ناٹنگھم(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی جیت کا کریڈٹ کسی ایک کو نہیں پوری ٹیم کو جاتا ہے اور ٹیم نے قوم کو عید سے قبل تحفہ دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔میچ کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی اوپننگ شراکت نے ہماری جیت کی بنیاد رکھی۔اس کے بعد محمد حفیظ ،بابر اعظم اور بولروں نے ہمیں جیت پر گامزن کیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کی اچھی کارکردگی میں فیلڈنگ کا کردار اہم ہوتا ہے۔انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں ہم نے خراب فیلڈنگ کی تھی اللہ کا شکر ہے کہ گیارہ مسلسل میچ ہارنے کے بعد ہم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اسی جذبے کو ٹورنامنٹ میں قائم رکھنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان بہت اچھا کھیلا لیکن ہم اس میچ کے اچھی اور مثبت چیزوں کے ساتھ بنگلہ دیش کے میچ میں جائیں گے۔مین آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک جیت کی ضرورت تھی۔ہم انگلینڈ آئے تھے تو اچھا کھیلنے کے باوجود ہار رہے تھے۔کل ہم نے پریکٹس کے بعد میٹنگ کی اور سب کو یہی بتا یا گیا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم جو نتائج دے رہے تھے ہماری ٹیم اس سے کہیں بہتر تھی۔
Monthly Archives: June 2019
بھارتی فضائیہ کا لاپتہ طیارہ چین کی سرحد کے قریب گرکر تباہ
آسام(ویب ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ چین کی سرحد کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔طیارے کا ملبہ اروناچل پردیش کے جنگل سے مل گیا، جہاز نے دوپہر ایک بجے آسام سے اڑان بھری تھی اور پرواز کے کچھ دیر بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔بھارتی فضائیہ کے لاپتا ہونے والے طیارے اے این 32 کا ملبہ اروناچل پردیش کے جنگلات سے مل گیا، طیارے پر بھارتی فضائیہ کے عملے کے 13 افراد سوار تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تلاش کے دوران طیارے کا ملبہ گھنے جنگلات کے علاقے میں دیکھا گیا، طیارہ گرنے کی جگہ پر رسائی تک طیارے پر موجود افراد کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔بھارتی فضائیہ کا طیارہ دوپہر ایک بجے پرواز کے تھوڑی دیر بعد لاپتا ہوگیا تھا، طیارہ آسام سے اروناچل پردیش جارہا تھا۔
کون ہوگا اگلا بیٹ مین؟
لاس اینجلس(ویب ڈیسک) ڈی سی کومکس کے معروف سپر ہیرو بیٹ مین کا کردار نبھانے کے لیے نوجوان اداکار کا نام سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق بیٹ مین کے کردار کو ڈی سی یونیورس میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، اسی وجہ سے یہ بات ہمیشہ موضوع بحث رہتی ہے کہ کون سا اداکار بیٹ مین کا کردار نبھائے گا۔خیال رہے کہ ممتاز ہدایت کار کرسٹرفر نولن کی ڈائریکشن میں بننے والی بیٹ مین سیریز میں کرسچن بیل نے یہ کردار نبھا کر اسے یادگار بنا دیا تھا۔البتہ جب ”جسٹس لیگ سریز“ کی داغ بیل ڈالی گئی، تب کرسچن بیل اس سے الگ ہوچکے تھے، تب بین فلک نے کو یہ کردار ادا کیا، البتہ اب وہ بھی اس پراجیکٹ سے الگ

ہوگئے ہیں، تب ہی سے یہ بحث جاری تھی کہ اب یہ یادگار کردار کون نبھائے گا۔البتہ اب ٹوائلائٹ سیریز میں مرکزی کردار نبھانے والے رابرٹ پیٹنسن کا نام حتمی کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وارنر بروز اسٹوڈیو کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ بیٹ مین کی نئی فرنچائز میں رابرٹ یہ کردار ادا کریں گے، یہ میگا بجٹ فلم 2021 میں جون تک ریلیز کی جائے گی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد عیدالفطر کل ہوگی۔ سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے مطابق عید الفطر منگل 4 جون کو ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے چاند دیکھنے کی تاکید کی تھی۔ خلیجی ممالک میں رویت ہلال کے پینلز اپنے اپنے ملکوں میں شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق اجلاس جاری ہیں۔کینیڈا اور امریکا میں اسلامی کلینڈر کے تحت عید کل ہوگی تاہم چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی کمیونٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، نیو یارک سٹی میں عید الفطر کے موقع پر اسکول بند رہیں گے۔
