اربوں ڈالر لوٹے گئے ، قوم کے مجرموں کو انجام تک پہنچائیںگے : عمران خان

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قرضوں سے آزاد ہوگئے تو ملکی ترقی کا سفر کوئی نہیں روک سکے گا،انکوائری کمیشن کو مکمل اختیارات دئیے جائیں گے، فیکٹ فائنڈنگ کے بعدقوم کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاات کی جس میں انکوائری کمیشن کی تشکیل سے متعلق آئینی وقانونی امور پرمشاورت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں احتساب کاعمل مزید موثر بنا رہے ہیں، انکوائری کمیشن کو مکمل اختیارات دئیے جائیں گے، فیکٹ فائنڈنگ کے بعدقوم کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا.وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام پہلی اورآخری ترجیح ہے، ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیلنے والوں سے تحقیقات قومی تقاضا ہے، انکوائری کمیشن اپنی طرز کا پہلا بامقصد کمیشن ہوگا۔اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ انکوائری کمیشن کے تشکیل کے فیصلے کوعوامی سطح پربے حد پذیرائی ملی، عوام کو بتانا ہوگا کہ ان کے نام پرلیا گیا اربوں ڈالرکا قرض کہاں گیا؟بابر اعوان نے کہا کہ قرض کھانے والے منی لانڈرنگ کرتے رہے قوم غریب ہوتی گئی، قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا احتساب ناگزیر ہے، احتساب کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ احتساب ادارے کرتے ہیں،اصلاحات کرناحکومت کاکام ہے جس پر وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پرکوئی سمجھوتا نہیں کرےگی۔

گلیکسی نوٹ 10 کے دونوں ماڈلز کی تصاویر سامنے آگئیں

یو ایس اے(ویب ڈیسک)سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 10 کو دو سے 3 ماہ بعد متعارف کرایا جائے گا مگر اس کے بارے میں لیکس مسلسل سامنے آرہی ہیں۔پہلی بار سام سنگ گلیکسی نوٹ سیریز کا فون 2 مختلف ماڈلز میں متعارف کرانے والی ہے اور اب دونوں ورڑن کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں۔یہ فون گلیکسی نوٹ 10 پرو (6.75 انچ اسکرین) اور نوٹ 10 (6.3 انچ) کی شکل میں متعارف کرایا جائے گا جن کا ڈیزائن یکساں ہی ہوگا۔یہ دونوں فونز ایج ٹو ایج ڈسپلے کے قریب تر ہوں گے اور حقیقی معنوں میں بیزل لیس قرار دیئے جاسکتے ہیں۔دونوں میں فرنٹ کیمرا ہول پنچ ڈیزائن کی شکل میں دیا جارہا ہے جو کہ اسکرین کے درمیان میں ہوگا، گلیکسی ایس 10 میں اس طرح کا سیلفی کیمرا دائیں جانب دیا گیا ہے۔اسی طرح اس میں ایس 10 کے مقابلے میں نیچے بیزل کو بھی مزید کم کیا جارہا ہے۔ان لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ گلیکسی نوٹ 10 سے ہیڈفون جیک کو ہٹایا جارہا ہے جبکہ سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کا بٹن بھی کہیں نظر نہیں آرہا ہے اور ممکنہ طور پر فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب کیا جائے گا۔اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا ۔اس سے قبل مختلف لیکس میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ گلیکسی نوٹ 10 میں 45 واٹ چارجنگ اسپیڈ دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ پہلی بار جنوبی کورین کمپنی کے کسی فون میں دی جائے گی، اس وقت سب سے تیز ہواوے میٹ ایکس فولڈ ایبل فون میں 55 واٹ چارجنگ سپورٹ ہے جبکہ اوپو کی سپر وی او او سی ٹیکنالوجی ہے جو کہ 50 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ہر سال گلیکسی نوٹ سیریز کے فونز بنیادی طور پر گلیکسی ایس سیریز کے فونز کے بڑے ڈسپلے والے ورڑن ہوتے ہیں جس میں ایس پین اسٹائلوس ہی مختلف ہوتا ہے باقی پراسیسر اور کیمرے وغیرہ یکساں ہوتے ہیں، مگر اس سال بڑی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

بنگال ٹائیگرزاور کالی آندھی میں آج جوڑپڑے گا

ٹاﺅنٹن (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گا جس میں کالی آندھی کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں (آج) پیر کو ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔کاﺅنٹی گرآنڈٹاﺅنٹن میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر30منٹ پرشروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک چار، چار میچز کھیل چکی ہیں، دونوں نے ایک، ایک کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچز میں انہیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں کا ایک، ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے پاکستان جبکہ بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ حال ہی میں آئرلینڈ میں منعقدہ سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم نے تین مرتبہ کالی آندھی کو زیر کیا تاہم کرس گیل اور آندرے رسل کی واپسی کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم مزید مضبوط ہو چکی ہے تاہم بنگلہ دیشی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے اسلئے بنگلہ دیشی کھلاڑی کالی آندھی کو ہرانے کیلئے پر جوش ہیں۔ ماہرین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ورلڈ کپ میں (کل)منگل کو میزبان انگلینڈ اور افغانستان کے مابین میچ کھیلا جائیگا

