ہار کو شکست دے کر میدان مارلو

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت ٹاکرے پر سابق کرکٹرز اور ہاکی اولمپیئن نے بھی قومی ٹیم کو مفید مشورے دیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا کہ بھارت ٹیم ناقابل شکست نہیں، بہترین حکمت عملی اپنا کر ہرایاجاسکتاہے، پاکستانی اوپنرز کو لمبی پارٹنرشپ بنانا ہوگی اور شاداب کو کھلانا چاہیے۔سابق کوچ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ہار کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اترنا چاہیے، یہ بھول جائیں کہ ماضی میں کیاہوا، مثبت سوچ کے ساتھ کھَیلنا چاہیے۔ عبدالقادر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ضرور رہا ہے لیکن تاریخ رقم کی جاسکتی ہے۔ہاکی اولمپیئن ریحان بٹ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کسی بھی کھیل کا ہو، پریشر تو ہوتا ہے، میدان کے اندر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دباو میں ہوتے ہیں، دعا ہے، قومی ٹیم جیتے۔ ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ موجودہ سیاسی تناو میں پاکستانی ٹیم کا جیتنا بہت اہم ہے

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ، بلاول بھٹو آج مریم نواز سے ملنے کیلئے جاتی امراءجائینگے

لاہور (خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دے دی، بلاول بھٹو زرداری آج ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے۔ہفتہ کو پاکستان کی دو مرکزی اور اہم ترین سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما?ں کے درمیان رابطہ ہواہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔ گرینڈ افطار ڈنر کے بعد ایک اور اہم رابطہ لاہور میں اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے انہیں جاتی امرائ آنے کی دعوت دی اور بلاول بھٹو نے دعوت نامہ قبول کر لیا۔اپوزیشن رہنما?ں کی یہ اہم ترین ملاقات (آج ) اتوارکو دوپہر کو لاہور کے نواحی علاقے جاتی امرا سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی دعوت پر پی پی پی چئیرمین اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقائ شریک ہوں گے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امرا رائیونڈ پہنچیں گے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کا اعلی سطح کا وفد ان کا استقبال کرے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اور دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت دوپہر کا کھانا بھی ایک ساتھ کھائے گی جبکہ دونوں رہنماوں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں وفاق و پنجاب کے صوبائی بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک اور حمزہ شہباز، آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری، ملک کی موجودہ بدترین معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے اور دونوں جماعتیں کسی مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر غور کرینگی۔ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو دعوت افطار پر مدعو کیا تھا جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں لیکن آج دونوں جماعتوں کی مستقبل کی قیادت کی پہلی باضابطہ سیاسی ملاقات ہو گی جس سے دونوں جماعتوں کی مستقبل کی سیاست کی راہ بھی متعین ہو گی۔ سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول اورمریم کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، دونوں ابوبچاو¿ مہم پرنکلے ہیں، یہ چاہتے ہیں ابو بچانے میں عوام ہمارا ساتھ دیں۔ہفتہ کو سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی بلاول بھٹو کو جاتی امرا آنے کی دعوت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اورمریم نوازکی ملاقات پرایک ہی تبصرہ کروں گا، تبصرہ یہ ہے کہ تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، یہ دونوں ایک ہی مہم ابو بچاو¿ مہم پر نکلے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا یہ چاہتےہیں ابو بچانے میں عوام ہماری مدد کریں اور ساتھ دیں، ابوبچانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا مال بھی بچانا چاہتے ہیں۔سابق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مریم کہتی تھیں عمران خان کوووٹ زرداری کے کھاتے میں جائے گا ، آج پوچھتا ہوں یہ کس منہ سےایک دوسرے کیساتھ بیٹھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا مہنگائی کی آگ ن لیگ اورپی پی کی لگائی ہوئی ہے، ان دونوں جماعتوں کی مہنگائی کی آگ ہم بجھارہےہیں، مداری بھی ڈگڈگی بجاکران سےزیادہ لوگ جمع کرلیتاہے، لکشمی چوک اورراجہ بازار ڈگڈگی والا ان سے زیادہ لوگ جمع کرلیتا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف خاندان کا فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گیا

