(ویب ڈسک )کرونا وائرس کے باعث چینی کمپنیوں نے کیکڑوں کی خریداری بند کر دی جس کے باعث ہزاروں ماہی گیر معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے۔اس سلسلے میں ساحل سوشل ویلفیر تنظیم جات کے رہنماو¿ں عاجز علی محمد تھہیم، نثار احمد تھہیم نے بتایا کہ چین مین کرونا وائرس پھیلنے کے باعث چینی کمپنیوں نے پاکستان سے کیکڑوں کی خریداری بند کر دی ہے۔کراچی سے جاتی زیرو پوائنٹ تک سو کلومیٹر کے وسیع علاقے کے سمندر سے ہزاروں ماہی گیر کیکڑے پکڑ کر اپنا گذر بسر کرتے ہیں لیکن خریداری بند ہونے سے ہزاروں غریب ماہی گیروں کے گھروں کے چولہے بجھے گئے ہیں۔
Monthly Archives: February 2020
سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو پشاور میٹرو بس کی تحقیقات سے روک دیا
(ویب ڈسک )سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات سے روک دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پشاور میٹرو کی تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی، تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی اور منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟۔خیبرپختونخوا حکومت پشاور میٹرو کی تحقیقات رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئی جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیے کہ کیا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی کوئی تاریخ ہے بھی یا نہیں؟۔ کے پی حکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ 31 جولائی کو مکمل ہوگا۔وکیل صوبائی حکومت نے بتایا کہ بی آر ٹی منصوبے پر 2018 میں کام شروع ہوا، بی آر ٹی کا ڈیزائن بھی کئی بار تبدیل ہوا۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
چین سے پروازیں بحال، پھنسے ہوئے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
(ویب ڈسک)حکومت کی جانب سے چین کا فضائی آپریشن بحال کیے جانے کے بعد 3 پروازیں مسافروں کو لے کر پاکستان پہنچ گئیںعالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دینے کے بعد پاکستان نے چین کےساتھ اپنی پروازیں فوری طور پر 2 فروری تک کے لیے معطل کردی تھیں۔اس ضمن میں برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر جوائنٹ سیکریٹری آف ایوی ایشن عبدالستار کھوکھر نے بتایا تھا کہ ’ہم چین کے ساتھ اپنا فضائی آپریشن بحال کررہے ہیں چینی سدرن ایئر لائنز کی ایک پرواز 145 مسافروں کو لے کر صبح 9 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترے گی‘۔حکام کے مطابق چین ارومچی سے آنے والی پروازوں سے مجموعی طور پر 143 طالبعلم اسلام آباد پہنچے جن کی اسکریننگ کا عمل ڈیڑھ گھنٹہ میں مکمل کیا گیا۔بعدازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی کہ پروازوں کی بحالی کے بعد چین سے 2 پروازیں پاکستانی مسافروں کو لے کر آئی ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں موجود چینی سفارتکار کے ہمراہ چین سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ریسیو کیا جس مں 57 پاکستانی جبکہ 12 چینی شہری شامل تھے۔اس موقع پر انہوں نے ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم کو مزید بہتر بنادیا گیا ہے اور حکومت ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہے‘۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ’قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کورونا وائرس کیسز کی تشخیص کی سہولت موجود ہے‘۔
مہنگائی مافیا سر گرم ،چینی کے 50کلو تھیلے کی قیمت 300روپے بڑھ گئی،گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگا
