نئی دلی(ویب ڈیسک) پاکستان فوبیا میں مبتلا بھارتی میڈیا اپنے ملک میں حالیہ ’ہیٹ ویو‘ پر ہیجان انگیزی سے باز نہ آیا اور موسمی تغیرات کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا۔جھوٹ، افواہ اور پروپیگنڈے کا دوسرا نام بھارتی میڈیا ہے، ہیجان انگیزی میں یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں یہاں تک کہ خود اپنا مذاق بھی بنوا لیتے ہیں۔ ایسی ہی صورت حال بھارت میں شدید گرمی کی لہر پر بنائی گئی ایک رپورٹ پر پیدا ہوگئی۔بھارتی چینل کے نیوز اینکرز نے گلے پھاڑ پھاڑ کر ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرانے کی بچکانہ کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مزاح اور طنز سے سوشل میڈیا زعفران زار ہوگیا، کسی نے لکھا بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہیے تو کسی نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ ہمارے دن یوں ہی مزاح سے بھرپور رکھتا ہے۔ایسا پہلا مرتبہ نہیں بلکہ اس قبل بھی معصوم کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بتا کر بھارتی میڈیا نے واویلا مچا رکھا تھا، بھارتی میڈیا بھول گیا کہ ان کی بے سروپا باتیں معصوم بھارتی عوام کو تو ورغلا سکتی ہیں لیکن دنیا ان کے اصل روپ سے واقف ہے۔
Monthly Archives: June 2019
وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس جاری ہے۔ میڈیاکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا تھا جو شروع ہوچکا ہے اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں بجٹ کے خدوخال پر مشاورت ہو گی اور معاشی ٹیم بجٹ کی تیاریوں سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کرے گی جب کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
عید کے موقع پر مہنگائی کا جادو سرچڑھ کر بولتا رہا، چیئرمین برابری پارٹی
لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے اس وقت ملک کی کشتی مسائل کے گرداب میں پھنس چکی ہے جسے نکالنے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو جدوجہد کرنا ہو گی، ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کی اس سے بڑی نااہلی اور کیا ہوگی کہ رمضان اور عید کے موقع پر مہنگائی کا جادو سرچڑھ کربولتارہا، عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں جعلی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں۔ دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کا اپنا کوئی ویڑن نہیں ہوتا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ورکرز سے خصوصی ملاقات میں کیا اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے نو ماہ میں 10ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا جسکا خمیازہ پوری قوم کئی سال تک بھگتے گی۔ حکومت کاہر وزیر خو د کو وزیراعظم سے کم نہیں سمجھ رہا وزیرو ں اور مشیرو ں کی کارکر دگی صر ف میڈ یا میں مخا لفین پر تنقید کے علاوہ زیرو ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو زیادہ موقع دیاگیا توپاکستان معاشی طورپرتباہ ہوجائے گااس موقع پر انھوں نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کا ایک بہت اہم راستہ تعلیم ہے۔ پاکستان کے پیچھے رہ جانے کا ایک بڑا سبب تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جانا ہے۔تعلیم ترقی کا زینہ ہے اور شدت پسندی اور رجعت پسندی کیخلاف سب سے موثر ہتھیار ہے جس کے لئے بجٹ میں ایک بڑا حصہ مختص کیا جانا چاہیے۔
فیس بک نے بھی ہواوے کے ساتھ ناتہ توڑ دیا
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)گوگل کی جانب سے ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کے بعد فیس بک نے بھی اپنی ایپس ہواوے میں آئندہ سے انسٹال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکا اور چین میں جاری تجارتی کشیدگی نیا رخ اختیار کرچکی ہے، امریکی صدرکی جانب سے چینی موبائل کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایک دوسرے سے کاروباری معاہدے ختم کررکھے ہیں۔اس ضمن میں امریکی کمپنی فیس بک نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ہواوے کو اپنی سروسز دینے سے انکار کرتے ہوئے مستقبل میں اپنی تمام ایپس کو ہواوے موبائل میں انسٹال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔فیس بک اپنی ملکیت میں شامل سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سہولیات ہواوے کو فراہم نہیں کرے گا البتہ ایسے صارفین جو ہواوے فون استعمال کررہے ہیں وہ فیس بک اور اس کی دیگر ایپس بغیر کسی تعطل کے استعمال کرتے رہیں گے۔فیس بک نے ہواوے صارفین کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں ہونے والی تمام اپیس کی اپ ڈیٹس باقاعدہ سے جاری رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب ہواوے کمپنی نے فیس بک کے اس اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
شہباز کی واپسی کیوں ہوئی ، وزیر اطلاعات نے بتا دیا
لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف خوب جانتے ہیں کہ وہ کیوں واپس آئے ہیں؟کوئی احسان نہیں،ہر شہری کا قانون کے سامنے سر تسلیم خم ضروری ہے۔امید ہے شہبا زشریف اب عدالت میں بھی ضرور سچ بولیں گے۔دونوں بھائیوں کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے۔ اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا۔باقی مفروروں کو بھی پاکستان آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ نواز لیگ بغلیں نہ بجائے،عوام ا±ن کی حقیقت بخوبی جانتے ہیں۔عوام آشیانہ،صاف پانی اور دیگر سوالات کے جواب مانگتے ہیں۔ شریف فیملی نے عوام اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ دامن صاف ہے تو احتساب کا سامنا کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟۔ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں۔پی ٹی آئی عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ پر پورا اترے گی۔
