وزیر ریلوے کا یکم جولائی سے کرایوں میں اضافہ کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ایندھن کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر ریلوے پر پڑا ہے، یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا، ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ 50 کلومیٹر کے سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کرایے میں اضافہ ہوگا، جو ریلوے ٹکٹس خریدی جاچکی ہیں اس پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تقریریں کرنا اپوزیشن کا حق ہے، میثاق معیشت کی حمایت کرتا ہوں، میثاق معیشت طے پاچکا، کیا اب وہ تقریریں بھی نہ کریں، ابو کی رہائی مہم کمپنی کی مشہوری ہے، دھرنے کے لئے200 دن چاہیے ہوتے ہیں، یہ چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کو چندہ دیکر بندے منگوا لیں، احتساب کے لئے عمران خان سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔

سلمان خان بگ باس سیزن 13 میں اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بگ باس سیزن 13 میں اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیں گے۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلموں کے سلطان تو ہیں ہی تاہم وہ ٹی وی کے بھی بے تاج بادشاہ ہیں، سلمان خان گزشتہ 10 سیزن سے ٹی وی کے مقبول ترین رئیلیٹی شو ”بگ باس“ کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔سلومیاں کی میزبانی کی وجہ سے ہی بگ باس بھارت کا سب سے مقبول ترین رئیلیٹی ٹی وی شو ہے یہی وجہ ہے کہ میکرز ہر سیزن میں سلمان خان کو ہی بطور میزبان شامل کرتے ہیں چاہے پھر سلمان کتنا ہی معاضہ طلب کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 13 کی میزبانی بھی سلو میاں ہی کریں گے اورہر سال کی طرح اس سال بھی انہوں نے اپنے معاوضے میں ایک بار پھراضافہ کردیا ہے۔سلمان خان بگ باس میں ہر روز نہیں ہفتے میں صرف دو بار نظر آتے ہیں لہٰذا وہ ہر ہفتے شوکی میزبانی کرنے کا 31 کروڑ روپے معاضہ وصول کریں گے۔ اس سیزن میں سلمان خان 13 ہفتوں تک نظر آئیں گے اور اس طرح وہ ٹوٹل 403 کروڑ روپے کمائیں گے جو گزشتہ برس سے کہیں زیادہ ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کئی اداکار ایک فلم کا معاوضہ 13 سے 14 کروڑ لیتے ہیں تاہم سلمان خان بگ باس کی ایک ہفتے کی میزبانی کا معاضہ 31 کروڑ لیں گے۔

مسلمان شخص سے محبت کرنے پرگھروالوں نے زندگی جہنم بنادی، بہن ہرتھیک روشن

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے بھائی اور گھر والوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان شخص سے محبت کی وجہ سے نہ صرف گھروالوں نے میری زندگی جہنم بنادی بلکہ میرے والد نے مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا۔ناموربالی ووڈ ہدایت ارراکیش روشن کی بیٹی اور سپر اسٹار ہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے گھروالوں کی حقیقت بتاتے ہوئے روشن فیملی کے ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے جن کی وجہ سے ان کی پوری فیملی میں طوفان آگیا ہے۔ سنینا روشن نے حال ہی میں انٹرویوکے دوران اپنی فیملی کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلمان لڑکے سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔سنینا روشن نے بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ برس مسلمان صحافی روہیل امین سے محبت ہوگئی تھی، لیکن میرے والد روہیل کے مذہب کی وجہ سے اس محبت کے خلاف تھے۔ مسلمان شخص سے محبت کہ وجہ سے نہ صرف میرے والد نے مجھے تھپڑمارا بلکہ روہیل کو دہشتگرد قراردیا جو کہ بالکل جھوٹ ہے، کیونکہ اگر روہیل دہشتگرد ہوتا تو اس طرح آزادانہ نہ گھوم رہا ہوتا اور نہ ہی میڈیا میں کام کررہا ہوتا۔سنینا نے اپنی اورروہیل کی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا وہ روہیل سے گزشتہ برس فیس بک پر ملی تھیں گھر والوں کی مخالفت کی وجہ سے وہ اپنا گھر چھوڑ کر دوسرے اپارٹمنٹ میں رہنے لگیں۔ سنینا نے کہا میرے والد اور والدہ دونوں نہیں چاہتے کہ میں روہیل سے ملوں، میرے گھروالوں نے میری زندگی جہنم بنادی ہے اورمجھ سے اب یہ سب برداشت نہیں ہورہا۔ میں روہیل کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، لیکن وہ مسلمان ہے لہٰذا میرے گھر والے اسے قبول نہیں کررہے۔اس معاملے پر ہرتھیک روشن کی رائے کے بارے میں سنینا نے کہا کہ ان کا بھائی بھی والد کے ساتھ ہے،ہرتیھک نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے الگ گھر خرید کردے گا لیکن اس نے نہیں دیا اور جب میں نے خود اپنے لیے اپارٹمنٹ لے لیا تو اس نے یہ کہہ کر کرایہ دینے سے انکار کردیا کہ ہر ماہ ڈھائی لاکھ روپے دینا اس کے بس کی بات نہیں۔سنینا نے کہا کہ وہ کنگنا رناوت سے مدد مانگنے گئیں کیونکہ کنگنا خواتین کی طاقت کی نمائندہ ہے، میں بھی خواتین کی اور کنگنا کی حمایت کرتی ہوں، کنگنا بھی اپنے لیے انصاف چاہتی ہے اورمیں بھی۔ سنینا نے اپنے بھائی ہرتھیک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان تین برسوں سے چل رہی لڑائی کے حوالے سے کہا کہ وہ اس بارے میں زیادہ نہیں جانتیں لیکن اتنا معلوم ہے کہ جہاں دھواں ہوتا ہے وہاں آگ بھی ہوتی ہے۔

