ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد افسردہ پاکستانی مداح کو گلے لگالیا اور تسلی دی۔بھارت سے میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی نے کروڑوں پاکستانیوں کا دل توڑ دیا، بالخصوص گراﺅنڈ میں موجود پاکستانی مداحوں کو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی نے بے حد مایوس کیا، بھارتی اداکار رنویر سنگھ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے گراﺅنڈ میں موجود تھے اور جب رنویر نے پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر پاکستانی مداح کو مایوس دیکھا تو فوراً گلے لگاکر تسلی دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے پاکستانی مداح کو گلے لگایا اور کہا مایوس مت ہو، اگلا موقع ضرور آئے گا، پاکستان نے اچھا کھیلا، پاکستانی کھلاڑی مخلص اور پیشہ ورانہ ہیں، وہ آئندہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔
Monthly Archives: June 2019
چین میں یکے بعد دیگرے دوزلزلے؛ 11 افراد ہلاک، 122 زخمی
سیچوان(ویب ڈیسک) جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں یکے بعد دیگرے دو زلزلوں سے 11 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں یکے بعد دیگرے دوزلزلوں کے جھٹکوں سے 12 افراد ہلاک اور122 زخمی ہوئے جب کہ کئی عمارتوں کوبری طرح نقصان پہنچا۔ پہلا زلزلہ 5.9 شدت اوراس کے ٹھیک 30 منٹ بعد 5.2 شدت کے دوسرے زلزلے نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کا مرکز16 کلومیٹرزیرزمین اورشدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد 4 مزید دیگرزلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے جو40 منٹ تک جاری رہے جب کہ سب سے بڑا جھٹکا 5.1 شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔
اپوزیشن کا شور کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے،وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری
لاہور(صدف نعیم سے)اپوزیشن کا شور کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان لائق تحسین ہے 10سال کیلئے کمیشن بنانے کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے نواز لیگ نے پنجاب میں من مانیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا فرضی کمپنیوں اور کاغذی منصوبوں کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے گزشتہ10برسوں میں پنجاب کے عوام سے کھلواڑ کیا گیاماضی کے حکمرانوں کی منی لانڈرنگ کے ہوش ربا قصے سامنے آ رہے ہیں بجٹ کی آڑ میں اپوزیشن اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہتی ہے عوام خوب جانتے ہیں کہ نواز لیگ اور پی پی پی کو ان کا کتنا درد ہے معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے معصوم بننے کی کوشش نہ کریں عمران خان ملک کو دور رس نتائج کی حامل پالیسیاں دے رہے ہیں تجوریاں بھرنے والوں کو ایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔
آل شریف نے جنوبی پنجاب سے ہیلتھ کارڈ کے نام پر فراڈکیا
لاہور(ویب ڈیسک)اویس لغاری جنوبی پنجاب کے بے تاج بادشاہ رہے لیکن کچھ نہیں کر پائے وڈیروں کو ایک غصہ ہے چھوٹے قبیلے کا شخص سردار عثمان کیوں وزیر اعلی بن گیاجنوبی پنجاب فارس کمپنی اربوں روپے کا سکینڈل ہے اس میں حصہ اویس لغاری کا بھی ہے انہوں نے اندھی زمینیں تقسیم کیں عمران خان کی سکیورٹی کےلئے چھ ہزار رینجرزاور دو ہزار پولیس ہیں لیکن پہلے کیاہوتارہاایک لاکھ اسی ہزار پولیس چوالیس ہزار آل شریف اور عزیز و اقارب پر تعینات ہوتی تھی کیا پہلے یہاں اشرف غنی، حسینہ واجد یا نریندر مودی وزیر اعلی رہے آج خط غربت کے وہ زمہ دار ہیں جو وزارت اعلی کی کرسی پر براجمان رہے جنوبی پنجاب کےلئے سابق وزیر اعلی نے بتیس فیصد آبادی پر سولہ فیصد بجٹ رکھا جس میں سے دو سو بیس ارب روپے میٹرو اور رنج حبیب جالب اپنی قبر میں ٹکریں مارتے رہے کہ کس طرح ان کے اشعار کو پڑھاگیانیب کی حوالات میں جو جو سامان گیا اس میں پاﺅں ،ہاتھ اور منہ پر لگانے والی الگ الگ کریمیں تھیں اسپغول دو قسم کےلے کر گئے تھےکہتے رہےکون سی سائٹ اور کون سی دھج ہے جنوبی پنجاب کےلئے شہباز شریف حکومت نے بڑا ڈرامہ کیاہیلتھ کارڈ تھما دیاگیاجنوبی پنجاب کا غریب رکشہ اور ریڑھی والا ہیلتھ کارڈ لے کر جب ڈسٹرکٹ ہسپتال گیا تو ایم ایس نے کہا کہ یہ فراڈ ہے ہیلتھ کارڈ فراڈ کے فراڈ اعلی کی طرف سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے منہ پرطمانچہ مارا گیا،دوہزاد انیس بیس کے بجٹ میں پینتیس فیصد ڈویلپمنٹ بجٹ جنوبی پنجاب کےلئے رکھا گیا جنوبی پنجاب کےلئے بجٹ کو صرف جنوبی پنجاب کےلئے مختص کیاگیافیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کا شور، سپیکر نے خاموش کروادیا، ملتان، راجن پور اور بہاولپور میں ساٹھ لاکھ بیس ہزار کی مالیت سے ہیلتھ کارڈ جو ڈرامہ بازی اور دکھاوے کےلئے نہیں عملی طورپر ہیلتھ کارڈ دئیے جارہے ہیں اب کوئی چھلاوے کی طرح اچھلا اور ڈرامہ بازی نہیں ہوگی سردار عثمان اور وزیر اعظم کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا،