لاہور (آئی اےن پی) شہر میں چینی مافیا سرگرم، چینی کا پچاس کلو کا تھیلا تین سو روپے مہنگاجبکہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت پچاسی روپے فی کلو تک جا پہنچی۔چینی کا پچاس کلو کا تھیلا تین سو روپے مہنگا ہو گیا۔ چینی کے پچاس کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت روپے ہو گیا جبکہ اکبری منڈی میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلا چار ہزار روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں چینی پچاسی روپے فی کلو تک جا پہنچی اکبری منڈی کے شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، پہلے آٹے کا بحران آیا اب چینی کا بحران پیدا ہو رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے اور اگر یہی حالات رہے تو آنے والے دنوں میں چینی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ آٹے کے بعد اب چینی بحران نے سر اٹھا لیا، قیمت کیا بڑھی اتوار بازاروں سے چینی غائب ہی ہو گئی، سستی اشیا کی خریداری کے لیے آئے شہری مایوس لوٹنے لگے۔مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور امتحان، آٹے کے بعد اب چینی بحران نے کیا پریشان، تھوک مارکیٹ میں چینی 2روپے فی کلو مہنگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو تک جا پہنچی۔ چینی کی قیمت بڑھتے ہی ذخیرہ اندوزوں کو بھی منافع خوری کا بہانہ مل گیا، وحدت روڈ ماڈل بازار میں لگے کریانہ سٹورز سے چینی غائب ہو گئی، شہری چینی کی خریداری کے لیے چکر لگاتے رہے مگر چینی نہ ملی۔خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی، آٹے کے بعد اب عوام کو چینی کے لئے خوار کیا جائے گا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 70 روپے مقرر کیا ہے اس قیمت پر تو تھوک میں بھی چینی نہیں مل رہی، ہم کیسے 70 روپے کلو میں فروخت کریں۔وحدت روڈ ماڈل بازار انتظامیہ بھی بازار میں چینی کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو ممکن نہ بنا سکی۔پرچون سطح پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 10سے 22روپے تک اضافہ ہو گیا ۔ کوکنگ آئل کی پانچ لیٹر کی پیٹی110روپے اضافے سے 1170سے بڑھ کر 1280روپے تک ہو گی جس سے فی لیٹر قیمت 22روپے بڑھ گئی ۔ پانچ کلو والی گھی کی پیٹی 85روپے اضافے سے 1100سے بڑھ کر 1185کی ہو گئی جس سے گھی کی فی کلو قیمت میں 17روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ۔ درجہ دوئم کے فی کلو گھی کی قیمت میں 10روپے جبکہ فی لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 249روپے ، زندہ برائلر مرغی 172روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 104روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر وزیراعظم پیکیج کے تحت سیلز 8جنوری سے 30جنوری تک 4ارب 56کروڑروپے سے زائد رہی۔یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے جاری اعداد شمار کے مطابق اسلام آباد میں 87کروڑ57لاکھ،کراچی میں 42کروڑ64لاکھ،لاہور میں 60کروڑ30لاکھ،ملتان میں 51کروڑ17لاکھ،ایبٹ آ باد میں 51کروڑ سے زائد،فیصل آ باد میں 46کروڑ34لاکھ ،پشاور میں 48کروڑسے زائد،کوئٹہ میں 11کروڑ39لاکھ اور سکھر میں 18کروڑ98لاکھ روپے سمیت رہی۔وزیر اعظم پیکیج کے تحت1000اشیاءسے زائد کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا رش لگ گیا ہے اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت عوام خریداری میں مصروف ہے اور بغیر کسی دقت اور پریشانی کے سستی اور معیاری اشیائ سے مستفید ہو رہے ہیں وزیراعظم ریلیف پیکج کے ذریعے 8 جنوری سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، دالیں، آٹا،گھی اور چاول پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہیں اسکے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب 1000سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں بھی شاندار کمی کی گئی ہے۔
ن لیگ کا سربراہ کون ؟نواز ،شہباز شریف میں اختلاف سنگین ہو گیا ،وجہ مریم
لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن میں قیادت کا بحران سنگین صورت حال اختیار کر گیا نوازشریف اور شہبازشریف کی وطن واپسی میں تاخیر کی وجہ سےپارٹی کی عارضی سربراہی کیلئے بھی ناموں پر اختلاف رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں کی وطن واپسی غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ پارٹی کے اندر بھی پارٹی صدر بننے کیلئے سینئر رہنماﺅں میں کھچڑی پک رہی ہے۔ پارٹی میں موجود ہارڈ کور رہنما جن کی سرپرستی نوازشریف اور مریم نواز کر رہے ہیں اب بھی مزاحمت کے خواہش مند ہیں اور اس مزاحمت کی آڑ میں مفاہمت چاہتے ہیں جبکہ شہبازشریف کی سربراہی میں ایک موثر دھڑا مزاحمت کی بجائے مصالحت کے ذریعے مفاہمت کرنے کا آرزو مند ہے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق نوازشریف عارضی طور پر پارٹی سربراہی شاہد خاقان عباسی کو دینا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی شاہد خاقان درخواست ضمانت دائر کردیں گے۔ واضح رہے کہ مری کے شاہد خاقان عباسی کے اسٹیبلشمنٹ سے نہایت قریبی تعلقات ہیں۔ اس وجہ سے نوازشریف کی نا اہلی کے بعد انہیں وزیراعظم کا منصب سونپا گیا تھا تب ہی اور اب بھی نوازشریف چاہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی اپنے تعلقات کو بروئے کار لا کر ان کی سیاست میں واپسی کی راہ ہموار کریں لیکن شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کو اب تک تک اپنے لئے استعمال نہیں کیا جبکہ شاہد خاقان بھی مزاحمت کے نہیں مفاہمت کے قائل ہیں جبکہ شہبازشریف جو مفاہمت کے قائل ہیں اس مقصد کیلئے چکری کے چودھری نثار کو پارٹی سربراہ بنانا چاہتے ہیں‘ چودھری نثار بھی اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور مفاہمت کے حامی ہیں اور آج ملکی سیاست سے عملی طور پر دوری اختیار کرکے خاموش زندگی بسر کر رہے ہیں۔ چودھری نثار قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوگئے مگر تاحال رکن پنجاب اسمبلی کے طورپر انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار کو شہبازشریف کی طرف سے پیش کش کی گئی ہے کہ اگر وہ پارٹی کے سربراہی سنبھال لیں اور رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیں تو انہیں فوری طور پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنا دیا جائے گا اور پھر ان ہاﺅس تبدیلی کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری طرف پارٹی کے مزاحمتی عناصر پارٹی کی سربراہی کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں۔ احسن اقبال اور خواجہ آصف اپنی سی کوششوں میں مصروف ہیں مگر نوازشریف شاہد خاقان عباسی کے حق میں ہیں۔ ادھر مریم نواز بھی طویل عرصہ خاموش رہنے کو تیار نہیں جبکہ شہبازشریف ان کی پاکستان موجودگی کی صورت میں پاکستان آنے پر تیار نہیں۔ شہبازشریف چاہتے ہیں مریم نواز لندن جائیں تو وہ پاکستان واپس آئیں تاہم اگر مریم پاکستان میں رہتے ہوئے بھی زبان بندی کا وعدہ کریں تو رواں ماہ کے آخر یا مارچ کے پہلے ہفتہ شہبازشریف پاکستان آسکتے ہیں۔ نوازشریف کے بارے میں البتہ اطلاع ہے کہ ان کی فوری وطن واپسی خارج ازامکان ہے اور اگر مریم نواز بھی لندن چلی جاتی ہیں تو آئندہ الیکشن سے قبل ان کی واپسی شاید ہی ممکن ہوسکے۔ دونوں بھائیوں کی وطن واپسی پر مزاحمتی اور مفاہمتی قوتوں کا بڑا کردار ہوگا۔ مفاہمت کی صورت میں دونوں وطن ہونگے مزاحمت ہوئی تو شاید دونوں وطن واپس نہ آئیں۔a
عمران خان پاکستان کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں،تھریسامے
لندن(انٹرویو:ڈاکٹر اختر گلفام) سابق برطانوی وزےراعظم تھرےسامے نے کہا ہے کہ ٹوری پارٹی نے برےگزٹ کا وعدہ پورا کر دےا ہے،برطانےہ مےں اسلاموفوبےا کے لئے کوئی جگہ نہےں ہے ،مسلمانوں کو اسلاموفوبےا حملوں کی رپورٹ کرنی چاہےے۔ہےٹ کرائم (Hate Crime) کی ہماری سوسائٹی مےں کوئی جگہ نہےں۔ان خےالات کا اظہار برطانےہ کی سابق وزےراعظم ٹرےسامے نے لندن مےں روزنامہ ”خبرےں“ کے بےوروچےف اور چےنل 5 کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر اختر گلفام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےا۔سابق برطانوی وزےراعظم ٹرےسامے نے اےک سوال کے جواب مےںکہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک کو بہتری کی طرف لے جا رہی ہے اور ملک مےں امن کی صورت حال بہت بہترہو گئی ہے۔