اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ اوول میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور 330 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن مارکرام نے اننگز کا آغاز کیا، ڈی کوک 23 رنز پر رن آٹ ہوگئے اور مارکرام 45 رنز بناکر آٹ ہوئے۔کپتان فاف ڈپلسی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی مگر وہ 62 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے اور ڈیوڈ ملر بھی 38 رنز ہی بناسکے جب کہ رسی وین نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، اینڈلے پھلوایاکو 8 اور کرس مورس 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جے پی ڈومینی کی ہمت بھی 45 رنز پر جواب دے گئی۔بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، محمد سیف الدین نے 2 جب کہ مہدی حسن اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے ٹیم کو 60 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 16 رنز ہی بناسکے اور سومیا سرکار 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آٹ ہوئے۔شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 142 رنز کی شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سچریاں مکمل کیں، شکیب 75 رنز بنانے کے بعد عمران طاہر کا شکار بنے جب کہ محمد متھن بھی 21 رنز پر عمران طاہر کی وکٹ بنے۔مشفق الرحیم کی ہمت 78 رنز پر جواب دے گئی، وہ اینڈلے پھلوایاکو کا شکار بنے۔ محمد اللہ اور مصدق حسین نے آخری اوورز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل دینے میں کامیاب رہے، مصدق 26 رنز پر آٹ ہوئے جب کہ محمد اللہ 46 رنز پر ناٹ آٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اینڈلے پھلوایاکو، عمران طاہر اور کرس مورس نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔
Monthly Archives: June 2019
ماریہ پر پیر کی تیزاب گردی ، پیری مریدی کے نام پر یہ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے : ضیا شاہد ، پیر عزیز شاہ کے ہاتھوں لڑکی پر تیزاب پھینکنا دل دہلا دینے والا واقعہ : آغا باقر کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومین رائٹس “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لیگل ایڈوائزر آغا باقر نے منڈی بہا?الدین کے علاقے میں پیر سید عزیز شاہ کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی ماریا سے متعلق کہا کہ ہر مرتبہ دل ہلا دینے والی سٹوری سامنے آتی ہے۔سات سال کی عمر میں ماریا کے والدین نے ماریا کو خدمت کے لئے پیر کے حوالے کیا تھا۔ہمارے معاشرے میں اس قسم کے جعلی پیر فیض کے نام پر بچیوں سے زیادتی کرتے ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومن رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے پیر کا کوئی مقصدپورا نہیں ہوا جس پر پیر نے اس پر تیزاب پھینک دیا بچی کا چہرہ جسم اور نازک اعضائ جل گئے۔مذہب کی آڑ لے کر لوگوں سے زیادتی کرنا انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔کسی نے واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔لڑکی انصاف کے لئے دوسال بھٹکتی رہی پچاس ہزار دے کر ماریا کی زبان بند کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ہمارے ملک میں بچوں کو اشٹام کے ذریعے کسی کے حوالے نہیں کر سکتے صرف ریاست قصور وار نہیں والد کا بھی قصور ہے جس کے ذمے کفالت ہے بچی کو کسی کے حوالے کرنا اپنی انفرادی و اجتماعی غیرت کسی کو دینا ہے اب یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے پھر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس پر قانون سازی ہونی چاہئے۔ چاہے فیملی کو معاشی مسائل تھے لیکن یہ جرم ہے۔ کسی کے چہرے پر تیزاب پھینکنا بڑا جرم ہے۔ بچی کا حق تھا اپنی مرضی سے شادی کرتی ایسے پیر کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہئے۔لڑکی تو مردہ لاش بن گئی ہو گی۔ترجمان وزیراعلی شہباز گل متاثرہ فیملی کے گھر گئے جو قابل ستائش ہے۔بچی کو پانچ لاکھ بھی دیے لیکن یہ رقم بچی کا متبادل نہیں لیکن کیا پانی سر سے گزرنے کے بعد شہباز گل وہاں پہنچے۔کیا منسٹری واقعہ سے پہلے ایسی جگہ نہیں پہنچ سکتی۔ایسے کیسز میں عام طور پر صلح ہو جاتی ہے ایسے جاگیردارانہ علاقوں میں لوگوں کی زندگیاں ان کے اپنے کنٹرول میں نہیں ہوتیں۔ناجانے ظلم کی داسنان کب ختم ہو گی انسانی حقوق کے ادارے کب جاگیں گے۔اقدامات ایسے ہوں کہ پھر یہ واقعات نہ ہو سکیں۔