باپ بیٹے کی اکٹھے انٹری
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان اپنے والد کے ساتھ فلم نگری میں ڈیبو کررہے ہیں۔ڈزنی لائن کنگ کے ری میک ہندی ورڑن میں شاہ رخ خان مفاسا اور آریان خان سمبا کی وائس اوور کریں گے۔ یہ آریان خان کی پہلی فلم ہوگی۔شاہ رخ خان نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ”باپ بیٹے کے طور پر مفاسا اور سمبا کی آواز دینا میرے اور آریان کےلیے بہترین ذاتی اور پروفیشنل تجربہ ہے۔ اس مووی کو اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ دیکھنا بہت خاص ہوگا کیونکہ وہ اس فلم کا بہت بڑا فین ہے اور اپنے بڑے بھائی اور باپ کی آوازوں کو ان کرداروں کے ساتھ دیکھنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔“مذکورہ ری میک لائن کنگ انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں 19 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
کرینہ کپور کے ساتھ ہیرو کی پیشکش ٹھکرا دی، دانش تیمور
کراچی(ویب ڈیسک) اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ”ویرے دی ویڈنگ“میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔فلم ”رانگ نمبر“،”مہرالنسا وی لب یو“اور ”وجود“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ”ویرے دی ویڈنگ“میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے فراخ دلی سے قبول بھی کرلیا تھا۔بات اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ شوٹنگ کی تاریخیں اور پیسوں کے معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن عین موقع پر کرینہ کپور امید سے ہوگئیں اورفلم کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں۔کرینہ کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد جب کرینہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوئیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی اور یوں وہ بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔واضح رہے کہ فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ گزشتہ برس 31 مئی کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر، سونم کپور اورشیکھا تلسانیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جب کہ کرینہ کے مقابل مرکزی کردار اداکار سومیت ویاس نے اداکیا تھا اور اسی کردار کی پیشکش دانش تیمور کو ئی تھی۔
ورلڈکپ،افغانستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں 150 رنز سے شکست
مانچسٹر(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے ہرادیا۔مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے 398 رنز کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 247 رنز ہی بنا سکی۔حشمت اللہ شہیدی 76 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ رحمت شاہ 46 اور اصغر افغان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اوپنر نور علی زردان صفر، کپتان گلبدین نائب 37،محمد نبی 9،نجیب اللہ زردان 15 اور راشد خان 8 رنز بناکرپویلین لوٹے جب کہ اکرم علی خل 3 اور دولت زردان صفر پر ناٹ آﺅٹ رہے۔انگلش ٹیم کی جانب سے آرچر اور عبدالرشیدنے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل انگلش کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انگلش بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں کی بارش کردی، بلے بازوں نے حریف بولرز کی جم کر پٹائی کی، کپتان مورگن ، جوئے روٹ، بیرسٹو اور معین علی نے مجموعی طور پر 25 چھکے لگا کر بولرز کا بھرکس نکال دیا۔انگلش کپتان مورگن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو کہ ورلڈکپ کی تاریخ کی چوتھی اور رواں عالمی کپ کی اب تک کی تیز ترین سنچری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی انگلش بیٹسمین کی جانب سے عالمی کپ میں بنائی گئی تیز ترین سنچری بھی ہے۔