سابق برطانوی وزےراعظم ٹرےسامے نے اےک اورسوال کے جواب مےںکہا کہ مشرق وسطی مےں اےران سرگرمےاں اےک حقےقت ہےںاور ان سرگرمےوں پر برطانےہ کو تشوےش ہے اور ان سرگرمےوں پر برطانےہ امرےکی تشوےش کے ساتھ ہے۔اےران پر حملے کا جواب موجودہ وزےراعظم دے سکتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی مسلم عورتوںکو سوسائٹی مےں آگے آ کر اپنا رول بھرپور طرےقے سے ادا کرنا چاہےے اور کسی بھی ہےٹ کرائم کی رپورٹ کرنی چاہےے۔اےک اور کے سوال کے جواب مےں سابق برطانوی وزےراعظم ٹرےسامے نے کہا کہ برطانےہ مےں رہنے والے مسلمان برطانےہ کی ترقی مےں بھرپور رول ادا کر رہے ہےں۔
کرونا وائرس بے قابو ،مزید 20ممالک میں پھیل گیا
اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، سرگودھا (نمائندگان خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے کروناوائرس کی تشخص کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، این آئی ایچ قیادت کی تشخص کےلئے ری ایجنٹ کو محفوظ بنانے میں محنت پرعریف کرتا ہوںسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت کی قیادت اور ٹیم کو سخت محنت پر داد دیتا ہوں، آج سے پاکستان کے پاس کروناوائرس کی تشخیص کی صلاحیت موجود ہے، ٹیم کی جانب سے کروناوائرس کی تشخیص کو موثربنانے کےلئے سخت محنت کی گئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سینکڑوں چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے گوادر کی بندگارہ اور سونے کے وسیع ذخائر والے ضلع چاغی کے سیندک پروجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں پر اس وقت کئی چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار شوکت بلوچ کے مطابق پورے بلوچستان میں کورونا وائرس کے خطرےکے پیش نظر ہائی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہےکورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے حوالے سے بلوچستان سب سے حساس ہے اس وقت تین اضلاع گوادر، لسبیلہ اور چاغی میں چینی ملازمین کی کثیر تعداد موجود ہے۔ اس وائرس سے بچاو کے لہے صوبے کے تمام ہوائی اڈوں پر محکمہ صحت کے اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان حکومت نے طبی مایرین پر مشتمل ایک 14 رکنی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جو کورونا وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرے گی۔ کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں (آج) پیر سے کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے،دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔دوسری جانب جناح ہسپتال کراچی کوعالمی ادارہ صحت کی جانب سے مخصوص حفاظتی سامان ملنا شروع ہوگیا جس کی تصدیق ڈائریکٹر جناح ہسپتا ل سیمی جمالی نے تصدیق کردی ۔ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والے سامان میں 12 فل سائز کے حفاظتی لباس، پچیس جراثیم کش مائع، پچاس فیس شیلڈ،پچاس فیس ماسک، پچاس فیس ماسک ایئرپرو سمیت 100 سرجیکل گلوزمیڈیم سائز شامل ہیں۔چین سے 10 پاکستانی طلبہ لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے،کراچی سے لاہور آنیوالے چینی مسافر کی لاہور ایئرپورٹ پر طبیعت خراب ہو گئی ۔چین میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، چین کا شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا،یہاں 12 ہزار سے زائد افراد میں یہ وائرس پایا گیا۔300کے لگ بھگ افراد اس وائرس کی وجہ سے جان کی باز ی ہار چکے ہیں۔پوری دنیا کے لوگ چین چھوڑ رہے ہیں۔کچھ ممالک نے تو اپنے شہریوں کو نکالنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان نے بھی اپنے شہریوں کو واپس وطن نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10پاکستانی طلبہ گزشتہ روز چین سے اپنے وطن واپس آگئے ۔