لاہور(نیوز رپورٹر)شہباز شریف خاندان کا مبینہ فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گیا۔چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کا معاملے میں رمضان شوگر ملز کے مرکزی کردار مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظورکرلی۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی و ی کے مطابق نیب حکام مشتاق چینی کو احتساب عدالت میں بطور وعدہ معاف گواہ پیش کریں گے۔ گزشتہ روز مشتاق چینی کے اقرار جرم کی داستان منظر عام پر آئی تھی۔ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے نیب کو دو نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کردیاہے۔مشتاق چینی نے تسلیم کرلیا ہے کہ 2 بنکس اکا?نٹس کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں۔ سلمان شہباز کے اکا?نٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54،ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتا دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 بنکس اکاونٹ سامنے آئے،23 بنک اکا?نٹس میں سینکڑوں مشکوک ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں جو اربوں روپے کی ہیں۔مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ اکا?نٹس بنا رکھے تھے۔مشتاق چینی نہ صرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے ، مشتاق چینی نے 9 غیر ملکی کرنسی کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان 9 ٹرانزیکشن کے ذریعے 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے منتقل ہوئے،مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009 تک تواتر سے غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں۔یادرہے8اپریل کو شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین محمد مشتاق چینی کو لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔محمد مشتاق لاہور سے دبئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز 203سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔ محمد مشتاق شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے۔ محمد مشتاق50کروڑ کی مبینہ ٹرانزیکشنز کیں۔واضح رہے 6اپریل کو خبر سامنے آئی تھی کہ شریف فیملی کے گرفتار ملازمین نے بیرون ملک بھاری رقم منتقل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ شریف فیملی کے گرفتار سہولت کاروں سے کی جانے والے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔ شریف فیملی کے ملازمین نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔محمد مشتاق کی گرفتاری سے متعلق نیب کی طرف سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ محمد مشتاق کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا۔ محمد مشتاق نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے مبینہ طور پر لگ بھگ 50کروڑ روپے ابتدائی طور پر اپنے اور بعدازاں سلمان شہباز کے اکا?نٹ میں منتقل کیے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کا ملزم مشتاق چینی نیب کا وعدہ معاف بن گیا اور اس نے ضلع کچہری کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ نیب حکام ملزم مشتاق چینی کو بیان قلمبند کروانے کے لئے اپنی حراست میں ضلع کچہری لے کر آئے۔ واضح رہے کہ ملزم مشتاق چینی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے درخواست دے رکھی تھیم۔ جسے چیئرمین نیب نے منظور کر لیا۔ ملزم مشتاق چینی نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ شریف خاندان کے کاروباری ادارے میں ملازم تھا اور اس نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی۔ واضح رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر رکھا ہے۔ اپوزیشن لیڈر حمزا شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں فریق ملزم مشتاق چینی مقدمہ میں وعدہ معاف گواہ بن گیا۔مشتاق چینی نے گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں بطور وعدہ معاف گواہ زیر دفعہ 164 کا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔نیب حکام کی جانب سے مشتاق چینی کو فاضل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کا بند کمرے میں بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔

اقامہ رکھنے والے بھی پکڑ میں آئینگے

اسلام آباد (این این آئی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، اب معیشت ٹیک آف کریگی، تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائیگا جو اقامہ رکھنے والوں کا بھی حساب کریگا، گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں مگر کسی صورت این آر نہیں دونگا۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں سینئر پارٹی رہنما?ں کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیرترین، نعیم الحق، حفیظ شیخ، چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی، فردوس عاشق اعوان اعجاز چوہدری سمیت پارٹی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی بجٹ کے بعد صورتحال اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ملکی سیاسی صورتحال میں پارٹی کا بیانیہ کیا ہونا ہوگا، وزیر اعظم نے پارٹی رہنماوں کو آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے تحقیقاتی کمیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اجلاس میں زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کا مقصد24 ہزار ارب قرضوں کا حساب ہے، تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرےگی، کٹھن راستہ تھا جو طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سود دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 30 فیصد کرنٹ اکا?نٹ خسارہ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 4ہزار ریونیو میں سے 2ہزار قرض میں جاتا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں احساس اور غربت خاتمہ پروگرام پر بھی بات کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھا کر 191 ارب تک لے گئے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن گرفتاریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں مگر کسی صورت این آر نہیں دونگا۔ اجلاس کے دوران احساس اور غربت خاتمہ پروگرام پر بھی بات کی گئی۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران جہانگیر ترین نے بھی زراعت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔ تحقیقاتی کمیشن کا مقصد 24 ہزار ارب کے قرضوں کی تحقیقات کرنا ہے، ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، کٹھن راستہ طے کر لیا، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ 4ہزار ریونیو میں سے دو ہزار قرض کی صورت میں چلا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے۔ احساس پروگرام کا بجٹ 100ارب سے بڑھا کر 191ارب روپے تک لے گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں صحت سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں صحت سے متعلقہ معاملات زیر غور آئے۔

