTI کور کمیٹی

سلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت ہے گھبرائیں نہیں، مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔جمعہ کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی اندرونی

کہانی سامنے آ گئی، وزیراعظم نے اپوزیشن کے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران معیشت مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے۔وزیراعظم نے ویلفیئر کے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا کر رہی ہے، عام آدمی کا ریلیف اس وقت حکومت کی توجہ کا مرکز ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے گھبرائیں نہیں ہم اس پر قابو پا لیں گے۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا، انھوں نے گفتگو کے دوران سیمی فائنل میچ میں شکست کا حوالہ دیا، اور ارکان سے کہا کہ کل کے میچ میں آپ نے دیکھا کیا ہوا؟وزیر اعظم نے کہا کہ پر اعتماد ٹیم جیسے ہی خوف کی جانب گئی تو بولنگ غلط ہونے لگی، بظاہر ٹیم آخر میں دبا کو بہتر طریقے سے ہینڈل نہیں کر سکی، اگر ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کیلئے منجمد اثاثوں کی بحالی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔جمعہ کووزیر اعظم سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران انہوں نے ٹرائیکا پلس میکانزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے افغانستان کی صورتحال اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کامیاب خصوصی نمائندگان کو مبارکباد دی اور ٹرائیکا پلس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر عمران خان نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کہتا رہا ہوں افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی۔وزیراعظم نے انسانی حقوق کے احترام اور انسداد دہشت گردی کے پرعزم اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور بین الاقوامی برادری کا افغانستان کے ساتھ عملی اور تعمیری کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے بھی اقدامات پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی رہائی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے

سابق گورنرسندھ عشرت العباد اورفاروق ستارکی دبئی میں ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درميان گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات ميں ملکی خصوصاً سندھ کی سياست پر تبادلہ خيال کيا گيا۔ اس موقع پر سياسی اختلافات بھلا کر ايک ہونے کی ضرورت پر بھی زور ديا

ملک کے استحکام اور کراچی کے عوام میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی کے خاتمے کو دونوں رہنمائوں نے ناگزیر قرار دیا۔

ملاقات ميں اس بات پر بھی اتفاق کیا گيا کہ اپنے تجربے اور سیاسی بصیرت کے ساتھ دیگر سیاسی اکابرین سے بھی رابطہ کیا جائے تاکہ وہ بھی مشترکا جدوجہد میں شامل ہوسکیں۔

ملاقات میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ کراچی وہ قومی کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں، جس کی ملک کو ضرورت ہے۔ ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کر قومی اجتماعی مفاد میں آگے بڑھا جائے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے گا اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قومی میثاق برائے استحکام اور تعمیر و ترقی طے کیا جائے۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملاقات سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر سمیت دیگر رہنماؤں کو شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں ایم کیو ایم میں شامل ہو کر اسے مضبوط کریں اور ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، جب کہ شمولیت کرنے والوں کو احترام اور عزت کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں دل سے قبول کیا جائے گ

ایک پودے پر سب سے زیادہ اقسام کے پھل اگانے کا عالمی ریکارڈ

میلبورن: 

عراقی نژاد آسٹریلوی شہری حسام صراف نے ذاتی باغیچے میں ایک ہی پودے پر پانچ مختلف اقسام کے پھل اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں تسلیم کیا ہے۔

گارجیئن آسٹریلیا کے مطابق، حسام صراف بہت چھوٹی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ آسٹریلیا آگئے تھے اور پچھلے کئی سال سے شیپرٹن، وکٹوریا میں مقیم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ باغبانی کا شوق انہیں اپنے بزرگوں سے ورثے میں ملا ہے اور وہ بچپن میں کئی کئی مہینوں تک اپنے دادا کے باغ میں ان کا ہاتھ بٹانے اور باغبانی سیکھنے میں گزارتے تھے۔

وہ باغبانی میں کچھ الگ کرنا چاہتے تھے لہذا انہوں نے ایک پودے پر مختلف پھل اگانے کی کوششیں شروع کردیں۔