وزیر قانون راجہ بشارت کی سی پیک حوالے سے چینی سفیر سے ملاقات

لاہور (ویب ڈیسک)وزیرقانون وبلدیات پنجاب راجہ بشارت سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات۔پنجاب میں سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال ۔پنجاب اور چین کے شہروں کو جڑواں قرار دینے سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔جڑواں شہروں میں جلد باہمی سماجی، اقتصادی وزرعی ترقی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔پنجاب میں سی پیک کے ہر منصوبے اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش صوبہ بنا رہے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت چین کے ساتھ ہر سطح پر مثالی تعلقات کے لیے پر عزم ہے ۔ہمالیہ سے اونچی پاک چین دوستی پر ہمیں ہمیشہ فخر رہے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے نیک خواہشات ۔آج کا میچ پاکستان کے لئےDo or Die  کی حیثیت رکھتا ہے۔قوم پاکستان کی فتح کے لئے دعا گو ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کو جذبے،عزم اور محنت سے کھیل کر میچ میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔آج ہارنے کا کوئی آپشن موجود ہی نہیں ۔پاکستانی کھلاڑیوں کو کامیابی کے لئے میدان میں جان لڑانا ہوگی۔قوم پاکستانی کھلاڑیوں سے بہترین کھیل کی توقع رکھتی ہے۔امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بھارت کو شکست دے کر قوم کو خوشیاں دیں گے ۔

مریم صفدر نے اپنے کرپشن بولے بھائی کیلئے دعوت کا خصوصی انتظام کیا ، سابق وزیر اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک)مریم صفدر کے بلاول زرداری کو ظہرانے پر بلانے پر سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا دلچسپ تبصرہ۔بیگم صفدرنے اپنے کرپشن بولے بھائی بلاول زرداری کو اپنے گھر دعوت پر بلایا ہے۔ بہن نے اپنے کرپشن بولے بھائی کے لیے کھانوں کا خصوصی انتظام کیا ہے۔ چکن کک بیک مصالحہ اور منی لانڈرنگ ہانڈی مینیو کا حصہ ہیں۔ ملائی کمیشن بوٹی اور اقرباپروری کڑاہی بھی پیش کی جائیں گی۔ میٹھے میں فرنٹ مین گجریلا شامل ہے جو خصوصی طور پر شہباز شریف کے فرنٹ مین مشتاق چینی سے تیار کروایا گیا ہے۔

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، پاکستان 89 رنز سے ہارگیا

مانچسٹر(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار رہی اور پاکستان 89 رنز سے ہارگیا۔بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 35 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد میچ کو 40 اوورز تک محدود کیا گیا اور پاکستان کو مزید 5 اوورز میں جیت کے لیے 136 رنز درکار تھے تاہم گرین شرٹس 48 رنز بناسکے اور بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89 رنز سے شکست دی۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا میں محتاط انداز اپنایا اور 5 اوورز کے بعد کھل کر کھیلا شروع کیا جس کے دوران گراﺅنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 136 رنز جوڑے۔ روہت شرما نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ کے ایل راہل نے 69 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے بھی شامل تھے۔بھارت کا اسکور 136 تک پہنچا تو کے ویل راہل وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے 78 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے 98 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور شرما 85 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 24ویں سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ بھارت کا مجموعی اسکور 234 تک پہنچا تو روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی ہاردک پانڈیا تھے جو 26 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جب کہ محمد عامر نے ہی 298 کے مجموعی اسکور پر دھونی کو آﺅٹ کیا جو کہ ایک رنز بناسکے۔47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تاہم دوبارہ میچ شروع ہونے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی 314 کے مجموعی اسکور پر 77 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے، روہت شرما 140، ویرات کوہلی 77 اور آر کے راہول 57 رنز بناکرنمایاں رہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر نے 3، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ حسن علی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 9 اوورز میں 84 رنز دیے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔صرف 13 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 7 رنز بناکر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔دوسری وکٹ پر فخر زمان اور بابر اعظم نے 100 سے زائد رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 117 تک پہنچادیا تاہم اس موقع پر بابر اعظم 48 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد 126 کے مجموعی اسکور پر کریز پر سیٹ ہوجانے والے بیٹسمین فخر زمان بھی کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے، انہوں نے 75 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔اس کے بعد تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کریز پر آئے لیکن 129 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 9 رنز بناکر پانڈیا کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد شعیب ملک آئے اور بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے انڈر پریشر ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی، کپتان سرفراز احمد اس موقع پر شدید دباﺅ میں نظر آئے اور 30 گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ اسپنر شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ہر چار سال بعد آنے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں اب تک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 6 بار آمنے سامنے آئیں اور ہر بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ورلڈ کپ میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اب تک چار میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی اور آئی سی سی کو تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے میچز کا ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا۔خیال رہے کہ انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں ا±سے 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے

بیوی کی نوکری ختم کرانے کیلئے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے شوہر کو عمر قید

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت میں بیوی کو ملازمت سے برخاست کرانے کے لیے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونے کے تاجر 38 سالہ برجو سلا کو مقامی عدالت نے طیارہ ہائی جیک کرنے کی سازش کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ برجو سلا نے اپنی دوسری بیوی جو کہ ایئر ہوسٹس تھی کو ملازمت سے برخاست کرانے کے لیے ہائی جیکنگ کا ڈرامہ کیا تاکہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکے۔عدالت نے ملزم کی حرکت کو انتہائی غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حرکت سے طیارے میں موجود عملے اور مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی اور طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جب کہ ایئرپورٹ پر تمام حساس اداروں کو الرٹ کردیا گیا تھا۔قبل ازیں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ طیارے کے باتھ روم سے ملنے والے دھمکی آمیز خط کی سیاہی ملزم کے آفس کے پرنٹرکی سیاہی سے میچ کرگئی ہے جب کہ ملزم کے لیپ ٹاپ سے دھمکی آمیز پیغام کی اردو ٹرانسلیشن گوگل سے کرنے کے شواہد مل گئے ہیں۔دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا تھا کہ طیارے کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے اس لیے طیارے کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد لے چلو اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دہلی ایئرپورٹ میں نصب بموں کو دھماکے سے اڑادیا جائے گا۔ اللہ اکبر۔ تاہم پائلٹ نے طیارے کو ایئرپورٹ اتار لیا۔ملزم اس طیارے میں کئی بار سفر کر چکا تھا اور اسی دوران ایئرہوسٹس سے ملاقات ہوئی جو پہلے دوستی اور پھر شادی میں تبدیل ہوگئی تاہم اہلیہ ساتھ رہنے کے بجائے جاب کو فوقیت رکھتی جس کے باعث اپنی بیوی کی جاب ختم کرانے کے لیے یہ مضحکہ خیز ڈرامہ کیا۔

پاک بھارت میچ: علی ظفر اور ماورہ گرین شرٹس کو سپورٹ کرنے مانچسٹر پہنچ گئے

مانچسٹر(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین بھی مانچسٹر پہنچ گئے۔کچھ ستارے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلے سے مانچسٹر میں موجود ہیں اور پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہیں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔گلوکار و اداکار علی ظفر قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے اور وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔انہوں نے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا۔اداکارہ ماورہ حسین پاک بھارت کا زبردست مقابلہ دیکھنے کے لیے گزشتہ روز مانچسٹر پہنچیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔مانچسٹر پہنچنے پر ان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ پاک بھارت میچ میں کس کو سپورٹ کر رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ کیا اس سوال کا پوچھنا بنتا ہے؟اداکارہ نے پاکستانی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ظاہر سی بات ہے میری سپورٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، انشاءاللہ ہم جیت جائیں گے۔گلوکار و اداکار فرحان سعید اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور امکان ہے کہ وہ بھی آج پاک بھارت کا مانچسٹر میں ہونے والا میچ دیکھنے جائیںگے۔اداکارہ عروہ حسین سمیت اداکار عدنان صدیقی بھی لندن میں موجود ہیں اور ممکن ہے کہ دونوں آج قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میچ دیکھنے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ پہنچیں گے۔ شوبز ستارے بھی پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پ±رامید ہیں کہتے ہیں بھارت کے ساتھ مقابلے میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔

ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ ہوا تو حریف ٹیم پر برتری حاصل کریں گے، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار ساری قوم کی دعائیں اپنی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ ہوا تو حریف ٹیم پر برتری حاصل کریں گے۔بھارت کے خلاف کامیابی پاکستانی ٹیم کے لیئے زیادہ اہم ہے۔ٹیم ورک اور جیت کے یقین کے ساتھ میدان میں اتریں ۔

شوبز ستاے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کر نے مانچسڑ پہنچ گئے