غربت ختم کرنا طویل عرصے کی منصوبہ بندی ہے واقعہ ہونے سے قبل اسے روکنا چاہئے کیا ایس ایچ کو پیر کا نہیںپتہ ہو گا۔اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔پنجاب کے بارہ سیکرٹری چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ممبرز ہیں جب بچی پر تیزاب پھینکا جاتا ہے سات سال کی بچی پیر کے حوالے کی جاتی ہے یہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کدھر تھا۔ باپ بھی قصور وار ہے پتہ نہیں پندرہ سال میں شاید باپ دام لیتا رہا۔ سینئر صحافی ضیائ شاہد نے کہا کہ پیر کی جانب سے لڑکی ماریا پر جو تیزاب پھینکا گیا ہمارے پروگرام میں یہ کسی پیر کی کارستانی کا پانچواں کیس ہے۔علم والے لوگ بھی موجود وہیں لیکن بہت کم جبکہ اس قسم کے جعلی پیروں کی تعداد زیادہ ہے۔ افسوس کس قسم کے لوگ رشد و ہدایت کی دکانداریاں بنا کر بیٹھے ہیں۔ماریا کو خدمت گزار کے طور پر پیر کے حوالے کیا گیا تو اس کی عمر سات سال تھی غربت اپنی جگہ لیکن کیا کوئی غربت کے باعث بیٹیوں کو کسی کو نذرانہ دے سکتا ہے،تھوڑی بہت تو شرم و حیا غیرت ہونی چاہئے ایسے واقعات روز ہوتے ہیں۔پانچ پروگرام اب تک پیروں پر ہو چکا یہ پیری مریدی کے نام پر کیا کھیل جاری ہے۔اہل علم کی بات چھوڑیں لیکن جو اس قسم کے پیر ہیں ان کے خلاف مہم چلانی چاہئے۔لڑکی پاس رکھی خدمت کرائی جب بڑی ہوئی تو اسے مجبور کیا گیا ہو گا جب وہ نہیں مانی چہرے پر تیزاب پھینک دیا یہ ایک مایوس اور مضطرب شخص کا کام ہوتا ہے۔جب وہ دیکھتا ہے اچھی شکل کی لڑکی اس کی بات نہیں مانتی تو وہ مشعتل ہو کر یہ قدم اٹھاتا ہے۔بچے والدین کی خدمت کے لئے تو ہیں پیر درمیان میں کہاں آ گیا۔بچی پندرہ سال پیر کے پاس رہی اگر بچی کا باپ لائن پر ہوتا تو اس سے پوچھتا اسے کب پتہ چلا پیر اسے بیٹی سے نہیں ملنے دے رہا اس وقت کیا کوئی پرچہ درج کرایا یا درخواست دی اگر پیر نے کچھ لکھوا بھی دیا ہو تو یہ تو نہیں لکھوایا ہو گا بچی والدین سے نہیں مل سکتی۔والدین سے ملنا بنیادی حق ہے اب وہ مظلوم بنا بیٹھا ہے میرے خیال میں پہلے نمبر پر باپ قصور وار ہے با پ کو کیا حق ہے سات سالہ بچی کسی پیر کے حوالے کر کے انگوٹھے لگوا کر گھر آ جائے کسی کے ساتھ اگر زیادتی ہو تو اسے فرشتہ نہیں سمجھ لینا چاہئے پندرہ سال باپ کیا کرتا رہا جس کا جو فرض ہے پورا کرنا چاہئے۔
ورلڈکپ میں آج جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
لندن (ویب ڈیسک )کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلادیش اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔جنوبی افریقا انگلینڈ کے ہاتھوں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد بنگلادیش کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی اور بنگلادیش کا آج یہ پہلا میچ ہوگا۔ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں دونوں ٹیمیں لندن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کے اپنے افتتاحی میچ سے قبل بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا ہے۔اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کی کلائی کی انجری کے باعث آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے، جبکہ مشرفی مرتضی ایمسٹرنگ، مستفض الرحمان پٹھوں کی انجری اور سیف الدین کمر کی انجری کا شکار ہے جب کہ شکیب الحسن نے حال ہی میں کمر کی انجری سے نجات پائی ہے۔جنوبی افریقی ٹیم میں ہاشم آملہ کی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے، انگلینڈ کے خلاف سر پر باو¿نسر لگنے سے وہ زخمی ہوگئے تھے اور انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، اس لیے ان کی جگہ ٹیم میں ایڈن مارکرام کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
ٹویٹر میدان جنگ بنا رہا ، ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹوئٹر پر جاری لفظی جنگ نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر دیا۔ بلاول زرداری کی جانب سے دہشتگردوں کی مذمت کرنے پر فواد چوہدری نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ خر قمر واقعہ پرمحسن داوڑ کی حمایت اور آج کے نامعلوم قاتلوں کی مذمت سے بلاول بھٹو کی دوہری سیاست ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ شہدا کے خون پر سیاست کر رہے ہیں؟ اس کے جواب میں بلاول زرداری، فواد چوہدری پر برس پڑے اور اوپر تلے کئی ٹویٹس کر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کا رہنما دہشت گردوں کو بھائی کہتا تھا میں اس وقت بھی فوج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس کو تسلسل کہتے ہیں جس کا آپ کو کچھ علم نہیں، محسن اور علی وزیر ارکان اسمبلی ہیں، دہشت گرد نہیں۔ بلاول کا غصہ پھر بھی ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے اگلےٹویٹ میں لکھا کہ بطور ایک وکیل کے آپ بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آئین کی شق 10 اے کے تحت ہر شخص کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ور بھگوڑوں کو دوہری سیاست پر بات نہیں کرنی چاہیے، آپ کا وزیرداخلہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے اور ریلوے کا وزیر کالعدم تنظیموں کی حمایت کرتا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول کی جانب سے نامعلوم حملہ آور کی مذمت دوغلی سیاست ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے چیک پوسٹ پرحملے پرمحسن داوڑ کی حمایت کی تھی، کیا وہ شہدا کے خون پر سیاست کر رہے ہیں؟۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں فوج کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پھر ایک جوان وطن پر قربان ہو گیا، پوری قوم دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والا جوان کے اہل خانہ کے غم برابر کی شریک ہے۔چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں، ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں سے قائم امن دہشت گرد پھر چھیننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں فوج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر ایک جوان دھرتی پر قربان ہوگیا پوری قوم شمالی وزیرستان کے شہید اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ دھتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں پیپلزپارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دید ی
برسٹل (ویب ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔افغانستان نے مضبوط حریف آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 38.2 اوورز میں 207 رنز بناکر پوری ٹیم آو¿ٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا اور پیٹ کمنز نے 3، 3 جبکہ اسٹوائنس نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے جارحانہ 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ وانر 89 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔فغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گوگل کی اپنے ہی ملک میں ہیرا پھیریاں، محکمہ انصاف کے پاس ٹھوس ثبوت
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا کے محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف کاروباری معاملات میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف سرچنگ کے ذریعے بزنس کے فروغ پر عدم اعتبار کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔گوگل کے خلاف تحقیقات کا یہ فیصلہ سرچ انجن کے ذریعے ہونے والی تجارتی سرگرمیوں میں ہیر پھیر کا الزامات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے، کئی اہم پروڈکٹس سرچ کے دوران صارفین کی رسائی سے محروم رہ جاتیں جب کہ کچھ غیر معیاری پروڈکٹس سرفہرست نظر آتیں۔قبل ازیں 2011 میں بھی امریکی ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے تجارتی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے پر گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم گوگل کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کی یقین دہانی پر تحقیقات ختم کردی گئی تھیں۔امریکا سے قبل یورپی یونین نے بھی گوگل کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں گوگل کو نہ صرف لاکھوں پاونڈ ہرجانہ ادا کرنا پڑا تھا بلکہ صرف اس خطے کے لیے گوگل کروم اور اینڈرائیڈ سرچنگ کو علیحدہ کیا گیا تھا۔امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہم حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمہ کے پاس امریکی کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور موجودہ انکوائری 2011 میں ایف ٹی سی کی جانب سے کی گئی تحقیقات کی طرح رائیگاں نہیں جائے گی۔
وزیراعظم کی سعودی فرمانروا ولی عہد سے ملاقاتیں ، عید سے پہلے بڑی خوشخبری