ورلڈ کپ کاسب سے بڑا ٹاکرآج ، دنیائے کرکٹ کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگ گئیں

مانچسٹر (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف(آج)16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا تاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گادونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مانچسٹر میں بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ شیڈول کے مطابق چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔دوسری جانب ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابتدائی چار میں سے دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے تاہم سیمی فائنل کھیلنے کےلئے گرین شرٹس کو اگلے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ماہرین کے مطابق بقیہ میچز میں پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے۔ پاک بھارت ورلڈکپ میچ کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، مسلح پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق میچ میں کسی گڑبڑ کی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ تو موجود نہیں مگر پھر بھی حکام سیکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے، انگلینڈ میں عموماً ایسا ہوتا تو نہیں البتہ پاک بھارت مقابلے کے دوران مسلح پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف اور سٹی سینٹر میں گشت کریں گے۔ٹکٹس سے محروم رہ جانے والے شائقین کو وینیو نہ آنے کی ہدایت دی گئی ہے، جو خوش نصیب ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ان سے کہا گیا ہے کہ تلاشی وغیرہ میں وقت لگے گا لہذا پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔ ٹیم ہوٹل میں بھی سخت سیکیورٹی ہے اورسادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ میچ ٹکٹس کیلئے آئی سی سی کو 5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، گرا?نڈ میں محض 25 ہزار شائقین کی گنجائش ہے، مقامی ویب سائٹس پر ڈھائی ہزار پا?نڈ (تقریباً5 لاکھ پاکستانی روپے) تک میں بھی ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہے۔ورلڈکپ کیلئے مانچسٹر میں ”فین ولیج“ بھی بنایا گیا جس میں ساڑھے تین ہزار افراد کی گنجائش ہے، وہاں جمعے کو سا?تھمپٹن میں ہونے والا انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

مخالفین نے دیہاتی کے کان کاٹ ڈالے ، فائرنگ کر کے پاﺅں توڑ دیئے

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دیرینہ رنجش پر ملزمان نے تیز دھار آلے سے دیہاتی کے دونوں کان کاٹ دیئے، ملزمان نے فائرنگ کر کے دیہاتی کے دونوں پاوں توڈ دیئے۔ تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گا?ں 98 ڈی کے رہائشی محمد مقبول کی ملزمان محبوب وغیرہ سے دیرینہ رنجش چل رہی تھی۔ محمد مقبول اپنے کھیتوں میں گیا تو ملزمان نے حملہ آور ہو کر تیز دھار آلے دیہاتی کے دونوں کان کاٹ دیئے۔ ملزمان دیہاتی کے دونوں پا?ں پر فائرمارکر پاوں توڑ دیئے۔ دیہاتی شدید زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ محمد مقبول کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن لایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کر دیا ہے۔ دیہاتی کے لواحقین نے ارباب اختیار سے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔

آم توڑنے پر 12 سالہ لڑکا پتھر مار کر قتل ، پولیس مجرم کیوں نہیں پکڑتی : ضیاشاہد ، زمینوں کی رکھوالی کرنیوالے ملازم خود کو وڈیرہ سمجھتے ہیں : عاصم چیمہ کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے کہا ہے کہ کالاباغ میں جس طرح بارہ سالہ بچے وسیم کو محض آم توڑنے پر پتھر مار مار کر اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا عام طور پر گا?ں دیہات میں ایسا ہوتا ہے وڈیروں کے ملازمین جو زمینوں کی رکھوالی پر ہوتے ہیں خود کو بھی وڈیرہ ہی سمجھتے ہیں یہ بڑی گھنا?نی حرکت ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومن رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غسل کے وقت بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جس کی رپورٹ پولیس میں کرنی چاہئے تھی۔ پولیس تو ملی ہوتی ہے لیکن ایسے کیسز میں شکایت کنندہ اپنی سٹوری صحیح نہیں بتاتا۔جتنی کرپشن پولیس میں ہے یہ نچلی سطح تک نہیں بلکہ ڈی پی او کو علم ہوتا ہے تمام تفتیش ایس پی کے بھی علم میں ہوتی ہے اس کے باوجود تفتیش درست نہ ہو تو ظاہر ہے ایس پی کو سب پتہ ہوتا ہے۔ایف آئی آر کے بعد ساری ذمہ داری ایس ایچ او کی ہوتی ہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد صاف پتہ چلتا ہے تشدد کیا گیا گواہ موجود ہیں یہ اتنا مشکل کیس نہیں۔کوئی پیروی کرے گا تو کیس آگے بڑھے گا۔لاہور اور ہائیکورٹ بار میں ہماری کمیٹیاں ہیں کوئی آئے تو اس کا کام مفت کر دیتے ہیں۔درخواست پر ایس ایچ او ایف آئی آر درج کرنے کا مجاز ہے لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی ہے۔ دوسرے کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کی پہلے بھی شکایتیں ہیں لوگوں کی بے عزتی بھی کرتے ہیں۔جن ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے یوحنا آباد کی رہائشی خاتون نسرین جاں بحق ہوئی ان کی بحالی تو دور بلکہ ان پر 302کے تحت ٹرائل چلنا چاہئے۔آرٹیکل 9میں لکھا ہے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ڈولفن کی تربیت ضروری ہے کہ عام شہری کی جان کتنی قیمتی ہے۔ بھرتی کا مطلب یہ نہیں آپ ڈان بن گئے ہیں۔ہلاک ہونے والی خاتون نسرین کی فیملی رابطہ کرے تو فری کیس لڑنے کو تیار ہوں۔ڈولفن فورس میرے خیال میں ایک بوجھ ہے۔آئین کے آرٹیکل کے مطابق پولیس یا فورسز کسی کی بلاوجہ بے عزتی نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا اب کرپشن پہلے سے کم ہے اب ہر شخص کرپشن کرنے سے پہلے خوفزدہ ضرور ہوتا ہے۔ سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا کہ کالا باغ میانوالی کے نوابوں کا علاقہ ہے۔ وہاں سخت ترین اور متشدد ترین ظلم ہوتا ہے جو لوگ نواب نہیں مظلوموں سی زندگی بسر کر رہے ہیں بارہ سالہ بچے کو پتھر مار مار کر مار ڈالا غسل دیتے وقت تشدد کا پتہ چلا۔ اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے پاس لے جائیں میں انہیں فون کرکے کہوں گا اس کیس کی فائل نکلوائیں کہ جس کے ملازم نے بھی بچہ مارا اسے پولیس نے کیوںگرفتار نہیں کیا اس کی پیروی کریں کہ حق دار کو کیوں حق نہیں ملا راجہ بشارت نے بتایا ہے ہیومن رائٹس پر چلنے والے تمام کیسز پر کارروائی ہو گی اب تک جتنے کیسز ہیومن رائٹس واچ میں آئے سب پر ایکشن لیا گیا اس کیس کی بھی ہم پیروی کریں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔یہ بھی پتہ ہونا چاہئے وقوعے کو کتنا وقت ہوا تھوڑا وقت ہوا ہے تو قبرکشائی ہو سکتی ہے۔راجہ بشارت بجٹ سیشن میں مصروف ہونے کے باعث نہیں آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن پولیس کی سپیشل فورس ہے جسے مہنگی گاڑیاں اور جدید اسلحہ دیا گیا تنخواہیں بھی زیادہ مقرر کی گئیں جس کا مقصد جرائم کی بیخ کنی تھا لیکن جیسے ڈولفن فورس کھلم کھلا لوگوں کو گولیاں مارتی ہے لگتا ہے یہ فورس سرکار کی داماد ہے۔نسرین نامی خاتون کو جس شخص کی گولی لگی اس سے یہ تو پوچھنا چاہئے تھا تو کس پر گولی چلا رہا تھا۔اس کو ثابت کرنا پڑے گا کون سے مشکوک لوگ تھے کیونکہ خاتون کو گولی لگ گئی خود تو گولی نہیں لگ سکتی جن کو لگنی تھی انہیں کیوں نہ لگی۔راہگیروں کو گولیاں مارنے کے الزام میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو بحال کرنے کے بجائے ان پر قتل کا مقدمہ بننا چاہئے تھا جب دو چار پکڑے جائیں گے انہیں پتہ چلے گا ہماری گردن میں پھندا آگیا ہے تو یہ واقعات کم ہوں گے۔بجائے اس کے سپیشل فورس کی کارکردگی بہتر ہو وہ زیادہ خراب ہوتی ہے جرائم کی دنیا میں یہ خود بے تاج بادشاہ بن گئے لوگوں کو مارتے ہیں۔فورس تب بنتی ہے جب پہلے سے موجود فورس میں کمی ہو مہنگی ہیوی موٹر سائیکلیں دی جاتی ہیں مالی معاوضہ زیادہ سہولتیں دی جاتی ہیں جس کا مقصد معاشرے کو فائدہ پہنچانا ہے ڈولفن کے انچارج کا ٹرائل کر کے کٹہرے میں لا کر پوچھیں جب سے ڈولفن بنی انہوں نے کونسا ایسا کام کیا جو پولیس نہیں کر سکی۔اس سے قبل بھی ایک ڈولفن اہلکار نے سالی کو چھیڑنے کے الزام میں ایک شخص کی تھانے میں پٹائی کرائی یہ ڈولفن والا ہے یا بدمعاش۔ یہ خطرناک رجحان ہے چمکیلی وردی پہن کر بدمعاشی کرتے ہیں ایسی فورس اس لئے تشکیل دی جاتی ہے جو کام پولیس نہ کرسکے یہ کریں اور ثابت کریں کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