مانچسٹر(ویب ڈیسک): کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین بھی مانچسٹر پہنچ گئے۔کچھ ستارے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلے سے مانچسٹر میں موجود ہیں اور پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پ±رامید ہیں اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کر رہے ہیں۔گلوکار و اداکار علی ظفر قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے اور وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔انہوں نے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا۔اداکارہ ماورہ حسین پاک بھارت کا زبردست مقابلہ دیکھنے کے لیے گزشتہ روز مانچسٹر پہنچیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔مانچسٹر پہنچنے پر ان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ پاک بھارت میچ میں کس کو سپورٹ کر رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ کیا اس سوال کا پوچھنا بنتا ہے؟اداکارہ نے پاکستانی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ظاہر سی بات ہے میری سپورٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، انشائ اللہ ہم جیت جائیں گے۔گلوکار و اداکار فرحان سعید اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور امکان ہے کہ وہ بھی آج پاک بھارت کا مانچسٹر میں ہونے والا میچ دیکھنے جائیں گے۔اداکارہ عروہ حسین سمیت اداکار عدنان صدیقی بھی لندن میں موجود ہیں اور ممکن ہے کہ دونوں آج قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میچ دیکھنے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراو¿نڈ پہنچیں گے۔ شوبز ستارے بھی پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پ±رامید ہیں کہتے ہیں بھارت کے ساتھ مقابلے میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی

کرپٹ خاندانوں نے کرپشن ، منی لانڈرنگ کرکے خواتین کو ڈھال بنا لیا : فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (آئی این پی، این ا ین آئی) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،، منی لانڈرنگ پرخواتین کو ڈھال بنایا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم ملک ریاست مدینہ کے اصول پرقائم کرنے کے لیے گامزن ہیں۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں جہاں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرد و خاتون کی تفریق کے بغیرقانون کا اطلاق ہی بنیادی اصول تھا، 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،، منی لانڈرنگ پرخواتین کو ڈھال بنایا۔دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے،جعلی اکانٹس اور منی لانڈرنگ کے لیے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا۔انہیں چاہیے کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں،احتساب کے عمل کا نہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ خواتین کوڈھال بنا کرعورت کے تقدس کو پامال کیا گیا، دونوں خاندانوں کوچاہیے اعمال کا محاسبہ کریں احتساب کا نہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنائ اللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا ثنائ اللہ کا ذاتیات کو نشانہ بنانا اپنے دفاع میں دلائل نہ ہونے کا ثبوت ہے، شریف خاندان کے چیلے سند یافتہ جھوٹے ہیں،بہتان اور الزام تراشی ان کا پرانا وطیرہ ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک قانونی نوٹس سے رانا صاحب کو آرام نہیں آیا، شاید انہیں مزید دوا کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوت کی وجہ سے جیل جا رہی ہے،ان کے لیڈر نیب اور جیل جائیں تو بیمار ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جیل سے نکلتے ہی بھلے چنگے اور صحت مند ہوجاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لندن پہنچتے ہی ان کی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم کا اتنے بڑے جھوٹوں سے سے واسطہ پڑا ہے جن کی آپس میں بیان ہی نہیں ملتے۔انہوںنے کہاکہ آدھے لٹیرے جیلوں میں بیمار ہیں اور باقی آدھے ملک سے فرار ہیں۔انہوںنے کہاکہ رانا صاحب فکر نہ کریں ماڈل ٹاو¿ن کے قاتلوں کا حساب بھی باقی ہے۔

مکی آرتھر بھارتی ٹاپ آرڈر کی تباہی کا خواب دیکھنے لگے

مانچسٹر: (ویب ڈیسک)مکی آرتھر بھارتی ٹاپ آرڈر کی تباہی کا خواب دیکھنے لگے۔انچسٹر میں بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر کے دفاع میں شگاف ڈال کرتباہی پھیلائی جاسکتی ہیں، اگرایسا نہ ہو تو بعد میں بولرز کو سخت مشکلات پیش آئیں گی، دباو تو ہر میچ میں ہوتا ہے،اس بڑے میچ میں بھی ہوگا۔مکی آرتھر نے کہا کہ گرین شرٹس میں مہارت کی کمی نہیں اگر تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کریں تو کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، ورلڈکپ میں ابھی بہترین کارکردگی دکھانا باقی ہے، امید ہے کہ یہ بھارت کے خلاف میچ میں ہوگی، بڑی محنت کے باوجود فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں،کوشش کریں گے کہ اس بار مواقع نہ گنوائیں۔انہوں نے کہا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، امید ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں شعیب ملک کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا، سینئر کرکٹرز کو نوجوانوں کیلیے مثال بننا ہوگا۔ایک سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ کی پچ فی الحال توکافی فلیٹ دکھائی دے رہی ہے،اس پرکافی نمی موجود ہے، موسم کا بھی کوئی اعتبار نہیں،کنڈیشنزدیکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، کھلاڑی اس بڑے میچ کو یادگار بنانے کیلیے پرعزم ہیں، توقعات پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے۔