پاکستانی طلبہ چین میں تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر تھے،طلبہ تھائی ایئرلائنز کی پرواز سے براستہ بینکاک لاہور پہنچے، لاہورپہنچنے والے طالب علموں نے بتایا کہ چین میں طالب علموں کو مشکلات کا سامناہے،تمام ممالک نے چین سے اپنے طالب علموں کو واپس بلا لیا،ووہان میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب کراچی سے لاہور آنیوالے چینی مسافر کی لاہور ایئرپورٹ پر طبیعت خراب ہوگئی، مسافر کی لاو¿نج میں پہنچنے پر طبیعت خراب ہوئی، کرونا وائرس چیک ٹیم کو طلب کر لیا گیا۔ائیرپورٹ پر موجود ڈاکٹر نے چینی مسافر کا چیک اپ کیا اورمسافر کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پرسروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔مسافر نے سی زیڈ 6018 سے ارمچی جانا تھا جو پہلے ہی منسوخ ہو گئی تھی ۔چینی باشندے کو سروسز ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 23سالہ چینی باشندے کو نزلہ زکام اور بخار نہیں تھا ۔چینی باشندے کے خون کے خلئے این آئی ایچ بھجوادئیے گئے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چینی مریض کی طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔چینی مریض کے گھر کا پتہ لے لیا ہے اگر ٹیسٹ پازیٹو آیا تو دوبار منتقل کیا جائے گا۔ کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس گذشتہ رات چین سے اسلام آباد پہنچیں، قومی ادارہ صحت میں پیر سے کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ قومی ادارہ صحت میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں لاہور، کراچی میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہو گی۔چین میں مکمل کلیرنس کے بعد دو پاکستانی شہری پشاور پہنچ گئے، پشاور ایئرپورٹ پر بھی دونوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین سے دو پاکستانی کلیئرنس کے بعد پشاور پہنچ گئے، دونوں پاکستانی چین سے دوحہ اور پھر پشاور پہنچے۔ذرائع کے مطابق دونوں پاکستانی مسافروں کو اسکر یننگ کے عمل سے بھی گزارا گیا، بعد ازاں دونوں مسافروں کو آئسولیشن روم منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں 14 دن تک رکھا جائےگا۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنےشنل ائےرپورکے لاونج میں بیٹھے چینی مسافر کے ناک سے خون نکل آیا ،چینی مسافر کوفوری طور پرایمبولینس کے ذریعے سروسز اسپتال روانہ کردیا گیا جہاںکرونا وائرس کے مشتبہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا تھا اور لاہور سے چینی کے شہر کرومچی جانا چاہتا تھا اورچین کی پرواز بند ہونے کے باعث مسافر ائیرپورٹ لاﺅنج میں بیٹھا تھا۔
گندم بحران کے ذمہ دار 7کسٹم افسر برطرف،طور خم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی کنٹینرز کی کلیئرنس ،وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم
اسلام آباد، طور خم (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت نے گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈان کا آغاز کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز افسران کو برطرف کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق برطرف کئے جانے والوں میں 4 کلیکٹرز، ایڈیشنل کلیکٹرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہیں۔ کسٹم افسران کی طورخم اور چمن کسٹم سٹیشنز پر آپریشن نگرانی کی ذمہ داری تھیذرائع کا کہنا ہے کہ کسمٹم افسران نے بغیرتصدیق رعایتی سرٹیفیکیٹ جاری کیے اور کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بجائے مینوئل اندراج کیا۔ حکومت نے مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی 350 کنٹینرز کلیئرنس کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ذارئع کے مطابق طورخم بارڈر سے بغیر ڈیوٹی ادا کیے 350 کنٹینر کلیئر کیے گئے جس سے قومی خزانے کو تقریبا 4ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فراڈ کرنے کے لیے ملی بھگت سے خودمختار نظام کو بند کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس نے گزشتہ سال دسمبر میں تحریری طور پر چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا تھا جس کی وجہ سے ایف بی آر متعدد افسران تبدیل کرچکا ہے۔تاہم طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی ادا کیے 350 کنٹینرز کلیئرنس کے معاملے پر وزیراعظم نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