مکہ المکرمہ (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا ، مغربی ممالک اعتدال پسند مسلمانوں اور انتہاپسندوں کے درمیان فرق ضرور کریں، اسلام فوبیا اور دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچا، مغرب ابھی تک اسلام کی غلط تصویر پیش کررہا ہے،مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرے،جب کوئی پیغمبر اسلام کی توہین کرتا ہے تو یہ ہماری ناکامی ہے، ہمیں مغرب کو بتانا چاہیے کہ پیغمبر کی توہین پر ہم کتنا دکھ محسوس کرتے ہیں،بیت المقدس فلسطینیوں کا دارالحکومت ہے اور گولان کو فلسطین کا حصہ ہونا چاہیے،مسلم ممالک جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کو ترجیح دیں،او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام فوبیا اور دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچا، مغرب ابھی تک اسلام کی غلط تصویر پیش کررہا ہے، کوئی بھی مذہب انسانی قتل و دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرے، دنیا کو اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہوگا، مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے واقعہ نے ثابت کیا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہوتو اسلامی دہشت گردی کا نام دیا جاتا ہے، نائن الیون سے پہلے زیادہ ترخودکش حملے تامل ٹائیگرز کرتے تھے، ان کے حملوں کا کسی نے ہندو مذہب سے تعلق نہیں جوڑاجو درست ہے وہ ایک سیاسی جدو جہد تھی، اسی طرح جب جاپانی سپاہی امریکی جہازوں پر خودکش حملے کرتے تھے تو کوئی جاپان کے مذہب کو الزام نہیں دیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح اس کا دوسرا بڑا نقصان مسلم دنیا کی جدو جہد آزادی کو ہورہا ہے اور انتہا پسند اسلام کی بنیاد پر مسلم سیاسی جدوجہد کو غیر قانونی قرار دیا جارہا ہے مثلاً گیارہ ستمبر کے بعد کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو اسلامی بنیاد پرستی کہہ کر دبایا گیا، اسی طرح فلسطین میں گیارہ ستمبر کے بعد اسرائیلی حکومت، اسلامی دہشت گردی کا لفظ استعمال کر کے وہاں جاری جدو جہد کو دبا رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے، او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے، مسلم سیاسی جدوجہد کو دہشتگردی کا لیبل دیا جانا درست نہیں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔وزیر ا عظم نے کہاکہ اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا، بیت المقدس فلسطینیوں کا دارالحکومت ہے اور گولان کو فلسطین کا حصہ ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس تنظیم کا قیام کس طرح عمل میں آیا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا اور ان سے انسانی حقوق و جمہوری حقوق چھین لیے گئے جبکہ اس مسئلے کا 2 ریاستی حل کے علاوہ کوئی حل نہیں اور مشرقی یروشلم کو لازمی فلسطین کا دارالحکومت بننا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ گولان کی پہاڑیاں 1969 کے سرحد کے مطابق واپس کی جانی چاہیے، اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں دیا جارہا ہے جیسا کہ عالمی برادری نے وعدہ کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ اسی طرح کشمیر کے عوام کو بھی ان کا حقِ خود ارادیت حاصل ہونا چاہیے، اور بحیثیت ایک تنظیم او آئی سی کو مسلم دنیا میں وقوع پذیر ہونے والے جبر کی مخالفت کرنی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہاکہ جب کسی نے مغرب سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تو مجھے ہمیشہ مسلم امہ اور او آئی سی کے ردِ عمل کا فقدان محسوس ہوا، او آئی سی میں موجود اہم ریاستوں کے سربراہان پر مسلم دنیا کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ مغرب میں مذہب کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی جتنی مسلم دنیا میں اسلام کو دی جاتی ہے، ہماری زندگیوں میں ہمارا مذہب شامل ہے جبکہ مغربی دنیا میں مذہب کی جانب بالکل مختلف رجحان ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارا کام ہے کہ مغربی عوام کو بتائیں کہ جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے تو ہم مسلمانوں کو کتنی تکلیف پہنچتی ہے۔اس لیے ہمیں اقوامِ متحدہ، یورپی یونین جیسے فورمز پر انہیں بتانا ہوگا کہ وہ آزادی اظہارِ رائے کے نام پر ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ یہودیوں نے دنیا کو بتایا ہے کہ ہولوکاسٹ کی غلط توجیح سے انہیں دکھ ہوتا ہے،ہولوکاسٹ کی کوئی بھی غلط تشریح ان کے لیے تکلیف کا باعث ہے اس لیے اب مغرب میں ہولوکاسٹ کا معاملہ نہایت حساس ہے لیکن یہ حساسیت اس وقت نہیں دکھائی جاتی جب قرآنِ پاک یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کی جاتی ہے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ مسلم ممالک جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کو ترجیح دیں، انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر رقم خرچ کرنی چاہیے یہ شعبہ جس میں مسلم دنیا پیچھے ہے، مجھے خوف ہے کہ مسلم دنیا ایک مرتبہ پھر پیچھے رہ جائےگی اور یہ معاملہ اٹھانے کے لیے یہ فورم بہترین ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہم ایک نئے صنعتی دور کے دہانے پر کھڑے ہیں اور مسلمان دنیا کو اس جانب مزید توجہ دینی ہوگی، تمام تر وسائل ہونے کے باوجود بھی مجھے ڈر ہے کہ ہم پیچھے رہ جائیں گے اس کے لیے او آئی سی پلیٹ فارم بہترین جگہ ہے جہاں ہم سائنس اور ٹیکنالوجی پر مزید خرچ کرنے کے بارے میں غور کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان نے ولی عہد کے رواں سال فروری میں دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے فیصلوں بالخصوص سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر جلد عمل درآمد پر اتفاق ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موخر ادائیگیوں پر سعودی عرب سے پاکستان کو تیل فراہمی کی سہولت سے پاکستانی معیشت کو اہم مرحلے پر مدد ملی ،سعودی عرب کا دوستانہ رویہ اور پاکستان کی مشکل اقتصادی صورتحال میں بروقت معاونت قابل تعریف ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد نے او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب آمد پر وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا، وزیر اعظم نے روایتی مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے او آئی سی کی میزبانی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماوں نے دو طرفہ سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، سعودی ولی عہد کے رواں سال فروری میں دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے فیصلوں بالخصوص سپریم کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم نے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے برادرانہ اقدام سے اہم مرحلے پر پاکستان کی معیشت کو بروقت مدد ملی۔وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے باہمی مفاد کے تمام امور پر تواتر سے تبادلہ خیال پر بھی اتفاق کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی عرب کا دوستانہ رویہ اور پاکستان کی مشکل اقتصادی صورتحال میں بروقت معاونت قابل تعریف ہے۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے ثمرات نمودار ہونا شروع ہوگئے، سعودی عرب سے بے دخل پاکستانیوں کو واپس بلایا جانے لگا۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی اور اب بیرون ملک کام کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو عید سے پہلے ہی خوشخبری مل گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پیشہ ور افراد جنہیں کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سے بے دخل کردیا گیا تھا، سعودی حکومت کی جانب سے ان پروفیشنل ویزا ہولڈرزکوواپس بلایا جارہا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیشنل ویزہ کے حامل افراد کو ہر سال اپنے اہل خانہ کے لیے عمرے کے پانچ مفت ویزے نکلوانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ6ماہ میں بےدخل ہونے والے پروفیشنل ویزا ہولڈرزکو واپس بلایا جارہاہے۔ جوپاکستانی بےدخل ہوئے تھے، عید کے بعد ان کی واپسی کا عمل شروع ہوجائےگا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کے سبب پہلے ہی سعودی عرب سے کئی اہم معاملات میں پاکستان کے حق میں فیصلے کرانے میں کامیاب رہے ہیں ، جن میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی، تین سال تک موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی اور پاکستان کے قرضے کی ادائیگی کے لیے خطیر رقم شامل ہے۔وزیر اعظم عمران خان اہم شخصیات کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر تھے ، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کرنے کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی کی۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ٹرمپ مودی سے ناراض ، بھارت اہم درجہ سے ہاتھ دھو بیٹھا