افغانستان کا پاکستانی ٹیم کو خدمات کی پیشکش

افغانستان :(ویب ڈیسک)کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کرکٹ ٹیم تمام شعبوں میں پاکستان سے بہتر ہے اور پاکستان اپنی کرکٹ میں بہتری کے لئے ہم سے مدد لے۔ایک انٹرویو میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ کھیل میں بہتری کے لئے تکنیکی امور اور کوچنگ سمیت پاکستان کو ہماری مدد لینی چاہیے، میں نے اپنی ابتدائی کرکٹ پاکستان میں کھیلی ہے، پڑوسی ملک میں ملنے والی سپورٹ کی بھی قدر کرتا ہوں۔اسد اللہ خان نے مزید کہا کہ باہمی کرکٹ مقابلوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا افغان بورڈ کے چیف کا اختیار ہے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مقابلوں کے انعقاد کے لئے کوئی راستہ نکل آئے گا۔

میرے دادا پردادا مسلم تھے، بورس جانسن کا دھماکا خیز انکشاف

لندن(آئی این پی) برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے نقاب پہننے والی خواتین کے حوالے سے اپنے سابقہ توہین آمیز تبصروں پر معذرت کا اعلان کیا ہے۔یہ پیش رفت جانسن کے اس دھماکا خیز انکشاف کے بعد سامنے آئی جس میں سابق وزیر خارجہ نے بتایا تھا کہ ان کے دادا کے والد(پر دادا) مسلمان تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسا نظر آتا ہے کہ بورس جانسن کنزرویٹو پارٹی کی صدارت اور برطانوی حکومت کی وزارت عظمی کے لیے انتخابات کے سلسلے میں مزید ووٹ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ادھر وزارت عظمی کے ایک اور امیدوار پاکستانی نڑاد برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے مطالبہ کیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے اندر اسلام معاند عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔جانسن نے بدھ کے روز ایک ٹی وی مناظرے میں انکشاف کیا کہ “میرے پر دادا 1912 میں یہاں آئے تھے۔ وہ اس ملک کو امید کا مینار جان کر آئے تھے جو دنیا بھر سے آنے والوں کا خیر مقدم کرنے کے واسطے تیار رہتا ہے”۔یاد رہے کہ بورس جانسن کے پر دادا علی کمال کے نام سے پکارے جاتے تھے۔ انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے دور میں صحافی، سیاست دان اور شاعر کے طور پر کام کیا۔نقاب پہننے والی خواتین کے متعلق اپنے سابقہ تبصروں پر بورس جانسن نے پشیمانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان تبصروں میں نقاب پوش خواتین کو “پوسٹ بکس” اور “بنک لوٹنے والی” قرار دیا تھا۔ جانسن نے کہا کہ یہ “یہ جملے 20 سے 30 برس پرانے ہیں جب وہ بطور صحافی کام کرتے تھے۔ لوگوں نے ان کے مضمون سے یہ عبارتیں الگ کر لیں اور ان کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ یقینا میں ان الفاظ کے سبب جنم لینے والی توہین پر معذرت خواہ ہوں”۔

نیب نے فوادچوہدری کے بیان” احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں” کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو نے فوادچوہدری، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے نیب سے متعلق بےان” احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں” کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بےان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مذکورہ بےان حقائق کے منافی ہے جس سے نہ صرف نیب کا تشخص مجروح ہو ا ہے بلکہ نیب کے ا فسران واہلکاران جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں ان کے کام کی بھی نفی ہے۔ نیب کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے کاوشوں کومعتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے۔ فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مذکورہ بیان نیب میں جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے اور تحقیقات میں رکاوٹ پید ا کر سکتا ہے۔ ےاد رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے آج تک قومی احتساب بیورو کو احتساب کے لئے کوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ فواد چوہدری وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بےا ن کی مصدقہ کاپی پیمرا سے حاصل کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔

بھارت کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ساو¿تھپٹن(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں افغانستان کی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچ میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔جب کہ بھارت نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جس میں تین میں کامیابی حاصل کی اور ایک بارش سے متاثر ہوگیا۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے بھارت چوتھے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان سب سے آخر یعنی دسویں نمبر پر ہے

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی‘ قومی کھلاڑیوں کا ہوٹل سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا

لندن (نیٹ نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں اب تک کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ہوٹل سے باہر نکلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔ قومی ٹیم کو آخری میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔قومی کھلاڑی جہاں جاتے ہیں انہیں پاکستانی کمیونٹی کے چند لوگوں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پلیئرز بھی کافی پریشر کا شکار ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فین نے مقامی ہوٹل میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ہراساں کیا۔سرفراز احمد اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے فوڈ کورٹ کی جانب جا رہے تھے کہ ایک شخص نے قومی ٹیم کے کپتان پر ذاتی حملے کرتے ہوئے نامناسب زبان استعمال کی۔ایسا ہی ایک اور واقعہ لندن کے ایک شاپنگ مال کے باہر بھی دیکھا گیا جہاں کچھ نوجوانوں نے امام الحق اور بابر اعظم پر فقرے کسے تاہم کھلاڑیوں نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سوشل میڈیا اور سڑکوں پر فینز کے نامناسب رویوں کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب ٹیم ورلڈ کپ میں بقائ کی جنگ لڑ رہی ہے، عوام کا نامناسب رویہ ٹیم کے لئے مزید حوصلہ شکن ثابت ہو گا۔

شاہی مہمان کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری ساتھ لائے ہیں ؟

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی آ ج ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کے پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی، امیر قطر ہفتے کی دوپہر کے بجائے ہفتے کی شام پاکستان پہنچیں گے، شیخ تمیم بن حمادالثانی کو نتھیا گلی لےجانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے، پاکستان آمد کے بعد امیر قطر کو وزیراعظم ہاو¿س لے جایا جائے گا، وزیراعظم ہاو¿س میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم ہاو¿س وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پردستخط ہوں گے۔امیر قطر کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے ، وزیراعظم عمران خان مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر شیخ تمیم بن حمادالثانی کو صدر مملکت اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے اور قطری وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

اپوزیشن کیساتھ میثاق معیشت طے ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں ہاس چلانے کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی ، اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی بجٹ تقاریر پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل پربھی بات چیت ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ پاس کروانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اعلی سطحی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، اور امکا ن ہے کہ میثاق معیشت کمیٹی میں سینیٹ و قومی اسمبلی کے تمام سیاسی جماعتوں سے اراکین شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میثاق معیشت کمیٹی کے قیام کی تجویز اپوزیشن جماعتوں نے دی تھی تاکہ سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما ملکی معیشت میں بہتری کے لئے تجاویز دے سکیں۔

