بھارت، برطانیہ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کا امکان۔ ریفرنڈم کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی درخواست۔
ریفرنڈم کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے، مودی کی بورس جانسن سے درخواست۔
معاملہ انتہائی حساس ہے۔ بھارت نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
سرگرم سکھ تنظیموں اور خالصتان کے رہنماﺅں سے بات کریں گے۔ برطانیہ
برطانوی قانون سیاسی سرگرمیاں روکنے کی اجازت نہیں دیتا: ذرائع۔
اجازت نامہ منسوخ نہیں ہوسکتا: قانونی ماہرین
Monthly Archives: November 2021
لاہور میںسموگ کے وار جاری، ائیر کوالٹی انڈیکس 419 ریکارڈ
لاہور (جنرل رپورٹر ) لاہور میں سموگ کے وار جاری، آلودگی نے شہر لاہور کو آلودہ ترین شہر بنا دیا، ایئر کوالٹی انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، شہر میں ایئر کوالٹی اندیکس 419 ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کے آلودہ شروں میں فیصل آباد 360 اے کیو آئی لیول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،اے کیو آئی لیول کیساتھ ساہیوال کا تیسرا اور کراچی کا دسواں نمبر ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لاہور کی فضا آلودہ ترین ہوگئی۔ گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھویں نے فضا میں سلفر، نائٹروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھا دی ہے، جس سے شہریوں کیلئے کھلی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے۔حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر بھی کبھی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی لیکن ہماری حکومت اس معاملے پر کام کر رہی ہے۔سموگ سکول کے بچوں پر بھی اثرانداز ہورہی ہے، بچے آنکھوں، سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اساتذہ نے سکولوں میں صبح کے وقت اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباکا کہنا ہے صبح کے وقت گلے میں خراش اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے اور سموگ سے آنکھوں میں بھی ہر وقت خراش رہتی ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ای این ٹی سپیشلسٹ پروفیسر راشد ضیا کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ وقت کیساتھ ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہری احتیاتی تدبیر پر عمل کریں۔ سموگ کے دوران شہری بے جا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
بابا گرونانک کا یوم پیدائش، سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت
پاکستان نے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے یوم پیدائش پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کا 552 واں یوم پیدائش 17 سے 26 نومبر تک منایا جا رہا ہے، پاکستان نے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی خصوصی اجازت دے دی ہے، بھارت، امریکا، برطانیہ، افغانستان اور کینیڈا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کریں گے۔
افغانستان سے سکھ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں، دس سکھ یاتری طورخم کے رستے پاکستان میں داخل ہوئے، سکھ یاتریوں میں 4 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں، سکھ یاتریوں کا پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا خیال رکھا، سکھ برادری کو ہمیشہ مذہبی رسومات ادار کرنے کی اجازت دی گئی۔
دوسری طرف بھارتی سکھ یاتری 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، تقریبات کے دوران سکھ یاتری دربار کرتارپور صاحب بھی جائیں گے۔
پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول ﷺ ہے: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول ﷺ ہے، عشقِ رسول کا سب سے بڑا ثبوت نبی ﷺکی سیرت پر عمل کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اتھارٹی کیلئے جامع میڈیا پلان آئندہ ہفتے پیش کر دیا جائے گا، جدید طریقہ کار سے نوجوانوں اور بچوں کی سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں کردار سازی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، بین الاقوامی سطح پر سیرت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور اسلاموفوبیا کا سدِ باب کرنے کیلئے سفارتخانوں کو آن بورڈ لیا جائے گا، یونیورسٹیز اور سکولز کے نصاب میں بھی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اخلاقیات کی تدریس شامل کی جائے گی، اسلام اور سائنس میں ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کیلئے تحقیق اور اقدامات بھی اتھارٹی کے مقاصد میں شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاستِ مدینہ اصول پسندی اور اخلاقیات کا عملی نمونہ تھی، میثاقِ مدینہ انسانی حقوق کا محافظ تھا، اسلامی معاشرہ اپنے دور کا سب سے جدت پسند معاشرہ تھا، صوفیاء کرام نے سیرت کی روشنی میں مقامی لوگوں کو ان کی زبان میں دین کی تعلیمات فراہم کیں۔
عمران خان نے کہا کہ مذہبی تہواروں کو کردار سازی کا ذریعہ بنانے پر زور دیا جائے گا، جامعات میں تحقیق اور غورو فکر سے سیرت کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا، پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول ﷺ ہے، عشقِ رسول کا سب سے بڑا ثبوت نبی ﷺکی سیرت پر عمل کرنا ہے۔
روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی شروع
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ممکنہ معاہدے کی امید اور بیرون ملک اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر اضافے کے باعث امریکی کی قیمت میں 44 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی شروع ہوگئی ۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے کمی کے بعد 175 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔
12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام گرنے لگے، امریکی کرنسی 20 پیسے کمی کے بعد 177 روپے 80 پیسے میں فروخت ہونے لگی۔
آئی ایم ایف سے معاہدے اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر جلد منتقلی خبروں اور ترسیلات زر میں اضافے کے سبب ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔
سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر 1863 ڈالر ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام ابٓاد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
مزید برآں 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے سستی ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی ہے
ن لیگ کا رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں میں سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رانا شمیم نے بغیر کسی دباؤ کے حلفیہ بیان دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو نااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کر دیا گیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہے لیکن پاکستان کے عوام کو بھی سچ پتا چلنا چاہیے، الیکشن کے عمل میں مداخلت ہو تو کیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ دعا ہے کہ اس معاملے میں ثاقب نثار ملوث نہ ہوں، ثاقب نثار نے ہسپتالوں کے دورے کیے، ڈیم بنانے کی کوشش کی، ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے یہ بیان لندن میں ایک اوتھ کمشنرکے سامنے دیا، جو 2018ء میں ہوا وہ سب کے سامنے آ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جولائی 2018 میں رانا شمیم چیف جج گلگت بلتستان تھے، جو بیان دیا گیا وہ پاکستان کے عوام کے سامنے ہے، رانا شمیم جھوٹ بول رہے ہیں تو انہیں سزا دی جائے، اگر سچ بول رہے ہیں تو سابق چیف جسٹس کی جگہ جیل ہے۔ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثاربھی جیل جاسکتے ہیں
شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ عدالت سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے کنڈکٹ پر انگلی اٹھائی جارہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی کہا کہ جب اس قسم کے الیکشن ہوں گے تو ایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، سامنے آگیا ہے کہ عدلیہ کمپرومائز ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھائیں گے، ہم قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔
ثاقب نثار پر الزامات، اٹارنی جنرل نے غیر ملکی دورہ منسوخ کر دیا
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار پر الزامات کے بعد اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے غیر ملکی دورہ منسوخ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم کی ہدایت پر دورہ منسوخ کر لیا ہے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، انھیں اس کیس کے سلسلے میں عدالت نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
خالد جاوید خان کو آج رات سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہونا تھا، اٹارنی جنرل نے بین الاقوامی قانونی معاہدے کے لیے بیرون ملک جانا تھا۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم نے ایک حلف نامہ دیا ہے کہ اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے جج کو فون پر کہا تھا کہ 2018 کے انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رہنا چاہیے۔
دوسری جانب رانا شمیم کا یہ بیان حلفی نوٹرائز کرنے والے برطانیہ کے چارلس ڈراسٹن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا وہی کام ہے جو کسی نوٹری پبلک کا ہوتاہے، رانا شمیم نے جو کہا وہ بیان نوٹرائز کیا، رانا شمیم کا حلف نامہ سچ ہے یا جھوٹ، ہمارا کام نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس پر رانا شمیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو کل 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سمیت چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان اور دی نیوز کے ایڈیٹر عامر غوری اور انصار عباسی کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔
’جیسی تنقید عمران خان پر ہوتی ہے دنیا میں ایسی کہیں نہیں ہوتی‘
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ عمران خان اورحکومت پرجیسی تنقیدہوتی ہے دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا ہمیں آزاد میڈیا اور اپوزیشن سےکوئی ڈر نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ہمیں ہاتھ اٹھانےکی ضرورت نہیں ہے اپوزیشن کو سیاسی مار خود پڑ رہی ہے میڈیامیں پی ڈی ایم کےسہولت کار بیٹھےہیں جن کاعوم کوپتہ ہے، 2023 کا انتظار کریں دوسرے راستوں کو اختیار نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان دھرنا لےکر آئےدعوےکیےاور پھر ناکام لوٹے دوسرے دھرنےکے وقت کارکنان پوچھتے رہ گئےہمارا لیڈر کہاں ہے؟ کارکنان نےکہا سانوں نہروالے پل تے بلا کے سونڑا ماہی کتھے رہ گیا، سونڑا ماہی اسلام آباد میں کارکنان کو بلاکرخودکراچی میں بیٹھارہا۔