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا نے بھارت کو حاصل ترجیحی تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کر دیا۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دوسری بار وزیراعظم بنتے ہی ایک اور محاذ پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، امریکا نے منڈیوں تک مناسب رسائی فراہم کرنے میں ناکامی پر بھارت کے ساتھ ترجیحی تجارتی پروگرام کو ختم کردیا۔ بھارت کےجی ایس پی درجے کو ختم کرنے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کیا جس کا اطلاق 5 جون سے ہوگا۔قبل ازیں 5 مارچ 2019 کو بھارت کو لکھے گئے ایک خط میں امریکی صدر ٹرمپ نے موقف اپنایا تھا کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا ہے جس کے باعث امریکا نے بھارت کو دیئے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مارچ میں لکھے گئے خط پر بھارت کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا تھا اور جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی ساری توجہ لائن آف کنٹرول پر بلاجواز فائرنگ اور اشتعال انگیزی کے ذریعے اپنی انتخابی مہم چلانے میں رہی جس کا خمیازہ غربت کی چکی میں پستی عوام کو اٹھانا پڑے گا۔واضح رہے کہ امریکا کے جی ایس پی پروگرام کے تحت بعض ممالک کو 3 ہزار سے زائد اشیا پر ٹیکس سے استثنی حاصل ہے، ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کے لیے پروگرام پر یکم جنوری 1976 سے عمل کیا جارہا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے۔امریکا نے چین کو پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بننے سے باز رہنے کی تنیبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے 5 برسوں میں ایشیا کو پرامن رکھنے کے لیے نئی ملٹری ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں دنیا بھر کے وزرا دفاع اور عسکری حکام کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب سیکریٹری دفاع پیٹرک شینہان کا کہنا تھا کہ چین کو خطے کے دیگر ممالک سے دوستانہ تعلقات رکھنا چاہیے لیکن ان کے رویے سے دیگر اقوام کی خودمختاری ختم ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک کی جانب سے چین کے ارادوں پر جو عدم اعتماد نظر آرہا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے۔پیٹرک شینہان نے کہا کہ جب تک یہ نہیں ہوتا اس وقت تک ہم خطرناک اور عدم اطمینان کے شکار مستقبل کے خلاف کھڑے ہیں اور چین سمیت ہم سب کے لیے سودمند اور آزاد اور کھلے ماحول کے لیے کھڑے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان خطے میں اپنے اثر ورسوخ کو بڑھانے کے لیے مخاصمت پائی جاتی ہے اور سنگاپور میں منعقدہ فورم میں بھی دونوں ممالک کے معاملات مرکزی توجہ کے حامل تھے۔فورم بنیادی طور پر صرف سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے مخصوص تھا تاہم چین اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور ٹیکنالوجی پر ایک دوسرے پر سبقت کے حوالے سے پائی جانے والے صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔امریکی نائب سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں ایشیائی اتحاد کے دفاع اور فوجی اہلیت میں بہتری کے لیے بھاری سرمایہ کررہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بدستور ایک بڑا خطرہ ہے اور اس کی مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی
کارڈف(ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باا?سانی 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باا?سانی 10 وکٹوں سے شکست دیدی، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا 137 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں پورا کرلیا۔ سری لنکا کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے سری لنکا کا ہدف پورا کرلیا، مارٹن گپٹل نے 73 اور کولن منرو نے 58 رنز بنائے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور کیوی بولرز نے صرف 136 رنز پر ہی آئی لینڈرز کی پوری ٹیم کو پویلین واپس بھیج دیا۔سری لنکا کی جانب سے اننگزکا آغاز تھریمانے اور کرونارتھنے نے کیا تاہم صرف 4 رنز بنانے کے بعد تھریمانے آﺅٹ ہوگئے، ون ڈاﺅن آنے والے کوشل پریرا نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ صرف 29 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔اوپننگ کے لیے آنے والے کرونارتھنے نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم دوسرے اینڈ سے سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا، سری لنکا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جب کہ 3 کھلاڑی بغیر کوئی کھاتہ کھولے واپس پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے صرف کرونارتھنے نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ تھسارا پریرا نے 27 رنز بنائے جس کی بدولت سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 29.2 اوورز میں 136 رنز ہی بناسکی۔