پنجاب کا بجٹ ، 5لاکھ نوکریاں دینے، 35 ارب کے ٹیکس لگانے کی تیاری
لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 30سے 35ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجاویز تیار کر لی ہیں ، پنجاب کو تین حصوں جنوبی ، شمالی اور وسطی پنجاب کی تقسیم کے تحت فنڈز دئیے جائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس 10جون کو طلب کر لیا۔نجی ٹی وی نے محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے حولے سے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں زرعی آمدنی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، صوبے میں فیول کے ا ستعمال پر ایک فیصد نیا کاربن ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، پروفیشنل ٹیکس کادائرہ کاربڑھانے کی تجویز ہے تاہم وکلا ئ پروفیشنل ٹیکس لگانے کی تجویز موخر کر دی گئی۔ بیوٹی پارلرز اور ہیئر ڈریسرز پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ٹیکس لگانے کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال 5عشاریہ 2فیصد گروتھ ریٹ بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی۔آئندہ مالی سال کے دوران5 لاکھ 10 ہزار نوکریاں پید اکرنے کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔اورنج لائن ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے 14ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بڑے پیمانے پر انڈسٹریزاور فیکٹریوں کو فروغ دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 3ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ آمدن کا تخمینہ گزشتہ برس کی نسبت 31فیصد زائد رکھنے کی تجویز ہے جس کے تحت صوبائی آمدن کے 368ارب روپے کا تخمینہ تجویز کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں ڈسٹرکٹ ڈیلیوری فنڈز یونٹ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ صاف پانی پراجیکٹ کےلئے 10ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کےلئے 35فیصد، شمالی پنجاب کےلئے 33فیصد جبکہ وسطی پنجاب کےلئے 32فیصد مختص کرنے کی تجویز ہے۔وزیراعظم عمران خان نے 10 جون پنجاب کے بجٹ سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلی عثمان بزدار، وزیر خزانہ سمیت 4 رکنی ٹیم کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب کے بجٹ کی ممکنہ تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اورنئے ترقیاتی سکیموں سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے منظوری کے بعد بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔
پاکستانی بنیئے‘ پاکستانی خریدئیے‘ خبریں گروپ کی مہم بہت اچھی ہے: ابرارالحق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ خبریں و چینل فائیو نے بہت اچھی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پاکستانی بنیئے پاکستانی خریدیے مہم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہم سب کو اس مہم کو فالو کرنا چاہیئے۔
انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی
اوول(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔لندن کے اوول گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 353 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 316 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کینگروز کی جانب سے کوئی بیٹسمین بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔اوپننگ جوڑی نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا تاہم 61 کے مجموعے پر کپتان ایرون فنچ 36 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے، دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر نے اسمتھ کے ساتھ مل کر 72 رنز کی شراکت داری قائم کی، جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ڈیوڈ وارنر نے پریشر کی وجہ سے اپنے مزاج کے برخلاف بلے بازی کی اور وہ 84 گیندوں پر 56 رنز بنا کر چلتے بنے۔شیکھر دھون نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ملکر 93 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی سنچری بھی مکمل کی، ان کی 117 رنز کی اننگز میں 16 چوکے شامل تھے، ہارڈک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جب کہ ایم ایس دھونی نے 14 گیندوں پر 27 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی۔ویرات کوہلی نے بھی 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونس نے 2 جب کہ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، اور کولٹر نائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
یوسف رضا گیلانی کی 67 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کی67ویں سالگرہ 9جون اتوار کو منائی جائے گی۔سیّد یوسف رضا گیلانی9جون 1952ئ کو جنوبی پنجاب کے معروف سیاسی و مذہبی پیر گھرانے میں پیدا ہوئے۔ملتان کا گیلانی خاندان گزشتہ کئی برسوں سے میدان سیاست میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔سیّد یوسف رضا گیلانی پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں وہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیںفروری2008کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے پانچویں بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے انہیں پاکستان کے سب سے طویل عرصہ وزیر اعظم رہنے کا عزاز بھی حاصل ہے۔
