برسٹل(ویب ڈیسک )انگلینڈ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں میں آج پاکستان اور سری لنکا کا آمنا سامنا ہونا ہے تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ برسٹل کے کاﺅنٹی گراﺅنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم پچ کو اب تک کپڑا ڈال کر ڈھانپ رکھا ہے اور میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوپہر کے بعد تیز ہواو¿ں کے سا تھ جھکڑ اور طوفان کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے کم از کم 20 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہے تاہم بارش کی وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔
Monthly Archives: June 2019
عید کے بعد صرف بجٹ ، وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک ) شہبا زشریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں۔ عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا،کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔ زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داو¿لگانے کے چکر میں ہیں۔ حکومت کے نزدیک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔مشکلات کے انبار چھوڑے گئے،صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ سزا یافتہ شخص کے جیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ نوا زلیگ کی سیاست مفاد پرستی کے گر د گھومتی ہے۔ عمران خان نے کرپٹ عناصر سے سمجھوتہ نہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔اقتدار بچانے کیلئے لوٹ مار کرنیوالوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ پی پی پی اور نواز لیگ اپنی کرپشن کے تحفظ کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے بارتھی میں معززین علاقہ اورعمائدین کی ملاقات
لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں عوام سے ہوں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں۔سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا۔ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دوردراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا۔نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے۔ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی وسائل ضائع کیے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے نئے پاکستان میں عوام کی بنیادی ضرورتیں پورا کرنے پر فوکس کیا ہے۔ہم ہر علاقے کی یکساں اورمتوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔میرا تعلق آپ سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔عوام کی خدمت میرے خون میں شامل ہے۔
پاکستانی شاہین لنکا ڈھانے کیلئے پر عزم
برسٹل(ویب ڈیسک ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی شاہین سری لنکن شیروں پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا اہم میچ آج برسٹل کے کاو¿نٹی گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، پہلے میچ میں قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں تمام توقعات کے برعکس شاہینوں نے ایونٹ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو 14 رنز سے مات دی۔ایونٹ میں سری لنکا نے بھی دو میچز کھیلے ہیں اور ایک میں کامیابی دوسرے میں ناکامی کا منہ دیکھ چکی ہے، ٹورنامنٹ میں پیش قدمی کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کہتے ہیں کہ کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے گا جبکہ سری لنکن کپتان کرونا رتنے بھی اچھی کارکردگی کے لیے پ±ر امید ہیں۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی توجہ مکمل طور پر کھیل پر مرکوز ہے اور ا±نہیں ذمے داری کا احساس بھی ہے، توقع ہے کہ کھلاڑی وننگ پرفارمنس دیں گے۔گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، انگلینڈ کا میچ جیتنے کے بعد پریشر کافی کم ہوا ہے، ممکن ہے سری لنکا کیخلاف بغیر کسی تبدیلی کے ہی ٹیم میدان میں اتاریں۔دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے بھی پاکستان کے خلاف میچ کیلئے پریکٹس کی، ا±ن کے کپتان دمتھ کرونا رتنے کہتے ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہیں۔اس میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے، جمعرا ت کو بھی بارش کی پیش گوئی تھی، بادل آئے، ذرا سا برسے اور پھر چلے گئے۔
ورلڈکپ 2019: بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف
اوول(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا ہے۔اوول میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیہ سرکار نے کیا تاہم 45 رنز کی شراکت کے بعد سومیہ سرکار 25 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ تمیم اقبال بھی 24 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ شکیب الحسن، محمد متھن اور محمد سیف الدین نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن بنگلادیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن 64، سیف الدین 29 اور محمد متھن 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔یاد رہے کہ بنگلادیش نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جب کہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔
کینیڈا کے وزیراعظم کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد، اسلام فوبیا کیخلاف جنگ کا عزم