پاکستان کا دہلی افطار ڈنر میں مہمانوں کو ہراساں کرنے پر بھارت سے احتجاج
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے دہلی کے سفارت خانے میں افطار ڈنر کے موقع پر مہمانوں کو بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی جانب سے ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی دلی کے سفارت خانے میں 28 مئی کو پاکستانی ہائی کمشنر نے حسب روایت افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا، اس موقع پر بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نا صرف ہائی کمیشن کا محاصرہ کرلیا تھا بلکہ مہمانوں کی تلاشی کے نام پر بے عزتی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔پاکستان نے بھارت کے غیر سفارتی اقدام کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے یہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو ایک احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے افطار ڈنر کے شرکاءبالخصوص کشمیری مہمانوں کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے تلاشی لی، تصاویر اتاریں اور ہراساں کیا گیا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کشمیری مہمانوں کو افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر گرفتار کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، یہی اوچھے ہتھکنڈے 22 مارچ کو ہونے والی تقریب میں بھی اپنائے گئے تھے اور اس وقت بھی احتجاج کیا گیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور روش پر قائم ہے۔پاکستان نے احتجاجی مراسلے میں موقف اختیار کیا کہ بھارت کا غیر سفارتی رویہ قابل مذمت اور ویانا کنونشن کی سراسر خلاف ورزی ہے، مراسلے میں بھارت سے اس قسم کے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بے گھر شخص سے ظالمانہ مذاق کرنے پر یوٹیوبر کو قید کی سزا
میڈرڈ(ویب ڈیسک) ہسپانوی عدالت نے غریب شخص کے ساتھ ظالمانہ مزاق کرنے پر معروف یوٹیوبر کو 15 ماہ قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار و یوٹیوبر کو بے گھر شخص کو توٹھ پیسٹ سے بھرے اوریو بسکٹ کھلانے کا نا مناسب مزاق کرنے پر جیل جانا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ توٹھ پیسٹ والے بسکٹ کھانے کے باعث بے متاثرہ شخص کو کافی دیر تک قے کرتا رہا۔بارسلونا کی عدالت نے کنگہوا رین (یوٹیوبر) کو بے گھر شخص کے ساتھ ظالمانہ مذاق کرنے پر 15 ماہ قید کی سزا اور 17 ہزار 682 پاﺅنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے ملزم پر بے گھر شخص کے عزت نفس مجروح کرنے اور اخلاقی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے جرم میں فرد جرم عائد کی تھی، بارسلونا کورٹ کے حکم پر کنگہوا رین کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بھی پانچ سال کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔رین کے یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رین نے سفید کریم والے چاکلیٹی بسکٹس میں توٹھ پیسٹ بھرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ20 سالہ نوجوان نے کچھ بسکٹس واپس پیکٹ میں رکھے جس کے بعد ویڈیو میں نوجوان کو بارسلونا کی گلیوں میں

گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔غیر میڈیا کے مطابق نوجوان ایک بے گھر شخص کے پاس ر±کا اور گفتگو کرنے لگا اور کچھ دیر بعد عمارت کے باہر تشریف فرما بے گھر شخص کو کچھ پیسے دینے کے بعد اوریو کیا۔جارج نامی شخص نے رین کا شکریہ ادا کیا اور بسکٹ کھانے لگا تاہم کچھ دیر جارج کو الٹیاں ہونا شروع ہوگئیں اور 52 سالہ شخص کی حالت متغیر ہونے لگی لیکن اس کے باوجود رین کو اپنے مزاق پر شرمندگی نہیں ہوئی۔رین نے مزاق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ میں تھوڑی دیر کے لیے چلا جاﺅں لیکن اگر مزاق کا مثبت پہلو دیکھو تو یہ تمھارے دانٹ صاف کرنے کافی مددگار ثابت ہوگا‘۔