طویل محنت کے بعد آخرکار حسام کو کامیابی حاصل ہوگئی اور وہ ایک ہی پودے پر سرخ و سفید شفتالو (نیکٹرائن)، سفید اور زرد آڑو (peaches)، سرخ و زرد آلوچے (plums)، پیچ کاٹ (آڑو اور خوبانی کا کراس)، خوبانی، بادام اور چیری اگانے میں کامیاب ہوگئے۔

ویسے تو یہ دس اقسام کے پھل بنتے ہیں مگر اِن میں سے شفتالو اور آلوچے کا تعلق ایک ہی نوع (species) کے پھلوں سے ہے جبکہ پیچ کاٹ اپنے آپ میں صرف دو انواع کا کراس ہے جو اپنے آپ میں کوئی علیحدہ نوع شمار نہیں ہوتی۔

تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حسام نے ایک پودے پر پانچ انواع کے پھل (یعنی آلوچہ، خوبانی، بادام، آڑو اور چیری) اگانے کے عالمی ریکارڈ کےلیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو ای میل بھیجی۔

جواب میں ادارے نے یہ کہہ کر ان کا دعوی مسترد کردیا کہ اس طرح کا ایک ریکارڈ پہلے ہی چلی کے لوئی کاراسکو کے نام ہے جنہوں نے ایک درخت پر پانچ انواع والے پھل اگائے تھے۔ حسام نے صرف وہ ریکارڈ برابر کیا ہے، کوئی نیا ریکارڈ نہیں بنایا۔

حسان نے یہ جواب دیکھ کر کاراسکو کے ریکارڈ کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس میں آڑو اور شفتالو کو پھلوں کی دو الگ الگ انواع میں شمار کیا گیا ہے، حالانکہ وہ ایک ہی نوع کی دو مختلف اقسام ہیں۔

اس طرح کاراسکو کا ریکارڈ پانچ سے کم ہو کر چار پر آگیا اور ایک درخت پر سب سے زیادہ یعنی پانچ اقسام کے پھل اُگانے کا عالمی ریکارڈ حسام کے نام کردیا گیا۔

’’ہمیں تبادلہ خیال جاری رکھنا چاہیے،‘‘ حسام صراف نے گارجیئن آسٹریلیا کو بتایا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک درخت پر کئی اقسام کے پھل اگا کر وہ نئی نسل کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہونے کے باوجود ہم آپس میں مل جل کر رہ سکتے ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.6فیصد کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی فی بیرل قیمت 81.51ڈالرز پر آگئی۔

نیویارک سے جاری اطلاعات کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 70 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد برطانوی خام تيل کی قيمت 82.17 فی بيرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امريکی خام تيل کی قيمت ميں بھی 80 سينٹ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد امريکی خام تيل کی قيمت 80.79 فی بيرل ہوگئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل کی نئی قیمت 79.90 ڈالرز ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کیلئے اوگرا نے ورکنگ کا

سابق بھارتی کرکٹر کو برطانیہ میں جعلی شناخت رکھنے پر 3 سال قید کی سزا

برطانیہ میں جعلی شناخت رکھنے والے سابق بھارتی کرکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل   ویزا کی مدت ختم ہونے پر پچھلے 7 سال سے جعلی شناخت پر رہائش اختیار کیے ہوئے تھا۔سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل 12 سال قبل اسٹوڈنٹ ویزے پر تین سال کے لیے برطانیہ آئے تھے۔

ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل نے ملیون ڈیاس نامی برطانوی شہری کی شناخت چرا لی  اور اور 7سال برطانیہ میں رہائش پذیر رہے۔