اوٹاوہ(ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عید الفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دنیا سے نفرت اور اسلام فوبیا کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مذہبی رواداری اور عالمی بھائی چارے کی مثال قائم کردی، عالم اسلام کے لیے اپنے محبت بھرے پیغام کا آغاز السلام علیکم کہہ کر کیا اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں دنیا میں زبان، رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں اور اسلام فوبیا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور عید کو رمضان میں مذہبی، روحانی اور معرفت کے حصول کے لیے روزہ رکھنے کا تحفہ قرار دیا۔
امیتابھ بچن اور انوشکا شرما سمیت بھارتی فنکاروں کی عالم اسلام کو عید مبارک
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکاروں اور اداکاراﺅں نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے مسلمان دوستوں اور مداحوں کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کی ہے۔برصغیر پاک و ہند میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے بعد لوگ آپس میں گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ عید سعید کے موقع پر معروف بھارتی اداکار اور اداکارائیں بھی اپنے دوستوں اور مداحوں کو عید کی مبارکبادیں دیتے نظر آئے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں امن، محبت اور خوشحالی دعا کی ساتھ عید مبارک کہا۔ انہوں نے دیدہ زیب عید کارڈ بھی شیئر کیے۔
رشی کپور دیار غیر میں کینسر جیسے موزی مرض کیخلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہیں اور شاید ہی پاکستان اور مسلمان مخالف ٹویٹ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتے ہوں تاہم انہوں نے عید الفطر پر سب اختلافات اور بیماری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو عید کی مبارک باد دی۔
معروف اداکار اکشے کمار نے بھی اپنے مسلمان دوستوں اور مداحوں کو عید سعید کے پر مسرت موقع پر عید مبارک پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دن آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لیکر آئے۔
مسز ویرات کوہلی اور بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنی ٹویٹ میں عید کی مبارکباد دی، اسی طرح ورون دھون، شردھا کپور اور دیگر فنکاروں نے عید کے موقع پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارکبادیں پیش کیں۔
بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر مرضی کے تجزیے کررہا ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر مرضی کے تجزیے کرنے میں مصروف ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کے اعلان پر تجزیے کرنے میں مصروف ہے، بھارت نہ بھولے ہم وہی فوج ہیں جنہوں نے اسی دفاعی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کا آپریشن کیا تھا، ہم جواب دینے کی پوری اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج نے اسی بجٹ کے ساتھ 27فروری کو بھرپور جواب دیاتھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ نہیں بلکہ ایک قوم کا مضبوطی کے ساتھ اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہونا ہے، بجٹ اہم نہیں ہے بلکہ عزم اور حوصلہ اہمیت رکھتاہے، افواج پاکستان کے عزم کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے۔
بھارت نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ساﺅتھمپٹن(ویب ڈیسک)بھارت نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی جب کہ یہ پروٹیز کی مسلسل تیسری شکست ہے۔جنوبی افریقہ کا بھارت کو جیت کیلئے 228رنز کا ہدف
ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا۔ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کو ابتداءمیں ایک وکٹ کا نقصان ہوگیا جب چوتھے اوور میں اس کے اہم بلے باز ہاشم آملہ صرف 6 رنز بناکر 11 کے مجموعے پر بمرا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔24 کے مجموعے پر ڈی کک کو بھی بمرا نے پویلین بھیج دیا، کوک صرف 10 رنز بناسکے۔کک کے بعد آنے والے ڈوسین ڈوپلیسس 38، ڈیر ڈوسین 22 اور ڈومینی 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس سے جنوبی افریقا کے پانچ کھلاڑی سینچری سے پہلے ہی 89 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بنگلادیش نے اس سے قبل ورلڈکپ کے پہلے میچ جنوبی افریقا کو شکست دی ہے۔
عید کی حقیقی خوشی ضرورت مندوں کو شریک کرکے ملتی ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عید الفطر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پوری قوم کو میری جانب سے عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم یکجا ہو کر اپنے معاشی بحران پر قابو پائیں گے اور اس دوران سماج کے قدرے غریب حصے پر کم از کم بوجھ منتقل کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا۔عید پر جاری قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانو ں میں اتحاد، اخوت، بھائی چارہ، ایثار اور سخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے، عید کی حقیقی خوشی ضرورت مند عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کو شریک کرکے ملتی ہے۔
سری لنکا میں بدھ راہبوں کی اشتعال انگیزی پر مسلمان وزرا مستعفیٰ ہونے پر مجبور
کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکا میں بدھ راہبوں کے مسلسل احتجاج اور دھمکیاں ملنے پر مسلمان وزراء اور گورنرز نے مسلم برادری کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں 9 مسلمان وزرا اور 2 صوبائی گورنرز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بدھ مت کے انتہا پسند راہبوں کی جناب سے دھمکیوں اور مسلمان برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔مسلمان وزرا کا کہنا تھا کہ انتہا پسند بدھ راہب چرچ دھماکوں کے بعد مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں، گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں، کاروبار تباہ کیا جا رہا ہے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہم اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں، اس لیے مستعفی ہو رہے ہیں۔مسلمان وزرا اور صوبائی گورنرز کی جانب سے استعفی کا اعلان انتہا پسند بدھ راہب گناناسارا اور اس کے حواریوں کی جانب سے مسلمان وزراءکو عہدوں ہٹانے کے لیے الٹی میٹم دینے کے بعد کیا گیا، انتہا پسند بدھ راہب نے حکومت کو پ±رتشدد مظاہروں کی دھمکی بھی دی۔انتہا پسند بدھ راہب گناناسارا حال ہی جیل سے رہا ہوکر آیا ہے، وہ مسلمانوں کیخلاف جذبات اکسانے اور تشدد کی جانب راغب کرنے کے لیے شہرت رکھتا ہے، گناناسارا نے اپنے ہزاروں حواریوں کے ساتھ ملک کے مرکزی شہر کینڈی میں دھرنا دے رکھا ہے اور مسلم وزراءسے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہا تھا۔قبل ازیں انہی راہبوں نے شمال مغربی علاقے میں مسلمانوں کی آبادی پر دھاوا بولا تھا اور مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کیا، درجنوں کو شہید کرکے مسلمانوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا تھا، حکومت نے ان علاقوں میں کرفیو لگا کر حالات کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے خود کش حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری مسلمان گروہ نے تسلیم کی تھی جس کے بعد سے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔
سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی
کارڈف(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ کارڈف میں کھیلے گئے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ولڈکپ کا ساتوں میچ بارش کے باعث 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تاہم سری لنکا کی پوری ٹیم 37ویں اوور میں 201 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔سری لنکا کی طرح افغانستان کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی، افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازائی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شہزاد 7 رنز پر ہی ملنگا کا شکار بن گئے، رحمت شاہ 2، ہشمت اللہ شہیدی 4، محمد نبی 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز زازئی کی ہمت بھی 30 رنز پر جواب دے گئی، کپتان گل بدین نائب کی اننگز بھی 23 رنز تک محدود رہی، راشد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ نجیب اللہ زردان کے 43 رنز بھی ٹیم کو فتحیاب نہ کرواسکے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ نے 4 اور لیستھ ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوشل پریرا اور کرونا رتھنے نے کیا، دونوں اوپنرز نے 92 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد کرونا رتھنے محمد نبی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی سری لنکن کھلاڑی کو زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہنے دیا، ون ڈاﺅن آنے والے تھریمانے نے 25 رنز بنائے جب کہ مینڈس 2، انجیلو میتھیوز اور ڈیسلوا بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے، تھیسارا پریرا نے بھی صرف 2 رنز بنائے اور وہ رن آﺅٹ ہوگئے۔اسیرو اڈانا بھی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور اوپننگ بلے باز کوشل پریرا کی ہمت بھی 78 رنز پر جواب دے گئی، ان کی اننگز مین 8 چوکے شامل تھے اور وہ راشد خان کا شکار بنے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 4، دولت زردان، حامد حسن اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی شہرغازی پور میں کچرے کے ڈھیر کی اونچائی تاج محل سے بھی بلند
نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی شہر غازی پور میں کچرے کے انبار شہرہ آفاق تاریخی عمارت تاج محل سے بھی بلند ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہر غازی پور ایک مقام پر شہر کے کونے کونے سے لائے جانے والا کچرا پہاڑ کی شکل اختیار کرگیا جس کی اونچائی اب تاج محل سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔کچرے کی اس آماج گاہ کا رقبہ 4 فٹبال گراﺅنڈ کے برابر ہوگیا ہے اور اس کی بلندی 213 فٹ ہوگئی ہے یعنی ایک 4 منزلہ عمارت سے بھی تجاوز کرگئی ہے جو روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور 2020 میں 73 میٹر تک ہوجائے گی۔
میونسپل کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غازی پور کے اس مقام پر روزانہ 2 ہزار ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے، یہاں کچرا جلایا بھی جاتا ہے۔ کوے، چیل، کتے اور بلیوں کی بھرمار ہے، دھوئیں اور تعفن سے تمام علاقہ آلودگی کا شکار ہے۔
ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے رہائشیوں میں سانس اور پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے ہیں، 2013 سے 2017 کے دوران دہلی میں 981 شہری سانس کی بیماری کے باعث ہلاک ہوئے اور 17 لاکھ افراد کو انفیکشن ہوا۔
واضح رہے کہ بھارت دنیا بھر سب سے زیادہ کچرا پیدا کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 62 ملین ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے جو اگلے 10 سال کے بعد 165 ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی۔


