علی وزیر ، محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں : بلاول ، شاہد خاقان ، اختر مینگل
اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن نے عدلیہ کےخلاف ریفرنس دائر کر نے کے اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشرف کا رویہ اپنا رہی ہے ،جودہ حکومت سلیکٹیڈ اپوزیشن اور سلیکٹیڈ جوڈیشری چاہتی ہے،حکومت کا صرف ایک مقصد ہے کہ عدلیہ سے من مانے فیصلے کےلئے دباو ڈالا جائے،عدلیہ کے خلاف سازش کو بے نقاب کریں گے،کہنے کو تو جمہوریت ہے مگر عمل جمہوریت کی خوشبو نہیں آئی،شمالی وزیرستان واقعہ پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے ، رولز کو نظر انداز کرتے ہوئے سپیکر نے اپوزیشن کو بات نہیں کر نے دی ،ملک کے مسائل حل کرنے کےلئے اپوزیشن ایک ساتھ رہے گی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ اپوزیشن کے رہنماو¿ں مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ، سردار ایاز صادق، نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست کی کی جس پر بتایا گیا کہ پراڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کی ساری اپوزیشن جماعتیں آپ کے سامنے کھڑی ہیں ،جو آج پارلیمان میں ہوا یہ جمہوریت نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ ہا?س رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک دو روز قبل اسلام آباد کے سڑکوں پر امن پاکستانیوں پر حملہ کیا، انتظامیہ نے معصوم عوام کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ گرفتار کرنے کے بعد بھی ہمارے کارکنوں اور ارکان پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔گزشتہ روز گرفتارکے بعد رہا ہونےو الی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہاکہ پولیس نے ہم پر تشدد کیا،پولیس نے کہا ابھی تو آپ کو جیل میں نہیں ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس تھانے پیپلز پارٹی کے ورکز آئے، لیکن ہمیں نہیں ملنے دیا گیا۔ ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہاکہ ہم چیئرمین صاحب کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے کھڑے تھے، ہم نے کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ نہوںنے کہاکہ ہم نے پولیس کو کہا کہ ہم آپ کی یونیفورم کی عزت کرتے ہیں اور کر رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح حکومت نے قومی اسمبلی سے راہ فرار اختیار کی، ریاستی دہشتگردی کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ خواتین پر حملہ نہیں بلکہ عدلیہ پر حملہ ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس فائل کیے گئے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پھر سے مطالبہ کررہا ہوں کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سلیکٹیڈ اپوزیشن اور سلیکٹیڈ جوڈیشری چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت مشرف کا رویہ اپنا رہی ہے، اعجاز شاہ کے طریقہ کار مدینہ ریاست میں وہی آمرانہ رویہ اپنا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے سپیکر کو خط لکھا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کا پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم پھر سخت ترین الفاظ میں حکومت کے معاملات کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے،پچھلے چیف جسٹس ہمارے خلاف کیمپین کا حصہ بنے، عدلیہ کو دبا? میں رکھنے کے لیے اس طرح کا رویہ اپنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کے خلاف سازش کو بے نقاب کریں گے، ہم نے پیر کو دو مطالبات رکھے تھے۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں وزرائ کے رویے پر شدید مذمت کرتے ہیں۔بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہاکہ کہنے کو تو ہم ایک جمہوری ملک ہیں، دیکھنے میں یہی آرہا ہے کہ اداروں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کہنے کو تو جمہوریت ہے مگر عمل جمہوریت کی خوشبو نہیں آئی، جہاں تک ججز کے خلاف رفرنسز تعلق ہے اچانک کہاں سے نمودار ہوئے؟ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سانحے میں ہمارے وکلائ کو شہید کیا گیا تھا، جمہوریت کی بقا کے لیے لوگوں نے جیل اور کوڑے کھائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری گزارش ہوگی کہ شمالی وزیرستان میں جو واقعہ ہوا تھا اس پر پارلیمانی کمیشن بنائی جائے۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی کو چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جے یو آئی (ف)کی شاہدہ اختر علی نے کہاکہ میران شاہ واقعہ پر کمیشن بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ ریفرنس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟یہ نہ ڈیموکریسی لائے ہیں اور نہ ان کے پیچھے ڈیموکریسی کا ہاتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