وزیراعظم ہا ﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ ختم

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف حکومت وزیراعظم ہا وس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ ختم کر کے انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کی تجویز سامنے لے آئی۔ چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عطاالرحمن کو منصوبے کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی جس پر متعلقہ حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔نئے مالی سال کے دوران حکومت نے وزیراعظم ہاوس میں یورنیورسٹی بنانے کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی، یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایچ ای سی کی فزیبلٹی رپورٹ، آرڈیننس اور پی سی ون تیار کیا گیا۔ جنوری میں یونیورسٹی منصوبے سے متعلق تقریب پر 3کروڑ روپے خرچ کیے گئے تاہم حسب معمول پی ٹی آئی حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے وزیراعظم ہاس میں یونیورسٹی بنانے کے معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔چیئرمین ایچ ای سی عطا الرحمان کو پہلا منصوبہ ختم کر کے حکومت نے نئے پر کام کرنے کی ہدایت کر دی جس پر ایچ ای سی حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔اب وزیراعظم ہاس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کی بجائےانجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ٹیکس چورہو جائیں ہوشیار ، وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے بعد ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کی جائے گی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ابف بی آر)کے پاس تمام معلومات دستیاب ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی ٹیکس ایمنسٹی کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے اہم اسکیم لے کر آیا ہوں اور آپ کے پاس اثاثے ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم قرضوں کی وجہ سے اس دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم اس حالت میں کرپشن اور ٹیکس چوری کی وجہ سے ہیں لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور ہم نہیں چھوڑیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب مسئلہ ہے ٹیکس چوری ختم کرنے کا ہے، جس کے خاتمے کے لیے مجھے آپ کی ضرورت ہے۔قوم سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام جب تک مل کر کام نہیں کرے گی ہم قرضوں کی اس دلدل سے نکل نہیں سکتے ہیں جس کے لیے میں آپ کے لیے اسکیم لے کر آیا ہوں جس کے تحت آپ اپنے اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں اور یہ اسکیم 30 جون تک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے آپ کو موقع ملتا ہے کہ آپ نے جو پیسہ، ڈالر اور سونا گھر میں رکھے ہیں یا باہر اثاثے، بے نامی اثاثے یابینک اکاوںٹ ہیں اس کو ظاہر کرسکتے ہیں یہ آپ کے پاس سنہری موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک قوم حکومت کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ نہیں کرے گی کہ ہم نے مل کر قرضوں کی اس دلدل سے نکلنا ہے ہم نہیں نکل سکتے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے جمع کرنا ہے اور میرا خیال ہے کہ اگر قوم فیصلہ کرے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب سے زیادہ اکھٹا کرسکتے ہیں، ہمارے مسئلے حل ہوجاتے ہیں، ہم آزاد ہوجاتے ہیں، ہم اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں، ہم اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کرسکتے ہیں جس کے لیے مجھے آپ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کے سامنے مشکلات نہ آئیں، ایف بی آر کے پاس تمام دستاویزات دستیاب ہیں، آپ معلومات کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جائیں گے تو آپ کو اپنے دستاویزات کا پتہ چلے گا کہ کیا کیا چیزیں ہمارے پاس آگئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے اس لیے میں چاہتاہوں کہ اس کا فائدہ اٹھائیں اور ملک کو اس مشکل وقت سے نکال لیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہوگا، حکومت کی دو ٹوک حمایت پر مسلم لیگ کی قیادت کا مشکور ہوں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ جمعہ کو زیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ملاقات کی اور وفد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بھی موجود تھے۔وزیراعظم سے ملاقات میں (ق)لیگ نے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پرویز الہی نے وزیراعظم کو مرکز و صوبے میں بجٹ منظور کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی دو ٹوک حمایت پر مسلم لیگ کی قیادت کا مشکور ہوں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں غریب آدمی کو فوکس کیا ہے، عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چین کے ساتھ تمام سطحوں پر رابطوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ تصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے ایک چینی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں سی پیک منصوبوں سمیت دو طرفہ ترقیاتی پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اورسماجی واقتصادی ترقی جیسے اہم شعبوں کوشامل کیاگیاہے اوریہ بات اطمینان کاباعث ہے کہ سدا بہار اور آزمودہ پاک چین دوستی فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جارہا ہے تاکہ سرکاری اور نجی کاروباری شعبوں کے درمیان موثر روابط کو یقینی بنایا جائے۔ چینی وفد نے اپنے کلمات میں کہاکہ چین زراعت ،صحت، ہا?سنگ اورسماجی واقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

کیا آپ فلم ’’گلابو ستابو‘‘ میں شامل اس اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ان کی نئی آنے والی فلم ‘گلابو ستابو‘ کی جاری ہونے والی پہلی جھلک میں پہچاننا ناممکن لگ رہا ہے۔مشہور فلم ’پیکو‘ میں منفرد کردار نبھانے کے بعد امیتابھ بچن ایک بار پھر ہدایت کار شوجتھ سرکار کے ساتھ فلم ’گلابو ستابو‘ میں نئے انداز کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ فلم کو لیکر ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا کیوں کہ کہا جارہا تھا کہ اس فلم میں بھی امیتابھ بچن بلکل منفرد انداز کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ تاہم ان مداحوں کو اب مزید انتظار کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔فلم ’گلابو ستابو‘ کی جاری کردہ پہلی جھلک میں ایک بزرگ کی تصویر ہے جوکہ چہرے پر چشمہ، داڑھی اور سر پر ٹوپی پہنے غصے میں دیکھ رہے ہیں در حقیقت یہ کوئی اور نہیں بلکہ امیتابھ بچن ہیں۔ جنہیں پہلی نظر دیکھنے والا کوئی عام شخص ہی سمجھے گا۔ جب کہ امیتابھ کے ساتھ اس فلم میں ایوشمان کھرانہ کامیڈی کا تڑکا لگاتے نظر آئیں گے۔ جوکہ اس فلم میں امیتابھ بچن کے کرائے دار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔کامیڈی سے بھرپور فلم ”گلابو ستابو‘ ‘کی کہانی جوہی چترویدی نے لکھی ہے جب کہ فلم کو رونی لاہری اور شیل کمار پروڈیوس کر رہے ہیں، فلم 24 اپریل 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