مناسب وقت نہ دینے اور کرکٹ کھیلنے پر وسیم اکرم سے اہلیہ ناخوش
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز کرکٹ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ جہاں میچ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین نا خوش دکھائی دیے، وہیں اسی میچ میں کمنٹری کے لیے منتخب ہونے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی شوہر سے ناخوش دکھائی دیں۔ شنیرا اکرم دراصل شوہر سے اس وقت ناراض ہوئیں جب انہوں نے اپنے شوہر کی کمنٹری روم میں ساتھی میزبانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو دیکھی۔ کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے مختصر دورانیے کی ویڈیو میں وسیم اکرم کو دیگر کمٹیٹرز کے ساتھ کمرے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں احتجاج کرینگے : شہباز شریف
لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ میری وطن واپسی سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں،جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا،، میرے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر ہیں ، آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کئے جائیں گے،تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے کیلئے پی ٹی آئی حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے ‘ حکومت نے ظلم و زیادتی کا راستہ اپنایا ہوا ہے،اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کریں گے۔ ہفتے کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور (ن) لیگ کے صدر نے وطن واپسی کے موقع پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وطن واپسی سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں۔ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہو گی۔ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے کیلئے پی ٹی آئی حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے ‘ حکومت نے ظلم و زیادتی کا راستہ اپنایا ہوا ہے۔ میرے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف گزشتہ کئی روز سے علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے جن کی واپسی کے حوالے سے میڈیا میں مختلف خبریں گردش میں رہیں۔ وہ آج اتوار کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے لاہور پہنچیں گے۔
محسن داوڑ ، علی وزیر کا ساتھ دینے والے ریاست کیساتھ کھڑے ہوں : فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سانحہ شمالی وزیرستان پر میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔ سانحہ شمالی وزیرستان کے شہدائ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتی ہوں۔ افواج پاکستان نے امن قائم کرنے کے لئے جو لائحہ عمل اختیار کیا اور جو قربانیاں دیں ہمیں مزید نئی ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے۔ آج جس بہادری اور جرات مندی سے ہماری قوم کے ھیروز نے اپنی دھرتی ماں پر اپنی جانیں نچھاور کردیں پوری قوم کو اس پر ناز ہے۔ آج کے واقعے نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں۔ اس سے قبل ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردی پر سیاست کی آج انہیں قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت وہ آپریشن جاری رہتا تو اس علاقے کا امن بحال ہوجاتا۔ دہشت گرد گرفتار ہوجاتے تو آج قوم کے بیٹے شہید نہ ہوتے۔ وزیر علی کی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کر کے پاکستان کی ریاست کی رٹ کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ ہمارے نادان اپوزیشن کے لیڈران کو یہ سوچنا ہوگا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا ریاست یاقوم کے مفادات کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ سیاست پر ضرور تنقید کریں لیکن تنقید کرتے کرتے ریاستی اداروں کو کمزور نہ کریں۔ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔ دہشت گرد کسی بھی صف میں کھڑا ہے ہمیں اسے اپنی صفوں سے بے نقاب کرنا ہوگا اور ان کا صفایا کرنے میں افواج پاکستان کا ساتھ دیں۔ ہمارے نادان دوست اب دہشت گردوں کو دہشت گرد کہنا شروع ہوجائیں۔ جو پاکستان یا افواج پاکستان کی وردی پر حملہ کرتا ہے پاکستان کے پرچم کے تقدس کو پامال کرتاہے اور بے گناہ افسران اور جوانوں کی جان لینے کے لئے سازشیں کرتا ہے اور انکی گاڑی میں آئی ڈی فٹ کرتا ہے اس دہشت گردی کی کارروائی میں حصہ دار بنتا ہے وہ دہشت گردہی کہلاتا ہے۔ وہ محسن داوڑ ہو یا علی وزیر اسکے ساتھ کسی قسم کا گٹھ جوڑ جو بھی سیاسی ہوگا وہ ریاست کے بیانیے کو کمزور کرتا ہے اور دہشت گردوں کی سوچ کو سپورٹ کرے گا۔ میں توقع کرتی ہوں کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر سرجوڑ کے اس پاکستان کا وہ کینسر جسے افواج پاکستان نے شکست دی تھی اور قبائلی عوام نے بے پناہ مشکلات جیل کے اس علاقے کے امن کو یقینی بنایا تھا۔ اگر اس علاقے میں دہشت گردی پھرسے سر اٹھا رہی ہے تو ہمیں مل بیٹھ کے واضح جامع روڈ میپ مرتب کرنا ہوگا جس میں اپوزیشن کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اپوزیشن محسن داوڑ اور علی وزیر کی زبان میں بات کرے تو یہ ان فوجیوں کے جو فرنٹ فٹ پر لڑرہے ہیں اور اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں تو انکے حوصلے پست ہوں گے۔ قربانیاں ملک پاک کی سلامتی کے لئے دی جارہی ہیں وہ ضائع نہیں ہوں گی۔پوری افواج پاکستان جس طرح زینہ سپر ھو کر دہشت گردوں کو للکار کے ان کو چن چن کے انکے بیانیے اور انکی سوچ کو ختم کررہی ہے یہ اکا دکا واقعات انکے حوصلے پست نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن جو چورن بیچ رہی ہے عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے، مریم کا بیانیہ مایوسی کا ہے جس کا نہ سر ہے نہ ہی پا?ں، (ن) لیگ سیاسی تھیٹر میں ہے آکسیجن کی نوزل نہیں ملے گی، نیب کے ساتھ جو لوگ چھپا لکی کا کھیل کھیلتے رہے ہیں وہ اب بلی چوہے کا کھیل بن چکا ہے، ماضی میں اپنے حلقے سے جو کوتاہیاں ہوئیں اسے آئندہ نہیں دہرائی جائیں گی، ساڑھے پانچ کروڑ افراد اکاو¿نٹ ہوولڈرہیں،تین لاکھ افراد ٹیکس فائلر ہیں،ٹیکس ادا کرنے والے آٹے میں نمک کے مترادف ہیں، ہمیں ٹیکس کے نظام کی توسیع کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کے پاس جاکر وقتی طور پر روپے کی قیمت گری، پاکستان کی تاریخ میں روپیہ پہلی بار واپس اپنی جگہ پر آیا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیں آئندہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے اور عمران خان کا مقدمہ لڑناہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اپنے حلقے سے جو کوتاہیاں ہوئیں اسے آئندہ نہیں دہرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جو اعتماد ہے اسے ہم پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس کو آئندہ سیٹ ملے گی میں اس کا بھرپور ساتھ دوں گی۔
عمران خان ، پیوٹن ملاقات 14 جون کو طے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات طے پا گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان او روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات 14 جون کو بشکیک میں ہوگی۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہو گی۔ روسی سفارتخانے کی جانب سے دفتر خارجہ کو ملاقات کے لئے آمادگی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ اور دیگر حکام موجود ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزریراعظم عمران خان روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا، دونوں رہنما ملاقات میں افغان امن عمل اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر شمالی وزیرستان واقعے سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے وزیرستان میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں مگر ریاست ان عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دےگی۔وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاکہ ریاست امن کے دشمنوں سے نمٹے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکزبنانے کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نتھیا گلی اور ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گلیات میں نتھیا گلی، ایوبیہ، ڈونگی گلی، چھانگلہ گلی، باڑہ گلی، کوزہ گلی اور سوار گلی کے علاقے شامل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے گلیات میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کیلئے سروے کرانے کی ہدایت کر دی۔سروے کے ذریعے نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزید پرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے نجی سیکٹر کے اشترک سے تھری اسٹار ہوٹل ، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز بنائے کا ٹاسک دے دیا، گلیات میں نئے ریزارٹس، نئی چیئرلفٹ ،جدید سہولتوں پر مشتمل نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزرا نے بھی نتھیا گلی میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کردی۔صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شاہرام تاراکئی نتھیا گلی میں نئے پوائنٹس ڈھونٹے رہے۔دونوں صوبائی وزرا نے نتھیا گلی کو مزید پر کشش بنانے کے لئے نئی نئی جگہوں کا مشاہدہ کیا، وزیر اعظم کو صوبائی حکومت علاقے بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے سروے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کی سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں،حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو برو¿ے کار لا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہفتہ کو گورنر خبیر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ملاقات میں انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے پیش رفت اور اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت انضمام شدہ علاقوں میں صحت، تعلیم، امن و امان ودیگر سہولیات کی فراہمی اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکے اور ان علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے پس ماندہ مقامات اور انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیارکی جائے تاہم پس ماندہ علاقوں کی ترقی اور کمزور طبقوں کی معاونت پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کی سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو برو¿ے کار لا سکیں۔وزیرِ اعلی خیبر پختونخواہ نے انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے جاری منصوبوں اور خصوصاً صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔


