متاثرہ شہری میلون ڈیاس کواپنی شناخت چوری ہونے کا علم اُس وقت ہوا جب وہ کورونا کی ویکسین لگانے ایک میڈیکل سینٹر گئے  اور انہیں بتایا گیا کہ آپ کی ویکسی نیشن بہت دیر پہلے ہوچکی ہے جس پر وہ حیران رہ گے۔اس کے بعد میلون نے شناخت چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس پر پولیس نے سابق بھارتی کرکٹر کو گرفتار کر کے اسے  مقامی عدالت میں پیش کیا۔سابق بھارتی کرکٹر نے  نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت کیلئے65 ہزار پاؤنڈز خرچ کیے اور   ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کر کے 23 ہزار پاؤنڈز کمائے، اس کے علاوہ جعلی شناخت پر شادی کی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا۔

این اے 133: ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے 11 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز کو شیر اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی غلام فاطمہ گیلانی کو گھنٹی، تحریک اصلاحات پاکستان کے عبد العزیز کو پگڑی اور 7 آزاد امیدواروں کو بھی دیگر انتخابی نشان الاٹ کیے گئے۔

این اے 133 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے  تھے اور  انہوں نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھاہے۔

 

ریلوے کا رواں ماہ سے بولان میل ٹرین چلانے کا فیصلہ

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے کراچی کیلئے بولان میل کو رواں ماہ کے آخر تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے،کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تینوں ٹرینوں، جعفر ایکسپریس، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بولان میل کو گذشتہ سال کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا تاہم رواں سال جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا گیا تھا۔

اب ریلوے حکام نے کراچی جانے کیلئے بولان میل کو بحال کرنے فیصلہ کیا ہے، ٹرین کی ٹکٹوں کی بکنگ 20 نومبر سے شروع ہونے کاامکان ہے۔

توقع ہے کہ بولان میل رواں ماہ کے آخر تک بحال ہوجائے گی جب کہ آئندہ سال جنوری میں اکبر بگٹی ایکسپریس کے بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے بچنے کے لئے صارف کا انوکھا اقدام

” تمہاری ڈیوٹی یہ ہے کہ میں فیس بک کھولوں تو مجھے تھپڑ جڑ دینا”

اچھی سے اچھی چیز بھی اگر لت بن جائے اور اس سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگیں تو پھر کچھ نہ کچھ کرنا ہی پڑتا ہے.
امریکی شہر سان فرانسسکو کے ایک کمپیوٹر پروگرامر منیش سیٹھی کو بھی جب یہ محسوس ہوا کہ وہ فیس بک وغیرہ پر بہت زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں، یہی کوئی 6 گھنٹے روزانہ۔۔ تو انہوں نے سوچا، ایسے تو کام نہیں چلے گا، کچھ کرنا چاہیے. تو دس ماہ پہلے انہوں نے اشتہار دیا کہ ایک ایسے محنتی ورکر کی ضرورت ہے جو میرے فیس بک استعمال کرنے پر مجھے تھپڑ مارنے کے لیے تیار رہے.
20 امیدواروں میں سے انہوں نے کارا نامی خاتون کی خدمات 8 ڈالر فی گھنٹہ پر حاصل کیں۔
بچنے والا وقت استعمال کرکے منیش نے ایک ویئر ایبل کمپنی بنائی ہے جس کا مقصد ایسی ڈیوائس تیار کرنا ہے جو روزمرہ کی عادات بدلنے میں مدد فراہم کرسکے۔
کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو ناپسندیدہ بات پر برقی جھٹکا لگاتی یا جسم میں سنسناہٹ پیدا کرتی ہے۔
منیش سیٹھی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وقت کا ضیاع بہت ڈپریس کرتا تھا۔ تھپڑوں نے ان کی کارکردگی 98 فیصد بڑھادی ہے

افغانستان کا واحد حل کیا ہے؟ فوادچوہدری نے بتا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارےقریب حل یہ ہی ہےکہ افغانستان میں مخلوط ‏حکومت ہو مخلوط حکومت ہونےکی وجہ سےافغان عوام ان کاساتھ دیں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ چاہتےہیں افغان مخلوط ‏حکومت میں سب کی نمائندگی ہو اشرف غنی سےبھی کہتےتھےمخلوط حکومت تشکیل دیں حل یہ ہی ہے ‏افغانستان میں مخلوط حکومت ہو۔