اسدعمر نے کہا کہ ہمارےہاں نئی بیماری آئی ہےسردی میں پی ڈی ایم آتی ہےپھرچلی جاتی ہے، خواجہ آصف نے مطالبہ کیاکہ سیاستدانوں کو ایک دوسرےکا خیال رکھناچاہیے ماضی میں باریاں لگی ہوئی تھیں،کہاجاتاتھامنہ نہ کھلوائیں کتنی چوری کی ایک دوسرےکیخلاف تقریرکی جاتی تھی اورچوریاں چھپائی جاتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسی مک مکےکو ختم کرنےکیلئےآیا اور اب مک مکا نہیں ہوگا وہ وقت بھی یاد ہےجب ججز فون کر کے پوچھتے تھےمیاں صاحب کیافیصلہ لکھو۔
سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی انصار عباسی سے کی گئی تمام باتوں پر قائم ہوں، حلف نامہ کب اور کس کو دیا یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔ اس واقعے کے وقت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار گلگت میں میرے مہمان تھے میں نے ان کے آنے پر کوئی سرکاری خرچ نہیں کیا تھا۔
رانا شمیم نے کہا کہ ثاقب نثار کون ہوتے ہیں مجھے ایکسٹینشن دینے والے، مجھے توسیع مانگنے کی کوئی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی، ان کے پاس قانون کے مطابق مجھے ایکسٹینشن دینے کا اختیار ہی نہیں، کیونکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سپریم کورٹس میں چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینا وزیراعظم کا اختیار ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سپریم کورٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے ماتحت نہیں۔
واضح رہے کہ ایک معروف صحافی نے خبر دی ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے حلف نامہ جمع کرایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
گلگت بلتستان کے سینئر ترین جج کا پاکستان کے سینئر ترین جج کے حوالے سے حلفیہ بیان کا متن سامنے آگیا۔
نوٹرائزڈ حلف نامے پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے دستخط اور ان کے شناختی کارڈ کی نقل منسلک ہے۔ دستاویز کے مطابق، شمیم نے یہ بیان اوتھ کمشنر کے روبرو 10 نومبر 2021ء کو دیا ہے۔
اپنے حلفیہ بیان میں لکھا ہے کہ ”میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنے چاہئیں۔ جب دوسری جانب سے یقین دہانی ملی تو وہ (ثاقب نثار) پرسکون ہو گئے اور ایک اور چائے کا کپ طلب کیا“۔
نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے حکومت متحرک
لاہور: حکومت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر عدالت کی جانب سے لگائے گئے 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے ان کی املاک کی نیلامی کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ بورڈ اف ریونیو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی املاک فروخت کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ نیلامی کے حوالے سے نواز شریف کی جاتی عمرہ رہائش گاہ پر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔

نیلامی میں بولی لگانے کے لیے کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو بھی نیلامی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کردی ہے۔
واضح رہے کہ نیب کی عدالتوں نے مختلف ریفرنسز میں نواز شریف کو کئی سال قید کے علاوہ کم و بیش 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈز کے مساوی رقم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ق لیگ کا حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے حکومت کی حمایت کے فیصلے کی منظوری دی جبکہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے تحفظات کے اظہار کےبعد فیصلوں کا اختیار پرویزالہٰی کو دیا تھا۔
وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کےاجلاس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی اورطارق بشیر چیمہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو سپورٹ کرے گی ۔
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ق) نے کہا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ قابل تشویش ہے اس لئے حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں ؟عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید خراب ہونگے جبکہ اہم اجلاس میں فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الہٰی کو سونپ دیا گیا تھا ۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا ،مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ تمام ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
اجلاس میں مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی ،ڈالر، پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا: وزیر اعطم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے قانونی نکات پر بریفنگ دی، شہزاد اکبر نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔
بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔


