کورونا وائرس: چین پاکستانی ڈاکٹر کی رضاکارانہ خدمات پر مشکور
(ویب ڈسک)پنجاب کے شہر جہلم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عثمان جنجوعہ نے چین کے شہر ووہاں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے رضاکارانہ خدمات پیش کی ہیں جس پر چین نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں ستائشی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ‘ہم ڈاکٹر محمد عثمان جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک غیر ملکی ڈاکٹر کی حیثیت سے چین میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں رضاکار کے طور شمولیت اختیار کی’۔:کورونا وائرس کے پھیلاو¿ پر کئی ممالک کی حکومتیں پریشا ن ڈ اکٹر عثمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ چین کی چنگشا میڈیکل یونیورسٹی میں ایک استاد ہیں اور پاکستان کے شہر جہلم کے علاقے دینہ سے تعلق رکھتے ہیں’۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی ڈاکٹر عثمان جنجوعہ کے جذبے کو سراہا اور ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘ڈاکٹر عثمان ایک ہیرو ہے’۔ڈاکٹر عثمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی مرتبہ خبر سامنے آئی تھی تو اسی وقت صورت حال کی نگرانی کا ارادہ کرلیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘چین نے مجھے تعلیم اور روزگار کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کیا تھا میں چین اور چنگشا کو بھولنے کا متحمل نہیں ہوں’۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عثمان جنجوعہ نے ہنان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ میں 27 جنوری کو باقاعدہ طور پر غیرملکی ماہرین کی خدمات کے دفتر سے رجوع کیا تھا اور ووہاں کے شہر میں رضاکارانہ خدمات کی پیش کش کی تھی۔ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ ‘اسٹاف نے مجھے روزانہ کی بنیاد پر بیماری کے علاج اور وائرس سے بچاوکے حوالے سے طریقہ کار سمجھایا، مجھے اپنی حفاظت کا بتایا اور میری کئی مشکلات کو آسان بنادیا’۔ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان سے میرے اہل خانہ اور دوست چین کی صورت حال کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو انہیں جواب دیتا ہوں کہ ‘میں بہترین ہوں اور چین کی حکومت ہمارا بہت اچھا خیال رکھتی ہے’۔چین میں کورونا وائرس کے باعث اب تک ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرچکی ہے اور 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ چین سے باہر فلپائن میں بھی ایک ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھاگیا: شہباز شریف
(ویب ڈسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مہنگائی میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھنا معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھا گیا ہے، غریب اور ان کے خواب دفن ہو کر رہ گئے ہیں، زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید 18 فیصد پاکستانیوں کا غربت کی لکیر سے نیچے جانا معاشی تباہی و بربادی کے اثرات ہیں، نواز شریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اسے آزاد کر کے آدم خور دیو میں بدل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران دور حکومت میں مافیاز مالی فائدے اٹھارہے ہیں، نالائق، نااہل اور کرپٹ ٹولے کا 11 ہزار ارب کا قرض اڑدہا بن کر معیشت اور عوام کو نگل رہا ہے، حکمران ٹولہ نا صرف ملی بھگت سے کرپشن کر رہا ہے بلکہ سنگدلی کی حد تک نالائق اور بے حس بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی اس جہنم میں قوم بالخصوص غریب ترین لوگ کیسے زندہ رہیں گے؟ غریب بجلی گیس کے بل دے تو بچوں کی فیس رہ جاتی ہے، والدین کاعلاج کرائے تو کھائے کیا؟ ظلم کی یہ انتہا قہرالٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور رواں سال کے پہلے مہینے میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد رہی جو کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں سب سے زیادہ ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تھی جو جنوری 2020 میں بڑھ کر 14 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی جب کہ جنوری 2019 میں یہ شرح 5.6 فیصد تھی۔
چیئرمین سینیٹ کی ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات؛ کابینہ میں رہ کر مسائل کے حل پر زور
(ویب ڈسک )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ کابینہ میں رہ کر ہی اپنے عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کراچی کے علاقے بہادر آباد میں قائم ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان ،فیصل سبزواری اورامین الحق شامل تھے۔بہادرآباد آمد پر چیئرمین سینیٹ اور فیصل سبزواری کے درمیان کراچی اور اسلام آباد کے موسم کا ذکر ہوا۔ فیصل سبزواری نے چیئرمین سینیٹ کو کہا کہ کراچی میں آپ کو گرمی محسوس ہو رہی ہوگی، کراچی کی نسبت اسلام آباد میں زیادہ ٹھنڈ ہے، ہمیں تو کوئٹہ کے توسط سے ہی ٹھنڈ ملتی ہے، جس پر صادق سنجرانی نے کہا کہ کراچی کا موسم تو زبردست ہے۔چیئرمین سینیٹ سے رسمی گفتگو کے آغاز پر خالد مقبول صدیقی نے ہلکے پھلکے انداز میں شکوہ کرتے ہوئے مصرع کہا ’بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے‘، جس پر صادق سنجرانی نے کہا کہ میں پہلے بھی آیا تھا لیکن آپ سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔ ہم چاہتے ہیں آپ ہمارے ساتھ رہیں۔ جس پر فیصل سبزواری نے کہا کہ ہماری بھی یہی خواہش ہے صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ کی کابینہ سے علیحدگی کی خبر سنی تو دلی افسوس ہوا، جس پر خالد مقبول نے کہا کہ جن عوامی مسائل کے لیے حکومت سے اتحاد کیا وہ حل ہوجائیں، وزارتیں تو آنی جانی ہیں۔چیئرمین سینیٹ سے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی کام کررہی ہے جلد معاملات حل ہوں گے۔ کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہماری کمیٹی تو شروع سے ایک ہی ہے البتہ حکومتی کمیٹی کئی بار تبدیل ہوچکی ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بہادرآباد آنے پر شکریہ اداکرتا ہوں، جس طرح صادق سنجرانی نے سینیٹ کو چلایا یہ ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے مسائل پر آواز اٹھائی، ہر پاکستانی کو برابر کا وفادار اور حق دار سمجھا جائے، سندھ کے عوام کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
طورخم بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث 2افسران سمیت 7افراد معطل
(ویب ڈسک )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نے آٹے کی اسمگلنگ میں ملوث دو افسران کے ساتھ ساتھ طورخم بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث 7افراد کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔سیالکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 72سال سے ملک کے نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا ایک طرف آ کر کھڑ ہو گیا ہے اور وہ عمران خان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی سیاستدان آئے انہوں نے اپنی سیاست بچانے اور مقبولیت کے لیے ایسے فیصلے کیے جس سے پاکستان کا قد نیچے جاتا رہا کیونکہ ان کی پالیسیز اپنی ذات اور سیاست کو بچانا تھا۔