نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہو گئی

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اینکر پرسن نعمان نیاز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح کرائی، فواد چوہدری نے دونوں کو اپنے گھر بلا کر معاملہ حل کرایا۔

نعمان نیاز نے اس موقع پر کہا کہ شعیب مجھے افسوس ہے ٹی وی پر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ نعمان نیاز نے ایک لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔

شعیب اختر نے کہا کہ نعمان نیاز اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات اتنی آگے نہ جاتی، معاملہ حل ہوگیا ہے، اور میں نے نعمان کو اسی روز معاف کر دیا تھا۔

شعیب کا کہنا تھا کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا، واقعے کے بعد عوام کی جانب سے ملنے والے پیار پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شعیب اختر نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی سے بات کر کے میرے خلاف ہرجانے کا نوٹس واپس کروا دیں گے۔

فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے ، جہاں آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 443 ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ، جس کے باعث لاہور کو دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔

ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ لاہور کا آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 443ہے ، آج لاہور میں سب سے زیادہ ٹاون شپ متاثر ہے ، جسکا ائیر کوالٹی انڈیکس 524 ہے۔

اسی طرح ڈیفینس 520 کا ائیر کوالٹی انڈیکس جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کا 519 ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ سانس کے مریض احتیاط کریں، شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا لاہورمیں اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کرگئی، اسپتالوں کو فوری طور پر اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہے۔

ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے: پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس کی سربراہی چوہدری پرویز الہی کریں گے۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم 3 سال سے وفاق اور صوبے کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے، حکمران بھول گئےکہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی، حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا۔

کامل علی آغا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے انہیں سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں کامیابی کے ساتھ نکالا، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔

فرانس سے سمندر پار کرکے آنے والے تارکین وطنوں کی تعداد ’ناقابل قبول‘ ہے، برطانیہ

برطانیہ نے کہا کہ فرانس سے غیر قانونی طور آنے والے تارکین وطن کی تعداد ’ناقابل قبول‘ ہے۔

برطانوی حکام نے بتایا کہ یومیہ ریکارڈ ایک ہزار 185 تارکین وطن نے چینل (دریا) عبور کرنے کی کوشش کی۔

لندن میں وزارت داخلہ کے مطابق حکام نے جمعرات کو 33 الگ الگ واقعات میں تارکین وطن کی غیرمعمولی تعداد کو بچایا یا روکا، جب کہ فرانسیسی حکام نے 7 واقعات میں 99 افراد کو برطانیہ پہنچنے سے روکا۔

وزارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ برطانوی عوام نے چینل میں لوگوں کو مرتے ہوئے دیکھا ہے جب کہ بے رحم جرائم پیشہ گروہ ان کے مصائب سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن قوانین سے متعلق منصوبہ بندیاں ’نظام میں موجود سقم کو ٹھیک کر دیں گی‘۔

وزارت کے مطابق چینل کو عبور کرنے کے لیے چھوٹی کشتیوں اور دیگر عارضی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ہیں۔

ایک دن میں تارکین وطن کی تعداد اس ماہ کے شروع میں 853 تھی

پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کردی گئی

نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.27 فیصد تھی جسے کم کرکے 1.43  فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 10.32 فیصد سے 6.75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل پر جی اسی ٹی کی شرح 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رہے گی۔پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 5 نومبر سے ہوچکا ہے۔

واضح رہے حکومت نے 5 نومبر کو پیٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پيسے مہنگا ہو کر قيمت ايک سو پينتاليس روپے بياسی پيسے فی ليٹر کردی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے تک جا پہنچی۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت 114 روپے 7 پیسے ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے 5 نومبر سے ایک طرف سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی لیکن دوسری طرف پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا اور اسے 5 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے 15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپے سے 10 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور : پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ترین اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے ۔۔

تفصیلات کے مطابق سہیل اصغر گزشتہ ڈیڑھ سال سے علیل تھے ،۔ ان کے معدے کی سرجری ہوئی تھی۔ جس کے بعد وہ شدید علیل ہوگئے ۔

ان کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائیگی ۔

جہاں ظلم ۔۔۔وہاں خبریں: لٹن روڈ، میاں بیوی کا7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد ، ملزمان گرفتار

لاہور (خصوصی ر پورٹر) لٹن روڈ کے علاقہ میں سات سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان کا تشددکا نشانہ بنا یا گیا ، پو لیس کی جانب کا رروائی کرتے ہو ئے میاں بیو ی کو حرا ست میں لے لیا گیا ۔ پولیس کے مطا بق گزشتہ روز گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد 7سال کی بچی مصبا ح کو لایا گیاجسے تشدد نشانہ بنا یا گیا تھا، ڈاکٹرز کیجا نب سے پولیس کو اطلا ع دی گئی ، اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز نے فور ی نو ٹس لیتے ہوئے حکم دیا گیا ،جس پر لٹن روڈ پولیس کی فوری کاروائی کاآغاز کردیا گیا ،پولیس کے مطا بق ملزمان افضل عرفان اور بیوی مزدفعہ عرفان کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا ،اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز احسن یو نس کے مطا بق 7سالہ مصباح بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے ، ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ بچی کو ضروری قانونی کاروائی کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کی بچی کو بہترین طبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔جبکہ گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔

آصف علی ساتھی کرکٹر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے ساتھی کرکٹر حسن علی پر کی جانیوالی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آصف علی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسن علی کی ہمت بڑھاتے ہوئے لکھا کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے، ہم انسان ہی ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔

آصف نے حسن کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ حسن پاکستان کا اسٹار ہے، ہم سب حسن کے ساتھ ہیں۔

باجوڑ: ڈیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید

باجوڑ کی تحصیل سلارزی کے علاقہ راغگان میں ڈیم پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس ایچ او قابل شاہ اور ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد جائے وقوعہ پہنچ گئے تاہم ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں حوالدار اور سپاہی شامل ہیں۔

گوادر اور تربت میں 2 نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تربت ایئرپورٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور گوادر اور تربت میں 02 نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں ایپکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس ہوا، جس پر وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے 665 ارب روپے کے200 ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے ہر ماہ ایپکس کمیٹی اور ہر پندرہ دن میں ایگزیکیوشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا، اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تربت ایئرپورٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور گوادر اور تربت میں 02 نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں۔

کھرب پتی ماڈل و اداکارہ پیرس ہلٹن نے 40 برس کی عمر میں شادی کر لی

امریکا کی کھرب پتی ماڈل، سنگر، اداکارہ اور بزنس وومن پیرس ہلٹن نے بلآخر 40 برس کی عمر  میں اپنے سرمایہ کار  دوست کارٹر ریوم سے شادی کر لی۔

پیرس ہلٹن نے شادی کے روز مختلف مواقعوں پر 4 لباس زیب تن کیے، شادی کی تقریب میں ہالی وڈ کے کئی اہم ستارے بھی شریک ہوئے۔

پیرس ہلٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اور کارٹر گزشتہ 15 سال سے دوست ہیں اور اب ہم نے میاں بیوی بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم موضوعات ٹی 20 ورلڈ کپ کورونا وائرس ڈینگی سانحہ ماڈل کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں 29 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

سانحہ ماڈل کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، جس میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا۔

فل بنچ نے باور کرایا تھا کہ درخواست پر آئندہ مزید کارروائی ملتوی نہیں کی جائے گی اس لیے وکلا اپنا کام نمٹا کر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ بیرسٹر علی ظفر جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل جاری رکھیں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، 29 نومبر کو لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

بااثر افراد نے محنت کش کی بیوی اغوا کرکے بدکاری کے اڈے پر بٹھا دی، متاثرہ شخص خبریں آفس پہنچ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر ) بااثر افراد نے محنت کش کی بیوی کو اغواءکر کے بد کار ی کے اڈ ے پر بٹھا دیا ۔شوہر بیو ی بچوں کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکریںکھا تا رہا متعلقہ پو لیس ، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ کو درخواستیں دینے کے باوجود کا رروائی نہ ہو سکی متاثرہ شخص داد رسی کے لیے “خبریں “آفس پہنچ گیا ۔ تفصیل کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی 35سالہ مسلم الحسن نامی نوجوان نے “خبریں “آفس میں آکر بتایا کہ اس کی شادی اپنے بڑے بھائی کی وفات کے بعد اپنی بھابھی شازیہ بی بی سے تقریباً 5سال قبل ہوئی جس کے بطن سے ایک بیٹا حسنین پیدا ہوا جبکہ بڑے بھائی سے 9سالہ عائشہ اور 6سالہ بیٹا عثمان تھا وقوعہ کے روز مسلم الحسن کا م پر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد اس کی بیوی شازیہ کو اپنے ساتھ لے گئے اور موبائل فون پر اسے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس بات کا کسی سے زکر کیا تو ہم تمھارے بچوں کو نقصان پہنچا دینگے ۔بعدازاں متاثرہ شخص نے مو صول ہونے والی کال کے زریعے ملزمان کا سراغ لگایا تو انکی شناخت بابر اور بلال کے ناموں سے ہوئی جو کہ خانیوال کے رہائشی بتائے جاتے ہیں مذکورہ شخص نے ملزمان کے خلاف تھانہ بی ڈویژن شیخو پورہ میں درخواست دی پو لیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بیوی بچوں کو بازیاب نہ کروا سکی متاثرہ شخص دلبرداشتہ ہو کر “خبریں “آفس داد رسی کے لیے پہنچ گیا۔