انگلش کپتان نے کئی اور ریکارڈز بھی اپنے نام کیے، انہوں نے ون ڈے کی ایک اننگز میں 17 چھکے لگائے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔مورگن نے مجموعی طور پر 71 گیندوں پر 148 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 397 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل کھڑا کیا، بیرسٹو 90، ونسے 20، روٹ 88، بٹلر اور اسٹوکس 2،2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ معین علی 9 گیندوں پر 31 اور ووکس ایک رن بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 9 اوورز میں 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، پیسر زردان اور گلبدین نائب نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ثانیہ میرزا اور وینا ملک کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی
ما نچیسٹر:(ویبڈیسک) ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر جہاں پاکستانی شائقین مایوسی کا شکار ہیں وہیں میچ سے قبل وائرل ہونے والی شیشہ بار کی ویڈیو نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے اور اسی ویڈیوکے باعث کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ اب شدت اختیار کرچکی ہے۔میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں شعیب ملک، ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا، امام الحق اوروہاب ریاض ایک شیشہ بار میں موجود تھے یہ ویڈیو میچ سے قبل کی تھی۔انیہ مرزانے اس ویڈیوبنانے والے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بغیر اجازت ویڈیو بنانا ہماری پرائیویسی کے خلاف ہے اس صورتحال میں جب ہمارے ساتھ ایک بچہ موجود ہے، اور ہاں لوگوں کو باہر جاکر کھانا کھانے کی اجازت ہےاگر وہ میچ ہار بھی جائیں، اگلی بار بہتر کوشش کرنا۔میچ سے قبل کھلاڑیوں کی شیشہ بار میں موجودگی پر جہاں لوگ کھلاڑیوں پر شدید غصہ ہیں وہیں وینا ملک نےٓ ثانیہ مرزا کو ازہان ملک(شعیب ثانیہ کے بیٹے) کو شیشہ بار میں لے جانے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ثانیہ میں آپ کے بچے کے لیے بہت فکر مند ہوں، تم لوگ اسے شیشہ بار میں لے گئےکیا وہ خطرناک جگہ نہیں ہے؟ اور جہاں تک میں جانتی ہوں آرچیز میں زیادہ تر جنک فوڈ ملتا ہے جو ایتھلیٹ کے لیے بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔ تمہیں ضرور اس بارے میں معلوم ہوگا کیونکہ تم خود ایک ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ایک ماں بھی ہو۔ تاہم ثانیہ مرزا کو وینا ملک کی فکر مندی بالکل بھی پسند نہیں آئی اور انہوں نے وینا کوٹوئٹر پر ہی کھری کھری سناتے ہوئے کہا وینا میں اپنے بچے کو شیشہ بار میں لے کر نہیں گئی تھی، اس کے علاوہ اس بات سے تمہارا یا کسی اور کا کوئی لینا دینا نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی اور سے زیادہ بہتر انداز میں رکھ سکتی ہوں۔ دوسری بات میں نہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ڈائٹیشن (کھلاڑیوں کی غذائی ماہر) ہوں اورنہ ہی ان کی ماں یا پرنسپل ہوں۔اس کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا نے وینا ملک کے ماضی میں میگزین کور کے لیے کیے گئے فوٹو شوٹ کو لے کر وینا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اگر میں اپ کی جگہ ہوتی تو آپ کے بچوں کے لیے زیادہ فکر مند ہوتی کہ وہ لوگ کہیں یہ فوٹوشوٹ نہ دیکھ لیں، کیا آپ کو نہیں معلوم کہ وہ زیادہ خطرناک تھے، تاہم فکر مند ہونے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ بعد ازاں ثانیہ مرزا کو شاید اپنے الفاظ کی سینگینی کا اندازہ ہوگیا اور انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔لیکن وینا ملک کو اپنا ماضی کھنگالا جانا بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ثانیہ مرزا کو دوبدو جواب دیتے ہوئے کہا میں نے مہذب انداز میں صرف اپنی فکر مندی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم آپ کی ٹوئٹس سے دنیا پر آپ کا اصلی چہرہ واضح ہوگیا۔ پیاری بھابھی! کسی کی ذاتی زندگی پر حملے کرنا اور نہایت پستی میں گرجانا آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ وینا ملک نے مزید کہا میں پچھلے 5 برسوں سے فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں ہوں، میں تین بار خانہ کعبہ جاکر رو روکر اپنے کیے کی معافی مانگ چکی ہوں، اب مجھ میں بہت زیادہ بہتری آچکی ہے۔ میں ہزار بار کہہ چکی ہوں کہ وہ فوٹوشوٹ فوٹوشاپ کیا گیا تھا لیکن پھر بھی یہ لوگ سوچتے ہیں کہ میں آسان نشانہ ہوں، میری کردار کشی کرنا آسان ہے اور میرے ماضی کو یاد دلاکر یہ لوگ مجھے چپ کراسکتے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ اب یہ نہیں ہوگا۔ مہربانی کرکے دہرا معیار نہ اپنائیں ، آپ سوچتی ہیں کہ میں متنازع ہوں اس لیے غلط ہوں، نہیں، میں صرف اپنی رائے کا اظہار کرتی ہوں جیسے دیگر لوگ کرتے ہیں اور میں صحیح بھی ہوسکتی ہوں، میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور مجھے بہت تکلیف پہنچی ہے، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھیں۔اس کے علاوہ وینا نے ثانیہ مرزا کے ڈیلیٹ کیے ہوئے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھوڑی ہمت پکڑو اوراپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ مت کرو، قسمت سے ٹیکنالوجی بہت آگے بڑھ چکی ہے اور لوگ اپنے کیے ہوئے کو چھپا نہیں سکتے۔ثانیہ نے وینا کی ٹوئٹس کے جواب میں آپ کو اپنی مایوسی اور تناو¿ کو باہر نکالنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ استعمال کرنا چاہئے، سکون سے رہیں۔
4میچز جیت کر بھی معاملات اپنے ہاتھ میں نہیں ہونگے
مانچسٹر(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم پر تنقید کر کر کے تھک چکا ہوں، اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر کافی مشکل ہوگیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پانچ بولرز کے ساتھ جا کر ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، پانچ بولرز کا مطلب آپ کم بیٹسمین کے ساتھ جارہے ہو، فیلڈنگ کے دوران حاضر دماغی بہت ضروری ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں یہاں پہلے کھیلا ہوں، مجھے معلوم ہے یہاں کی کنڈیشن مختلف ہیں، کوئی پوچھ لیتا تو بتاتا، اب چار میچز جیت کر بھی معاملات اپنے ہاتھ میں نہیں ہوں گے۔وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گلووز پہن کر کون فیلڈنگ کرتا ہے؟ پاکستانی انر پہن کر فیلڈنگ پریکٹس کرتے ہیں، کیا محلے کی کرکٹ کھیل رہے ہیں؟ امام الحق پٹیاں باندھ کر آگئے تھے، تھوڑا بہت درد برداشت کرو، عمران خان، جاوید میانداد سب درد پر کنٹرول کر کے کھیلتے تھے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کی ورلڈ کپ میں پراگریس پاکستان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔
چین میں یکے بعد دیگرے دو زلزلوں سے 12افراد ہلاک
بیجنگ:(ویب ڈیسک) چین کے صوبہ سیچوان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلےنے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 12 افراد ہلاک اور 134 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔’چین ارتھ کوئک نیٹ ورک سینٹر’ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گزشتہ رات 10 بج کر 55 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کی گہرائی 16 کلومیٹر تک تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی تاہم بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے سیچوان کے 10 گاو¿ں اور قصبے بری طرح متاثر ہوئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، عمارتیں اور سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔زلزلے سے متاثرہ مقامات پر امدادی کام جاری ہے—. فوٹو اے ایف پیزلزلے سے متاثرہ مقامات پر امدادی کام جاری ہے اس کے علاوہ متاثرہ افراد کے لیے امدادی اشیاءکی ترسیل کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔زلزلے کے باعث 4 ہزار افراد بے گھر ہوگئے جب کہ مقامی اسپتال کی عمارتیں گرنے کی وجہ سے متاثرین کو امداد کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
بھارت سے شکست نے پی سی بی کو ہلادیا
