مسجد نبوی ﷺ میں فرض نماز کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی میں نماز کیلئے شرائط کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے باور کرایا کہ اس کے واسطے اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا یا وقت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔
سعودی عرب کے عربی اخبار “عکاظ” کے مطابق اس سلسلے میں توکلنا ایپلی کیشن کی شرط درکار ہو گی مسجد نبوی میں داخلے کے خواہشمند کے لیے کورونا کی دو خوراکیں پوری کرنے یا کورونا سے مکمل صحتیاب ہونے یا پھر ایک خوراک کے بعد 14 روز مکمل کر لینے کی شرط پوری کرنا ضروری ہو گا۔
وزارت نے واضح کیا کہ مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ مبارک (صلى الله عليه وسلم) کی زیارت کے لیے “اعتمرنا” ایپ کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا کی شرط لازم ہو گی۔ مسجد نبوی میں داخلہ “توکلنا” ایپلی کیشن کی نشان دہی کے ذریعے بھی عمل میں آ سکتا ہے۔

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

برطانیہ نے اسرائیل کے خلاف برسرپیکار فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے حماس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس دہشت گردی کی نمایاں صلاحیت ہے جس میں وسیع اور جدید ترین ہتھیاروں تک رسائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی تربیت کی سہولیات بھی شامل ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حماس پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی جائے گی اور جو بھی حماس کی حمایت کا اظہار کرے گا اس کا جھنڈا لہرائے گا یا تنظیم کے لیے میٹنگز کا اہتمام کرے گا وہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب اور سزا کا حقدار ہوگا۔
حماس پر پابندی کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتے اس کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ اب تک برطانیہ نے صرف عزالدین القسام بریگیڈز پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
برطانیہ کی حماس پر پابندی سے یہ بات واضح ہوگئی کہ غزہ میں حکومت کرنے والی جماعت کے بارے میں برطانیہ کا موقف امریکا اور یورپی یونین کے عین مطابق ہے۔
ادھر حماس کے سیاسی عہدیدار سامی ابو زہری نے کہا کہ برطانیہ کا یہ اقدام اسرائیلی قبضے کے بارے میں مکمل تعصب کو ظاہر کرتا ہے اور ایسا کرکے برطانیہ نے اسرائیلی بلیک میلنگ اور ڈکٹیشن کے آگے سر خم تسلیم کیا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کے صدر محمود عباس کی مغربی حمایت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کے برطانیہ کے مشن نے بھی حماس پر پابندی کی کھل کر مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ 1987 میں قائم ہونے والی تنظیم حماس نے اسرائیل کے وجود کی انکاری اور امن مذاکرات کی مخالفت کرتی ہے اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کی حامی ہے۔

آئندہ 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائےگی، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی۔
جہلم میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس اور کینسرکی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے، سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، ماضی میں کسی نے ماحول پر توجہ نہیں دی، آج ہم 25 ایکڑ پرآج 20 ہزار درخت بچوں کے ساتھ مل کر لگائیں گے، جو بچے درخت لگائیں گے اس کے ساتھ اپنے نام میں تختی لگائیں اور ہر تین ماہ میں آکر اس درخت کو دیکھیں وہ درخت کتنا بڑاہوا ہے۔

‘ آریان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں’ بمبئی ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

بمبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے آریان کی ضمانت کےکیس میں ضمانت کے حکم کے ساتھ 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں واضح کیا ہےکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے پاس آریان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
خیال رہےکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
بعد ازاں بمبئی ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکوں کے عوض آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی جس پر وہ 26 دن جیل میں رہنےکے بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ‘این سی بی کی جانب سے ایسا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ تمام ملزمان غیر قانونی کام کرنے کی مشترکہ نیت رکھتے ہیں‘۔
عدالت نے مزید کہا کہ ‘صرف اس لیے کہ آریان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور مونمُن دھمیچا ایک ہی کروز پر تھے، یہ خود ان کے خلاف سازش کے الزام کی بنیاد نہیں بن سکتا۔’
بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے14صفحات پر مشتمل ریلیز آرڈر میں یہ بھی کہا ہےکہ این سی بی تفتیشی افسر کے ذریعہ ریکارڈ کیےگئے تمام ملزمان کے اعترافی بیانات پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