عدالتی دستاویزات کے مطابق یوٹیوبر اپنے یوٹیوب چینل پر اشتہارات کے ذریعے ماہانہ 1730 پاﺅنڈ کماتا ہے اور اس کے لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رین ایک مرتبہ پھر جارج نامی شخص کے پاس گیا اور ایک اور ویڈیو بناتے ہوئے سوال کیا کہ ’تمہیں اوریو پسند آئے‘۔عدالت نے رین کو حکم دیا کہ وہ جارج کے بنایا گیا ویڈیو کلپ اپنے یوٹیوب چینل سے حذف کرے اور جارج کو 265 پاﺅنڈ اس کی خاموشی پر ادا کرے اور اس کی عزت نفس دوبارہ بحال کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رین اس سے قبل بچوں اور بوڑھوں کو بلّی کے فضّلے سے بھرے ہوئے سینڈوچ بھی کھلا چکا ہے۔
امریکا جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، چین
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکا جنگ کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر دفاع جنرل وئی فینگھے نے سنگاپور میں مباحثہ برائے عالمی سیکیورٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں اور جنگ مسلط کرنے کا خواہاں ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔قبل ازیں چین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا چینی مصنوعات پر ٹیکسوں میں مسلسل اضافے کی غلطی کر کے اپنے لیے پریشانیاں کھڑی کر رہا ہے، اس عمل سے امریکی معیشت تباہ ہوجائے گی اور امریکا کے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔امریکا اور چین کے درمیان جاری معاشی محاذ آرائی سے خطے میں قیام امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جس کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چین نے انٹرنیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ میں 2011 سے اب تک پہلی بار شرکت کی ہے۔چین اور امریکا کے درمیان معاشی جنگ کا آغاز صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی ہوگیا تھا تاہم اس میں بتدریج شدت آتی گئی ہے یہاں تک کہ گزشتہ دو روز میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی اشیاءپر 360 ارب ڈالر کے مزید ٹیکس عائد کردیئے ہیں۔
فضائی آلودگی خون کی رگوں کوسخت اورتنگ بناسکتی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک) انسانی صحت پرفضائی آلودگی کے ہولناک اثرات اب روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں لیکن اب ایک بڑے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ خود فضائی آلودگی دل کی رگوں سمیت تمام شریانوں کی تنگی اور سختی atherosclerosis کی وجہ بن سکتی ہے۔رگوں کی تنگی کی وجہ خون اور دیگر غذائیت والے اجزا پورے جسم میں درست طور پر نہیں پہنچ پاتے اور اس سے امراضِ قلب اور فالج وغیرہ جنم لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ فضائی آلودگی میں گہری کہر اور اوزون اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اگرچہ رگوں میں چربی، چکنائی اور کولیسٹرول وغیرہ جمع ہوتے رہتے ہیں جو پلاک کی صورت میں رگوں کو بند کردیتے ہیں لیکن اب فضائی آلودگی بھی اس میں اہم کردار کی وجہ بن سکتی ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف بفیلو کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے پروفیسر مینگ وینگ نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ کے کئی شہروں سے 45 سے 84 سال تک کے 6619 افراد کا ساڑھے چھ سال تک مطالعہ کیا ہے۔ اس میں تمام رنگ و نسل کے لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔تحقیقی سروے کا مقصد اوزون اور شریانوں کی تنگی کے درمیان تعلق دریافت کرنا تھا جس کے لیے شماریاتی ماڈل استعمال کئے گئے۔ اس ماڈل کے تحت ثابت ہوا کہ اگر کوئی بہت طویل عرصے تک اوزون کا سامنا کرتا رہے تو اس سے شریانوں کی سختی اور تنگی کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔مطالعے سے ظاہر ہوا کہ اوزون کے درمیان رہنے والے افراد کی رگوں میں خصوصاً کیروٹڈ شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جو گردن سے دماغ کو خون پہنچاتی ہیں اور اس کی دو اہم رگیں گردن کی اطراف میں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے مطالعے میں بعض اموات کو بھی نوٹ کیا ہے۔ماہرین کے مطابق مختلف ذرائع سے اوزون ہماری فضا تک آتی ہے اور بالخصوص خشک ، گرم اور دھوپ والے دنوں میں فضا میں اس کی مقدار بڑھ جاتی ہے جبکہ بعض ممالک میں اوزون کی سطح ویسے ہی بلند ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں امراضِ قلب اور دیگر بیماریاں سر اٹھارہی ہیں۔