ہفتے میں دو گھنٹے پارک میں گزاریں، صحت اور خوشی ساتھ پائیں

لندن(ویب ڈیسک)درختوں بھرے پارک، سرسبز علاقے یا پرسکون جگہ پر ہفتے میں دو گھنٹے گزارنے سے جسمانی اور ذہنی سطح پر خوشی اور صحت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔اگرچہ فطرت اور قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے کے صحت پر اثرات باقاعدہ طور پر رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اس سروے سے قبل کسی نے بھی پارک میں جانے اور بیٹھنے کے اثرات کے لیے کم سے کم ضروری وقت کی پیمائش نہیں کی تھی۔یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ اس ضمن میں 20 ہزار برطانوی باشندوں کا سروے کیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ بہتر اثرات کیلئے کسی پارک یا درختوں کےجھنڈ میں کتنا وقت گزارنا ضروری ہے۔گزشتہ ہفتے یہ رپورٹ منظرِعام پر آئی ہے جس میں یونیورسٹی کے پروفیسر میتھیو وائٹ نے کہا کہ یہ وقت ایک ہفتے میں دو گھنٹے سے زیادہ ہو تو اس کے واضح فوائد برآمد ہوتے ہیں اور یہی اس فائدے کا جادوئی نمبر بھی ہے۔ سروے میں دو گھنٹے سے کم وقت پارک کو دینے والے افراد نے اپنی صحت پر کوئی خاص اثرات کا ذکر نہیں کیا۔یہ کوئی زیادہ وقت نہیں۔ آپ چاہیں تو ایک ہی دفعہ دو گھنٹے پارک یا سبزے میں گزاریں یا پھر اسے سات دنوں پر تقسیم کردیں۔ اس ضمن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ماہر راشیل اسٹینکلف کہتی ہیں ’ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ فطری مقامات بدن اور دماغ پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ دو گھنٹے کا وقت وہ ’خوراک‘ ہے جو ہر ایک کے لیے ضروری ہے اور یہ صحت مند رویوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔‘میتھیو وائٹ کہتے ہیں کہ خواہ آپ کسی بھی عمر، جنس اور قوم سے تعلق رکھتے ہیں، ہفتے میں دو گھنٹے کسی پرفضا مقام پر گزاریں، چہل قدمی کیجئے یا تیز قدموں سے چلیے، اس کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔ اگرآپ دوڑ نہیں سکتے تو کسی بنچ پر بیٹھ کر سبزے کو دیکھیں اور اسے محسوس کیجئے۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ پر موسمیاتی اسٹیشن قائم