ناٹنگھم(ویب ڈیسک )ورلڈکپ 2019 کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کارڈف کے صوفیہ گاڑدن میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی قائد کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ٹام لیتھم فٹ ہیں اور آج کا میچ کھیل رہے ہیں جب کہ ہنری نکولس اور ٹم ساو¿تھی انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ سری لنکن ٹیم میں ورلڈ کپ کے پہلے دو وارم اپ میچز میں شرکت نہ کرنے والے لستھ ملنگا کی واپسی ہوئی ہے۔
سری لنکن اسکواڈ
سری لنکا کی ٹیم کی کپتانی ڈیموتھ کروناراتنے کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا، نوان پرادیپ، اوشکا فرنانڈو، سرنگا لکمل، لاستھ ملنگا، اینجیلو میتھیوز، کوشال مینڈس، جیون مینڈس، کوشال پریرا، تھسارا پریرا، میلینڈا سری وردھنے، لاہیرو تھریمانے، اسورو اڈانا اور جیفری ویندر شامل ہیں۔
کیوی اسکواڈ
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، کولن منرو، راس ٹیلر، جیمز نیشام، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیوسن اور میٹ ہنری شامل ہیں۔
زرداری کی گرفتاری ،و ارنٹ ہے جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، سابق صدر جعلی اکاونٹس کیس میں10جون تک ضمانت پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری منظور کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مطلوب ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ دس جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر کی ضمانت کے حوالے سے ہونے والی سماعت میں وارنٹ گرفتاری پیش کیے جائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ نیب نے آصف زرداری سےمیگامنی لانڈرنگ تحقیقات میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کی ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی تھی۔ سماعت کے دوران نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ کیس کے تمام دستاویزات اور ریکارڈ کیس کےساتھ منسلک ہیں، جعلی اکاو¿نٹ کیس میں آصف زرداری براہ راست ملوث ہیں۔ آصف زرداری نے میڈیا پر کہا تھا کہ اگر ہم امیر نہیں ہوں گے تو کون ہوگا ، ان کوگرفتار کرنے کے لیے نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہیں، آصف زرداری کی گرفتاری نیب کی انکوائری کاحصہ ہے۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ پڑھ کر سنایا جائے، کیا اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب تفتیش کرسکتی ہے؟ نیب کے وکیل کا کہنا تھا جی ایکٹ کی تعریف پر پورانہ اترنے کے باوجود نیب تفتیش کرسکتی ہے، اکاو¿نٹس دوسرے شخص کے نام اصل بینفشری کو ظاہرکیے بغیر بنائے گئے، یہ انتہائی پوشیدہ پیسوں کی منتقلی کا بھیانک جرم ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کرپشن، رشوت کی خفیہ منتقلی کیلئے جعلی اکاو¿نٹس کا استعمال کیاگیا، جعلی اکاو¿نٹس میں فریال تالپور کے دستخط چیک پر موجود ہیں، جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار زرداری گروپ کا کیا اسٹیٹس ہے، جسٹس محسن اخترکیانی نے پوچھا اسٹیٹ بینک نے فریال تالپور سے متعلق کیا کہا؟ نیب نے بتایا اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو مطلع کیا۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی کل اسلام آباد آمد متوقع
اسلام آباد (صباح نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی 2 جون کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ کریں گے جبکہ امریکی وفد کی قیادت کی سربراہی زلمے خلیل زاد کرینگے۔اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔ زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ امریکی وفد اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کریگا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادسیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات بھی کرینگے۔ زلمے خلیل زاد کی تاحال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات طے نہیں۔ وزیراعظم سے ملاقات طے کرانے کیلئے امریکی حکام سرگرم ہیں مگران سے تاحال زلمے کی ملاقات شیڈول نہیں کی جاسکی۔


















