ورلڈکپ: پاکستان نے مشکل حریف انگلینڈ کو ہراکر مسلسل شکستوں کا جمود توڑ دیا

ناٹنگھم(ویب ڈیسک)ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے مشکل حریف انگلینڈ کو شکست دے کر مسلسل 11 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شکستوں کا جمود توڑ دیا۔پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 334 رنز بناسکی اور پاکستان یہ میچ 14 رنز سے جیت گیا۔ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 82 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان 36 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان 21 ویں اوور میں ہوا جب معین علی کی گیند پر کرس ووکس نے امام الحق کا شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا، انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کو تیسرا نقصان 199 کے مجموعے پر ہوا جب بابر اعظم معین علی کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے، انہوں نے 63 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔محمد حفیظ نے بھی 62 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ آصف علی 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، انہیں کرس ووکس نے اپنی ہی گیند پر کیچ آﺅٹ کیا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز اسکور کئے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے تین، مارک ووڈ اور کرس ووکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، اس میچ میں پاکستان ٹیم میں تجربہ اور پاور ہٹنگ دونوں ہی کی کمی محسوس کی گئی تھی۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج اپنی 53 ویں سالگرہ منارہے ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم آج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں نیک تمناﺅں کے پیغامات بھیجے گئے۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر آئی سی سی کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی فاسٹ باﺅلر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔کمنٹری اور کوچنگ سے وابستہ سابق کپتان کو ان کی اہلیہ نے بھی ٹویٹر پر سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باﺅلر کی اہلیہ شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو مبارک باد کے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بھی وسیم اکرم کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ بھارتی کرکٹر ہربجن سنگھ نے بھی وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔عمر اکمل نے بھی فاسٹ باﺅلر کو سالگرہ مبارک کہا۔سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے مداحو ں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا رہا۔ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باﺅلر مانے جاتے ہیں۔کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے کل 356 ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔وہ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے باﺅلر بنے، 1992کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باﺅلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔وسیم اکرم اب پی ایس ایل کی سب سے فیورٹ ٹیم کراچی کنگز سے بطور صدر وابستہ ہیں اور ٹیم کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

عید الفطر، پاکستانی فلموں کا ہالی ووڈ فلموں کے ساتھ مقابلہ

لاہور(ویب ڈیسک) عیدالفطرکے موقع پرنمائش کی جانے والی فلموں میں اس مرتبہ پاکستانی فلموں کا ہالی وڈ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ فلموں کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔عید کے لئے بننے والی پاکستانی فلموں میں دو اردو، دو پنجابی اور تین پشتو فلموں شامل ہیں جبکہ ہالی وڈ کی دو فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستانی فلمیں جہاں فیورٹ قرار دی جارہی ہیں وہیں ہالی وڈ فلموں کے شاندار بزنس کے بھی روشن امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔عید کے موقع پراردوفلم ’چھلاوا‘ اور ’رانگ نمبرٹو‘ کاروباری اعتبار سے ہاٹ کیک ہیں جبکہ علاقائی زبانوں کی پنجابی فلم ’شریکے دی آگ، پیشی گجراں دی‘ اورپشتو زبان میں ’دے تہ لوفری وائی‘ اور ’دے تہ بدمعاش وئی‘ کے معاہدے سینما انتطامیہ سے طے پاچکے ہیں اورماضی کی طرح اس بار بھی علاقائی فلموں کی بھی بھرپور پروموشن کی گئی ہے۔ دوسری جانب عید میلہ میں تمام عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے ہالی وڈ فلمیں ’الہ دین‘ اور’گاڈزیلا‘ کی نمائش ہوگی، جہاں ان دونوں فلموں کی نمائش بزنس میں اہم کردارادا کرے گی، وہیں فیورٹ فلموں سے ان کا مقابلہ بھی کانٹے دار ہوگا۔اس حوالے سے آئی ایم جی سی گروپ کے ڈائریکٹرشیخ عابد رشید کا کہنا ہے کہ عید الفطرکے موقع پر جہاں اردو اور انگریزی فلمیں ملک بھر میں دیکھی جائیں گی ، وہیں پنجابی اورپشتو فلمیں بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اچھا بزنس کرینگی۔ لیکن عید کے موقع پر اصل مقابلہ رانگ نمبر ٹو اورچھلاوا کے درمیان ہی ہوگا۔ اس لئے میں دعا گو ہوں کہ شائقین سینما گھروں کا رخ کریں اورپاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں۔