دنیا کا سب سے بوڑھا جانور، 187 سالہ کچھوا جوناتھن
سینٹ ہیلینا(ویب ڈیسک) جوناتھن ایک کچھوے کا نام ہے اورگینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس کی عمر 187 برس ہے۔بحرِ اوقیانوس کے جنوب میں برطانوی زیرِ انتظام سینٹ ہیلینا اور ملحق جزائر میں موجود یہ کچھوا 1832 میں پیدا ہوا تھا اور اس نسل کے کچھوے زیادہ سے زیادہ 150 سال تک زندہ رہتے ہیں لیکن اس کچھوے نے زندہ رہنے کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسے اب خشکی کا سب سے بزرگ جانور قرار دیا گیا ہے۔اس طرح کچھوا 39 امریکی صدور کی آمدورفت، دو عالمی جنگیں اور بلب کی ایجاد کا عہد دیکھ چکا ہے۔ اسے 1882 میں سینٹ ہیلینا جزائر پر لایا گیا تھا اور اس وقت کچھوے کی عمر 50 برس تھی۔ سمندر پار برطانوی مملکت کے گورنر ولیم گرے ولسن کو یہ بطور تحفے میں دیا گیا تھا اور اب تک گورنر ہاﺅس میں ہی رہتا ہے۔لیکن اس بڑھاپے کی وجہ سے اس کی دونوں آنکھوں میں موتیا آگیا ہے اور یہ قریب قریب نابینا ہوچکا ہے اور سونگھنے کی حس کھوچکا ہے۔ جانوروں کے خاص ماہرین اس کے لیے پھلوں اورسبزیوں کا خاص اہتمام کرتے ہیں اور اس کی صحت کا خیال بھی رکھتے ہیں۔اس کے تین اور بھی کچھوے دوست ہیں جن کا نام ڈیوڈ، ایما اور فریڈ ہیں۔ اس سے قبل ایک اور کچھوا 188 سال کی عمر کو پہنچا تھا جو 1995 میں مرگیا تھا۔
شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی،کل بغیر دوبین کے بھی دیکھا جاسکے گا، فواد چوہدری
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی جسے کل بغیر دوبین کے بھی باآسانی دیکھا جاسکے گا۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی ریاست میں خوشیوں کے تہوار تقسیم کا باعث نہیں ہونے چاہیے، سائنسی بنیادوں پر مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، مسلمانوں نے علم سے سیکھنا ہے علم سے ہی آگے بڑھنا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ علم کے استعمال کا حکم اللہ اور اس کے رسول نے دیا ہے، دنیا میں ایسے ممالک ہیں جہاں کئی کئی ہفتے سورج نہیں نکلتا، اسلام پوری دنیا کے انسانوں کیلئے ہے۔وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ آج تین بجکر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، آج چاند نہیں دیکھا جاسکتا کیوں کہ سورج کےغروب اور چاند کا ایک وقت ہے، کراچی اور گوادر کے ساحلی پٹی میں کل چاند بغیر کسی دوربین کے صرف آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ بنایا گیا ہے جس میں چاند کی رویت سے متعلق تمام معلومات موجود ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ منگل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، منگل کو آخری روزہ اور بدھ کو عید ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایپ پر ملک کی سرحدوں کے اندر ہی چاند دکھا رہے ہیں، منگل کو چاند ایک گھنٹے کیلئے ہماری سرحد پر موجود رہے گا، ایک ہی دن عید کرنے کیلئے ہم نے بہت محنت کی ہے،ہمارا مقصد کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری خوشیوں کے ایام کو تقسیم کا باعث نہیں ہونا چاہیے، مسلمان علمی قوم ہے، فلکیات کا علم مسلمانوں نے متعارف کرایا، سورج، چاند اور دیگر سیارے اپنے مدار میں گھومتے رہتے ہیں، بادلوں کے آنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ چاند نکلا ہی نہیں ہے، موبائل ایپ سے تمام کہکشاں دیکھی جاسکتی ہے، موبائل ایپ کو مختلف نظام کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی جو دوربین استعمال کر رہی ہے وہ 50 سال پرانی ہے، اگر سائنسی آلات استعمال نہیں کرنا تو پھر عینک کے بغیر چاند دیکھیں، پرانے زمانے میں سورج کو دیکھ کر ٹائم جانا جاتا تھا، لیکن اب گھڑی دیکھ کر ہی ٹائم فکس کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش آج (پیر) دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہو چکی ہے۔دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔
برٹش ایئرویزکا 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال
اسلام آباد(ویب ڈیسک) برٹش ائیرویز کی پرواز 11 سال بعد نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ذرائع کے مطابق برٹش ایئرویزنے 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا، پرواز آج نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر290 مسافروں کے ہمراہ لینڈ کرگئی۔ وفاقی وزیر ہوابازی اوردیگراہم حکومتی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔ برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرورنے فضائی آپریشن کی بحالی پرویڈیو پیغام میں کہا کہ برٹش ائیرویز کے پاکستان میں آپریشن کے بحالی پرخوشی ہے، برٹش ائیرویز نے 2008 میں سیکورٹی کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل کیا تھا، پاکستان میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری اورجمہوری حکومت پراعتماد کیا، برٹش ائیرویز کے فضائی آپریشن کے بحالی کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں جب کہ آپریشن کی بحالی سے ایوی ایشن ڈویڑن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔واضح رہے بر ٹش ایئرویز نے 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔
عید الفطر کے موقع پروزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب بھرکی جیلوں سے معمولی جرائم میں ملوث 798 قیدی رہا
لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کوٹ لکھپت جیل میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی تھے وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑایچ، آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر افسران کی شرکت صوبائی وزرا ءتیمور احمد بھٹی، اجمل چیمہ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، انصر مجید نیازی کی شرکت رہا کیے جانے والے قیدیوں کے جرمانہ اور دیت کے لیے تقریاً23 کروڑ روپے کی ادائیگی حکومت کی جانب سے کی گئی 4کروڑ کی رقم مختلف مخیر شخصیات کی جانب سے ادا کی گئی رہائی پانے والے قیدیوں کو حکومت کی جانب سے فی کس ایک ہزار روپے اور ایک سوٹ کا تحفہ دیا گیایہ رہائی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے خصوصی تحفہ ہے تاکہ وہ عید اپنوں کے ساتھ منا سکیںتوقع ہے کہ رہائی پانے والے قیدی جرائم سے توبہ کر کے معاشرے میں مثبت زندگی گذاریں گے۔
معین خان اور شعیب اختر کی لفظی جنگ کا بازار گرم
لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ایک نجی ٹی وی پر تجزیہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے کہا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے اور انہیں وکٹ کیپنگ میں مسائل پیش آ رہے ہیں۔شعیب اختر کے اس بیان پر معین خان سرفراز کے دفاع میں سامنے آئے اور شعیب اختر کے کریئر کے دوران ان کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیئے۔معین خان نے کہا کہ شعیب اختر انضمام الحق کی کپتانی میں بھی کھیلے لیکن انہوں نے کبھی ان کی فٹنس پر سوال نہیں اٹھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر خود اپنی فٹنس کے حوالے سے سنجیدہ نہیں تھے، اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو پاکستان کے لیے 400 سے 500 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرتے۔پھر کیا تھا، شعیب اختر نے توپوں کا رخ معین خان کی طرف کر لیا اور کہا کہ آپ بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے لیکن ہماری بدقسمتی تھی کہ ہم معین خان کی کپتانی میں کھیلے۔شعیب اختر نے کہا کہ معین خان صاحب، 450 انٹرنیشنل وکٹیں تو میں نے لے رکھی ہیں لیکن اگر آپ پاکستان کے ساتھ سنجیدہ ہوتے تو جس وقت راشد لطیف آئے تھے جو ایک بہتر بہتر بلے باز، بہتر وکٹ کیپر اور بہتر انسان تھے، تو آپ کو گلوز چھوڑ دینے چاہیے تھے۔


