لاہور:(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شدید عوامی ردعمل کے باعث ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں اختلافات اور گروپنگ کے چرچے قومی کھلاڑیوں کے لندن پہنچنے کے بعد بھی جاری ہیں، شدید عوامی ردعمل کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی نقل وحرکت بھی محدود کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں گروپنگ اور اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیاہے۔ترجمان پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، تمام کھلاڑی سرفراز احمد کی قیادت میں متحد اور آئندہ میچوں میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں، کرکٹرز لندن میں منگل اور بدھ کو آرام کریں گے۔ ٹیم اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے پہلے جمعرات کو لارڈز میں اپنا پریکٹس سیشن کرے گی۔بھارت کے خلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں کی مایوس کن پرفارمنس نے ٹیم میں گروپنگ کی اطلاعات کو ہوا دی ہے، کپتان سرفراز احمد کی جانب سے عماد وسیم، امام الحق، وہاب ریاض اور بابر اعظم پر گروپنگ کرنے کے الزامات کے اطلاعات نے ٹیم کے ماحول کو خراب بنادیا ہے۔ذرائع کےمطابق شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کپتان کی جانب سے سخت باز پرس پر کھلاڑی خفا ہیں، چیف کوچ مکی آرتھر نے بھی کھلاڑیوں کی خوب کلاس لیتے ہوئے انہیں گیم پلان کے تحت کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پی سی بی ترجمان کا موقف ہے کہ ہر میچ کے بعد ٹیم میٹنگ کا ہونا معمول ہے، جیت کی صورت میں اگلےمیچز کے لیے کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور دیا جاتا ہے تو ہار پر غلطیوں کی نشاندہی کرکے اگلے میچز میں انہیں نہ دہرانے کی بھی ہدایت کی جاتی ہے، روایت کے مطابق یہ میٹنگ کی باتیں کبھی پبللک نہیں کی جاتی۔ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی پاکستانی ٹیم کے لیے ایک خواب بن چکی ہے، اگلے چارمیچوں میں شکست کے ساتھ دوسری ٹیموں کی پرفارمنس سے ہی یہ خواب حقیقت بن سکتا ہے۔
شیشہ بار ویڈیو اصل حقیقت سامنے، ملک کا اہم بیان
لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو کا میڈیا میں چرچا ہے وہ 15 جون کی نہیں 13جون کی ہے۔آل راو¿نڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو کا میڈیا میں چرچا ہے وہ 15 جون کی نہیں 13جون کی ہے، 20 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی خدمت کی ہے، بڑے افسوس کی بات ہے کہ مجھے وضاحت پیش کرنا پڑ رہی ہیں، کرکٹرز کی نجی زندگی اور فیملیز کا احترام کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلیے 11بجے کرفیو ٹائم مقرر کررکھا ہے، وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض، ثانیہ مرزا رات گئے شیشہ بار میں دوستوں کے ساتھ موجود ہیں، اس حوالے سے ثانیہ مرزا کاموقف تھا کہ وہ بیٹے کے ساتھ ڈنر کیلیے گئے تھے، نجی مصروفیات کی ویڈیو بنانا غلط ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹرز کے خلاف ایکشن لینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیارکیا تھا کہ یہ ویڈیو میچ سے 48 گھنٹے پہلے کی ہے، بھارت کے خلاف میچ سے ایک رات پہلے تمام کھلاڑی ہوٹل میں موجود تھے۔
پی سی بی کا کھلاڑیوں کا چھپا نا سوالیہ نشان بن گیا
لندن: (ویب ڈیسک)ورلڈکپ میں پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سات پردوں میں چھپائے رکھا جب کہ سب کو سختی سے تاکید کی گئی کہ میڈیا کے ساتھ کوئی رابطہ نہ رکھے۔پی سی بی کی سخت میڈیا پالیسی نے صحافیوں کیلیے کام مشکل بنا دیا، ورلڈکپ میں بھی ایسا ہی ہے، پاکستان سے کئی صحافی انگلینڈ آئے ہیں مگر ان کیلیے کھلاڑیوں کے انٹرویوز کرنا جوئے شیرلانے کے مترادف ہے، گوکہ بورڈ نے میڈیا منیجر کا تقرر کیا مگر وہ ہرکام کیلیے میں ڈائریکٹر میڈیا سے ہدایات لیتے ہیں۔ابتدا میں بعض صحافیوں کو انٹرویوز کا موقع دیا گیا، لیکن پھر دوریاں بڑھادی گئیں، صرف درمیان میں ایک، دو پلیئرز سے سب کو مختصر بات چیت کا موقع دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی نئی میڈیا پالیسی میں بیانیے پر زور ہے، خود ویڈیوز اور پریس ریلیز جاری کی جا رہی ہیں تاکہ کھلاڑی سے کسی سخت سوال کی صورت میں کوئی تنازع نہ کھڑا ہو جائے، انگلینڈ آنے کے بعد بورڈ کی غیراعلانیہ ہدایت پر کئی کرکٹرز نے اپنا واٹس ایپ نمبر بھی تبدیل کرلیا، حکام کو ڈر تھا کہ کہیں کوئی میڈیا کو ٹیم کی خبریں نہ لیک کرتے رہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خود ٹیم مینجمنٹ میں سے کوئی من پسند صحافیوں کو ”اندر کی باتیں“ بتاتا رہا۔ بورڈ نے میچز سے قبل کھلاڑیوں کے سامان و تیاریوں اور دعووئں پر مبنی ویڈیوز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا جس کا اب ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ناقدین کے مطابق بھارت سمیت کوئی ملک ایسا نہیں کرتا، بڑی بڑی باتوں کے بجائے اگر فیلڈ میں پرفارم کیا جائے تو بہتر ہوگا۔


