فلم “ون ڈے ان حرم” کی پاکستان کے تمام سینما گھروں میں رونمائی

لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی ڈاکومنٹری فلم “ون ڈے ان حرم” کی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں رونمائی کی گئی۔کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سعودی عرب کی ڈاکومنٹری فلم “ون ڈے ان حرم” کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں دکھایا گیا۔اس فلم کا ورلڈ پریمیئردبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا۔ یہ فلم امریکا ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، ملائیشیا اوردبئی کے سینما گھروں میں دکھائی گئی جو خانہ کعبہ کے بارے میں اپنی طرز کی پہلی فلم ہے۔پاکستانی ہدایتکارابرار حسین نے ایک سال کے عرصے میں یہ فلم مکمل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حرم شریف کو ایک موثر اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا اور ایسی معلومات فراہم کی گئیں جو آج تک نہیں دکھائی گئی تھیں۔

عیدکے موقع پر پیٹرول بم کی عیدی، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین برابری پاکستان جواداحمد نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو عوام پر عید سے قبل مہنگائی کا پیٹرول بم قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سب سے بڑا اثر غریب طبقے پر پڑے گا کیونکہ اب مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں پارٹی رہنماﺅں سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پہلے انہی وزیروں پر تنقید کیا کرتے تھے جو ماضی کی حکومتوں میں وزیر رہے اور اب موجودہ حکمرانوں کاایک ایک دن عوام پر مہنگائی کے بم برسارہاہے، ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی بحران سے چھٹکارہ پانے کے لئے اب باتوں سے بڑھ کر کچھ کرنے کی ضرورت ہے،ملک کے 6 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی توجہ طلب امور ہے جبکہ لاہور میں پاسپورٹ آفسز سے منسلکہ نیشنل بینک کے قائم کئے گئے کاﺅنٹرز کو حکومتی اجازت کے بغیر سیکیورٹی رسک قرار دے کر بند کرنا عوام کے مسائل بڑھانے کا سبب بن رہا ہے کیونکہ ا ن کاﺅنٹرز کے ذریعے عوام کو ریلیف ملتا تھا ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہوجاتی تھیں اور اب صورت حال یہ ہے کہ ایک چالان جمع کرانے کے لوگوں کو در بدر ہونا پڑتا ہے اس موقع پر انھوں نے اس تشویش کا اظہا بھی کیا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی یعنی 10کڑور افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارر ہے ہیں جنرل پبلک کو ریلیف فراہم کیا جانا حکومت کی اولین ترجیع ہونی چاہیے مگر اب حالات یہ ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے جو تشویش طلب بات ہے۔

ورلڈ کپ ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 199 رنز پر گر گئی

ناٹنگھم(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی پہلی وکٹ 82 رنز پر، دوسری 111 رنز پر تیسری 199 رنز پر گری۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلی وکٹ 82 رنز پر گری، فخر زمان 36 رنز بنا کر معین علی کی گیند پرآو¿ٹ ہوئے، دوسری وکٹ 111 رنز پر گری، امام الحق 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تیسری وکٹ 199 رنز پر گری، بابر اعظم 63 رنز بنا کرآو¿ٹ ہو گئے۔ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، انگلینڈ کے باﺅلر معین علی نے تین وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ پاکستان بیٹسمین محمد حفیظ نے ففٹی مکمل کر لی ہے۔انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا تھا، انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، باو¿نڈریز بھی چھوٹی ہیں۔انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے پاکستان کو کم رنز پر روکیں، ٹیم میں مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری طرف پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، پچ اچھی ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں اور اچھا اسکور کریں۔پاکستان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ بھلا کر اچھا کھیلیں گے، خیال رہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے مقابل ہار دیا تھا۔31 مئی کو کھیلے گئے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 106 رنز کا ہدف، پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا کم ترین اسکور تھا جسے ویسٹ انڈین ٹیم نے 13.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔یہ ایونٹ کا چھٹا میچ ہے، دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کام یابی اور پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

ناٹنگھم: مسلسل ناکامیوں کی شکار قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف جیت کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔ورلڈکپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ناٹنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا یہ چھٹا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بیٹنگ لائن اپ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا اکان ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، اسکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، اس میچ میں پاکستان ٹیم میں تجربہ اور پاور ہٹنگ دونوں ہی کی کمی محسوس کی گئی۔تاہم اب ٹیم ینجمنٹ پر امید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں  گے اور ٹیم کو دوبارہ فتح کے ٹریک پر لے آئیں گے۔