سوڈان: فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی ہے
دارالحکومت خرطوم میں فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد زیر علاج ہیں۔
25ا کتوبر کو سوڈان کی فوج نے وزیر اعظم کو گرفتا ر کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی تک مظاہرے جاری رہیں گے۔

مہنگائی کے بعد گیس کا بحران ناکامی در ناکامی کا شاخسانہ ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بدترین بحران کا ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کو ٹھہرا دیا۔ مہنگائی کی قیامت برپا کرنے کے بعد گیس کا بحران ناکامی در ناکامی کا شاخسانہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تین سال سے عوام صدموں، حادثات، پریشانیوں اور تکالیف میں مبتلا ہیں، حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، عوام کو بے بسی کی دلدل میں پھینکنا حکومتی بے حسی ہے، نوازشریف کے بنائے ٹرمینلز کے ہوتے ہوئے بھی گیس کا بحران پیدا ہونا موجودہ حکومت کی نااہلی کی انتہا کو دکھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمینلز اور استعداد موجود ہیں لیکن حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی، اس وقت ٹرمینلز میں گیس ذخیرہ کرنے کی جو گنجائش ہے، اس کے نصف سے بھی کم کو بروئے کار لایا جارہا ہے، حکومت مسلسل جھوٹ بولنے، دھکا شاہی سے کالے قانون منظور کرانے کے بجائے گیس فراہمی اور عوام کی سہولت کے معاملات پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا اگر یہ ٹرمینل بھی نہ ہوتے اور یہ حکومت ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کا ہر اقدام مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پستے عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ ثابت ہوا کہ اس حکومت سے نجات سے ہی عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے عوام کو مشکلات، مسائل، مہنگائی اور بے بسی کے حوالے کر دیا گیا ہے آٹا چینی بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر دوہرا ظلم ہے۔

عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مسترد کر دیا ہے اور عوام کو پتہ ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے ان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے اور 11 جماعتیں مل کر بھی 11 لوگ جمع نہیں کر سکتیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ درست ہو رہا ہے اور عوام ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی مثال کے جیسی ہے۔

عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مسترد کر دیا ہے اور عوام کو پتہ ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے ان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے اور 11 جماعتیں مل کر بھی 11 لوگ جمع نہیں کر سکتیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ درست ہو رہا ہے اور عوام ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی مثال کے جیسی ہے۔

