امریکہ (ویب ڈیسک)اسمارٹ فونز کا استعمال اب لگتا ہے کہ ہر ایک ہی کرتا ہے مگر اس کی بیٹری کو بار بار گھنٹوں تک چارج کرنا کسی کو پسند نہیں آتا۔مگر بہت جلد آپ اپنے موبائل کو چند منٹوں میں مکمل چارج کرسکیں گے کیونکہ پہلی بار 120 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف ہونے والی ہے۔چینی کمپنی ویوو نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 26 جون کو شنگھائی میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی ہے۔اس ٹیکنالوجی کی بدولت 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 13 منٹ میں مکمل چارج کرنا ممکن ہوگا جبکہ 5 منٹ میں 50 فیصد چارج ہوسکے گی۔اسے ویوو فلیش چارج کا نام دیتے ہوئے تیزترین فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی قرار دیا ہے اور اس طرح وہ دیگر چینی کمپنیوں جیسے ون پلس، ہواوے اور اوپو کے مقابلے پر آگئی ہے۔ون پلس اس وقت ڈیش چارج 30 ٹیکنالوجی اپنے صارفین کو فراہم کرچکی ہے، جبکہ ہواوے 40 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت مخصوص فونز میں دے رہی ہے۔اوپو اس وقت فائنڈ ایکس فون میں سب سے تیز 50 واٹ چارجنگ سپورٹ ٹیکنالوجی متعارف کراچکی ہے۔شیاﺅمی کی جانب سے رواں سال مارچ میں 100 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کی جھلک پیش کی گئی تھی جو اس کے بقول 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 17 منٹ میں مکمل چارج کرسکتی ہے۔تاہم ویوو اس سے بھی تیز ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی تفصیلات اگلے ہفتے ایونٹ میں ہی سامنے آئیں گے جس میں یہ کمپنی اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون اپیکس 2019 بھی پیش کرے گی۔اس فون کا پروٹوٹائپ ماڈل جنوری 2019 میں سامنے آیا تھا جس میں فائیو جی سپورٹ، ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سنسر، اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر اور 12 جی بی ریم جیسے فیچرز موجود تھے جبکہ آڈیو کے لیے اسکرین ساﺅنڈ ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا تھا۔اب صارفین کے لیے تیار ہونے والے فون میں کون کون سے فیچرز ہوں گے، ان کا علم اگلے ہفتے ہی ہوگا۔
Monthly Archives: June 2019
نسیم وکی کی فلمی دنیا میں انٹری، پروڈیوسر بننے کی ٹھان لی
لاہور (ویب ڈیسک) تھیٹر اور ٹی وی کے مقبول اداکارنسیم وکی نے بطور پروڈیوسر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نسیم وکی اور ٹی وی پروڈیوسر آفتاب احمد مشترکہ طور پر فلم بنائیں گے جس کی کاغذی کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔ فلم کا سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فنکاروں کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔ فلم میں تھیٹر سے تعلق رکھنے والے کامیڈینز کیساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا جائیگا۔ اداکار نسیم وکی کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہو گی، توقع ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ آئندہ دو سے تین ماہ میں شروع ہو جائیے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیاسے خصوصی گفتگو
لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں بجٹ، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی وزیر اعظم نے ان شعبوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے چند روز تک آپ کو صوبائی معاملات میں بہتری نظر آئے گی ضرورت ہوئی تو مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کریں گے نیب اور عدالتیں آزاد ہیں ان میں ہمارا کوئی کردار نہیں سبطین خان ہمارے بھائی ہیں اسحاق ڈار کی واپسی سفارتی اور عدالتی معاملات میں ہم کچھ نہیں کرسکتے کرکٹ ٹیم کی کارگردگی کے سوال پر وزیراعلی نے مایوسی کا تاثر دیا ، کرکٹ ٹیم پر کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے۔
’سندھ پوری طرح سے کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے‘
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پورا سندھ پوری طرح سے کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور بجٹ کا ایک پیسہ بھی صوبے میں خرچ نہیں ہوا۔سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سکھر میں اراضی کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ پوری طرح سے کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، بجٹ کا ایک پیسہ بھی سندھ میں خرچ نہیں ہوا، لاڑکانہ میں ایچ آئی وی نے برا حال کردیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، اب یہ اتنا بڑھے گا کہ پورا لاڑکانہ اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔معزز جج نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں 50 ڈگری کے باوجود کثیرالمنزلہ عمارتیں ہوں لیکن سکھر جیسے گرم شہر میں کثیرالمنزلہ عمارتیں بنادی گئیں اور سہولیات نہیں، لوگوں کو پانی میسر نہیں اور رات کو بجلی کے بغیر سوتے ہیں، بنیادی ضروریات سے محروم لوگ تشدد پسندی کی طرف مائل ہوتے ہیں اور کرائم ریٹ بڑھتا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے میئر سکھر سے مکالمہ کیا کہ آپ بھی جاگ جائیں جس پر میئر نے جواب دیا کہ ہم نے ماسٹر پلان مرتب کیا ہے۔اس پر معزز جج نے برہمی کا اظہار کیا کہ آپ کا ماسٹر پلان جائے، جہاں بھی جائے، آپ کے ماسٹر پلان کی ایسی کی تیسی، آپ سب لوگ سسٹم کا حصہ ہیں اور جانتے ہیں کہ سسٹم کیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