معاون خصوصی نے مزید بتا یا کہ ملک کے نظام میں تبدیلی اور اصلاحات مشکل ترین کام ہے اور وزیر اعظم عمران خان اپنی سیاست کو داو¿ پر لگا کر اور اپنی مقبولیت کے گراف کو وقتی طور پر پس پشت ڈالتے ہوئے اس وقت پاکستان کی فکر کر رہے ہیں اور ملک میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے صنعت اور سرمایہ دار عوام کے درد سے ناآشنا ہیں، پاکستان کا اصل درد 5فیصد مراعات یافتہ طبقہ ہے جس نے 72سال 95فیصد طبقے کو یرغمال بنایا اور ان کے حقوق کو چھینا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے طوفان کے لیے ہمیں اس کی وجوہات کو دیکھنا چاہیے، عمران خان کو اقتدار میں آئے ہوئے 15ماہ ہوئے ہیں اور اس مہنگائی کی وجہ وہ ڈاکو ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کو چھینا اور پاکستان کا صفایا کر کے بمع اہل و عیال لندن میں عیاشیوں میں مصروف ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ن لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیماریوں کے نام پر علاج کے لیے عدالتوں سے عارضی چھٹی لی گئی اور حیران کن بات ہے کہ اتنے ماہ گزرنے کے باوجود آپ نے عوام کو پلیٹلیٹس کی داستاں نہیں سنائی کیونکہ یہ ایک ایسی پراسرار بیماری ہے جو اقتدار کے جانے سے جڑی ہوئی ہے اور اس کو آپ نے اپنے فرار کا ذریعہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے درد سے ناآشنا ہیں کیونکہ اگر اس خاندان کو عوام کا درد ہوتا تو سب سے پہلے ان کے بچے اور ان کا خاندان پاکستان کے قانون کا تابع ہوتا لیکن انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور اس کے قانون کو اپنا تابع بنایا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آپ کی بہتری کے لیے جو پالیسیاں بنائی ہیں، وہ دن دور نہیں جب آپ کو ان کے مثبت اثرات نظر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جس مافیا کے چیلنج کا سامنا ہے وہ کبھی گندم ذخیرہ کرتا ہے، کبھی آٹا مہنگا کرتا، کبھی چینی کے اسٹاک اکٹھے کر کے مصنوعی بحران پیدا کرتا ہے لیکن وزیر اعظم ان عوام دشمن سوچ کے حامل ان دونوں مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے آٹے کی اسمگلنگ میں ملوث افسران کی معطلی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کلیکٹوریٹ میں جو آٹا افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا، کسٹم انٹیلی جنس کی رپورٹ پر وزیر اعظم نے ایکشن لیتے ہوئے اس کام میں ملوث دونوں ڈائریکٹرز کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے کو ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا بھی حکم دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طورخم پر آںے والے پاکستان کے مال کی ڈیوٹی میں ہیرا پھیری ہوتی تھی اور کنٹینرز کی جانچ بھی غلط کی جاتی ہے تھی جس کی آڑ میں پاکستان میں اسمگلنگ کی بڑھتی تھی اور اسمگل شدہ اشیا پاکستان کی منڈیوں میں پہنچنے سے ہماری صنعت ڈوبتی اور لوگ روزگار سے محروم ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے طورخم بارڈر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث دو کلیکٹرز اور اسسٹنٹ کلیکٹرز سمیت عملے کے7افراد معطل کیے ہیں اور ہم انکوائری کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچا رہے ہیں
پاکستان نےکورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی
(ویب ڈسک )پاکستان نے چین سے پھیلنے والے موذی کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی۔دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں امریکا، فرانس، جاپان، جرمنی، کینیڈا، جنوبی کوریا، ویت نام، آسٹریلیا، فلپائن، بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان نے کورونا کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ الحمدللہ ، آج پاکستان کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے این آئی ایچ قیادت اور ٹیم کو وائرس کی تشخیص کے لیے ری ایجنٹ کو محفوظ بنانے میں محنت پر تعریف کرتاہوں۔ گزشتہ روز ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ شام تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیےکٹس موصول ہو جائیں گی، کٹس آنے پر پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہو سکے گی۔