اسلام آباد کی جانب مارچ میں حکومت نہیں ہم راستے بند کرینگے: فضل الرحمان

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا، اسلام آباد کی جانب مارچ کرینگے، پھرآپ نے نہیں ہم راستے بند کرینگے۔
پشاور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا۔ موجودہ حکومت نےتاریخی قرضے لیے۔ مہنگائی سے پریشان لوگ بچےبیچنےپرمجبورہیں۔ یہ آمروں کےایجنٹ ہیں عوام کے نہیں۔ ہم نےاب تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی سیاست کاغیرضروری عنصرہیں، یہ عوام کےنمائندہ نہیں، نوجوان نسل کوگمراہ کرنےکی کوشش کی گئی۔ ہمیں اقتدارکی لالچ نہیں۔ ناجائزحکومت کو سمندر برد کریں گے۔ ملک کو تین سال سے جاری گندے نالے سے نکالنا ہو گا، پاکستان کو آزادی حاصل کرنی ہے تو حکومت سے آزادی حاصل کرنا ہو گی، اداروں کو اب غیر جانبدار رہنا ہو گا، مودی کو دعائیں دینے والے نے کشمیر بیچ دیا، وہ کشمیر کو ایسا کھا گئے کہ ڈکار تک نہیں لی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتوں کو بتانا چاہتا ہوں ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں جنرل انتخابات ہیں، جولوگ اب بھی حکومت کے دوست ہیں خود کو پشتون مت کہیں، 2018ء میں ان لوگوں نے ووٹ کو چوری کیا تھا، پشاور کو بھی بلاک کیا جائے تب بھی مولانا اکیلا انکے خلاف کھڑاہوگا، اسلام آباد کی جانب ایسے مارچ کرینگے، پھرآپ نے نہیں ہم راستے بند کرینگے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم ہے، یہ عوامی نہیں، جن لوگوں نے منتخب کیا وہ توبہ کر کے معافی مانگیں، ملک میں خود کشیوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے مغرب کے لیے کیا جا رہا ہے، ملک کوبیرونی اداروں کے حوالے کر کے گروی رکھ دیا، اداروں کو بتاناچاہتاہوں کہ اس کی پشت پنائی کو چھوڑ دیں۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو حکمران عوام کی آواز نہیں بنیں گے وہ اقتدار میں نہیں ہو سکتے، الیکشن چوری کرنے کے لیے قانون میں تبدیلی کی گئی، پارلیمانی نظام کو بلڈوز کرتے ہوئے، 30 سے زائد قوانین کو منظور کیا گیا، پی ڈی ایم واحد عوام کے مسائل اور مہنگائی پر بات کرتی ہے، حکمران یہ نہیں بتاتے کہ چینی، پٹرول، آٹے کی قیمتوں میں کیوں اضافہ ہوا، 2018ء میں جو دھاندلی کی گئی اس کے نتائج اب سامنے آگئے۔

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ

عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا، عرب اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں 200 باغیوں کی ہلاکت اور متعدد گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے علاوہ اب تک یمن میں کارروائی کے دوران ہزاروں حوثی باغی مارے جاچکے ہیں۔

سدھونےعمران خان کوبڑا بھائی قراردے دیا،بھارتی میڈیا آگ بگولہ

نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا ہےعمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں
بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پربھارت کا انتہاپسند میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔
کرتارپورآمد پرنوجوت سنگھ سدھوکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں انہوں نے بہت پیاردیا ہے۔
مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا نے سدھو کیخلاف زہراگلتے ہوئے انہیں غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں۔سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفداررہے ہیں۔
بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔۔
نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئےمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔

عالمی جونیئر ہاکی ورلڈ کپ،پاکستان جونیئرٹیم بھارت پہنچ گئی

عالمی جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی۔
عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نئی دہلی پہنچی تو پاکستان کے ہائی کمشنر نے ٹیم کا استقبال کیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانے کے بعدجونیئر ہاکی ٹیم بھونیشور کے لئے روانہ ہوگئی۔
پاکستان ہاکی ٹیم ہفتے کو چلی اور اتوار کو کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے گی۔
جونیئر ورلڈکپ کا آغاز 24 نومبر سے بھونیشور میں ہورہا ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ جرمنی کیخلاف کھیلے گا۔

کیا عامر خان تیسری بار شادی کرنے والے ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی دو بیویوں سے علیحدگی کے بعد اب تیسری بار شادی کرنے والے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے جو کہ اپریل 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ان کے ساتھ ماضی میں کام کرچکی ہیں۔

عامر خان کی رواں برس اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی ہوئی تھی جن سے ان کا بیٹا آزاد راؤ بھی ہے۔

عامر خان کی طلاق کے بعد ان کا نام اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ منسلک کیا جارہا تھا—فوٹو فائل
عامر خان کی طلاق کے بعد ان کا نام اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ منسلک کیا جارہا تھا—فوٹو فائل

عامر خان کی طلاق کے بعد ان کا نام اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ منسلک کیا جارہا تھا اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ عامر خان نے ان ہی کی وجہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی۔

عامر خان نے فاطمہ ثنا شیخ کے ہمراہ فلم دنگل میں کام کیا تھا، جس میں فاطمہ نے عامر کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔
عامر خان نے فاطمہ ثنا شیخ کے ہمراہ فلم ‘دنگل’ میں کام کیا تھا، جس میں فاطمہ نے عامر کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے 2002 میں علیحدگی ہوگئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