سونے کی قیمت نے پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا
لاہور(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیئے ہیں، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت پروان چڑھ رہی ہیں اور ایک ہی دن میں عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، سونے کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک ہی دن میں 1800 روپے کی مسافت طے کی اور تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے فی تولہ سونے کی قیمت 77 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت1542 روپے بڑھ کر 66 ہزار 272 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر910 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
پاک بھارت مقابلہ: انوشکا کی لندن موجودگی کے باوجود میچ دیکھنے کیوں نہیں آئیں؟
لندن(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے پاک بھارت میچ میں مداحوں کو توقع تھی کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اسٹیڈیم میں ضرور دکھائی دیں گی لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی تھی کہ ورلڈکپ جیسے بڑے اور اہم ٹورنامنٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اپنے اہل خانہ کو ساتھ نہیں رکھے گا البتہ ایونٹ کے 15 دن بعد اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔یہی وجہ تھی کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما لندن میں موجود ہونے کے باوجود بھی پاک بھارت میچ میں دکھائی نہیں دیں۔بھارتی نیوز سائٹ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما 22 جون کو افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لیے گراﺅنڈ میں موجود ہوں گی۔ویرات اور انوشکا کی لندن کی گلیوں میں گھومتے ہوئے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
حیدرآباد میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
حیدرآباد(ویب ڈیسک)حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی، تصادم کے باعث بعض بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے میں دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی جب کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی تو ان کے وکیل خواجہ حارث نے ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، ان کی 60 فیصد خطرے کی حالت ہے، شریانوں میں بندش کی وجہ سے کسی بھی وقت ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے، ذہنی تناﺅ کے خاتمے کے لئے بھی علاج ضروری ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کو دل کے دورے سے بچانے کے لیے اسٹنٹس ڈالنے ضروری ہیں، اس سے خون کی ترسیل میں بندش ختم ہوگی، جو اسٹنٹ ڈالے جانے ہیں وہ ملک میں دستیاب نہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مختصر یہ کہ علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے؟۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پاکستان میں بھی بہت قابل ڈاکٹر ہیں جو بیرون ملک بھی جاتے ہیں۔خواجہ حارث نے ضمانت کے لیے دلائل میں پرویز مشرف اور ڈاکٹر عاصم کے مقدمات کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کیس میں علاج کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت ملی اور نام ای سی ایل سے بھی نکالا گیا، پرویز مشرف کا نام بھی بیرون ملک علاج کے لیے ای سی ایل سے نکالا گیا۔جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہے؟۔ خواجہ حارث نے کہا کہ جی میرا خیال ہے جب برطانیہ سے واپس آئے تو ای سی ایل پر ڈالا گیا، ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے تو الگ سے سماعت ہوگی ابھی عدالت کے سامنے نہیں۔نیب پراسیکوٹر جہانزیب بھروانہ نے نواز شریف کی ضمانت کے خلاف دلائل دیتے ہوئے انہیں رہا نہ کرنے کی استدعا کی۔ ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور نیب کی استدعا منظور کرلی۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں مل سکتی۔اسلام آباد ہائی کورٹ اس سے قبل 25 فروری 2019 کو بھی نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت اور سزا معطلی کی درخواست کو مسترد کرچکی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔
نوجوانوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ‘ویزا مفت’
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 18 سال یا اس سے کم عمر نوجوانوں کے لیے مفت ویزا پالیسی متعارف کرادی۔اب دنیا بھر کے وہ نوجوان جن کی عمر 18 سال یا اس سے کم ہے وہ ویزا فیس کی ادائیگی کے بغیر متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔خیلیج ٹائمز کے مطابق نوجوانوں یا نابالغ افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کی مدت 2 ماہ تک جاری رہے گی اور دنیا کے تمام ممالک کے افراد اس سے سہولت حاصل کر سکیں گے۔پالیسی کے تحت 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دنیا بھر کے 18 برس یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔حکومتی پالیسی کے تحت اس عرصے کے دوران ا?نے والے کم عمر افراد کو مفت وزٹ ویزا فراہم کیا جائے گا۔اس پالیسی سے نہ صرف تنہا متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے کم عمر افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ خاندان بھی استفادہ حاصل کرسیکیں گے جو یو اے ای کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے افراد میں 18 سال سے کم عمر نوجوان موجود ہیں، اس پالیسی کے تحت 18 سال یا اس سے کم عمر فرد کی ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔حکومت نے ہر سال 2 ماہ کے لیے 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کا اعلان 2018 میں کیا تھا اور رواں برس سے اس کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔حکام کو توقع ہے کہ 2 ماہ کے لیے مفت ویزا پالیسی سے متحدہ عرب امارات میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ گرمیوں کے 2 ماہ میں 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا سے پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دیگر قریبی ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔
زیادہ تر پولیس اہلکار رات کو ڈکیتیاں کرتے ہیں، سپریم کورٹ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر جج نے ریمارکس دیے ہیں کہ زیادہ تر پولیس اہلکار رات کو ڈکیتیاں کرتے ہیں، پورے ملک میں پولیس کا نظام فلاپ ہوچکا ہے، پولیس نام کی کوئی چیز نہیں، ملک میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، لوگ گلے کاٹ رہے ہیں پولیس کہاں ہے۔سپریم کورٹ میں پنجاب کے ٹریفک وارڈنز کی تنخواہوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو جسٹس گلزاراحمد نے پنجاب کے سیکرٹری خزانہ اور آئی جی پر اظہار برہمی کیا۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پورے ملک میں پولیس کا نظام فلاپ ہو±چکا ہے، ملک میں پولیس نام کی کوئی چیز نہیں، پولیس آخر ایسا کیا کر رہی ہے جو تنخواہ بڑھائی جائے؟، سرکاری افسران دفاتر میں بیٹھ کر حرام کھا رہے ہیں، بھاری تنخواہیں لیکر بھی دو نمبریاں کی جاتی ہیں، صرف اس بات کی فکر ہے کہ اپنے الاﺅنس کیسے بڑھانا ہیں، ملک میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، لوگ گلے کاٹ رہے ہیں پولیس کہاں ہے؟ سب نہیں زیادہ تر پولیس اہلکار رات کو ڈکیتیاں کرتے ہیں، پولیس اور سرکاری افسران تنخواہ الگ لیتے ہیں اور عوام سے الگ لیتے ہیں۔سیکرٹری خزانہ کے اپنے بیان سے مکرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری خزانہ پنجاب کو شاید پتا ہی نہیں انکا کام کیا ہے، آپ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ کھڑے کھڑے ہی بات سے مکر گئے، پورا صوبہ پنجاب کا خزانہ آپ کے ہاتھ میں ہے اور آپ کو کچھ کام کا پتا ہی نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ جس کو دل کرے جتنا دل کرے آپ دیدیں، آپ صرف دفتر میں بیٹھ کر اپنے پیسے بنانے کی سوچتے ہیں۔صوبائی سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع کرایا کہ ٹریفک وارڈنز کی منجمد ہونے والی اضافی بنیادی تنخواہ بحال کر رہے ہیں، اضافی بنیادی تنخواہ نہیں صرف منجمد ڈیلی الاﺅنس بحال ہوگا۔ ٹریفک وارڈنز کے وکیل نے کہا کہ تنخواہ بحال ہوجائے تو مسئلہ ہی ختم ہوجائے گا۔عدالت نے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو مزید تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
ڈرون بنانے کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی پہلی پوزیشن
لندن:(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہر سال انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینئرز کی جانب سے اختراعاتی ڈرون اور ہیلی کاپٹر وغیرہ کا عالمی مقابلہ ہوتا ہے اوراس سال نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبا و طالبات نے اپنا جدید ترین ہیلی کاپٹر ڈرون بناکر اس مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔اس مقابلے میں نسٹ ایئرورکس کی ٹیم نے مکمل طور پر برقی (الیکٹرک) ہیلی کاپٹر تیار کیا تھا جو مقابلے میں شامل واحد ہیلی کاپٹر بھی تھا جبکہ دنیا بھر کی جامعات کے دیگر طلبا و طالبات نے جامد بازوو¿ں (فکسڈ ونگ) چھوٹے طیارے اور ڈرون پیش کئے تھے۔انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینیئرز(IMechE)ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اس شعبے میں تحقیق اور اشتراک بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس کا صدر دفتر لندن میں واقع ہے۔ کئی ممالک اس کے باقاعدہ رکن ہے جنہیں کنٹری چیپٹر کہا جاتا ہے۔گزشتہ چند برسوں سے یہ تنظیم غیر انسانی طیاروں یا ان مینڈ ایئرکرافٹ سسٹمز (یو اے ایس) مقابلے کا اجرا کررہی ہے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر کی جامعات اور اداروں کے طلبا و طالبات شامل ہوتے ہیں اور اپنی تخلیقات پیش کرتے ہیں۔
مودی کی گردن سے سر یا نکل گیا ، پا کستان کو مذاکرات کی پیشکش
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے وزیر اعظم عمران خان اورشاہ محمود کے تہنیتی خط کے جواب میں خطوط بھجوائے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت امن اور ترقی کے لئے پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی اور جے شنکر کو الگ الگ خط لکھے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔نریندرا مودی اور جے شنکر کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پرخصوصی توجہ ہونی چاہیے۔
ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا، واشنگٹن پوسٹ
تہران: (ویب ڈیسک)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران نے ا?بنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا۔ پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون ا?ر کیو 4 گلوبل ہاک ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی خلیج عمان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا۔ تاہم تہران نے ان حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیاتھا۔


