عوام کی سہولت سب سے اہم ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد صرف ٹیکس لگانا نہیں بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو سہولیات دینا ہے۔صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی،وفد میں آئی ٹی، دواسازی، ٹیکسٹائل ، پلاسٹک، گارمنٹس اور دیگر صنعتوں کی نمائندگان شامل تھے جب کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیرتجارت عبدالرزاق داود، چیئرمین ایف بی ار شبر زیدی اور اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق صنعتکاروں کے وفد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیںاس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھ کہ حکومتی نظام خصوصا ٹیکس کی وصولیوں کے نظام پر کاروباری طبقے کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں، مقصد ان پالیسیوں سے کاروبار میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کیا جا سکے، کاروباری برادری حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کے متعلق اعلان کردہ اسکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت کاروباری طبقے کی سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے اور حکومت کا مقصد صرف ٹیکس لگانا نہیں بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو سہولیات دینا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کا اعتماد حاصل کرنا ہمارے لیے اہم ہے اسی لیے میں آپ سے ملتا رہتا ہوں، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے سے ہی سرمایہ کار راغب ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی، حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی برامدات دنیا بھر میں دوسرے ممالک میں بننے والی مصنوعات سے معیار اور قیمت میں مقابلہ کرسکیں، آئی ٹی کا شعبہ گڈگورننس اور عوام کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

چھوٹی عید پر بڑا بائیکاٹ خبریں گروپ مہم نے جھنڈے گاڑھ دئیے

ملتان(تجزیہ نگار) ”خبریں“ گروپ آف نیوز پیپرز اور چینل۵ کی جانب سے غیرملکی اشیاءکے بائیکاٹ اور پاکستانی مصنوعات کی خریداری کی مہم کے مثبت نتائج عیدالفطر کی خریداری کے دوران برآمد ہوگے۔ خریداروں کی بہت قلیل تعداد نے درآمدی گارمنٹس اور جوتیاں خریدیں اور اکثریت نے درآمدی سامان کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ برانڈڈ گارمنٹس اور دیگر اشیاءفروخت کرنےوالے دکانداروں نے”خبریں“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہرسال عید کے موقع پر تھائی لینڈ، چین، بنگلہ دیش، تائیوان، ملائیشیا اوردیگر ممالک کے امپورٹڈڈ گارمنٹس کی بہت ڈیمانڈ ہوتی تھی اور وہ منہ مانگے نرخوں پر فروخت کرتے تھے مگر اس بار انہیں اپنا لگایا ہوا سرمایہ وصول کرنے کےلئے گاہکوں کو ڈسکاﺅنٹ کی پیشکش کرنا پڑی۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی نے بھی غیرملکی اشیاءکی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیاہے۔ ساجد علی ایک دکاندار نے بتایاکہ”خبریں“ کی پاکستانی بنو اور پاکستانی اشیاءخریدو کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور لوگ غیرملکی کے بجائے پاکستانی برانڈ کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔ ایک اور دکاندار عبداللطیف نے بتایاکہ بچوں کے جوتے اور کپڑے 400 سے600روپے میں عام دستیاب ہیں جبکہ امپورٹڈ کپڑے اور جوتے 1500سے 2000روپے میں مل رہے ہیں۔ ایک ملکی فراک جو امپورٹڈ گارمنٹس سے بدرجہ بہتر ہے وہ 800سے1800روپے میں مل رہی ہے جبکہ درآمدی فراک 2000سے2500میں دستیاب ہے۔
مکمل بائیکاٹ