نیپال(ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے گزشتہ ماہ کے دوران دنیا کا بلند ترین موسمیاتی اسٹیشن ایورسٹ کے پہاڑ پر تعمیر کیا ہے، جس کی بدولت اس علاقے کے ماحول اور موسمیاتی مزاج کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔یونیورسٹی آف مین سے تعلق رکھنے والے ماہرِ موسمیات ڈاکٹر پال میوسکی اور ان کے ساتھیوں نے ہمالیائی علاقے کے پانچ مقامات پر موسمیاتی اسٹیشن تعمیر کیے ہیں جن میں سے ایک ایورسٹ پر بنایا گیا ہے۔جان جوکھم میں ڈال کر ایورسٹ کی یخ بستہ سردی میں موسمیاتی آلات لگانے کے کئی مقاصد ہیں۔ ماہرین محض یہاں کا درجہ حرارت اور دباﺅ وغیرہ معلوم نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ جنوبی ایشیا میں سرگرم جیٹ اسٹریم پر تفصیلی تحقیق کرنا چاہتے ہیں، اور یہی اس تجربہ گاہ کا اہم مقصد بھی ہے۔ اسی بنا پر اسے سیارے کی کھڑکی یا ونڈو آف دی پلانیٹ کا نام دیا گیا ہے۔جیٹ اسٹریم ہوا کی ان پتلی تہوں کو کہتے ہیں جو زمین سے کچھ بلندی پر اپنے انداز میں پورے کرہ ارض پر سفر کرتی رہتی ہیں۔ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ ان کی حرکات سے زمین پر گرمی اور سردی جیسے اثرات پیدا ہوتے ہیں لیکن جیٹ اسٹریم کی پیچیدہ حرکات اور دیگر معاملات کے بارے میں اب بھی ہماری معلومات نہ ہونے کے برابر ہے۔سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ایورسٹ زمین پر موجود چند پہاڑوں میں سے ایک ہے جن کی چوٹی جیٹ اسٹریم کو چھوتی ہے اور اسی بنا پر کم وزن اور جدید آلات پر مبنی خودکار اسٹیشن کیلئے ایک مناسب ترین مقام بھی ہے اور جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تشکیل کرنے والی اہم جیٹ اسٹریم بھی یہاں سے گزرتی ہے۔دوسرے مرحلے میں موسمیاتی سائنسداں ایورسٹ کے مختلف مقامات کی گہرائی سے قدیم برف کے نمونے حاصل کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔ برف کے ان قدیم نمونوں میں علاقے کا پورا موسمیاتی کیلنڈر مل سکتا ہے، جسے جان کر ہم مزید بہتر پیش گوئی بھی کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب برف کے نمونے ہزاروں سالہ موسمیاتی تاریخ کا پتہ بھی دیتے ہیں۔

کٹھن راستہ طے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا جس کا مقصد 24 ہزار ارب کے قرضوں کا حساب ہے اور یہ کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماﺅں و ترجمان کا اجلاس ہوا، جس میں جہانگیر ترین، حفیظ شیخ، عمر ایوب، مراد سعید، شبر زیدی، سینیٹر فیصل جاوید، فردوس عاشق اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور اور قومی اسمبلی میں آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر اور جہانگیر ترین نے زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں پارٹی بیانیے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیشن سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا، کمیشن کا مقصد 24 ہزار ارب کے قرضوں کا حساب ہے اور یہ کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سود دے رہے ہیں ملک کے 4 ہزار ریونیو میں سے 2 ہزار قرض میں جاتا ہے، کٹھن راستہ تھا جو طے کیا اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرے گی ، 30 فیصد کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی آئی ہے عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لئے احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھا کر 191 ارب تک لے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاریوں پر اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں، تمام ترجمان اور پارٹی رہنما پارلیمنٹ کے اندر و باہر اور میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کریں اور کہ اپوزیشن کے ہر حملے کا ہر طریقے سے جواب دیں۔