انہوں نے کہا کہ اکانومسٹ کےمطابق افغانستان میں2کروڑسےزائدلوگ افلاس کاشکارہیں افغانستان میں افلاس کا ‏دباؤ پاکستان پربھی پڑتا ہے افغان حکومت مخلوط حکومت کیلئے تیار ہے افغان حکومت کہتی ہےوہ لوگ ‏نامزد کیے جا رہے ہیں جن کیخلاف جنگ لڑی افغان حکومت کہتی ہےوہ لوگ نامزدکیےجائیں جوہمارےخلاف نہیں ‏لڑے ہم چاہتے ہیں ایسی افغان حکومت ہوجس میں سب کی نمائندگی ہو۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اتخابی اصلاحات کا ڈرافٹ تو ایم کیوایم کےفروغ نسیم ہی دیکھ رہےہیں اسمبلی میں ‏بل جانے سے پہلےکابینہ میں اس کی منظوری دی جاتی ہے ایم کیوایم اور ق لیگ کے وزرا نے بل پر اعتماد کا اظہار ‏کیا تھا میٹنگ منٹس نکال کردیکھیں اس میں بھی وزرانےاعتراض نہیں کیا ایم کیوایم پاکستان اورمسلم لیگ ق ‏حکومت کی اتحادی جماعتیں ہیں دونوں الگ پارٹیاں ہیں اورایسےمواقع پر ہر پارٹی اپنا مفاد دیکھتی ہے ایسے ‏موقع پر ہر پارٹی اپنےجائز مطالبات کیلئےدباؤ ڈالتی ہے۔

‏’پاکستان روس کے ساتھ باہمی رابطوں کےفروغ کا خواہاں ہے‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کےساتھ باہمی رابطوں کےفروغ کاخواہاں ہے روس ‏کے ساتھ دورس کثیرالنوعیت تعلقات چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغانستان کیلئے روس کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں ‏باہمی دلچسپی، افغان صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کےامور بھی زیرغور آئے۔

اس موقع پر پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کےساتھ باہمی رابطوں کےفروغ کاخواہاں ہے روس کےساتھ ‏دورس کثیرالنوعیت تعلقات چاہتےہیں افغانستان میں انسانی المیہ سےبچنےکیلئےعالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

بعدازاں آرمی چیف سے افغانستان کیلئےچین کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، ‏افغان صورتحال اورعلاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے افغانستان کے پرامن اور پائیدار حل ‏پرزور دیا۔

چینی کی کلت، شہری 130 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور

بازار میں چینی کی کلت کے سبب شہری 130 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کیں جس میں بتایا گیا کہ کراچی اور کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خرید رہے ہیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قیمت 90 سے 130 روپے فی کلو ہے۔

ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو، حیدرآباد میں چینی 120 روپے فی کلو، سکھر میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو، اسلام آباد میں چینی 100 روپے فی کلو، فیصل آباد اور بنوں میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو، لاہور اور راولپنڈی میں 90 روپے فی کلو اور گجرانوالہ میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

انسٹاگرام ریلز میں ٹک ٹاک سے ملتے جلتے 2 فیچرز متعارف

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے کچھ عرصے قبل مختصر ویڈیوز کا فیچر ریلز کے نام سے متعارف کرایا تھا۔

اب انسٹاگرام ریلز کے لیے 2 ایسے نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے جو ٹک ٹاک میں پہلے ہی بہت مقبول ہیں۔

میٹا (فیس بک کا نیا نام) کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کو توقع ہے کہ جو لوگ ان فیچرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ریلز کو استعمال کرنے سے ہچکچاتے ہیں وہ اس پلیٹ فارم کا حصہ بن سکیں گے۔

ان میں سے ایک فیچر ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ہے جو ویڈیوز کے لیے روبوٹک وائس اوور کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس فیچر میں جب کوئی صارف اپنی ویڈیو پر ٹیکسٹ ٹائپ کرے گا تو اسے ایک آٹو جنریٹڈ وائس کی سہولت دستیاب ہوگی جو اس تحریر کو بلند آواز میں پڑھے گی۔