شعبدہ باز سکالر کی رنگ بازیاں کبھی ”گاگر سے پانی پلایا “کبھی گلے سے لگایا

کراچی(نمائندہ خصوصی)ماہ مقدس کے آخری عشرے میں بھی حکومتی ایم این اے اور نام نہاد مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے قومی ٹی وی پر اسلامی اقدار اور وایات کی پامالی کرتے ہوئے اخلاقیات کی دھجیاں اڑادیں۔ عوامی اور مذہبی حلقوں کے سخت رد عمل کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہفتے کی افطار ٹرانسمیشن میں بھی گانے گا کر رمضان المبارک کے تقدس کا مذاق اڑاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور جعلی ڈگری پر اسکالر کہلانے والے عامر لیاقت حسین نے افطار ٹرانسمیشن کو اپنی نئی بیگم کی پروموشن اور اس سے عشق کے اظہار کا ذریعہ بنا لیا۔ گذشتہ روز ٹرانسمیشن کے بعد سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے خلاف عوام اور مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد بھی عامر لیاقت افطار ٹرانسمیشن میں اپنی دوسری بیگم طوبیٰ صدیقی کو ایک بار پھر لائیو پروپوزل دیتے رہے۔ انگوٹھی پہنانے کے بعد لائیو گلے لگانے کے بعد چومتے رہے جس پر ایک بار پھر عامر لیاقت کیخلاف مذہبی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ متعدد افراد نے فون کالز کرکے پی ٹی وی انتظامیہ اور حکومت کو فوری طور پر عامر لیاقت حسین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے افطار ٹرانسمیشن سمیت ٹی وی چینل کے کسی بھی شو میں آنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ نئی نئی شادی کے بعد اگر انہیں اپنی بیگم سے اظہار عشق کرنا ہی ہے تو اپنے گھر پر کریں۔ پاکستان ٹیلی ویڑن اور رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کرنے کا اختیار انہیں کس نے دیا ہے۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے رمضان المبارک کے تقدس کی مستقل پامالی پر عامر لیاقت کیخلاف فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عامر لیاقت اپنی دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ عامر کی ناراضگی کی وجہ سے دماغی طور پر کافی ڈسٹرب ہیں۔ افطار ٹرانسمیشن کے آغاز سے پی ٹی وی انتظامیہ کے ساتھ مختلف تنازعات کے شکار رہنے کے بعد افطار ٹرانسمیشن چھوڑ کر بھی چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ عامر دوران رمضان پی ٹی وی ہوم اور ہم ٹی وی کی مشترکہ ٹرانسمیشن کررہی ہیں جس کی عوام کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملنے پر عامر لیاقت کافی سیخ پا نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں ایسی حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں جہاں اکثر حاضرین کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں۔ عوام کی جانب سے عامر لیاقت کو فوری طور پر رمضان ٹرانسمیشن سے ہٹانے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں میں یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ ریٹنگ نہ ملنے کی وجہ سے عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن کا تقدس پامال کرتے ہوئے اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں ہفتے کے روز بھی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اپنی دوسری بیوی کا ہاتھ پکڑ کر خود کو رنگیلا اسکالر ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

” خبریں “ چینل ۵ کی مہم کے مثبت نتائج ، عید پر غیر ملکی اشیاءکا بائیکاٹ

ملتان(تجزیہ نگار) ”خبریں“ گروپ آف نیوز پیپرز اور چینل۵ کی جانب سے غیرملکی اشیائ کے بائیکاٹ اور پاکستانی مصنوعات کی خریداری کی مہم کے مثبت نتائج عیدالفطر کی خریداری کے دوران برآمد ہوگے۔ خریداروں کی بہت قلیل تعداد نے درآمدی گارمنٹس اور جوتیاں خریدیں اور اکثریت نے درآمدی سامان کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ برانڈڈ گارمنٹس اور دیگر اشیائ فروخت کرنےوالے دکانداروں نے”خبریں“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہرسال عید کے موقع پر تھائی لینڈ، چین، بنگلہ دیش، تائیوان، ملائیشیا اوردیگر ممالک کے امپورٹڈڈ گارمنٹس کی بہت ڈیمانڈ ہوتی تھی اور وہ منہ مانگے نرخوں پر فروخت کرتے تھے مگر اس بار انہیں اپنا لگایا ہوا سرمایہ وصول کرنے کےلئے گاہکوں کو ڈسکا?نٹ کی پیشکش کرنا پڑی۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی نے بھی غیرملکی اشیائ کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیاہے۔ ساجد علی ایک دکاندار نے بتایاکہ”خبریں“ کی پاکستانی بنو اور پاکستانی اشیائ خریدو کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور لوگ غیرملکی کے بجائے پاکستانی برانڈ کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔ ایک اور دکاندار عبداللطیف نے بتایاکہ بچوں کے جوتے اور کپڑے 400 سے600روپے میں عام دستیاب ہیں جبکہ امپورٹڈ کپڑے اور جوتے 1500سے 2000روپے میں مل رہے ہیں۔ ایک ملکی فراک جو امپورٹڈ گارمنٹس سے بدرجہ بہتر ہے وہ 800سے1800روپے میں مل رہی ہے جبکہ درآمدی فراک 2000سے2500میں دستیاب ہے۔

انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچیں گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت جب متعدد سابق کرکٹرز اور ماہرین آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے بارے میں پیشگوئی کرنے میں مصروف ہیں، وہیں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے ایک قدم آکر لگ بھگ اس ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے نتیجے کی پیشگوئی کردی ہے۔یعنی اگر برینڈن مک کولم کی پیشگوئی کو درست مانا جائے تو پیر کو پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کی ممکنہ فاتح ٹیم کا نام جان سکتے ہیں۔برینڈن مک کولم نے میزبان انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے واضح فیورٹ قرار دیا ہے، تاہم چوتھی ٹیم کا تعین ان کے بقول بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا اور اس کے لیے نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوگی۔اگرچہ ایونٹ میں پاکستان کا آغاز انتہائی برا ہوا اور اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا مگر 37 سالہ سابق کیوی کپتان کا ماننا ہے کہ گرین شرٹس اس ٹورنامنٹ کے 9 گروپ میچوں میں سے 5 اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔برینڈن مک کولم کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان گروپ میچز میں سری لنکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا جبکہ اسے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔برینڈن مک کولم کے مطابق اس ایونٹ میں سب سے آخری نمبر پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہوں گی جو اس ایونٹ میں بس ایک، ایک میچ ہی جیت سکیں گی، یعنی بنگلہ دیش صرف سری لنکا کو شکست دے گی جبکہ سری لنکا ویسٹ انڈیز کو ہرائے گی، باقی تمام میچز میں ان ٹیموں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔پیشگوئی کے مطابق اس کے مقابلے میں انگلش ٹیم کو اپنے 9 گروپ میچز میں سے 8 میں کامیابی حاصل ہوگی اور بس آسٹریلیا ہی اسے ہرانے میں کامیاب ہوسکے گی، جبکہ بھارتی ٹیم صرف انگلینڈ سے شکست کھائے گی جبکہ باقی 8 میچز میں کامیابی حاصل کرے گی۔آسٹریلین ٹیم 9 میں سے 6 میچز اپنے نام کرے گی اور اسے ویسٹ انڈیز،بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان دوسرا میچ فیورٹ انگلینڈ کیخلاف آج کھیلے گا

ناٹنگھم(آئی این پی)بارہویں آئی سی سی کر کٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں(آج)پیر کو ٹرینٹ برج میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں جبکہ کر کٹ مبصرین انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ ورلڈ کپ میچز میں دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر ہے،میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں9بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں نے4،4میچز جیتنے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجے ختم ہوا،قومی ٹیم میں2تبدیلیوں کا امکان ہے ، شعیب ملک اور محمد آصف ٹیم میں شامل کے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق میدان جنگ میں بری طرح گرے شہ سوار اٹھنے کیلیے تیار ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ پیر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105رنز پر ہتھیار ڈال دیے۔ یہ گرین شرٹس کی مسلسل 11ویں ون ڈے ناکامی تھی، پیر کو انگلینڈ سے میچ میں شعیب ملک اور آصف علی کو کھلانے کا امکان ہے، البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیںجبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔انگلش ٹیم نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی تھی اور وہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔ دوسری جانب کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ابھی تک9میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں پاکستان نے4، اور انگلینڈ نے بھی4میچز جیتے جبکہ 1میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ون ڈے کرکٹ تاریخ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا پلہ بھاری رہا ہے، ستاسی میچز میں گورے تریپن اور اکتیس ٹیم پاکستان نے جیتے۔ تین مقابلے بے نتیجہ رہے،دوسری جانب بولنگ کوچ اظہر محمودکا کہنا ہے کہ یہی ٹیم جیتے گی، وننگ ٹریک پر آنے کے لیے ایک جیت کی ضرورت ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف بھی مل سکتی ہے۔ سرفراز الیون نے نئے محاذ کی تیاریاں شروع کر دیں، بیٹنگ پر خصوصی توجہ، شارٹ پِچ بال کھیلنے کی خصوصی مشقیں کیں۔ کہتے ہیں خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