وسائل کم ہوں تو بجٹ میں جدت کی ضرورت ہوتی ہے، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر خزانہ کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن جن ہجام کے ٹیکس کی بات کررہی ہے وہ ہوتی پارلر کی صورت میں 2012 میں لگائے گئے تھے جنہیں بجلی دفعہ ہی 16سے5 فیصد پر لے آئے تھے وسائل محدود ہوں تو بجٹ میں جدت کی ضرورت ہوتی ہے مالی سال دوہزار انیس بیس کے پنجاب بجٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں معاشی حالات اور مہنگائی کو دیکھتے ہوئے احساس کے نام سے پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ اس بجٹ میں زراعت سوشل سیکٹر ر اور سمال انڈسٹری کو فوکس کیا گیا ہے۔ پنجاب میں نو نئے ہسپتال اور چھ نئی یونیورسٹیز بنانے جارہے ہیں۔ہم نے جو تنخواﺅں میں اضافہ کیا ہمارے معاشی حالات اتنے کی ہی اجازت دیتے ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے کل ہجام اور دھوبی کی بات کی گئی۔جوکہ بجٹ کا حصہ نہیں ہے۔ہماری حکومت بیوٹی پارلر کے ٹیکس میں کمی کر کی ہے۔پارلر کے ٹیکس بات کی وہ پچھلی حکومت نے 16 فیصد لگائی جو ہم نے پچھلی دفعہ ہی 5 فیصد کردیا ہے۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے موقع پر وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن علی اسجد ملی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں وزیر اعلی کے احکامات کے مطابق پورے پاکستان میں جتنی بھی خواتین کے ساتھ تیزاب گردی کے واقعات ہوئے ہیں انکا پنجاب گورنمنٹ فری علاج کرے گی۔پنجاب سے اور باہرسے آنے والی خواتین کے اخراجات بھی پنجاب حکومت اٹھائے گی۔۔اس کے لیے جناح ہسپتال میں یونٹ بھی قائم کردیا ہے ۔

جھانوی کپور کا مختصر لباس کترینہ کیف کو کھٹکنے لگا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ جم میں جھانوی کپور کے مختصر لباس پر فکرمند ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو بی ایف ایف وِد ووگ میں شرکت کے دوران جب کترینہ سے پوچھا گیا کہ اس شخصیت کا نام بتائیں جو جم اور ورک آﺅٹ کے نام پر حدود سے تجاوز کررہا ہو؟کترینہ کیف نے اس سوال کا جواب کچھ یوں دیا کوئی اور نہیں، لیکن میں جھانوی کپور کے جم میں بہت مختصر لباس پر فکرمند ہوں۔ وہ اکثر میرے جم آتی ہے اور ہم مل کر ورزش کرتے ہیں۔ یہی پریشانی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور وہ عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاراﺅں کو دوران ورزش فٹنس کے حوالے سے نسخے بھی دیتی رہتی ہیں۔

اپوزیشن کی بجٹ پر تنقید برائے تنقید افسوسنا ک ہے، وزیر اطلاعات صمصام بخاری

لاہور (ویب ڈیسک)اپوزیشن کی بجٹ پر تنقید برائے تنقید افسوسنا ک ہے۔ موجودہ مالی مشکلات کی ذمہ دار نواز لیگ کی بیڈ گورننس ہے۔ اپوزیشن رہنما اپنے آقاﺅں کے اشارے پر بد زبانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ10برسوں کا کچا چٹھا سامنے آیا تو زبانیں گنگ ہو جائیں گی۔ماضی کے حکمرانوں نے اقاموں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔ عوا م کڑے سے کڑے احتساب میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو اقتدار میں شامل کر لیتے تو سب اچھا تھا۔ وفاق اور پنجاب میں وسائل کے مطابق بہترین بجٹ پیش کیاگیا۔ آنے والے سال میں مشکلات کے خاتمے اور سہولتوں میں اضافہ ہو گا۔ تعلیم،صحت اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائیگی۔ ملک کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا عمران خان کا اصل ویڑن ہے۔